سیرِ روحانی (۳)

انوارالعلوم (جلد 16)

انوار العلوم جلد ۱۶
سیر روحانی (۳)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ
سیر روحانی (۳)
( تقریر فرموده مورخه ۲۸ دسمبر ۱۹۴۱ء بر موقع جلسه سالانه قادیان )
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :-
(1)۔ پہلے تو میں عید کے متعلق دوستوں کو یہ اطلاع دینا چاہتا ہوں کہ جو دوست گل
ٹھہریں گے اور ٹھہر سکیں گے اُن کو معلوم ہو کہ کل اِنْشَاءَ اللهُ تَعَالَی نو بجے اس جگہ عید کی نماز
ہوگی ۔ عید گاہ تو دوسری جگہ ہے مگر مجھے کہا گیا ہے کہ آج کی تقریر کے بعد لاؤڈ سپیکر کا انتظام
وہاں فوراً کیا جانا مشکل ہے اور چونکہ دوست زیادہ ہونگے اور خطبہ کی آواز بغیر لاؤڈ سپیکر کے
اُن تک نہیں پہنچ سکے گی اس لئے یہی تجویز کی گئی ہے کہ اسی مقام پر نماز عید ادا ہوا اور چونکہ یہ
عید معاً جلسہ کے بعد آگئی ہے اور وہ دوست جو ملاقاتیں کر کے واپس جانا چاہتے ہیں اُن کی
سہولت بھی مد نظر ہے اس لئے میں نے تجویز کی ہے کہ کل عین نو بجے نماز عید شروع ہو جائے
اور پھر مختصر سے خطبہ کے ساتھ عید کو ختم کر دیا جا۔ ساتھ عید کو ختم کر دیا جائے تا کہ جانے والے اصحاب جنہوں نے ابھی
تک ملاقات نہیں کی مل لیں اور گاڑی پر پہنچنے والے گاڑی پر پہنچ سکیں ۔
عام طور پر ہم عید میں آنے والوں کی سستی کو دیکھ کر مقررہ وقت سے گھنٹہ سوا گھنٹہ بڑھا
دیا کرتے ہیں تا کہ جو شست ہیں وہ بھی آجائیں مگر کل غالباً مہمانوں کی سہولت کو مد نظر رکھتے
ہوئے ایسا نہیں ہوگا اس لئے دوست نو بجے کے معنے نو بجے ہی سمجھیں ۔
(۲) ۔ اس کے بعد پیشتر اس کے کہ میں اپنا مضمون شروع کروں گل کے لیکچر کے متعلق
کچھ کہنا چاہتا ہوں ۔ مجھے بعض دوستوں کے خطوط سے ایسا معلوم ہوا ہے کہ میری گل کی تقریر کی
بعض باتوں سے کچھ غلط فہمی پیدا ہو گئی ہے چنانچہ بعض دوستوں کی مجھے چٹھیاں آئی ہیں کہ
ڈلہوزی کے واقعہ کے متعلق جو اعلان کیا گیا تھا اس سلسلہ میں ہم اپنا نام پیش کرتے ہیں ۔ گویا

انوار العلوم جلد ۱۶
سیر روحانی (۳)
میری گل کی تقریر سے بعض دوستوں نے یہ سمجھ لیا ہے کہ کوئی کارروائی میرے مد نظر ہے حالانکہ
میں نے وضاحت سے کہہ دیا تھا کہ یہ معاملہ ابھی میرے زیر تحقیق ہے اور بالکل ممکن ہے کہ تحقیق
کے بعد ہمیں اپنی رائے کو بدلنا پڑے ۔ گو ہمیں شبہات ہیں اور قوی شبہات ہیں مگر انسان صحیح
حالات کے معلوم ہونے پر ہر وقت اپنی رائے کو بدل سکتا ہے پس ممکن ہے تحقیق کے بعد ہمیں
