روحانی مقبرہ میں رشتہ داروں کو اکٹھا رکھنے کا انتظام

انوارالعلوم (جلد 16)

انوار العلوم جلد ۱۶
سیر روحانی (۳)
بادشاہ نے کہا بس اب تو تمہیں یقین آ گیا ہو گا کہ یہ سنی نہیں بلکہ شیعہ ہے ۔ وزیر کہنے لگا ابھی
نہیں تبرا دیگر دیکھیں ۔ اگر یہ تبرے میں شامل ہو گیا تو پتہ لگ جائے گا کہ شیعہ ہے اور اگر
شامل نہ ہوا تو معلوم ہو جائے گا کہ سُنی ہے۔ چنانچہ بادشاہ نے کہا بر ہر سہ لعنت ۔ یعنی نَعُوذُ بِاللهِ
حضرت ابو بکر ، حضرت عمرؓ اور حضرت عثمان پر لعنت ۔ وزیر نے بھی کہا ہر ہر سہ لعنت ۔ وہ بزرگ سنی
بھی بول اُٹھے کہ ہر ہر سہ لعنت ۔ بادشاہ نے کہا اب تو یقینی طور پر ثابت ہو گیا کہ یہ شیعہ ہے ۔ وزیر
نے کہا حضور ! میرا اب بھی یہی خیال ہے کہ یہ شخص منافقت سے کام لے رہا ہے ۔ وہ کہنے لگا اچھا
تو پھر اس سے پوچھو کہ تم کون ہو؟ وزیر نے پوچھا کہ کیا آپ شیعہ ہیں ؟ وہ کہنے لگا نہیں میں تو سنی
ہوں ۔ وزیر کہنے لگا کہ مجھے آپ کی اور باتیں تو سمجھ آگئی ہیں کہ جب میں حضرت علیؓ کی تعریف
کرتا تھا تو آپ اس لئے اس تعریف میں شامل ہو جاتے تھے کہ حضرت علییؓ آپ کے نزدیک بھی
واجب ا التعظیم ہیں مگر جب ہم نے یہ کہا کہ بر ہر سہ لعنت تو آپ نے بھی ہر ہر سہ لعنت کہا، اس
کی وجہ میری سمجھ میں نہیں آئی۔ وہ کہنے لگے جب آپ نے کہا تھا ہر ہر سہ لعنت ، تو آپ کی مراد
تو یہ تھی کہ ابو بکر ، عمر اور عثمان پر لعنت ہو مگر جب میں نے ہر ہر سہ لعنت کہا تو میرا مطلب یہ تھا کہ
وزیر پر بھی لعنت اور بادشاہ پر بھی اور مجھ پر بھی جو ایسے گندے لوگوں کے گھر میں آ گیا ہوں ۔
غرض شیعوں کا یہ طریق کہ صحابہ کرام کو گالیاں دیتے ہیں اور اکابر صحابہ کو منافق منافق کہتے ہیں
ناپسندیدہ اور مذکورہ بالا آیت قرآنی کے خلاف ہے حضرت علیؓ کا درجہ بلند ماننے کے لئے اس
کی کیا ضرورت ہے کہ حضرت ابوبکر ، عمر اور عثمان رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِمْ کو منافق کہا جائے
اس کے بغیر بھی شیعیت قائم رہ سکتی ہے ۔
-
خلاصہ یہ کہ قرآن کریم نہایت واضح طور پر فرماتا ہے کہ خدا تعالیٰ کے جو پاک بندے
گزر چکے ہیں تمہیں ان کے متعلق دُعاؤں سے کام لینا چاہئے اور کہنا چاہئے کہ خدایا! ہمارے دلوں
میں ان کے متعلق بغض پیدا نہ ہو کیونکہ اگر بغض پیدا ہوا تو ایمان ضائع ہو جائے گا گویا ہمیشہ کے
لئے خدا نے اُن کے لئے دعاؤں کا سلسلہ جاری کر دیا اور اس طرح دنیا میں بھی ان کا مقبرہ بنا دیا۔
روحانی مقبرہ میں رشتہ داروں کو اکٹھا رکھنے کا انتظام پھر میں نے سوچا کہ دنیوی مقابر والوں نے
تو یہ انتظام کیا ہوتا ہے کہ ان کے رشتہ دار بھی ان کے ساتھ مقبروں میں دفن ہوں ۔ کیا اس مقبرہ
میں بھی کوئی ایسا انتظام ہے؟ تو میں نے دیکھا کہ دُنیوی مقبروں میں بیشک بعض قریبیوں کو دفن کیا

