جسمانی مقابر میں تاریخی حقائق اور باہمی توازن کا فُقدان
انوارالعلوم (جلد 16)
انوار العلوم جلد ۱۶
سیر روحانی (۳)
قائم رہیں جو صداقت کے پھیلنے میں روک نہ ہوں بلکہ اس کی اشاعت میں زیادہ سے زیادہ
مدد دینے والے ہوں ۔
پس ان ملکوں کے جو باشندے ہیں اُن کو میں نصیحت کرتا ہوں کہ وہ ہر قسم کی قربانیاں کر کے
اپنی اپنی حکومتوں کے ساتھ تعاون کریں اور ہندوستان کے رہنے والے احمدیوں کو ہدایت کرتا ہوں
کہ وہ اپنے ان بھائیوں کا خیال کر کے جو جاوا اور سماٹرا اور بور نیو میں رہتے ہیں اور اپنے اُن
بھائیوں کا خیال کر کے جو یونائیٹڈ سٹیٹس امریکہ کے مختلف حصوں میں رہتے ہیں اور یہ خیال کرتے
ہوئے کہ اب اُن پر حملہ ہو رہا ہے اور جاوا اور سماٹرا اور امریکہ میں تو ہمارے مبلغ بھی موجود ہیں
خاص طور پر دعائیں کریں کہ اللہ تعالیٰ ان کا حافظ و ناصر ہو، انہیں مشکلات سے بچائے اور
اسلام کی تبلیغ کا دروازہ ہمارے لئے ہمیشہ کھلا رہے ۔ (الفضل ۳ جنوری ۱۹۴۲ء)
اس کے بعد سیر روحانی کے مضمون کو جاری رکھتے ہوئے فرمایا:-
(۶) جسمانی مقبرے اور روحانی مقبرے
چھٹی بات جو میں نے مذکورہ بالا سفر میں دیکھی تھی شاندار مقبرے تھے جو بادشاہوں
کے بھی تھے اور وزیروں کے بھی تھے ، امیروں کے بھی تھے اور فقیروں کے بھی تھے ، اولیاء اللہ
کے بھی تھے اور غیر اولیاء اللہ کے بھی تھے ، حتی کے کتوں کے بھی مقبرے تھے مگر ان مقبروں میں
کوئی پہلوفن کے لحاظ سے صحیح معلوم نہیں ہوتا تھا۔ یوں عمارتیں بڑی شاندار تھیں اور وقتی طور پر
اُن کو دیکھ کر دل پر بڑا اثر ہوتا تھا چنانچہ آگرہ کا تاج محل بڑا پسندیدہ نظر آتا ہے ، ہمایوں کا
مقبرہ بڑا دل پسند ہے ، اسی طرح منصور اور عماد الدولہ کے مقبرے وہیں ہیں اور جہانگیر کا مقبرہ
شاہدرہ لاہور میں ، سب اچھے معلوم ہوتے ہیں مگر جب ان مقابر کو ہم مجموعی حیثیت سے دیکھتے
ہیں تو ہم سمجھتے ہیں کہ لوگوں نے ان کی تعمیر میں فن کو مد نظر نہیں رکھا۔
جسمانی مقابر میں تاریخی حقائق اور باہمی توازن کا فقدان چنانچہ دیکھ لو مقبرہ کی
غرض یہ ہوتی ہے کہ وہ
اُس شخص کی زندگی کا ایک نشان ہو جس کا وہ مقبرہ ہے اور اُس کی تاریخ کو وہ دنیا میں محفوظ رکھے،
مگر ہمیں ان بادشاہوں، وزیروں ، امیروں اور فقیروں وغیرہ کی زندگی کا نشان ان مقبروں میں
انوار العلوم جلد ۱۶
سیر روحانی (۳)
کچھ بھی نظر نہیں آتا اور نہ ان مقبروں میں کوئی باہمی توازن دکھائی دیتا ہے۔ مثلاً بعض ادنی درجہ کے