اپنی رائے بدلنی پڑے۔ یا یہ معاملہ محبت اور پیار سے سلجھ جائے اور پھر یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ماتحت
افسروں کی رپورٹیں تو درست نہ ہوں مگر حکومت پنجاب شریفانہ رویہ اختیار کرے۔ پھر کسی قوم کے
خلاف رائے رکھنے کی محض اس لئے اجازت نہیں ہو سکتی کہ اس قوم کے بعض افراد مخالف ہیں ۔
اگر بالفرض حکومت پنجاب ہمارے خلاف فیصلہ دے دے گی تو حکومتِ ہند کے پاس جانے کا
دروازہ ہمارے لئے کھلا ہے ۔ پس پیشتر اس کے کہ ہم کوئی بری رائے قائم کریں ہمارا فرض
ہو گا کہ ہم حکومت ہند کو توجہ دلائیں اور اگر حکومت ہند بھی انصاف کی طرف توجہ نہ کرے تو ہمارا
فرض ہوگا کہ انگلستان کی حکومت کے سامنے ہم اس معاملہ کو رکھیں ۔ پس اگر میرے الفاظ سے
کسی دوست کو یہ غلط نہی ہوئی ہو کہ قریب ترین عرصہ میں میں اس کے متعلق کوئی قدم اُٹھانے والا
ہوں تو اُسے معلوم ہونا چاہئے کہ یہ بات بالکل غلط ہے اور اگر میرے کسی لفظ سے یہ نتیجہ نکالا گیا
ہو تو وہ لفظ غلط طور پر میری زبان سے نکلا ہوگا۔ میں نے جیسا کہ خطبہ میں بھی بیان کیا تھا ہم
پوری طرح حکومت کو اصلاح کا موقع دیں گے کیونکہ اسلام کا یہ طریق نہیں کہ بغیر کسی پر حجت تمام
کرنے کے الزام عائد کر دیا جائے ۔ درمیانی غلطیاں ایسی ہوتی ہیں جن کی اصلاح کا انسان کو ہر
وقت موقع ہوتا ہے اور بالکل ممکن ہے کہ اس وقت ہمیں حکومت کے بعض افسروں کی جو غلطیاں
نظر آتی ہیں ان کی وہ اصلاح کر لیں اس لئے ہمارا یہ حق نہیں کہ ہم ابھی سے ان کے متعلق کوئی
بری رائے قائم کر لیں اور فیصلہ کر لیں کہ وہ ہم سے انصاف نہیں کریں گے اگر ہم ایسا خیال کریں
تو یہ ہماری بے انصافی ہوگی ۔ پس دوستوں کو صبر کے ساتھ اُس وقت کا انتظار کرنا چاہئے ۔ جب
میں یہ اعلان کروں کہ ہم نے حکومت کے ہر حصہ کو اصلاح کا پورا موقع دے دیا ہے مگر پھر بھی
اس نے اپنی اصلاح نہیں کی اس کے بعد ہمیں یہ دیکھنا پڑے گا کہ جو تجویز اس ظلم کے ازالہ کے
لئے میں کروں اس میں حصہ لینے کے کون کون دوست اہل ہیں ۔ ممکن ہے وہ کوئی ایسی تجویز ہو
جس میں سرکاری ملازمین حصہ نہ لے سکتے ہوں ۔ اسی طرح اور کئی تجاویز ہو سکتی ہیں جو میرے
ذہن میں تو ہیں مگر میں اُن کو ظاہر نہیں کرتا اور ظاہر نہیں کرنا چاہتا۔ پس ابھی دوستوں کو نام پیش

انوار العلوم جلد ۱۶
سیر روحانی (۳)
کرنے کی ضرورت نہیں نام پیش کرنے کا وہی وقت ہوگا جب میں یہ کہوں گا کہ ہم نے
گورنمنٹ پر حجت پوری کر دی ہے ۔ مگر ابھی تک تو پنجاب گورنمنٹ پر بھی حجت پوری نہیں ہوئی
کجا یہ کہ حکومت ہند یا حکومت انگلستان پر حجت ہوئی ہو اسی لئے میں نے کہا تھا کہ اصل کام وہ
