۹۔ مولوی محمد علی صاحب کی طرف سے مخالفت
انوارالعلوم (جلد 16)
انوار العلوم جلد ۱۶
بعض اہم اور ضروری امور
فلاں جگہ اتنی جلدوں کی ضرورت ہے، فلاں ملک میں ایک ہزار جلد بھجوائی جانی چاہئے اور اس
طرح فروخت کر کے اس میں سے اپنا حصہ حاصل کر لیتے ہیں اس لئے ان کو خاص طور پر دکھ ہوا
ہے یہ نبوت وغیرہ کے مسائل اور تقریریں کرنے کے جو سوال اُٹھائے جا رہے ہیں یہ دراصل تفسیر
ہی کی جلن کا اظہار ہے۔ حال ہی میں مجھے ایک دوست نے لکھا ہے کہ ان کے ایک مصنف نے
اپنی انجمن کو لکھا ہے کہ اب کمیشن کی آمد بہت کم ہوگئی ہے اس لئے یا تو پراہم سو روپیہ ماہوار رقم کا
انتظام کیا جائے اور یا پھر اتنی رقم مجھے قرض ہی دے دی جایا کرے گویا ان کی آمد پر اس کا
اثر پڑا ہے اور اس وجہ سے وہ چیخ اُٹھے ہیں ۔ یہ مقابلہ جو اب ان کی طرف سے شروع ہوا
ہے یہ دراصل تفسیر کا ہے نبوت وغیرہ کا نہیں ۔ بہر حال ان گالیوں سے ہم ناراض نہیں ہیں
کیونکہ دراصل یہ ثبوت ہے اس بات کا کہ یہ کام خدا تعالیٰ نے قبول فرما لیا ہے۔ مولوی محمد علی
صاحب کی تفسیر کو شائع ہوئے بہت عرصہ ہو چکا اور ہماری جماعت کے دوست بھی حسب ضرورت
اسے خریدتے رہے ہیں ۔ کئی دفعہ بعض علاقوں کے احمدیوں نے مجھ سے پوچھا کہ کونسی انگریزی
تفسیر خریدیں؟ تو میں نے ان کو کہا کہ سردست مولوی صاحب کی تفسیر خرید لیں ۔ لیکن ان کی یہ
حالت ہے کہ ابھی ایک ہی جلد شائع ہوئی ہے اور وہ مخالفت پر کھڑے ہو گئے ہیں ۔
ہے
مولوی محمد علی صاحب کی طرف سے مخالفت اسی جوش میں مولوی محمد علی صاحب ۹
نے لکھا کہ میں اپنی جماعت کو ان کے
خیالات سننے سے روکتا ہوں حالانکہ یہ بالکل غلط ہے۔ میں ہیں سال پہلے یہ جواب دے چکا
ہوں کہ میں کسی کو ان کے یا کسی اور کے خیالات سننے سے نہیں روکتا ۔ جب شیخ مصری کا فتنہ شروع
ہوا تو اُس وقت بھی میں نے ایک خطبہ میں بیان کیا تھا کہ کسی کو ان کے اشتہارات وغیرہ پڑھنے
سے روکنے کی ضرورت نہیں جو پڑھتا ہے اسے پڑھنے دو۔ ہماری جماعت کے لوگ کوئی بچے ہیں
جو ہم اُنہیں اُنگلیوں سے لگائے پھریں؟ اور پھر ان کا یہ خیال بھی غلط ہے کہ ہماری جماعت کے
دوست ان کے خیالات سے ناواقف ہیں۔ میں نے بتایا تھا کہ لاہور کا ایک اٹھارہ سالہ نوجوان
ان کے ایسے اچھے جواب لکھ رہا ہے وہ پڑھتا ہی ہے تو جواب لکھتا ہے ورنہ کیسے لکھ سکتا ۔ اسی طرح
اور دوست بھی پڑھتے ہیں ان کی طرف سے ایسی باتیں محض ہماری توجہ کو دوسری طرف پھیرنے کا
بہانہ ہے وہ بار بار کہتے ہیں کہ میں اپنی جماعت کے لوگوں کو ان کی باتیں سننے سے روکتا ہوں
گل کی رپورٹ کے مطابق یہاں ۲۳ ہزار مہمان آئے ہوئے ہیں اِس وقت اس سے زیادہ ہوں
