دنیوی اور روحانی مینا بازار میں عظیم الشان فرق
انوارالعلوم (جلد 16)
انوار العلوم جلد ۱۶
سیر روحانی (۳)
نے تمہارے مال یعنی اموالِ مادی اور جانیں دونوں تم سے خرید لیں ۔ وہ مال ادنی تھا یا اعلیٰ ،
قیمتی تھا یا حقیر، تھوڑا تھا یا بہت ، سب ہی خرید لیا اور قیمت تمہاری نیتوں کے مطابق ڈالی اور سب کو
اس مال کے بدلہ جنت قیمت میں ادا کی ۔ گویا سارا مینا بازار اُن کو بخش دیا اور سب مال فروشوں
کو حقیر مال کے بدلہ میں مالا مال کر دیا ۔ اتنی بڑی قیمت ہم اس لئے ادا کرتے ہیں کہ یہ لوگ
خدا تعالیٰ کی راہ میں جنگ کرتے ہیں جس کے نتیجہ میں یا دشمن کو مارتے ہیں یا خود مارے جاتے
ہیں ۔ پس چونکہ وہ ہماری راہ میں میں اپنی ا تھوڑی پونجی سے بخل نہیں برتتے ، ہم بڑے مالدار ہو
کر کیوں بخل سے کام لیں ۔ پھر ہم وعدہ وفا ہیں اور ان فروخت کنندوں سے یہ وعدہ ہمارا آج
کا نہیں پرانا ہے۔ یہ وعدہ ہم نے تورات میں بھی کیا تھا اور پھر انجیل میں بھی کیا تھا اور حال میں
اُسی وعدے کو قرآن میں دُہرایا تھا اور اللہ تعالیٰ سے زیادہ وعدہ وفا کرنے والا کون ہو سکتا
ہے۔ پس اے لوگو! آج جو سودا تم نے کیا ہے اس کے نتائج پر خوش ہو جاؤ اور یقیناً ایسا ہی سودا
بڑی کامیابی کہلا سکتا ہے گویا خریدار ایک ہے فروخت کرنے والے بہت سے ہیں مگر وہ سب دو
ہی چیزیں فروخت کرتے ہیں اور اس کے بدلہ میں اُن کو وہ سب چیزیں ملتی ہیں جو مینا بازاروں میں
ہوا کرتی تھیں اور اس طرح ایک ہی سودے میں سب سو دے ہو جاتے ہیں ۔
دنیوی اور روحانی مینا بازار میں عظیم الشان فرق پھر میں نے جب اس بازار کو دیکھا تو میں نے کہا ایک اور
فرق بھی اس مینا بازار اور دُنیوی مینا بازاروں میں ہے اور وہ یہ کہ مینا بازاروں کی اشیاء کو
خریدنے کی طاقت تو کسی انسان میں ہوتی تھی اور کسی میں نہیں ، مثلاً وہاں کہا جاتا تھا کہ یہ چیز
دس ہزار روپیہ کی ہے اور خریدار کے دل میں اُس کو خریدنے کی خواہش بھی ہوتی تھی مگر وہ خرید
نہیں سکتا تھا، کیونکہ اس کے پاس دس ہزار روپے نہیں ہوتے تھے ۔
اسی طرح کسی کو کوئی اور چیز پسند آئی اور وہ قیمت دریافت کرتا تو اُسے بتایا جاتا کہ
ایک سو روپیہ ہے ، مگر وہ ایک سو روپیہ دینے کی طاقت نہیں رکھتا تھا اور اس طرح اس کو خرید نے
سے محروم رہتا تھا، کیونکہ وہاں قیمتیں مقرر ہوتی تھیں اور ان میں کمی بیشی نہیں ہو سکتی تھی ۔ یہ نہیں
کہ زید آیا تو اُسے کہد یا اس کی قیمت میں ہزار روپیہ ہے اور بکر آیا تو کہہ دیا پانچ ہزار روپیہ ہے
اور خالد آیا تو کہہ دیا ایک ہزار روپیہ ہے، عمر و آ گیا تو اُسے وہی چیز سو روپیہ میں دے
دی، بدر دین آ گیا تو وہی چیز اُسے آٹھ آنے میں دے دی ، شمس الدین پہنچا تو اُسے ایک پیسے
انوار العلوم جلد ۱۶
سیر روحانی (۳)
میں دے دی اور علاؤ الدین آیا تو اُسے ایک کوڑی میں دے دی ۔ یہ طریقہ دنیوی مینا بازاروں