ہوتا ہے جو صبر اور شدائد کو برداشت کرنے کے بعد اپنے وقت پر کیا جائے ۔ وہ کام حقیقی کام
نہیں کہلا سکتا جو محض جوش کے ماتحت کیا جائے اور جس کے متعلق انسان خیال کرے کہ اگر میں
نے اس وقت یہ کام نہ کیا تو میرا جوش ٹھنڈا ہو جائے گا۔ جو شخص یہ سمجھتا ہے کہ اگر میں دو سال
صبر کروں گا تو میری غیرت نکل جائے گی وہ کبھی باغیرت مؤمن نہیں کہلا سکتا ۔ باغیرت مؤمن
وہی ہے جسے ہیں سال بھی اگر صبر کرنا پڑے تو صبر کرتا چلا جاتا ہے ۔ چنانچہ دیکھ لو صحابہ کرام نے
تیرہ سال مکہ میں کفار کے مظالم پر صبر کیا اور ایک دو سال مدینہ میں بھی دشمنوں کے مقابلہ میں
صبر سے کام لیتے رہے۔ گویا چودہ پندرہ سال مسلسل انہوں نے صبر کیا اور اُن کی غیرتیں دبی
رہیں ۔ پھر جب خدا نے اُن سے کہا کہ اب تمہاری غیرت کا امتحان لیا جائے گا تو وہ آگے آگئے
لیکن اس واقعہ پر تو ابھی تین چار مہینے ہی گزرے ہیں حالانکہ اسلام نے ہمیں چودہ پندرہ سال تک
اپنی غیرت کو دبانے کا سبق سکھایا ہوا ہے ۔ پس دوست اُس وقت تک صبر کریں جب تک گورنمنٹ
پر حجت تمام نہ ہو جائے اور جب تک میں اس کے متعلق کوئی اعلان نہ کروں اور یہ اعلان نہ
کروں کہ کسی قسم کے لوگوں کو بلاتا ہوں ۔ ممکن ہے میں بغیر کسی شرط کے ہی دوستوں کو بُلا لوں ۔
(۳)۔ ایک اور بات جس کی طرف میں دوستوں کو توجہ دلانا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ کل میں
نے حکومت انگریزی کی امداد کے متعلق جماعت کو تحریک کی تھی ۔ اسی طرح میں نے موجودہ
جنگ میں انگریزوں کی کامیابی کے لئے دعا کرنے کی تحریک کی تھی اور میں نے یہ بھی کہا تھا کہ
حکومت ملک میں امن کے قیام کے متعلق جو تجاویز عمل میں لائے اُن تجاویز پر عمل کر کے ہمار ہماری
جماعت کو قیام امن کی کوششوں میں حکومت کا ساتھ دینا چاہئے مگر ایک بات مجھ سے نظر انداز
ہو گئی اور وہ یہ کہ انگریزی حکومت کے علاوہ دو اور حکومتیں بھی ہم سے ایک حد تک حُسنِ سلوک
کرتی ہیں اور انہوں نے اپنے اپنے ملک میں ہمیں تبلیغ کی اجازت دی ہوئی ہے ۔ انگریزوں کا
بھی ہم سے یہی حُسنِ سلوک ہے ورنہ وہ اور ہمیں کیا دیتے ہیں ۔ آج تک ہم نے انگریزوں
سے کوئی مادی فائدہ نہیں اُٹھایا۔ ہم ان کا یہی احسان سمجھتے ہیں کہ انہوں نے ہمیں تبلیغ کی
اجازت دی ہوئی ہے۔ پس ہمارا اقرار احسان اسلامی تبلیغ کے ساتھ تعلق رکھتا ہے ۔ مگر اخبار

انوار العلوم جلد ۱۶
سیر روحانی (۳)
”زمیندار“ ٹائپ کے لوگ سمجھتے ہیں کہ ہمارا اقرار احسان اُن کے اقرار احسان کی طرح ہوتا