انوار العلوم جلد ۱۶
بعض اہم اور ضروری امور
گے کیونکہ بہت سے دیہات سے بھی آجاتے ہیں ، عورتیں ان سے علاوہ ہیں ۔ کل عورت مرد ملا کر
تمیں ہزار کے قریب مجمع ہوگا۔ کیا ان میں سے کوئی ایک بھی یہ کہہ سکتا ہے کہ میں نے ظاہر میں یا
باطن میں کھلے لفظوں یا اشارہ میں اسے پیغامیوں کا لٹریچر پڑھنے سے روکا ہو؟ ( ہر طرف سے
آوازیں آئیں کہ ہر گز نہیں ) یہ کتنا بڑا جھوٹ ہے جو مولوی محمد علی صاحب نے بولا ہے اور یہ ایسی
بات ہے جس کے غلط ہونے کا ہر ایک شخص کو پتہ ہے ۔ میری تقریریں اور خطبے سب شائع ہوتے
ہیں کیا ان میں سے کوئی ایسا فقرہ پیش کیا جا سکتا ہے جس میں میں نے پیغامیوں کا لٹریچر نہ پڑھنے
کی ہدایت کی ہو۔ میں تو اپنے بیوی بچوں تک کو بائکیل وغیرہ دوسرے مذاہب کی کتب پڑھنے کے
لئے دیتا ہوں پھر میں ان کا لٹریچر پڑھنے سے کیسے روک سکتا ہوں ۔ مخالف کا لٹریچر پڑھنے سے
جبکہ ایسا کرنے میں کوئی لغو یا فضول بات نہ ہو تو وہی روک سکتا ہے جو دوسرے کے دلائل سے
خائف ہو۔ اور جو مذہب دوسرے کے دلائل سے ڈرتا ہو وہ کیسا مذہب ہے اور وہ کس طرح سچا ہو
سکتا ہے؟ ہم تو خدا تعالیٰ کے فضل سے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے شاگرد ہیں اور کونے کا ایسا
پتھر ہیں کہ جو ہم پر گرے وہ بھی چکنا چور ہو جائے گا اور جس پر ہم گریں گے وہ بھی چکنا چور ہو
جائے گا۔ میں تو اس بات کا قائل ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں وہ طاقت دی ہے کہ جو ہمیں اپنی
باتیں سنانے آئے گا وہ بھی ہمارا شکار ہو جائے گا اور جسے ہم اپنی سنائیں گے وہ بھی ہمارا شکار ہو
گا۔ پس یہ الزام بالکل غلط ہے کہ پیغامیوں کا لٹریچر پڑھنے سے کسی کو روکا ہو میں نے کبھی کسی کو
نہیں روکا اور اب پھر اس اعلان کو دہراتا ہوں کہ ہر شخص آزاد ہے جو کوئی ان کا لٹریچر پڑھنا
چاہے بے شک پڑھے بلکہ اگر اسے صداقت نظر آئے تو اسے قبول کرے اور اس صورت میں اس
کا فرض ہے کہ قبول کرے۔ سچائی ہی ہے جو انسان کی نجات کا موجب ہوسکتی ہے۔ قیامت کے
دن میں کسی کے کام نہ آسکوں گا۔ اگر دین کے معاملہ میں کوئی شخص میری خاطر صداقت کو
چھوڑتا ہے تو سخت غلطی کرتا ہے۔
پس میں یہ کہہ کر بری ہوتا ہوں کہ جسے جہاں صداقت نظر آئے اسے قبول کرے اور اگر
سب لوگ بھی مجھ سے الگ ہو جائیں تو مجھے اس کی پرواہ نہیں۔ اگر جو میں کہتا ہوں وہ سچ نہیں تو
چاہے مجھ سے اختلاف کرنا پڑے سب کا فرض ہے کہ سچ کو قبول کریں اور یہ کہہ کر میں خدا تعالیٰ
کے حضور بری ہوتا ہوں ۔ مجھے انسانوں کی کوئی پرواہ نہیں۔ جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے وفات پائی تو کسی نے کہا کہ پیشگوئی غلط نکلی۔ میرے کان میں یہ بات پڑی میری عمر اس
