عَطَاءً حِسَاباً اور یُرزَقُونَ فِیھَا بِغَیرِ حِسَابٍ میں کوئی اختلاف نہیں
انوارالعلوم (جلد 16)
انوار العلوم جلد ۱۶
سیر روحانی (۳)
عَطَاءً حِسَاباً اور يُرْزَقُونَ فِيهَا اس جگہ یاد رکھنا چاہئے کہ قرآن کریم
میں اس بارہ میں دو قسم کی آیات آتی ہیں
وہ جو بِغَيْرِ حِسَابٍ میں کوئی اختلاف نہیں ایک قسم کی تو وہ آیات ہیں جو اوپر بیان ہوئی ہیں مگر ایک قسم کی وہ آیات ہیں جن میں یہ
مضمون بیان ہوا ہے کہ مومنوں کو بغیر حساب رزق دیا جائے گا ۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
فَأُولَئِكَ يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ يُرْزَقُوْنَ فِيْهَا بِغَيْرِ حِسَابٍ
۹
وہ لوگ جنت میں داخل کئے جائیں گے اور انہیں بغیر حساب کے رزق دیا جائے گا۔
اب پہلی آیت میں تو یہ بتایا گیا تھا کہ وہاں عَطَاءً حِسَابًا پیسے پیسے کا حساب ہوگا مگر
یہاں یہ فرمایا کہ انہیں بغیر حساب کے رزق دیا جائے گا ۔ اسی طرح دوزخیوں کے متعلق فرماتا
ہے فَإِنَّ جَهَنَّمَ جَزَاؤُكُمْ جَزَاءً مَّوْفُورًا
کافروں کو مَوْفُور یعنی کثرت والا عذاب ملے گا ۔ اب بظاہر یہ اختلاف نظر آتا ہے کیونکہ
پہلی آیات میں مؤمنوں کے متعلق بتایا گیا تھا کہ انہیں حساب کے مطابق جزاء ملے گی اور دوسری
آیات میں یہ بتایا کہ انہیں بغیر حساب کے رزق ملے گا۔ اسی طرح دوزخیوں کے متعلق پہلے تو یہ بتایا
گیا تھا کہ اللہ تعالیٰ ان پر ان پر ظلم نہیں کرے گا بلکہ ان کے چھوٹے بڑے اعمال کو مد نظر رکھ کر سزا دے گا
مگر اس آیت میں یہ بتایا کہ انہیں کثرت سے سزا دی جائے گی جس کے معنے بظاہر یہ معلوم ہوتے
ہیں کہ وہ عذاب ان کے حق سے زائد ہو گا ، مگر در حقیقت ان دونوں میں کوئی اختلاف نہیں ۔
اصل بات یہ ہے کہ مَوْفُور کا منشاء صرف یہ ہے کہ عذاب جو بھی ہو وہ زیادہ ہی معلوم
ہوا کرتا ہے خواہ وہ استحقاق سے تھوڑا ہی کیوں نہ ملے پس جَزَاؤُكُمْ جَزَاءً مَوْفُورًا کے یہ
معنے نہیں کہ تمہیں تمہارے حق سے زیادہ عذاب دیا جائے گا بلکہ اس کے یہ معنے ہیں کہ تم جو بھی
گناہ کرتے ہو اس کا بدلہ تمہاری برداشت سے باہر ہو گا پس زیادتی سے مراد عمل سے زیادہ سزا
نہیں بلکہ مراد یہ ہے کہ گناہ تو انسان دلیری سے کر لیتا ہے مگر اس کی سزا برداشت نہیں کر سکتا
بلکہ پوری سزا کا تو کیا ذکر ہے آدھی سزا بھی برداشت نہیں کر سکتا ۔ دوسرے مَوْفُور کے معنے
پورے کے بھی ہوتے ہیں اس لحاظ سے اس آیت پر کوئی اعتراض ہی نہیں ہو سکتا ۔
یہ تو موفور کی تشریح ہے باقی رہا جنتیوں کا سوال سو وہ بھی پہلے اصل کے خلاف نہیں
کیونکہ بغیر حساب کسی ایک شخص کے بارہ میں نہیں بلکہ تمام جنتیوں کے بارہ میں ہے پس اگر
انوار العلوم جلد ۱۶
