شیعوں کا صحابہؓ کو بُرا بھلا کہنا اسلامی تعلیم کے خلاف ہے

انوارالعلوم (جلد 16)

انوار العلوم جلد ۱۶
سیر روحانی (۳)
انبیائے سابقین کے متبعین اور رسول اللہ اب دیکھو یہ بھی ایک مقبرہ ہے جو اللہ تعالی
نے قائم کیا پھر چونکہ انبیاء علیہم السلام کے
صلی
اللہ علیہ وسلم کے ساتھیوں کے مقبرے اتباع میں سے بھی بعض بڑے نیک اور بزرگ
تھے اس لئے جہاں پہلے انبیاء کا ذکر کیا وہاں
یہ بھی فرمایا وَ مِنْ آبَائِهِمْ وَذُرِّيَّتِهِمْ وَإِخْوَانِهِمْ یعنی ان کے باپ دادا، ان کی ذریت
اور ان کے بھائی بھی ان انعامات میں شریک ہونگے ۔ اسی طرح محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کے جو ساتھی تھے اللہ تعالیٰ نے ان کے مقبرے بھی قائم کئے اور فرمایا وَالَّذِينَ جَاءُوا مِنْ
بَعْدِهِمْ يَقُولُونَ رَبَّنَا اغْفِرُ لَنَا وَ لِاِخْوَانِنَا الَّذِينَ سَبَقُونَا بِالْإِيْمَانِ وَلَا تَجْعَلُ
فِي قُلُوبِنَا غِلًّا لِلَّذِينَ آمَنُوا رَبَّنَا إِنَّكَ رَءُ وُفٌ رَّحِيمٌ و
فرمایا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے جو ساتھی ہیں ان کو ہم نے یہ رتبہ عطا فرمایا
ہے کہ آئندہ کے لئے ہم نے یہ شرط قرار دیدی ہے کہ جو لوگ بعد میں آئیں ان میں سے کسی
شخص کا ایمان کامل نہیں ہو سکتا جب تک وہ ایمان لانے کے بعد ہمیشہ یہ دعا نہ کرتا رہے کہ
اے ہمارے رب ! ہمارے گناہ بخش اور ان کے بھی جو ہم سے پہلے ایمان لائے تھے گویا ایمان
کی تکمیل کے لئے ہر مسلمان پر فرض ہے کہ وہ روزانہ اپنے گناہوں کے ساتھ ساتھ اپنے سے
پہلے مسلمانوں کے متعلق بھی اللہ تعالیٰ سے معافی طلب کرتا رہے ۔
پھر غفر کے معنی خالی گناہ کی معافی کے ہی نہیں بلکہ اصلاح حالات کے بھی ہوتے ہیں ۲۰
اس لحاظ سے اس کے یہ معنے بھی ہونگے کہ اے ہمارے رب ! ہمارے حالات کو بہتر سے بہتر
بناتا جا اور اسی طرح اُن لوگوں کے حالات کو جو ہم سے پہلے گزر چکے ہیں اور تیرے مؤمن
تھے ۔ گویا نہ صرف خدا تعالیٰ نے گزشتہ زمانہ کے مؤمنوں کی یاد تازہ کی بلکہ یہ بھی سامان کئے کہ
مقبرہ کی مرمت ہوتی رہے اور اس میں زیادتی ہوتی رہے اور اسے ہمیشہ پہلے سے زیادہ شاندار
بنانے کی کوشش کی جائے کیونکہ جب مرنے کے بعد بھی اصلاح حالات کا امکان پایا جاتا ہے اور
پہلوں کے لئے پچھلے یہ دعا کرتے رہتے ہیں تو لازماً مرنے والے اپنے مقام میں بڑھتے جاتے
ہیں اور پھر لازماً ان کے شایانِ شان ان کا روحانی مقبرہ بھی زیادہ شاندار ہوتا جاتا ہے ۔
۔
شیعوں کا صحابہؓ کو بُرا بھلا کہنا اسلامی تعلیم کے خلاف ہے بھی کروا لیا کہ یہ رفرماتا ہے