انوار العلوم جلد ۱۶
بعض اہم اور ضروری امور
وقت صرف انیس برس تھی ۔ میں سیدھا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی لاش کے سرہانے پہنچا اور
وہاں کھڑے ہو کر خدا تعالیٰ سے اقرار کیا کہ اگر ساری جماعت بھی احمدیت کو چھوڑ جائے تو بھی
میں اکیلا دنیا میں اس کی اشاعت کروں گا اور اس کام کو کبھی نہ چھوڑوں گا۔ پس مجھے انسانوں کی
کوئی پرواہ نہیں جب میں خلیفہ ہوا اور یہ لوگ قادیان کو چھوڑ کر چلے گئے اُس وقت خزانہ میں صرف
اٹھارہ روپے تھے اور یہ حالت تھی کہ اشتہار تک چھاپنے کے لئے پیسے نہ تھے ۔ اللہ تعالیٰ مغفرت
کرے حضرت میر ناصر نواب صاحب کی انہوں نے دار الضعفاء کے لئے چندہ جمع کیا ہوا تھا، جب
انہیں معلوم ہوا کہ خزانہ خالی ہے اور اشتہارات چھاپنے کے لئے بھی پیسے نہیں ہیں تو وہ پانسور و پیہ
لے کر میرے پاس آئے اور کہا کہ یہ بطور قرض لے لیں اور کام شروع کریں۔ جب خدا تعالیٰ
بھیجے گا تو واپس کر دیں تو یہ حالت تھی جب یہ لوگ چھوڑ کر گئے ہیں مگر آج خدا تعالیٰ کے فضل سے
وہی حالت ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک شعر میں اپنی بیان کی ہے فرمایا:-
لُفَاظَاتُ
وَصِرْتُ
الْمَوَائِدِ كَانَ أُكْلِى
الْيَوْمَ مِطْعَامَ الْاهَالِي "
یعنی ایک زمانہ تھا کہ میں دستر خوان کے بچے ہوئے ٹکڑوں پر گزارہ کرتا تھا مگر آج خدا تعالیٰ
خاندانوں کے خاندان میرے ذریعہ پال رہا ہے۔
یہی حالت آج خدا کے فضل سے ہماری ہے۔ ایک زمانہ تھا کہ ہمارے پاس اشتہار کے
لئے بھی پیسے نہ تھے خزانہ میں صرف ۱۸ روپے تھے اور ہزاروں روپیہ کا قرض تھا۔ مگر آج
سینکڑوں خاندانوں کی پرورش اللہ تعالیٰ کر رہا ہے۔ ہر موقع پر اللہ تعالیٰ نے میری مدد فرمائی ہے
اور وہ لوگ مجھے دیئے اور ایسے ایسے لوگ میری بیعت میں داخل کئے کہ اس زمانہ میں اس کی مثال
اور کہیں پائی نہیں جاتی ۔ پھر میں کس طرح سمجھ سکتا ہوں کہ میری جماعت کے لوگوں کا مولوی محمد علی
صاحب کی تقریر سننا میرے لئے خطرہ کا موجب ہوگا۔ مجھے کوئی ایسی مثال معلوم نہیں کہ کسی کے
آباء اس کی بیعت میں شامل ہوئے ہوں مگر میری والدہ ، نانا، بڑے بھائی، ماموں سب نے
میری بیعت کی ہے۔ پھر اُستادوں نے کی ، میرے وہ اُستاد جن سے میں قرآن کریم ، حدیث ،
انگریزی، عربی پڑھتا رہا ہوں وہ میر ہ میری بیعت میں شامل ہوئے اور یہ کسی انسان کا کام نہیں مجھ
میں یہ ہمت کہاں تھی کہ میں ان سب کو اپنا مرید کر سکتا اور میں یہ کب جرات کر سکتا تھا کہ دنیا کے
سامنے کھڑا ہوں جب کہ نہ میری کوئی تعلیم تھی اور نہ لیاقت ۔ جب میں پڑھتا تھا تو استاد اور
