روحانی مقبرہ میں انسان کے ہر چھوٹے بڑے عمل کو محفوظ رکھا جاتا ہے
انوارالعلوم (جلد 16)
انوار العلوم جلد ۱۶
سیر روحانی (۳)
اگر ہم صحابہ کو منافق کہتے ہیں تو آپ کو کیا اعتراض ہے؟ تو اس کا جواب یہ ہے کہ ہمیں منافقوں کو
منافق کہنے پر اعتراض نہیں بلکہ مؤمنوں مخلصوں ، السَّابِقُونَ الْأَوَّلُونَ کو منافق کہنے پر اعتراض
ہے قرآن کریم تو یہ کہتا ہے کہ عبداللہ بن ابی بن سلول کے کچھ ساتھی منافق تھے، لیکن وہ صحابہ کی بڑی
جماعت کو مخلص اور رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُ ۵ کہتا ہے اور فرماتا ہے کہ اَلسَّابِقُونَ
الأَوَّلُونَ ابتدائی زمانہ اسلام میں ثُلة تھے یعنی ایک بڑی جماعت تھے اور عام موم تھے اور عام مؤمن اور مخلص بھی
بڑی جماعت تھے ہمیں صرف یہ اعتراض ہے کہ شیعہ صاحبان بڑی جماعت کو منافق اور صرف چند
اصحاب کو مؤمن کہہ کر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو نا کام اور نامراد قرار دیتے ہیں ۔ نَعُوذُ بِاللهِ
مِنْ ذلِكَ - حالانکہ قرآن کریم آپ کی قوتِ قدسیہ کو کامیاب و با مراد فرماتا ہے اور تاریخ اور
واقعات بھی اس پر شاہد ہیں اور دشمن بھی اقراری ہیں۔ وَ الْفَضْلُ مَا شَهِدَتْ بِهِ الْأَعْدَاءُ
کاموں کی اہمیت کا صحیح اندازہ لگانے میں مشکلات دوسری مشکل ہمیں یہ پیش
آتی ہے کہ علاوہ منافقت
کے، کاموں کی اہمیت کا بھی صحیح اندازہ دنیا میں نہیں لگایا جا سکتا۔ بعض کام بہت چھوٹے دکھائی دیتے
ہیں مگر بعد میں ان سے بڑے بڑے اہم نتائج پیدا ہوتے ہیں۔ بعض فقرات چھوٹے چھوٹے
ہوتے ہیں مگر ان کے اثرات بڑے وسیع ہوتے ہیں۔ اس کے مقابلہ میں کئی باتیں وقتی طور پر
بڑی دکھائی دیتی ہیں مگر نتائج کے اعتبار سے بالکل بے حقیقت ہوتی ہیں ۔ پھر کئی کام ایسے ہوتے
ہیں جنہیں دیکھنے والا کوئی نہیں ہوتا حالانکہ اُن سے بھی انسان کے اخلاق و عادات پر نہایت گہری
روشنی پڑتی ہے پس میں نے سوچا کہ جب تک یہ مشکل حل نہیں ہو گی اُس وقت تک کام نہیں بنے
گا۔ بیشک قرآن سے ایک مقبرے کا تو پتہ لگ گیا مگر جب تک مقبرہ ہر شخص کے اعمال کے
مطابق نہ ہو اُس وقت تک مقبرہ کی غرض پوری نہیں ہو سکتی ۔
روحانی مقبرہ میں انسان کے ہر ہونے کی ایک قرآن کریم کے اس میں تو مجھے دکھائی دیا کہ قرآن کریم نے اس مشکل
چھوٹے بڑے عمل کو محفوظ رکھا جاتا ہے کامل کیا ہوا ہے اور وہ بتاتا ہے کہ اس مقبرہ کے
متعلق ہمارا قاعدہ یہ ہے کہ اس میں ہر شخص کا
چھوٹا بڑا عمل لکھ کر رکھ دیا جاتا ہے اور اس طرح مقبرہ کی اصل غرض پوری ہو جاتی ہے چنانچہ
فرماتا ہے وَوُضِعَ الْكِتَبُ فَتَرَى الْمُجْرِمِينَ مُشْفِقِينَ مِمَّافِيهِ وَيَقُولُونَ
انوار العلوم جلد ۱۶
سیر روحانی (۳)
يوَيْلَتَنَا مَالِ هَذَا الْكِتٰبِ لَا يُغَادِرُ صَغِيرَةً وَلَا كَبِيرَةً إِلَّا أَحْصَهَا وَوَجَدُوا
مَا عَمِلُوا حَاضِرًا وَلَا يَظْلِمُ رَبُّكَ أَحَدًا
یہاں چونکہ دوزخیوں کا ذکر ہے اس لئے فرماتا ہے وَوُضِعَ الكتب اور ان کے
اعمال نامے ان کے سامنے رکھ دیئے جائیں گے اور جب انہیں معلوم ہوگا کہ ان کے سارے
اعمال اس میں آ گئے ہیں تو تو مجرموں کو دیکھے گا کہ وہ کانپنے لگ جائیں گے اور کہیں گے اوہو!
