ایک اعتراض اور اُس کا جواب
انوارالعلوم (جلد 16)
انوار العلوم جلد ۱۶
سیر روحانی (۳)
یا عذاب ملتا ہے یہ ظاہری قبر ہی ہے ۔ وہ قبر وہ ہے جس میں خدا تعالیٰ خود انسان کو ڈالتا ہے
چنانچہ اس کا مزید ثبوت یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے ذَلِكَ بِأَنَّ اللَّهَ
هُوَ الْحَقُّ وَأَنَّهُ يُحْيِ الْمَوْتَى وَأَنَّهُ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ وَأَنَّ السَّاعَةَ
اتِيَةٌ لَّا رَيْبَ فِيهَا وَأَنَّ اللَّهَ يَبْعَثُ مَنْ فِي الْقُبُورِ
فرماتا ہے ہم نے جو بات کہی ہے کہ اللہ ہی اصل چیز ہے اور وہی مردوں کو زندہ کرتا
ہے اور وہ ہر بات پر قادر ہے اس کا ثبوت یہ ہے کہ قیامت آنے والی ہے جس میں کسی قسم
کا شک و شبہ نہیں وَانَّ اللهَ يَبْعَثُ مَنْ فِي الْقُبُورِ ۔ اور یہ کہ قیامت کے دن جو لوگ قبروں
میں ہونگے اللہ تعالیٰ اُن کو زندہ کر دیگا ۔ اب اگر قبر سے مراد یہی ظاہری قبر ہو تو اس کے معنے یہ
ہونگے کہ قیامت کے دن صرف مسلمان زندہ کئے جائیں گے ۔ ہند و جو اپنے مُردے جلا دیتے
ہیں ، پارسی جو اپنے مُردے چیلوں کو کھلا دیتے ہیں اور عیسائی کہ وہ بھی اب زیادہ تر مردوں کو
جلاتے ہیں زندہ نہیں کئے جائیں گے ۔ عیسائی پہلے تو مردوں کو دفن کیا کرتے تھے مگر اب بجلی سے
جلا کر راکھ کر دیتے ہیں۔ پس اگر یہی مفہوم ہو تو لازم آئے گا کہ قیامت کے دن مسلمانوں کے سوا
اور کوئی زندہ نہ ہو کیونکہ مَنْ فِي الْقُبُورِ کی حالت اب دنیا کے اکثر حصہ میں نہیں پائی جاتی ۔
اس صورت میں مسلمان اور یہودی تو اپنے اعمال کا جواب دینے کے لئے کھڑے ہو جائیں گے مگر
باقی سب چھوٹ جائیں گے۔ پس یہ معنے درست نہیں بلکہ اس آیت کے معنے یہ ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان
قبروں میں سے جو اُس کی بنائی ہوئی ہیں سب مردوں کو زندہ کرے گا اور ان خدائی قبروں
میں وہ بھی دفن ہوتے ہیں جو مادی قبروں میں دفن ہیں اور وہ بھی جو جلائے جاتے ہیں اور وہ
بھی جن کو درندے یا کیڑے مکوڑے کھا جاتے ہیں ۔ پس اَنَّ اللَّهَ يَبْعَثُ مَنْ فِي الْقُبُورِ کے
الفاظ بتا رہے ہیں کہ اس سے مراد وہی قبر ہے جس میں خدا رکھتا ہے ، وہ قبر نہیں جس میں انسان
رکھتا ہے ۔ اور سب مردوں کو خواہ وہ دریا میں ڈوب جائیں ، خواہ انہیں پرندے کھا جائیں،
خواہ وہ جلائے میں قبر والا قرار دیا گیا ہے جس سے یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ قبر اصل میں وہ مقام مقام
ہے جس میں اللہ تعالیٰ ہر روح کو رکھتا ہے خواہ وہ مٹی کی قبر میں جائے ، خواہ ڈوب کر مرے اور
خواہ جلایا جائے ۔
ایک اعتراض اور اُس کا جواب اس مقام پر کوئی شخص اعتراض کر سکتا ہے کہ تم بینک
مانتے ہو کہ قرآن خدا کا کلام ہے مگر ہم تو اسے
انوار العلوم جلد ۱۶
سیر روحانی (۳)