ہے اور جب ہم کہتے ہیں کہ ہم انگریزوں کے ممنونِ احسان ہیں تو وہ سمجھتے ہیں کہ انہوں نے
کوئی کرم بخشی کی ہو گی حالانکہ ہم اسلام کے تابع ہیں اور اسلامی تعلیم کے ماتحت سمجھتے ہیں کہ
جب کوئی باپ یا اُستاد یا ملک کا والی اپنے فرائض کو ادا کرتا ہے تو وہ دوسروں پر احسان کرتا
ہے ۔ پس جب ہم انگریزوں کو محسن کہتے ہیں تو اس کے معنے صرف اتنے ہوتے ہیں کہ انہوں
نے ہمیں تبلیغ کی اجازت دی ہوئی ہے اس سے زیادہ ہماری کوئی مراد نہیں ہوتی اور نہ ہم نے
ان سے کسی اور حُسنِ سلوک کی کبھی تمنا کی ہے اور نہ انہوں نے ہی کبھی ہم پر کوئی اور احسان کیا
ہے۔ بہر حال جیسا کہ میں نے بتایا ہے دو اور حکومتیں بھی ہیں جن کا اس رنگ میں ہم پر احسان
ہے ان میں سے ایک تو امریکہ کی حکومت ہے ۔ وہاں ہزار ہا احمدی پائے جاتے ہیں ۔ گو وہاں
بعض روکیں بھی ہیں اور حکومت امریکہ نے اپنے ملک میں داخلہ پر بعض پابندیاں عائد کی
ہوتی ہیں مگر پھر بھی وہاں ہمارا مبلغ موجود ہے اور ہزار ہا احمدی مختلف علاقوں میں پھیلے ہوئے
ہیں ۔ دوسرا ملک ہالینڈ ہے جہاں سماٹرا اور جاوا میں ہزاروں احمدی ہیں اور خدا تعالیٰ کے فضل
سے مشرقی ممالک میں ہندوستان کے بعد ہماری سب سے بڑی جماعت جاوا اور سماٹرا میں ہی
ہے بیسیوں جماعتیں ہیں جو مختلف شہروں میں پھیلی ہوئی ہیں اور ان ساری جماعتوں میں تبلیغ ہو
رہی ہے مگر گورنمنٹ کی طرف سے ہماری تبلیغ کے راستہ میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ڈالی جاتی ۔
پس جیسے کہ انگریزوں کا ہم پر احسان ہے کہ انہوں نے ہمیں تبلیغ میں آزادی دی ہوئی ہے اسی
طرح یونائیٹڈ سٹیٹس امریکہ اور حکومتِ ہالینڈ کا بھی ہم پر احسان ہے اور یہ دونوں یہ دونوں حکومتیں بھی
آجکل جنگ میں شامل ہیں ۔ ہم ہندوستان کے رہنے والے ان کی کسی اور طرح تو مد د نہیں کر
سکتے ہاں ہم دعا سے مدد ضرور کر سکتے ہیں ۔ پس ہماری جماعت کے تمام دوستوں کو دعائیں کرنی
چاہئیں کہ اللہ تعالیٰ ان قوموں کو ظلموں اور جنگ کی تلخیوں سے محفوظ رکھے ۔ پھر جس وقت میرا
یہ خطبہ باہر پہنچے گا ہماری جماعت کے وہ دوست جو جاوا اور سماٹرا اور بور نیو میں رہتے ہیں اسی
طرح جو دوست یونائیٹڈ سٹیٹس امریکہ کے مختلف شہروں میں رہتے ہیں اُن کے کانوں تک بھی یہ
آواز پہنچ جائے گی کہ جس حکومت نے انہیں تبلیغ اسلام کی اجازت دے رکھی ہے اس مصیبت
کے وقت ان کا فرض ہے کہ اس حکومت کے ساتھ ہر طرح تعاون کریں ۔ جنگ کے کاموں میں
اسے مدد دیں اور اس کی کامیابی کے لئے دعائیں کرتے رہیں تا کہ دنیا میں ہمیشہ ایسے مرکز

آج 10 میں سے 10 باقی