لوگ نہایت اعلیٰ مقبروں میں تھے اور بعض اعلیٰ درجے کے لوگ نہایت ادنی مقبروں میں تھے ۔
اسی طرح جو دُنیوی لوگ ہیں اور جو روحانی لحاظ سے ادنی سمجھے جاتے ہیں ، مجھے نظر آیا کہ ان
دنیوی لوگوں کے مقبرے تو بڑے اعلیٰ ہیں مگر وہ روحانی لوگ جو سردار تھے بادشاہوں کے، اور
سردار تھے وزیروں کے، ان کے مقبرے نہایت ادنی ہیں ۔ پھر مجھے حیرت ہوئی کہ نہ صرف ان
کے مقبرے دوسروں کے مقابل میں نہایت ادنی ہیں بلکہ جس صورت میں بھی ہیں وہ اس شخص
کے مذہب اور عقیدہ کے خلاف ہیں جس کی غلامی اختیار کر کے انہوں نے دنیا میں عزت حاصل
کی۔ چنانچہ حضرت نظام الدین صاحب اولیاء اور بعض دوسرے بزرگوں کی قبروں پر فرش ہے
اور بعض کے ارد گرد سنگ مرمر کے کٹہرے ہیں اور یہ چیزیں ہماری شریعت میں جائز نہیں ۔
پس مجھے حیرت ہوئی کہ اول تو ظاہری لحاظ سے مقبروں میں کوئی نسبت ہی قائم نہیں بعض ادنی
لوگوں کے اعلیٰ مقبرے ہیں اور بعض اعلیٰ کے ادنی ۔ اور پھر روحانی لوگوں کے جو مقبرے ہیں
اوّل تو وہ جسمانی بادشاہوں کے مقابر سے ادنی ہیں حالانکہ وہ ان بادشاہوں کے بھی سردار تھے
پھر جو کچھ بھی ظاہر میں ہے وہ ان کے اپنے اصول اور دین کے خلاف ہے۔ گویا ان کے مقبرے
ایک طرف اپنے غلاموں سے بھی ادنیٰ تھے اور دوسری طرف ان کے اپنے آقا کے حکم کے
خلاف تھے اور اس طرح ان میں کوئی بھی جوڑا اور مناسبت دکھائی نہیں دیتی تھی ۔ پس میں نے
اپنے دل میں کہا کہ کوئی انصاف کی تقسیم نہیں ۔ ہمایوں جو مغلیہ خاندان کا ایک مشہور بادشاہ،
ستان کا فاتح اور اکبر کا باپ تھا اُس کے مقبرہ کا اگر شاہجہان کے مقبرہ سے مقابلہ کیا جائے تو
ان دونوں میں کوئی بھی نسبت دکھائی نہیں دیتی ۔ وہ شخص جس نے مغلیہ سلطنت کی بنیادوں
کو مضبوط کیا ، جس نے ہندوستان کو فتح کیا اور جس کا بیٹا آگے اکبر جیسا ہوا اُس کا مقبرہ تو بہت
ادنی ہے مگر شاہجہان جو اُس کا پڑپوتا ہے اُس کا مقبرہ بہت اعلیٰ ہے ۔ پھر شاہجہان کے مقبرہ کے
مقابلہ میں جہانگیر کے مقبرہ کی کوئی حیثیت نہیں اور اورنگ زیب جو ظاہری حکومت کے لحاظ سے
بڑا تھا اُس کا مقبرہ ان دونوں کے مقابلہ میں کچھ نہیں ۔ پھر ان کے مقابلہ میں خواجہ قطب الدین
صاحب بختیار کا کی اور خواجہ نظام الدین صاحب اولیاء کے مقبروں کی کوئی حیثیت نہ تھی اور ان
دونوں کے مقابلہ میں خواجہ باقی باللہ ، خواجہ میر درد ، شاہ ولی اللہ اور مرزا مظہر جان جاناں کی
قبروں کو کوئی نسبت نہ تھی بلکہ کسی نے ان کا مقبرہ بنانے کی کوشش بھی نہیں کی مگر جیسا کہ میں نے
ہندوستان
21