درست نہیں سمجھتے ہمارے نزدیک قرآن کے مصنف نَعُوذُ بِاللهِ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
تھے اور انہوں نے اَنَّ اللهَ يَبْعَثُ مَنْ فِي الْقُبُورِ کے الفاظ اس لئے استعمال کئے ہیں کہ انہیں
اس بات کا علم ہی نہیں تھا کہ بعض لوگ اپنے مردوں کو جلا بھی دیتے ہیں وہ یہی سمجھتے تھے کہ سب
لوگ مردوں کو دفن کرتے ہیں اس لئے انہوں نے اَنَّ اللهَ يَبْعَثُ مَنْ فِي الْقُبُورِ کے الفاظ
استعمال کر دیئے پس آیت کا یہ حصہ ان کی نا واقعی پر دلالت کرتا ہے ۔ اِس سے یہ کس طرح
ثابت ہو گیا کہ سمندر میں ڈوبنے والا بھی کسی قبر میں جاتا ہے اور درندوں کے پیٹ میں جانے
والا بھی کسی قبر میں جاتا ہے اور جسے راکھ بنا کر اُڑا دیا گیا ہو وہ بھی کسی قبر میں جاتا ہے اور پھر
ان سب کو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اُٹھائے گا ؟ اس کا جواب یہ ہے کہ اگر آپ کو جلانے والوں
کا علم نہیں تھا تو آیا ڈوبنے والوں کا علم تھا یا نہیں ؟ مکہ سے سمندر چالیس میل کے فاصلہ پر ہے
اور کشتیاں اُس زمانہ میں بھی چلا کرتی تھیں اور ڈوبنے والے ڈوبتے تھے پس اگر مان بھی لیا
جائے کہ آپ کو اس بات کا علم نہیں تھا کہ کچھ لوگ اپنے مُردے جلاتے ہیں تو کم از کم آپ کو یہ تو
معلوم تھا کہ بعض لوگ ڈوب جاتے ہیں اور وہ قبر میں دفن نہیں ہو سکتے ۔ پھر اس کو بھی جانے دو
کیا مکہ میں کبھی کسی گھر میں آگ لگتی تھی یا نہیں اور کیا آپ نہیں جانتے تھے کہ بعض لوگ جل کر راکھ
ہو جاتے ہیں؟ پھر کیا مکہ کے ارد گرد جو کچھ فاصلہ پر جنگلات ہیں وہاں کے شیر اور بھیڑیئے
مشہور نہیں تھے؟ اور کیا آپ کے زمانہ میں یہ جانور کبھی کسی آدمی کو پھاڑ کر کھاتے تھے یا نہیں ؟
اور آپ کو علم تھا یا نہیں کہ قبر میں دفن ہونے کے علاوہ ایسے لوگ بھی ہو سکتے ہیں جنہیں شیر اور
بھیڑیئے کھا جائیں؟ جو آگ میں جل کر مر جائیں اور جو سمندر میں ڈوب مریں ؟ پھر اس کو
بھی جانے دو عرب کے ساحل کے ساتھ مجوسی لوگ تھے اور وہ اپنے مردوں کو دفن نہیں کرتے
تھے بلکہ چیلوں یا گتوں کو کھلا دیا کرتے تھے ۔ یہ لوگ بوجہ عرب کے قرب کے آپ کو ملتے تھے
بلکہ ان لوگوں میں سے بعض مسلمان بھی ہوئے آپ ان کے حالات کو خوب جانتے تھے اور یہ
کہنا بالکل غلط ہے کہ آپ کو اس بات کا علم نہیں تھا کہ بعض قو میں اپنے مُر دے جلا دیا کرتی
ہیں ۔ پھر کیا عجیب بات نہیں کہ جب یہ لوگ قرآن کریم کی جامع و مانع تعلیم پر اعتراض کرتے
ہیں تو یہ کہہ دیتے ہیں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم مجوسیوں اور یہودیوں کی تعلیم سے واقف تھے،
آپ نے ان کی اچھی باتیں اپنی کتاب میں درج کر لیں حتیٰ کہ بعض لوگ یہ بھی کہہ دیتے ہیں
کہ آپ نے فلاں فلاں بات ویدوں سے لی ہے مگر دوسری طرف یہ کہہ دیتے ہیں کہ آپ کو یہ