روھانی شراب کی ایک عجیب خصوصیت

انوارالعلوم (جلد 16)

انوار العلوم جلد ۱۶
سیر روحانی (۳)
اور اتنی کثرت سے ہوگی کہ اس کی کوئی حد بندی ہی نہیں ہو گی مگر اس کے ساتھ ہی مجھے خیال آیا
کہ مٹکوں کی شراب کو گورنمنٹ اعلیٰ نہیں سمجھتی اور وہ اس کی بجائے ولایتی شراب بوتلوں میں بند
کر کے بھیجتی ہے جو اپنے اثر اور ذائقہ میں زیادہ بہتر سمجھی جاتی ہے ، میں نے کہا کہ اس مینا بازار
میں تو شراب میں فرق کیا جاتا ہے ، کیا اُس مینا بازار میں بھی ایسا فرق ہے؟ جب میں نے غور
کیا تو مجھے معلوم ہوا کہ وہاں بھی دو قسم کی شراب ہو گی ایک وہ جو نہروں کی صورت میں ہوگی
اور گویا مٹکوں والی شراب کی قائم مقام ہوگی اور دوسری شراب وہ ہوگی جو بوتلوں میں بند ہوگی
چنانچہ فرماتا ہے يُسْقَوْنَ مِنْ رَّحِيقٍ مَّخْتُومٍ خِسْمُهُ مِسک ۲۵ اس نہروں والی شراب
کے علاوہ ایک اور شراب بھی وہاں ہوگی جو بوتلوں میں بند ہو گی جس پر مہریں لگی ہوئی ہوں گی
اور جو ایسی اعلیٰ درجہ کی ہوگی کہ اُس کی تلچھٹ کے بھی مُشک کی خوشبو اپنے اندر رکھتی ہوگی ،
اس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہاں بھی شراب میں فرق ہو گا، ایک تو عام شراب ہو گی جیسے
بیئر (BEAR) وغیرہ اور ایک اعلیٰ درجہ کی شراب ہوگی جو آقا کا خاص تحفہ ہوگی اور سر بمہر ہو
گی اور اس کی ڈردے مشک کی ہوگی ۔
روحانی شراب کی ایک عجیب خصوصیت تب میں نے سوچا کہ دُنیوی شراب تو عقل پر پردہ ڈال دیتی ہے ، صحت بر باد
کر دیتی ہے، انسان کو خمار ہو جاتا ہے، وہ گند بکنے لگ جاتا ہے اور اس کے خیالات نا پاک اور
پریشان ہو جاتے ہیں ۔ بیشک شراب میں کچھ فائدے بھی پائے جاتے ہیں لیکن انہی عیوب کی
وجہ سے دنیا کی پچاس ساٹھ سالہ زندگی بچانے کے لئے اللہ تعالیٰ نے کہہ دیا کہ شراب نہ پیو،
پھر ہمیشہ کی زندگی میں اس کے استعمال کو جائز کیوں رکھا گیا ؟ اور کیا ایسا تو نہیں ہو گا کہ اس
شراب کو پی کر میں اپنی عبودیت کو بُھول جاؤں؟ اس پر میں نے دیکھا کہ اس بارہ میں اللہ تعالیٰ
فرما رہا ہے لَا فِيهَا غَوْلٌ وَلَا هُمْ عَنْهَا يُنْزَفُونَ )
غول کے معنی عربی میں عقل اور بدن کی اور بدن کی صحت کے چلے جانے اور خمار ۔ جانے اور خمار کے پیدا ہو جانے
کے ہیں ۔ 29 پس لَا فِيهَا غَوْلٌ کے معنی یہ ہوئے کہ اس یہ ہوئے کہ اس سے عقل ضائع نہیں ہو گی ، بدن کی
صحت پر کوئی بُرا اثر نہیں پڑے گا اور پینے کے بعد خمار نہیں ہوگا ۔ یہ تین عیب ہیں جو دنیا میں
شراب پینے سے پیدا ہوتے ہیں لیکن خدا تعالیٰ کے بنائے ہوئے مینا بازار کی جو شراب ملے گی
اُس سے نہ عقل خراب ہو گی اور نہ صحت کو کوئی نقصان پہنچے گا۔ یہاں شراب پینے والوں کو رعشہ