میں نظر نہیں آتا ، مگر اس مینا بازار میں ہمیں یہی حساب نظر آتا ہے۔ ایک شخص آتا ہے اور کہتا ہے
اہئے ۔ اُس ۔ سے پوچھا جاتا ۔
روپیہ۔
مجھے جنت چاہئے ۔
چھا جاتا ہے تیرے پاس کتنا مال ہے ؟ اکتنا مال ہے؟ وہ کہتا ہے ایک کروڑ روپے
اُسے کہا جاتا ہے اچھا لاؤ اپنی جان اور ایک کروڑ روپیہ اور لے لو جنت ۔ پھر ایک اور شخص آتا
ہے اور کہتا ہے مجھے بھی جنت چاہئے ۔ اُس سے پوچھا جاتا ہے کہ تمہارے پاس کتنا روپیہ ہے؟
وہ کہتا ہے ایک لاکھ روپیہ ۔ اُسے کہا جاتا ہے اچھا لاؤ اپنی جان اور ایک لاکھ روپیہ اور لے لو
جنت ۔ اُسی وقت ایک تیسرا شخص آ جاتا ہے اور وہ کہتا ہے میرے پاس صرف سو روپیہ ہے مگر
میں بھی جنت لینا چاہتا ہوں اُسے کہا جاتا ہے اچھا تم بھی اپنی جان اور سو روپیہ لاؤ اور جنت
لے لو۔ پھر ایک اور شخص آ۔ آتا ہے اور کہتا ہے کہ میرے پاس سو روپیہ تو کیا ایک پیسہ بھی نہیں ہے
صرف مٹھی جو کے دانے ہیں مگر خوجی پیش ہیں مگر خواہش میری بھی یہی ہے کہ مجھے جنت ملے ۔ اُسے کے ملے ۔ اُسے کہا جاتا ہے
کہ تمہارا سودا منظور لاؤ جان اور اور مٹھی بھر دانے اور لے لو جنت ۔ ۲۴ بلکہ اس بازار میں ہمیں
ایسے ایسے بھی دکھائی دیئے کہ چشم حیرت کھلی کی کھلی رہ گئی ۔ ایک شخص رسول کریم صلی اللہ ع
اللہ
علیہ وسلم
کے پاس آیا یا اور اور ۔ کہنے لگا يَا رَسُولَ اللهِ ! مجھ سے سے ایسا ایسا ایسا ایسا گناہ ہو گیا ہے ، آپ نے فرمایا تو پھر اس
کا کفارہ ادا کرو اور اتنے روزے رکھو ۔ اُس نے کہا يَا رَسُولَ اللهِ ! مجھ میں تو روزے رکھنے کی
طاقت نہیں ۔ آپ نے فرمایا اچھا روزے رکھنے کی طاقت نہیں تو غلام آزاد کر دو۔ وہ کہنے لگا
يَا رَسُولَ اللهِ ! میں نے تو کبھی غلام دیکھے بھی نہیں اُن کو آزاد کرنے کے کیا معنی؟ آپ نے فرمایا
اچھا تو اتنے غریبوں کو کھانا کھلا دو۔ کہنے لگا يَا رَسُولَ اللهِ ! خود تو کبھی پیٹ بھر کر کھانا کھانا نصیب
نہیں ہوا ، غریبوں کو کہاں سے کھلاؤں ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ سے فرمایا کہ لاؤ
دوٹوکرے کھجوروں کے اور وہ اُسے دیگر فرمایا کہ جاؤ اور غریبوں کو کھلا دو۔ وہ کہنے لگا يَا رَسُولَ اللَّهِ !
کیا سارے مدینہ میں مجھ سے بھی زیادہ کوئی غریب ہے؟ آپ ہنس پڑے اور فرمایا اچھا جاؤ
اور تم ہی یہ کھجوریں کھا لو ، ۲۵ میں نے کہا یہ عجیب نظارے ہیں جو اس مینا بازار میں نظر آتے ہیں
کہ جنت یعنی مینا بازار کا سب سامان صرف اس طرح مل جاتا ہے کہ جو پاس ہے وہ دے دو۔
جس کے پاس کروڑ روپیہ ہوتا ہے وہ کروڑ روپیہ دے کر سب چیزوں کا مالک ہو جاتا ہے اور
جس کے پاس ایک پیسہ ہوتا ہے وہ ایک پیسہ دے کر سب چیزوں کا مالک ہو جاتا ہے اور جس
کے پاس کچھ نہیں ہوتا اُسے خریدار اپنے پاس سے کچھ رقم دے کر کہتا ہے لو اس مال سے تم سودا