انوار العلوم جلد ۱۶
بعض اہم اور ضروری امور
طالب علم سب ہنسی اُڑاتے تھے کہ یہ پڑھائی میں نہایت کمزور ہے مگر اللہ تعالیٰ نے ان سب کو
میری بیعت میں شامل کر دیا۔ پھر جب میں خلیفہ ہوا تو سوائے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے
میرے سارے ہی آباء زندہ تھے۔ یعنی والدہ، نانا، نانی، ماموں ، خسر ، تائی، بڑے بھائی اور ان
سب کو اللہ تعالیٰ نے میری بیعت میں شامل کر دیا۔ مرزا سلطان احمد صاحب مرحوم کو بعض لوگ تبلیغ
کرتے رہتے تھے۔ جب ان کی سمجھ میں بات آگئی تو انہوں نے کہا کہ اب اور تو کوئی روک نہیں
صرف شرم آتی ہے کہ چھوٹے بھائی کی بیعت کروں اور چھوٹے بھائی کے ہاتھ میں ہاتھ دوں ۔
انہوں نے کہا کہ نہیں تو لاہور والوں کی جماعت میں ہی شامل ہو جائیں۔ تو انہوں نے کہا کہ نہیں
وہاں تو میں شامل نہیں ہوتا یہ کڑوا گھونٹ پی لوں گا۔ آخر وہ بیعت پر آمادہ ہوئے اب بتاؤ جس
شخص پر اللہ تعالیٰ کے اتنے فضل ہوں ۔ وہ کسی انسان سے کب ڈر سکتا ہے۔ پیغامی کہتے ہیں کہ
رعب میں آگئے مگر یہ نہیں سوچتے کہ کون رعب میں آ گیا اور کس کے رعب میں آ گیا۔ ماں ، نانا،
نانی، ماموں ،خسر استاد سب رعب میں آگئے ۔ کیا والدہ ڈرتی تھیں کہ میرا بیٹا ہے اگر میں نے
بیعت نہ کی تو پتہ نہیں کیا کرے گا ؟ کیا نانا نانی اپنے نواسے سے ڈرتے تھے؟ کیا استاد رعب میں
آ گئے کہ ہمارا شاگرد ہے معلوم نہیں کس کس رنگ میں ہمارے علم کی پردہ دری کرے؟ آخر سوچنا
چاہئے کہ یہ سب کس طرح میرے رعب میں آسکتے تھے اور مجھ سے ڈرنے کی وجہ کیا ہو سکتی تھی ۔
اگر ان حالات میں بھی میرا کوئی رُعب تھا تو پھر وہی بات تھی جیسے موسیٰ علیہ السلام نے آگ کی
چنگاری دیکھی ۔ وہ بظاہر تو آگ نظر آتی تھی مگر جس نے اس کی طرف آنکھ اُٹھائی اس میں خدا کا
جلوہ اُسے نظر آیا اور وہ وہیں گھائل ہو گیا ۔ دیکھو میں نے ان کی خواہش کو پورا کرنے کے لئے کتنی
کوشش کی ۔ انہوں نے لکھا کہ میں ان کا مضمون ” الفضل“ میں شائع کرا دوں اور وہ میرا مضمون
پیغام صلح میں شائع کرا دیں گے اور ساتھ ہی لکھ دیا کہ وہ میرا جواب کبھی اپنے اخبار میں شائع
نہ کریں گے لیکن میں نے ان کا مضمون ” الفضل“ میں شائع کرا دیا۔ پھر میں نے ان کو یہ دعوت
بھی دے دی کہ جلسہ سالانہ کے سوا عام دنوں میں وہ یہاں آ کر تقریریں کر لیں ۔ میں مقامی
دوستوں کو جمع کر دوں گا اور باہر بھی یہ اعلان کرادوں گا کہ جو دوست آسکیں آجائیں ۔ مگر انہوں
نے اصرار شروع کر دیا کہ انہیں جلسہ سالانہ کے موقع پر تقریریں کرنے دی جائیں ۔ مضامین کے
شائع ہونے کے متعلق اس خیال سے کہ لمبے مضامین کا اخبارات میں شائع کرنا شاید نا مناسب ہو