سیر روحانی (۳)
الف کو بغیر حساب کے ملے گا تو ب کو بھی بغیر حساب کے ملے گا اور ج کو بھی بغیر حساب کے
ملے گا اور ظاہر ہے کہ جب سب کو بغیر حساب کے انعام ملے تو یہ کسی کے حق کو زائل نہیں کرتا بلکہ
سب کا درجہ بڑھاتا ہے۔ لیکن جب خدا تعالیٰ نے کہا کہ انعام حساب سے ملے گا تو اس کے یہ معنی
ہیں کہ کسی کا درجہ کم نہ ہو گا بلکہ اسی حساب سے ہر ایک کو زیادہ ملے گا پس اس کے یہ معنے ہوئے کہ
جنتیوں کو ان کے اعمال کے مقابلہ میں بغیر حساب زیادہ ملے گا اور ان کے محدود اعمال کو مد نظر نہیں
رکھا جائے گا، لیکن یہ بغیر حساب ایک حساب کے ماتحت بھی ہوگا اور اس امر کا لحاظ رکھا جائے گا کہ
نمبر ۲ نمبر اول سے نہ بڑھ جائے اور جب ہر ایک کو بغیر حساب یعنی استحقاق سے بہت زیادہ ملنا ہے
تو ظاہر ہے کہ نمبر ۲ نمبر ایک سے بڑھ ہی نہیں سکتا کیونکہ اسے بھی بغیر حساب ملے گا۔
خلاصہ یہ کہ جب اللہ تعالیٰ نے بغیر حساب کہا تو اس کے معنی ہیں اپنے عمل کے مقابل پر۔
اور جب حساب سے کہا تو اس کے معنے یہ ہیں کہ اپنے سے اوپر والے نمبر کے مقابل پر۔ یعنی ہر
ایک کے درجہ کو قائم رکھا جائے گا اور نمبر اول والا دوم نہیں ہو گا اور دوم اول نہیں ہوگا اور ایک کا
درجہ دوسرا نہیں لے سکے گا۔ اس کی ایسی ہی مثال ہے جیسے ایک شخص کے پاس ایک کروڑ روپیہ
ے شخص کے پاس دو کروڑ روپیہ ہو اور تیسرے کے پاس تین کروڑ روپیہ ہو۔ اب اگر ہو، دوسرے
کوئی دوسرا شخص یہ فیصلہ کرے کہ سب کو ایک ایک کروڑ اور روپیہ دید یا جائے تو لاز ما سب کا مال
بڑھ جائے گا اور جو درجہ ان کا قائم ہو چکا تھا اس میں بھی کوئی نقص واقعہ نہیں ہوگا درجہ اول والا
پھر بھی درجہ اول میں ہی شمار ہو گا اور درجہ دوم اور سوم والے پھر بھی دوم اور سوم درجوں میں
ہی شمار ہوں گے ۔ پس جہاں اللہ تعالیٰ نے یہ فرمایا کہ مؤمنوں کو حسابی عطا ملے گی وہاں یہ
مطلب ہے کہ جنتیوں کے درجے نہیں توڑے جائیں گے اور جہاں یہ فرمایا کہ بغیر حساب کے رزق
دیا جائے گا تو وہاں یہ مفہوم ہے کہ عمل کی نسبت جزا ئیں بہت زیادہ ہونگی۔ پس ہر ایک کا مقام قائم
رہے گا اور کسی کا بھی ریکارڈ خراب نہیں ہوگا۔ یہ نہیں ہو گا کہ مثلاً اگر اکبر کا مقبرہ پہلے درجہ پر ہے
اور شاہجہان کا مقبرہ دوسرے درجہ پر ، تو شاہجہان کا مقبرہ اکبر سے بڑھ جائے بلکہ اللہ تعالیٰ
اگر شاہجہان کو کبھی زیادہ انعام دے گا تو ساتھ ہی اکبر کو بھی اور دے گا اور فرمائے گا اس کے
مقبرہ کو اور اونچا کرو تا کہ تفاوت مراتب قائم رہے ۔
غرض بغیر حساب کے الفاظ بتاتے ہیں کہ عمل کے مقابلہ میں جزاء زیادہ ہو گی اور
عَطَاءً حِسَابًا کے الفاظ بتاتے ہیں کہ نمبر توڑ کر نچلے درجہ والے کو اوپر نہیں لے جایا جائے گا۔