وقف زندگی
انوارالعلوم (جلد 16)
انوار العلوم جلد ۱۶
بعض اہم اور ضروری امور
عجیب ہیں نہ موقع دیکھتے ہیں اور نہ وقت اور ملنے آجاتے ہیں۔ پس اُس دن کے بعد سے میں
اپنے اور اسکے درمیان ایک دیوار حائل پاتا ہوں ۔ یہ ذہنیت نہایت خطرناک ہے اور جب تک ہم
اس سانپ کا سر نہیں کچل دیتے اُس وقت تک اسلام کو دنیا میں غالب نہیں کر سکتے ۔ جب تک یہ
ذہنیت موجود رہے گی کہ تم اور ہو اور میں اور ہوں اور اگر ہم میں تو نہیں مگر ہماری اولادوں میں یہ
ذہنیت موجود رہے گی تو کوئی کامیابی نہیں ہو سکتی ۔
مسلمان کی زندگی تکلفات سے
میں نے کل ہی سنایا تھا کہ
تکلفات سے پاک ہونی چاہئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
رض
ت
کی وفات کے بعد ایک زمانہ میں حضرت ابو ہریرہ یہ کو ایک جگہ کا گورنر بنا دیا گیا۔ اُنہی ایام میں
ایران کی فوجوں کو شکست ہوئی اور جو اموال کسری کے مسلمانوں کے ہاتھ آئے ان میں وہ رومال
بھی تھا جو کسری اپنے تخت پر بیٹھنے کے وقت استعمال کیا کرتا تھا۔ اموال کی جب تقسیم ہوئی تو وہ
رومال حضرت ابو ہریرہ کے حصہ میں آیا۔ یا۔ اب اب بھلا بھلا ا ایک سید ۔ ھے سادے مسلمان مسلمان کی نگاہ میں یہ چیز
کیا حقیقت رکھتی تھی اتفاقاً انہیں کھانسی ہوئی اور انہوں نے بلغم اُس رومال میں پھینک دی اور پھر
کہنے لگے بخ بخ ابو ہریرہ یعنی واہ بھئی ابو ہریرہ۔ لوگوں نے پوچھا کہ اس کا کیا مطلب ہے؟ تو آپ
نے بتایا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی باتیں سننے کے شوق میں میں ہر وقت مسجد میں بیٹھا
رہتا تھا اور اس وجہ سے کئی کئی فاقے آتے تھے اور میں شدت ضعف کی وجہ سے بے ہوش ہو جاتا
تھا۔ لوگ سمجھتے مرگی کا دورہ پڑا ہے اور چونکہ عربوں میں رواج تھا کہ جب کسی کو مرگی کا دورہ ہو تو
اُسے جوتیاں مارتے تھے اسلئے میرے سر پر جوتیاں مارتے تھے۔ کجا تو وہ حالت تھی اور کجا آج یہ
حالت ہے کہ وہ رومال جو کسری تخت پر بیٹھنے کے وقت استعمال کرتا تھا وہ میرے قبضہ میں ہے اور
میں اس میں بلغم پھینک رہا ہوں ۔ اس طرح گویا حضرت ابو ہریرہ نے یہ بتایا کہ مؤمن کو چاہئے کہ
ظاہری تکلفات میں مبتلا نہ ہو۔ پس ہماری جماعت کے دوستوں کو بھی چاہئے کہ اپنی زندگی ایسی
بنائیں کہ امیر وغریب کا کوئی فرق نظر نہ آئے ۔ میں نے ہمیشہ دیکھا ہے جب بھی میں کسی دعوت
وغیرہ میں جاتا ہوں تو وہاں ایک جگہ نمایاں طور پر گاؤ تکیہ وغیرہ لگا ہوتا ہے۔ میں نے ہمیشہ منع کیا
ہے مگر پھر بھی دوست ان باتوں کو چھوڑتے نہیں ۔
رض
وقف زندگی تبلیغ کے لئے تیاری کے ضمن میں ایک اور ضروری اور ضروری تحریک وقف زندگی کی ہے ۔
پہلے پہل جب تحریک کی گئی تو بہت سے نوجوانوں نے اپنے نام پیش کئے تھے
انوار العلوم جلد ۱۶
بعض اہم اور ضروری امور