انوار العلوم جلد ۱۶
سیر روحانی (۳)
گیا ہے جیسے شاہجہان کے ساتھ اُس کی بیوی دفن ہے مگر سب کے لئے گنجائش نہیں تھی جیسے یہ نہیں
ہوا کہ شاہجہان کے بیٹے بھی اُس کے ساتھ دفن کئے جاتے اور نہ باہمی بغض و عداوت کی وجہ
سے وہ اکٹھے دفن کئے جا سکتے ہیں ۔ جیسے شاہجہان کو نور جہاں سے بغض تھا اس وجہ سے اُس نے
جہانگیر کے پاس اُسے دفن نہ کیا بلکہ الگ دفن کیا ۔ اور بعض دفعہ ایسا بھی ہوتا ہے کہ ایک بڑے
نے ادنی مقبرہ بنایا ہے اور بعد کے کسی چھوٹے درجہ والے نے بڑا مقبرہ بنایا ہے اِس وجہ سے
بھی بڑا اُس کے ساتھ دفن نہ کیا جا سکا جیسے شاہجہان کے مقبرہ میں بابر ، ہمایوں ، اکبر اور جہانگیر
کو لا کر دفن نہیں کیا گیا۔ یہ نہیں ہوا کہ ان کی ہڈیاں کھود کر انہیں شاہجہان کے مقبرہ میں دفن کیا
جاتا۔ پھر بعض حوادث نے ان کو الگ الگ رکھا جیسے اورنگ زیب حیدر آباد میں فوت ہوا اور
اورنگ آباد میں اس کا مقبرہ بنا۔ حیدرآباد چونکہ گرم علاقہ ہے اور وہاں سے لاش لانے
میں دقت تھی اس لئے وہ شاہجہان کے ساتھ اسے دفن نہ کر سکے بلکہ اگر چاہتے تب بھی یہ
خواہش پوری نہیں ہو سکتی تھی ۔ اور بعض دفعہ فاصلے کا سوال ایسا اہم ہوتا ہے جسے کسی صورت میں
نظر انداز نہیں کیا جا سکتا اور باوجود خواہش کے ایک جگہ سب قریبی دفن نہیں ہو سکتے غرض کئی
وجوہ ایسے ہو سکتے ہیں جن کی بناء پر سب کو اکٹھا دفن نہیں کیا جا سکتا ۔ بعض دفعہ بغض و عناد،
بعض دفعہ جگہ کی تنگی ، بعض دفعہ فاصلہ کی زیادتی اور بعض دفعہ اچانک حادثات اس قسم کے
ارادوں میں حائل ہو جاتے ہیں ۔ پس میں نے سوچا کہ کیا اس مقبرہ میں بھی کوئی ایسا انتظام ہے
کہ سب رشتہ دار ا کٹھے رہیں؟ جب میں نے غور کیا تو مجھے معلوم ہوا کہ یہ مقبرہ بیشک ایسا ہے جس
میں سب رشتہ داروں کے جمع کرنے کا انتظام ہے بشرطیکہ ان کی طبائع ملتی ہوں تا کہ جھگڑا فساد
نہ ہو۔ چنانچہ میں نے دیکھا کہ اس مقبرہ کے متعلق حکم تھا جنَّتُ عَدْنٍ يَدْخُلُونَهَا وَمَنْ صَلَحَ
مِنْ آبَائِهِمْ وَأَزْوَاجِهِمْ وَذُرِّيَّتِهِمْ وَالْمَلَئِكَةُ يَدْخُلُونَ عَلَيْهِمْ مِّنْ كُلِّ بَابٍ -
سَلَامٌ عَلَيْكُمْ بِمَا صَبَرْتُمْ فَنِعْمَ عُقْبَى الدَّارِ
فرمایا وہ جو اگلے جہان کا مقبرہ ہے اُس میں ہر شخص ا اپنے اپنے درجہ کے مطابق خدا تعالیٰ
کا انعام پائے گا ، مگر رشتہ داروں کے لحاظ سے ایک فرق ہے اور وہ یہ کہ جس کے ایسے رشتہ دار
ہونگے جن کے ساتھ وہ محبت سے رہ سکتا ہو اور جن کے عقائد اور خیالات سے وہ متفق ہو ایسے
سب رشتہ داروں کو اکٹھا کر دیا جائے گا خواہ باپ ہوں ، بیٹے ہوں ، بیویاں ہوں ۔ اور فرشتے
اُن پر چاروں طرف سے داخل ہوں گے اور کہیں گے السَّلَامُ عَلَيْكُمْ۔

آج 10 میں سے 10 باقی