میں نے یہ تجویز بھی پیش کی کہ میرے اور ان کے مضامین اکٹھے شائع ہو جائیں اور لکھا کہ دو حصے
دو
انوار العلوم جلد ۱۶
بعض اہم اور ضروری امور
میرا
خرچ کے میں دے دوں گا اور ایک حصہ وہ دے دیں اور پھر خرچ کے مطابق کتابیں بانٹ لیں
لیکن اس کو بھی انہوں نے قبول نہ کیا اور عذر یہ کیا کہ اخبارات میں اس قدر لمبے مضامین شائع
نہیں ہو سکتے حالانکہ میری دوسری تجویز کتابی صورت میں شائع کرنے کی موجود تھی اگر سچ کا اظہار
مقصود ہو تو پھر مضمون کے لمبا اور چھوٹا ہونے کا سوال ہی کیا ہے۔ جب میں نے خرچ دو حصے دینا
ہے تو کیا میں پاگل ہوں کہ خواہ مخواہ طول دوں اور بلا ضرورت مضمون کو لمبا کروں اور اس طرح
اپنا خرچ زیادہ کراؤں ۔ وہ کہتے ہیں مضامین کے الفاظ کی تعداد معین ہونی چاہئے۔ لیکن اگر اتنے
الفاظ کے استعمال سے صداقت پوری طرح ظاہر نہ ہو سکے تو پھر فائدہ کیا ؟ مقصد تو صداقت کا
اظہار کرنا ہے۔ وہ بھی جتنے صفحات چاہیں لکھیں خواہ پچاس ہزار لکھیں اور میں بھی جتنے ضروری
سمجھوں لکھوں ان کو کیا ڈر ہے اگر میرا مضمون زیادہ لمبا ہو گا تو وقت اور روپیہ کا خرچ بھی تو ۔
ہی بڑھے گا کیونکہ میں نے دو حصے دینے ہیں اور انہوں نے ایک ۔ میں نے ان کی خواہش کو پورا
کرنے کے لئے ان کو دعوت دی تھی کہ قادیان میں آکر لیکچر دے لیں مگر ان کا اصرار ہے کہ جلسہ
کے دنوں میں ان کو موقع دیا جائے حالانکہ جلسہ کے موقع پر جو لوگ یہاں آتے ہیں وہ ان کی
تقریریں سننے کے لئے اتنا خرچ نہیں کرتے ۔ اس سال جلسہ پر آنے میں بہت سی مجبوریاں تھیں
مگر پھر بھی سوائے آخری کونوں کی تھوڑی تھوڑی جگہ کے سب جلسہ گاہ بھری ہوئی ہے۔ حالانکہ
اسے پراہم فٹ بڑھایا گیا تھا۔ جو بلی کے موقع پر اسے بہت بڑھا دیا گیا تھا اور امید تھی کہ شاید یہ
بہت دیر تک کافی ہو گی مگر اس سال پھر بڑھائی گئی اور آج آپ لوگ دیکھتے ہیں کہ یہ بھی سوائے
کناروں پر چند فٹ جگہ کے سب بھری ہوئی ہے۔ پس اتنی کثیر تعداد میں اتنا خرچ کر کے اور
تکلیف اُٹھا کر جو لوگ یہاں آئے ہیں یہ کس طرح ہو سکتا ہے کہ میں مولوی محمد علی صاحب کو خوش
کرنے کے لئے ان سب کو ان کے مقاصد سے محروم کر دیتا ۔ تاہم میں نے کہہ دیا کہ اگر وہ جلسہ
پر ہی تقریر کرنا چاہتے ہیں تو ہم ان کی خاطر جلسے کے دو دن بڑھا دیں گے مگر یہ چونکہ ان کی خاطر
بڑھائے جائیں گے۔ اس لئے ان دو دنوں کا خرچ وہ دے دیں مگر وہ یہ بھی نہیں مانتے ۔ غرض
جس رنگ میں بھی ان کے ساتھ انصاف سے سلوک کیا جا سکتا تھا میں نے کر دیا اور آج پھر اس
بات کو واضح کرنے کے لئے میں اسے جماعت کے سامنے پیش کرتا ہوں اگر آپ لوگ جلسہ کے
