اسلام کی مطابق فطرت تعلیم

انوارالعلوم (جلد 16)

انوار العلوم جلد ۱۶
سیر روحانی (۳)
کی طاقت پیدا کی۔ اسی طرح ہم نے اسے ذہانت دی اور اس ذہانت کے لئے اس کے دماغ کے
کچھ حصے مخصوص کئے ۔ کچھ فہم کے لئے مخصوص کئے ، کچھ جرات اور دلیری کے لئے مخصوص کئے ، پھر
ہاتھوں اور پیروں کو طاقت دی تا کہ وہ اپنا اپنا کام کر سکیں ۔ معدہ کو طاقت دی کہ وہ غذا ہضم کر
کے تمام اعضاء کو قوت پہنچائے ۔ ہڈیوں کو طاقت دی ، قوام کو طاقت دی غرض اللہ تعالیٰ نے
انسان کو پیدا کرنے کے بعد اس کے قوام کا اندازہ مقرر کیا اور ہر عضو کو اُس کے مناسب حال
طاقت دی تا کہ وہ خاص اندازہ کے مطابق ترقی کر سکے ۔ عام قاعدہ یہ ہے کہ جو چیز بنائی
جائے وہ اسی معین حلقہ میں کام کرتی ہے جس معین حلقہ میں کام کرنے کے لئے اُسے بنایا جاتا
ہے مگر فرمایا ہم نے انسان کو ایسا نہیں بنایا جیسے پتھر وغیرہ ہیں کہ وہ اپنی شکل نہ بدل سکے بلکہ
آگے بڑھنے اور ترقی کرنے کی قابلیت اس میں رکھی ہے ۔ ثُمَّ السَّبِيلَ يَسَّرَۂ جب ہم نے اس
میں طاقتیں اور قوتیں رکھیں تو ہم نے محسوس کیا کہ اب ان طاقتوں اور قوتوں سے کام بھی لیا
جانا چاہئے اور ایسا رستہ ہونا چاہئے جس پر چل کر انسان ان طاقتوں سے کام لے کر چل
سکے ۔ آخر جب خدا نے ہر انسان میں سوچنے کی طاقت رکھی ہے تو لازماً ایسی باتیں ہونی چاہئیں
جن پر انسان غور کرے اور اس طرح اپنی اس طاقت سے فائدہ اُٹھائے یا جب خدا نے ہر
انسان کے اندر یہ طاقت پیدا کی ہے کہ وہ خدا کے قرب میں بڑھ سکتا ہے تو کوئی ایسا رستہ بھی
ہونا چاہئے جس پر چل کر اُسے قُرب حاصل ہو سکے ۔ پھر جب خدا نے انسان کو اندازہ لگانے
کی طاقت دے دی ہے تو اس کے نتیجہ میں لازماً وہ بعض کو اچھا قرار دیگا اور بعض کو بُرا۔ چنانچہ
دیکھ لو کچھ کھانے اچھے ہوتے ہیں کچھ بُرے ہوتے ہیں ۔ پھر کام بھی کچھ اچھے ہوتے ہیں اور
کچھ بُرے ہوتے ہیں ۔ پھر آپس کے مقابلوں میں سے بھی کچھ مقابلے مشکل ہوتے ہیں اور کچھ
آسان ہوتے ہیں اور انسان اپنی ذہانت اور ان طاقتوں سے کام لے کر جو خدا نے ہر انسان
کے اندر ودیعت کی ہوئی ہیں فیصلہ کرتا ہے کہ کونسی بات اچھی ہے اور کونسی بُری ۔
اسلام کی مطابق فطرت تعلیم پس چونکہ ہر انسان کے اندر اللہ تعالیٰ نے کئی قسم کی طاقتیں پیدا
کی تھیں اس لئے کوئی راستہ بھی ہونا چاہئے تھا چنانچہ یہ راستہ
اللہ تعالیٰ نے خود ہی تجویز کر دیا مگر یہ راستہ مشکل نہیں بلکہ فرماتا ہے ثُمَّ السَّبِيلَ يَسَّرَهُ خدا
نے اس راستہ کو آسان بنایا ہے یعنی اسے (1) الہام اور (۲) مطابق فطرت تعلیم دی ہے ۔ ایسا
راستہ نہیں بنایا کہ جس پر انسان چل ہی نہ سکے جیسے انجیل نے کہہ دیا کہ اگر کوئی شخص تیرے ایک گال