انوار العلوم جلد ۱۶
سیر روحانی (۳)
ہو جاتا ہے گنٹھیا کی شکایت ہو جاتی ہے اور جب نشہ اترتا ہے تو اُس وقت بھی اُنہیں خمار سا ہوتا
ہے اور اُن کے سر میں درد ہوتا ہے ، لیکن اِس مینا بازار میں جو شراب ملے گی اُس میں اِن
نقائص میں سے کوئی نقص نہیں ہوگا۔
اسی طرح نزف کے معنے ہوتے ہیں ذَهَبَ عَقْلُهُ اَوْ سُكِّرَ ۵۰ یعنی عقل کا چلے جانا اور
بہکی بہکی باتیں کرنا۔ یہ بات بھی ہر شرابی میں نظر آ سکتی ہے ۔ خود مجھے ایک شرابی کا واقعہ یاد ہے
جو میرے ساتھ پیش آیا ، اب تو میں حفاظت کے خیال سے سیکنڈ کلاس میں سفر کیا کرتا ہوں لیکن
جس زمانہ کی یہ بات ہے اُس زمانہ میں میں تھرڈ کلاس میں سفر کیا کرتا تھا، مگر اتفاق ایسا ہوا کہ
اُس دن تھرڈ کلاس میں سخت بھیڑ تھی میں نے سیکنڈ کلاس کا ٹکٹ لے لیا مگر سیکنڈ کلاس کا کمرہ بھی
ایسا بھرا ہوا تھا کہ بظاہر اُس میں کسی اور کے لئے کوئی گنجائش نظر نہیں آتی تھی۔ چھوٹا سا کمرہ تھا
اور اٹھارہ ہیں آدمی اس میں بیٹھے ہوئے تھے۔ بہر حال جب میں اُس کمرہ میں گھسا تو ایک صاحب
جو اندر بیٹھے ہوئے تھے وہ مجھے دیکھتے ہی فوراً کھڑے ہو گئے اور لوگوں سے کہنے لگے تمہیں شرم
نہیں آتی کہ خود بیٹھے ہو اور یہ کھڑے ہیں ان کے لئے بھی جگہ بناؤ تا کہ یہ بیٹھیں ۔ میں نے
سمجھا کہ گو میں انہیں نہیں جانتا مگر یہ میرے واقف ہوں گے۔ چنانچہ اُن کے زور دینے پر لوگ
اِدھر اُدھر ہو گئے اور میرے بیٹھنے کے لئے جگہ نکل آئی۔ جب میں بیٹھ گیا تو وہی صاحب کہنے
لگے کہ آپ کیا آپ کیا کھائیں گے؟ میں نے کہا آپ کی بڑی مہربانی ہے مگر یہ کھانے کا وقت نہیں میں
لاہور جا رہا ہوں وہاں میرے عزیز ہیں وہاں سے کھانا کھا لوں گا۔ کہنے لگے نہیں پھر بھی کیا
کھائیں گے؟ میں نے کہا عرض تو کر دیا کہ کچھ نہیں ۔ اس پر وہ اور زیادہ اصرار کرنے لگے اور
کہنے لگے اچھا فرمائیے کیا کھائیں گے؟ میں نے کہا بہت بہت شکریہ میں کچھ نہیں کھاؤں گا۔
کہنے لگے اچھا تو پھر فرمائیے نا کہ آپ کیا کھائیں گے؟ میں اب گھبرایا کہ یہ کیا مصیبت آ گئی
ہے۔ اس سے پہلے میں نے کسی شرابی کو نہیں دیکھا تھا اس لئے میں یہ نہیں سمجھ سکا کہ وہ اپنے
ہوش میں نہیں ۔ اتنے میں ایک سکھ صاحب کمرہ میں داخل ہوئے اس پر وہ پھر کھڑے ہو گئے
اور لوگوں سے کہنے لگے تمہیں شرم نہیں آتی کمرہ میں ایک بھلا مانس آیا ہے اور تم اُس کے لئے
جگہ نہیں نکالتے ۔ اور یہ بات کچھ ایسے رُعب سے سے کہی کہ لوگوں نے اُس کے لئے بھی جگہ نکال
دی ۔ جب وہ سکھ صاحب بیٹھ چکے تو دو منٹ کے بعد وہ اُن سے مخاطب ہوئے اور کہنے لگے
سردار صاحب! کچھ کھائیں گے؟ میں نے اُس وقت سمجھا کہ یہ شخص پاگل ہے اتنے میں ایک اور

آج 10 میں سے 10 باقی