موقع پر ان کی تقریریں سننا چاہتے ہیں تو بتا دیں میں گل کا دن انہیں دے سکتا ہوں اور ابھی
تار دے کر ان کو بُلا لیتا ہوں ( اس پر سب احباب نے متفقہ طور پر کہا کہ ہم ان کی کوئی بات
انوار العلوم جلد ۱۶
نہیں سننا چاہتے۔)
بعض اہم اور ضروری امور
اور اگر جماعت سننا نہیں چاہتی تو ہم نے کونسا ان کا قرض دینا ہے کہ ان کو ضرور موقع
دیں۔ اور اس طرح سال میں تین دن قادیان میں گزارنے اور میری اور سلسلہ کے علماء کی
تقریریں سننے کا جو موقع دوستوں کو ملتا ہے وہ انکی نذر کر دیں۔
مولوی محمد علی صاحب ہم سے تو یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ جلسہ سالانہ کے موقع پر ان کو تقریریں
کرنے کا موقع دیں لیکن اپنی وسعت قلبی کا یہ حال ہے کہ جب ”الفضل“ میں میرا مضمون ان کے
مضمون کے جواب میں شائع ہوا تو میں ڈلہوزی میں تھا۔ میں نے ”الفضل“ کا وہ پرچہ دے کر
عزیزم خلیل احمد صاحب ناصر بی ۔اے اور ایک نوجوان کو بھیجا کہ جا کر مولوی صاحب کے لڑکے کو
دے آئیں اور ساتھ یہ بھی کہہ دیا کہ میرا خیال ہے کہ وہ نہیں لے گا۔ وہ لے کر گئے تو اس نے
پرچہ لینے سے انکار کر دیا تو اپنے بیٹے کے اخلاق تو یہ ہیں کہ اخبار کا پرچہ تک لینے سے انکار کر دیا
مگر خود شور مچا رہے ہیں کہ میں ان کے خیالات سننے سے اپنی جماعت کے لوگوں کو روکتا ہوں ۔
ایک اور بداخلاقی مولوی صاحب نے یہ دکھائی ہے کہ قادیان کی جماعت کے متعلق لکھا
ہے کہ میں اپنے خیالات ان کو تو سنانا نہیں چاہتا بلکہ باہر کے لوگوں کو سنانا چاہتا ہوں اور لکھا ہے:۔
ان کی جماعت وہ تو نہیں جو قادیان میں ہے۔ وہ تو ان کے ملازمین اور ایسے لوگ ہیں
جن کی ضروریات ان سے وابستہ ہیں۔ جماعت تو وہ چیز ہے جو اس سلسلہ کو قائم رکھنے والی ہے
بیرونی لوگ جو جلسہ پر آتے ہیں اصلی جماعت وہ ہیں ۔“
66
یہ وہی چالاکی ہے جیسے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے میں مہاجرین اور
انصار کو باہم لڑانے کے لئے منافقین کیا کرتے تھے ۔ مولوی صاحب نے سمجھا کہ یہ جماعت
بیوقوف ہے۔ جب میں کہوں گا کہ قادیان کی جماعت تو اصل جماعت نہیں تو باہر والے خوش ہوں
گے اور کہیں گے کہ مولوی صاحب نے ہماری تو تعریف کر دی ہے لیکن انہیں پتہ نہیں کہ جماعت
خدا تعالیٰ کے فضل سے اِس دھو کے میں آنے والی نہیں اور ہمارے دوست انہیں خوب سمجھتے ہیں ۔
جیسا کہ کسی نے کہا ہے ۔
بہر
من
رنگے کہ خواہی جامه می پوش
انداز
قدت
را
می شناسم
یعنی تم خواہ کسی قسم کا لباس پہن کر آؤ میں چال سے اور قد کے اندازے سے سمجھ جاتا ہوں
انوار العلوم جلد ۱۶
بعض اہم اور ضروری امور
کہ کون ہو۔ جماعت کو دھوکا لگنے کی کوئی وجہ نہ تھی مگر دیکھو کہ مولوی صاحب کے الفاظ کس طرح