انوار العلوم جلد ۱۶
سیر روحانی (۳)
پر تھپڑ مارے تو تو اپنا دوسرا گال بھی اس کی طرف پھیر دے۔ اب یہ تعلیم بظاہر بڑی خوش کن
معلوم ہوتی ہے مگر کوئی شخص اس پر عمل نہیں کر سکتا۔
مصر کا ایک لطیفہ مشہور ہے وہاں چند سال ہوئے ایک عیسائی مبلغ نے تقریریں شروع کر
دیں اور لوگوں پر ان کا اثر ہونا شروع ہو گیا ۔ ایک پُرانی طرز کا مسلمان وہاں سے جب بھی
گزرتا ، دیکھتا کہ پادری وعظ کر رہا ہے اور مسلمان خاموشی سے سُن رہے ہیں اُس نے سمجھا کہ
شاید کوئی مسلمان مولوی اس کی باتوں کا جواب دے گا مگر وہ اس طرف متوجہ نہ ہوئے اور خود
اُس کی علمی حالت ایسی نہیں تھی کہ وہ اُس کے اعتراضوں کا جواب دے سکتا اس لئے وہ اندر
ہی اندر کڑھتا رہتا ۔ ایک روز خدا تعالیٰ نے اُس کے دل میں جوش پیدا کر دیا اور جب پادری
وعظ کرنے لگا تو اُس نے زور سے اُس کے منہ پر تھپڑ دے مارا۔ پادری نے سمجھا کہ اگر میں
نے اس کا مقابلہ نہ کیا تو یہ اور زیادہ دلیر ہو جائے گا چنانچہ اُس نے مارنے کے لئے اپنا ہاتھ
اُٹھایا۔ مصری کہنے لگا میں نے تو اپنے مذہب پر عمل کیا ہے تم اپنے مذہب پر عمل کر کے
دکھا دو۔ تمہاری تعلیم یہ ہے کہ اگر کوئی شخص ایک گال پر تھپڑ مارے تو اُس کی طرف تمہیں اپنا
دوسرا گال بھی پھیر دینا چاہئے ۔ میں تو اس امید میں تھا کہ تم اپنے مذہب کی تعلیم کے مطابق اپنا
دوسرا گال بھی میری طرف پھیر دو گے مگر تم تو مقابلہ کے لئے تیار ہو گئے ہو، اگر تمہاری تعلیم
قابل عمل ہی نہیں تو تم وعظ کیا کرتے ہو۔ پادری اُس وقت جوش کی حالت میں تھا اُس نے زور
سے اُسے گھونسا مار کر کہا اس وقت تو میں تمہارے قرآن پر ہی عمل کروں گا انجیل پر عمل کروں گا
تو تم مجھے اور مارا کرو گے ۔ تو ہماری شریعت میں کوئی بات ایسی نہیں جو ناممکن العمل ہو۔ وہ کہتا
ہے کہ اگر تم سے کوئی شخص بدی کے ساتھ پیش آتا ہے تو تم عفو سے کام لو بشر طیکہ تم سمجھو کہ عفو سے
اُس کی اصلاح ہو جائے گی ، لیکن اگر تم سمجھتے ہو کہ عفو سے اُس کے اندر نیکی اور تقویٰ پیدا نہیں
ہوگا بلکہ وہ اور زیادہ بدی پر دلیر ہو جائے گا تو تم اُس سے انتقام بھی لے سکتے ہو ۔ غرض اللہ
تعالٰی نے اسلامی شریعت کو ایسا بنایا ہے کہ ہر شخص ہر حالت میں اس پر عمل کر سکتا ہے اور کوئی بات
ایسی نہیں ہے جس کے متعلق کہا جا سکے کہ انسان کے لئے اس پر عمل کرنا ناممکن ہے، لیکن دوسری
شریعتوں کا یہ حال نہیں ۔ انجیل نے ہی تعلیم تو یہ دے دی ہے کہ اگر کوئی شخص ایک گال پر تھپڑ
مارے تو دوسرا بھی اس کی طرف پھیر دو ، لیکن عملی رنگ میں انگریز اس کے خلاف کرتے ہیں
حالانکہ وہ عیسائی ہیں ، جرمن اس کے خلاف کرتے ہیں حالانکہ وہ عیسائی ہیں ، فرانسیسی اِس کے

آج 10 میں سے 10 باقی