انوار العلوم جلد ۱۶
سیر روحانی (۳)
ہمارے دل میں ان کے متعلق کوئی بغض پیدا نہ ہو، اس آیت سے تم اندازہ لگا سکتے ہو کہ شیعوں
کا یہ کیسا خطر ناک عقیدہ ہے کہ وہ صحابہؓ سے عداوت رکھنے اور ان کو بُرا بھلا کہنے میں ہی اپنی
نجات سمجھتے ہیں حالانکہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں تمہیں تب مؤمن سمجھوں گا جب تم محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہؓ کے لئے دعائیں کرتے رہو گے اور اُن کا کینہ اور بغض اپنے دلوں
میں نہیں رکھو گے ، مگر آج یہ سمجھا جاتا ہے کہ اُن سے کینہ اور بغض رکھنا ہی اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل
کرنے کا ذریعہ ہے ۔
اب تھوڑے دنوں تک محترم کا مہینہ آنیوالا ہے ان ایام میں کس طرح تبرا کیا جاتا اور
ابو بکر، عمر اور عثمان کو گالیاں دی جاتی ہیں حالانکہ قرآن یہ کہتا ہے کہ ایمان کی تکمیل کے لئے
ضروری ہے کہ ان کے متعلق دل میں کسی قسم کا بغض نہ ہو اور نہ صرف بغض نہ ہو بلکہ انسان
محبت اور اخلاص کے ساتھ ان کے لئے ہمیشہ دعائیں مانگتا رہے ۔
ایک واقعہ مشہور ہے کہ ایک شیعہ بادشاہ کے پاس ایک دفعہ ایک سنی بزرگ گئے اور
اُس سے امداد کے طالب ہوئے ۔ وہ آدمی نیک تھے مگر چونکہ اُن کا گزارہ بہت مشکل سے ہوتا
تھا اس لئے انہیں خیال آیا کہ میں بادشاہ کے پاس جاؤں اور اس سے کچھ مانگ لاؤں وہ گئے
تو وہاں اور بھی بہت سے لوگ موجود تھے جو اپنی حاجات کے لئے آئے ہوئے تھے مگر وہ سب
شیعہ تھے اور یہ سُنی ۔ جب بادشاہ مال بانٹنے کے لئے کھڑا ہوا تو وزیر نے بادشاہ کے کان میں
کچھ کہا اور اُس نے اس سنی بزرگ کے علاوہ باقی سب کے باقی سب کو مال تقسیم کر دیا اور وہ ایک ایک کر
کے رخصت ہو گئے ۔ یہ سنی بزرگ وہیں کھڑے رہے ۔ آخر جب انہیں کھڑے کھڑے بہت
دیر ہو گئی تو بادشاہ نے وزیر سے کہا کہ اسے بھی کچھ دیکر رخصت کر دو۔ وزیر نے کہا میں دے تو
دوں مگر یہ شخص شکل سے سنی معلوم ہوتا ہے بادشاہ نے کہا تمہیں کس طرح معلوم ہوا ؟ ہوا؟ وہ کہنے لگا
بس شکل سے میں نے پہچان لیا ہے ۔ بادشاہ نے کہا اچھا تو اس کا امتحان کرلو۔ چنانچہ وزیر نے
حضرت علی کی فضیلت بیان کرنی شروع کر دی ، وہ سنی بزرگ بھی شوق سے سنتے رہے اور کہنے
لگے حضور ! حضرت علی کی شان میں کیا شبہ ہے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی اور آپ
کے داماد تھے خدا تعالیٰ نے انہیں خلافت عطا فرمائی ۔ آپ کی شان سے تو انکار ہو ہی نہیں سکتا ۔
بادشاہ کہنے لگا اب تو ثابت ہو گیا کہ یہ شیعہ ہے ۔ وزیر کہنے لگا ابھی نہیں میں بعض اور باتیں بھی
دریافت کرلوں ۔ چنانچہ اُس نے اور کئی باتیں کیں ، مگر وہ بھی ان سب کی تصدیق کرتے چلے گئے ۔

آج 10 میں سے 10 باقی