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ کے منافقین سے ملتے ہیں ۔ عبداللہ بن ابی بن سلول
کے الفاظ قرآن کریم نے نقل کئے ہیں ۔ اس نے کہا تھا کہ لا تُنْفِقُوا عَلَى مَنْ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ
حَتَّى يَنْفَضُّوا کے یعنی اے انصار ! اصل جماعت تو تم ہو۔ تم ان مہاجرین پر روپیہ خرچ کرنا بند کر
دو پھر دیکھو یہ کس طرح بھاگ جاتے ہیں ۔ یہ تو اصل جماعت نہیں یہ تو صرف روٹیاں کھانے والے
لوگ ہیں ۔ تو مولوی محمد علی صاحب کے یہ الفاظ بعینہ اس آیت کا ترجمہ ہیں ۔ مولوی صاحب کے یہ
الفاظ جب شائع ہوئے تو یہاں کے لوگوں نے ان کے خلاف احتجاج کے لئے جلسہ کرنا چاہا اور
مجھ سے اس کے لئے اجازت طلب کی مگر میں نے کہا کہ ہرگز نہیں ۔ یہ حملہ تم پر ہوا ہے پس یہ بات
وقار کے خلاف ہے کہ تم ہی اس کا جواب بھی دو۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے
کہ مؤمن بھائی بھائی ہوتے ہیں جب ایک پر حملہ ہو تو دوسرے کو تکلیف پہنچتی ہے ۔ یے اس وقت
باہر کی جماعتوں کے اخلاص کا تقاضا یہ ہے کہ وہ اس کو جواب دیں اور تم چپ رہو۔ ہاں جب ان
پر حملہ ہو تو اس وقت تمہارا فرض ہے کہ جواب دو۔ مجھ پر مصری پارٹی نے اعتراض کئے تھے بعض
لوگوں نے مجھے کہا بھی کہ آپ ان کا تفصیلی جواب دیں مگر میں نے کہا یہ بات وقار کے خلاف ہے
کہ میں خود ہر امر کا جواب دوں ۔ بعض اعتراضات ایسے ہیں کہ ان کا جواب ان کے ذمہ ہے جو
مجھ سے عقیدت رکھتے ہیں میرا کام نہیں ۔ اسی طرح اس موقع پر میں نے یہاں کے دوستوں کو خود
جواب دینے سے روکا اور کہا کہ یہ باہر کی جماعتوں کا کام ہے کہ اس اعتراض کا جواب دیں۔
چنانچہ باہر کی بعض جماعتوں نے اس کا جواب دیا اور ریزولیوشن پاس کر کے قادیان کی جماعت
کی فضیلت کا اقرار کیا۔ اس سلسلہ میں انبالہ کی جماعت اول نمبر پر آئی۔ اس نے سب سے پہلے
اپنے فرض کو محسوس کیا اور تار دیا کہ وہ مولوی صاحب کے اس حملہ کو بُری نظر سے دیکھتے اور اس کی
مذمت کرتے ہیں مجو کہ کے ایک دوست کا بھی جواب ”الفضل“ میں شائع ہوا ہے اور اس نے حقیقی
مومنانہ جذ بہ دکھایا اور نہایت معقول رنگ میں جواب دیا ہے۔ اس نے لکھا کہ:-
وو
مولوی محمد علی صاحب اس بات پر مصر ہیں کہ میں باہر کی جماعتوں کو اپنی تقریر سنانا
چاہتا ہوں ۔ ان کے دل میں یہ وہم ہے کہ باہر کے لوگ چونکہ عموماً نا خواندہ ہوتے ہیں اس
لئے ممکن ہے قادیانی جماعت کا ساتھ چھوڑ دیں ۔ مگر مولوی صاحب کو معلوم ہونا چا۔ ہونا چاہئے کہ میں
موضع مجو کہ ضلع سرگودھا کا رہنے والا ہوں اس علاقہ کی جماعتیں آپ کے عقیدہ سے خوب