جو اعمال ہم نے چھپائے تھے وہ تو آج سب ظاہر ہو گئے اور کہیں گے ارے موت ! تو کیسی
میٹھی چیز ہے، تو کیسی اچھی چیز ہے، تو آتا کہ ہم مرجائیں اور اس ذلت اور رسوائی کو نہ
دیکھیں مگر وہاں موت کہاں۔ پھر وہ کہیں گے یہ کیسی کتاب اور کیسا اعمال نامہ ہے کہ کوئی چھوٹا یا
بڑا عمل نہیں چھوڑتی خواہ گھر میں کیا جائے خواہ باہر کیا جائے ، خواہ بیوی بچوں کی موجودگی میں کیا
جائے اور خواہ ان سے چُھپ کر کیا جائے ، خواہ دوستوں میں کیا جائے خواہ دوستوں کی عدم موجودگی
میں کیا جائے ، پھر چاہے وہ عمل کسی غار میں کیا جائے اور چاہے میدان میں اور جو کچھ انہوں نے
کیا ہو گا، سینما کی تصویروں کی طرح ان کے سامنے آ جائے گا اور ان کے ہر عمل کی فلم ان کی
آنکھوں کے سامنے سے گزرنے لگ جائے گی ۔ گویا ان کے خلاف ڈبل شہادت ہو گی ایک طرف
تو ان کے اعمال کی فہرست ان کے سامنے پیش ہو گی اور دوسری طرف انہوں نے اپنے ہاتھوں
اور پاؤں سے جو کیا ہو گا اس عمل کی فلم بنا کر ان کے سامنے لائی جائے گی ۔ اسی مفہوم کو ایک اور
مقام پر اللہ تعالیٰ نے اس رنگ میں بیان فرمایا ہے کہ ان کے ہاتھ اور پاؤں ان کے خلاف
گواہی دیں گے یعنی انسان نے اپنے ہاتھوں اور پاؤں وغیرہ سے جو جو اعمال کئے ہونگے ان کو
ظاہر کرنے کے لئے اعمال کے ریکارڈ پر گراموفون کی سوئی لگا دی جائے گی جس سے ان کے اپنے
گزشتہ اعمال کی تمام تفصیل ان کے سامنے آ جائے گی وَلَا يَظْلِمُ رَبُّكَ أَحَدًا اور تیرا رب
کسی پر ظلم نہیں کرتا وہ یہ نہیں کر سکتا تھا کہ بغیر حجت کے انہیں سزا دے اسی لئے وہ ایک طرف
تو فرشتوں کو بطور گواہ پیش کرے گا جو اعمالنا مہ اس کے سامنے رکھ دیں گے اور دوسری طرف
اس کے اعمال کی فلم اس کی آنکھوں کے سامنے لائی جائے گی ۔
اس آیت سے معلوم ہوتا ہے کہ ہر شخص کے عمل چھوٹے ہوں یا بڑے، اس مقبرہ میں محفوظ
رکھے جاتے ہیں تا کہ مقبرہ کی جو اصل غرض ہے کہ انسان کی گزشتہ زندگی کا نشان قائم رہے
وہ پورا ہو۔