مگر اب اتنے نہیں کرتے اس لئے میں پھر دوستوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ تبلیغ کے لئے اپنی
زندگیاں وقف کریں ۔ آج وہ دن ہیں کہ انسان چنوں کی طرح بھونے جا رہے ہیں۔ کیا یہ بہتر
نہ ہوگا کہ وہ خود ہی اپنی جانوں کو خدا تعالیٰ کے لئے دے دیں ۔ آج جب ہر چیز پر وبال آ رہا ہے
تو کیا اسے خدا تعالیٰ کی راہ میں صرف کر دینا بہتر نہیں ۔ پس گریجوایٹ یا انٹرنس پاس مولوی فاضل
اپنی زندگیوں کو وقف کریں۔ جلد از جلد ضرورت ہے کہ نوجوان اپنے نام پیش کریں۔ جو نوجوان
آج اپنے آپ کو پیش کریں وہ چھ سال میں تیار ہوسکیں گے۔ شاید اس کی وجہ یہ بھی ہو کہ اِس
وقت جو اُستاد ہمیں ملے ہیں وہ بوڑھے ہیں ۔ ممکن ہے جب موجودہ نوجوان تیار ہو جائیں تو یہی
کورس چار سال میں ختم کرایا جا سکے۔ بہر حال آج زندگی وقف کرنے والے نوجوانوں کی
ضرورت ہے تا ابھی سے ان کی تیاری کا کام شروع کر دیا جائے۔ اس وقت گو ہندوستان سے
باہر مبلغ نہیں بھیجے جا سکتے مگر جنگ کے بعد بہت ضرورت ہوگی ۔ فی الحال ہمیں ہندوستان میں ہی
تبلیغ کے کام کو بڑھانا چاہئے اور باہر کا جو راستہ بند ہو چکا ہے اس کا کفارہ یہاں ادا کرنا ضروری
ہے۔ پس کیوں نہ ہم یہاں اتنا زور لگائیں کہ جماعت میں ترقی کی رفتار سوائی یا ڈیوڑھی ہو جائے
اور دو تین سال میں ہی جماعت دُگنی ہو جائے ۔ جب تک ترقی کی یہ رفتار نہ ہو کا میابی نہیں ہو سکتی ۔
ہمارے سامنے بہت بڑا کام کیا ہے؟ پونے دو ارب مخلوق ہے جسے ہم نے صداقت کو منوانا ہے اور
جب تک باہر کے راستے بند ہیں ہندوستان میں ہی کیوں نہ کوشش زیادہ کی جائے۔ بعض لوگ
خیال کرتے ہیں کہ ہم تبلیغ کا کام نہیں کر سکتے کیونکہ ہم عالم نہیں ہیں۔ مجھے تو یہ کبھی سمجھ نہیں آئی کہ
ایک احمدی یہ خیال کس طرح کر سکتا ہے کہ وہ کچھ نہیں جانتا۔ احمدی سے زیادہ عالم اور کون ہو سکتا
ہے۔ دوسرے لوگ تو اگر جہالت کی بات بھی جانیں تو سمجھتے ہیں کہ وہ عالم ہو گئے ہیں مگر بعض
احمدی اس قدر دینی امور سے واقفیت رکھنے کے باوجود سمجھتے ہیں کہ وہ علم نہیں رکھتے اور اس وجہ
سے تبلیغ نہیں کر سکتے ۔ میرے ایک دوست نے جو عزیز بھی ہیں سنایا کہ وہ ایک دفعہ شکار کے لئے
گئے اور ایک ہرن شکار کیا۔ اُن کا نو کر ساتھ تھا وہ ان کے پاس پہنچا اور کہنے لگا کہ کیا آپ کو ہرن
ذبح کرنے کی تکبیر آتی ہے؟ انہوں نے کہا کہ ہاں بِسْمِ اللهِ اللهُ أَكْبَرُ کہہ کر ہر جانور ذبح کیا
جاتا ہے۔ وہ کہنے لگا بس معلوم ہو گیا آپ کو ہرن کی تکبیر نہیں آتی ۔ انہوں نے کہا کہ وہ کیا تکبیر
ہے؟ اُس نے جواب دیا کہ ہرن کو لٹا کر اُس کی گردن پکڑ کر کہنا چاہئے کہ تو لوگوں کے کھیت کھاتی
اور مزے اُڑاتی تھی اب آئی تیری شامت اللهُ اَكْبَرُ ۔ اب دیکھو وہ بے چارہ ایک جہالت کے