سیاہ اور بدنما چہرہ کو خوبصورت بنانے کا نسخہ
انوارالعلوم (جلد 16)
انوار العلوم جلد ۱۶
سیر روحانی (۳)
زیب وزینت کے سامان (1) چھٹے میں نے دیکھا کہ مینا بازار میں زینت کے سامان
یعنی آئینے اور کنگھیاں اور ربن اور پاؤڈر وغیرہ فروخت
ہوتے تھے۔ میں نے سوچا کہ یہ تو پُرانے زمانے کے مینا بازاروں کی بات ہے، آجکل تو انار کلی
اور ڈبی بازار میں پوڈروں اور لپ سٹکوں اور روج وغیرہ کی وہ کثرت ہے کہ پرانے مینا بازار
ان کے آگے ماند پڑ جاتے ہیں اور عورتوں کو ان کے بغیر چین ہی نہیں آتا ، گو آجکل کے مرد بھی
کچھ کم نہیں اور وہ بھی اپنے بالوں میں مانگ نکال کر اور یو ڈی کلون اور پوڈر وغیرہ چھڑک کر
ضرور خوش ہوتے ہیں مگر عورتیں تو اپنی زینت کے لئے ضروری سمجھتی ہیں کہ منہ پر کریم ملیں ، پھر
اس پر پوڈر چھڑکیں ، پھر لپ سٹک لگائیں پھر روج اور عطر وغیرہ استعمال کریں یہاں تک کہ
اپنے بچوں کے منہ پر بھی وہ کئی قسم کی کریمیں اور چکنائیاں ملتی رہتی ہیں ۔ چنانچہ بعض بچوں کو
جب پیار کیا جاتا ہے تو ہاتھ پر ضرور کچھ سُرخی ، کچھ چکنائی اور کچھ پوڈر لگ جاتا ہے اور جلد جلد
غسلخانہ جانا پڑتا ہے۔ پس میں نے کہا آؤ میں دیکھوں کہ آیا یہ چیزیں بھی وہاں ملتی ہیں یا نہیں ؟
کیونکہ اگر یہ چیزیں وہاں نہ ہوئیں تو اول تو آجکل کے مرد بھی وہاں جانے سے انکار کر دیں
گے ورنہ عورتیں تو ضرور اڑ کر بیٹھ جائیں گی اور کہیں گی بتاؤ جنت میں سرخی اور پوڈر ملے گا یا نہیں ؟
اگر سرخی ، پوڈر اور کریمیں وغیرہ ملتی ہوں تو ہم جانے کے لئے تیار ہیں ورنہ نہیں ۔
زینت کے لئے سب سے پہلی چیز ذاتی خوبصورتی ہے مگر کئی عورتیں اس کو نظر انداز کر دیتی
ہیں اور وہ خیال کرتی ہیں کہ شاید پوڈر مل کر وہ اچھی معلوم ہونے لگیں گی اور بیوقوفی سے زیادہ
سے زیادہ پوڈر ملنے کو وہ حُسن کی ضمانت سمجھتی ہیں۔ نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ جب انہوں نے پوڈر ملا ہوا
ہوتا ہے تو یوں معلوم ہوتا ہے گویا انہوں نے آٹے کی بوری جھاڑی ہے۔ انگریزوں کا رنگ چونکہ
سفید ہے اس لئے اُن کے چہروں پر پوڈر بد زیب معلوم نہیں ہوتا ، مگر ہمارے ملک میں نقل چونکہ
عقل کے بغیر کی جاتی ہے، اِس لئے اندھا دھند انگریزوں کی اتباع میں پوڈر کے ڈبے صرف کر
دیئے جاتے ہیں ۔ اور کئی تو بے چارے اس غلط فہمی میں مبتلا ہو کر کہ شاید اُن کا رنگ سفید ہو
جائے ، صابن کی کئی کئی ٹکیاں خرچ کر دیتے ہیں اور اپنا منہ خوب مل مل کر دھوتے ہیں مگر جو رنگ
قدرتی طور پر سیاہ ہو وہ سفید کس طرح ہو جائے ۔
سیاہ اور بدنما چہرہ کو خوبصورت بنانے کا نسخہ ایک دفعہ ایک اینگلو انڈین استانی
میرے پاس آئی وہ چاہتی تھی کہ
انوار العلوم جلد ۱۶
سیر روحانی (۳)
میں اُس کی ملازمت کے لئے کہیں سفارش کر دوں ۔ میں نے کہا غور کروں گا ۔ اس طرح اُسے
چند دن ہمارے ہاں ٹھہرنا پڑا۔ وہ اپنے متعلق کہا کرتی تھی کہ میرا رنگ اتنا سفید نہیں جتنا ہونا
چاہئے اور واقعہ یہ تھا کہ اُس کا رنگ صرف اتنا کالا نہیں تھا جتنا حبشیوں کا ہوتا ہے۔ میں اُن
دنوں تبدیلی آب و ہوا کے لئے دریا پر جا رہا تھا اور اتفاقاً ان دنوں میجر سید حبیب اللہ شاہ صاحب
( مرحوم جو میرے سالے تھے ) وہ بھی قادیان آئے ہوئے تھے۔ انہوں نے ایک انگریز عورت
سے شادی کی ہوئی ہے، وہ بھی میرے ساتھ چل پڑے کیونکہ اُن کی ہمشیرہ ام طاہر مرحومہ اس سفر
میں میرے ساتھ جا رہی تھیں ۔ اُن کی بیوی نے اُس اُستانی کی بھی سفارش کی کہ میری ہم جولی
ہوگی اسے بھی ساتھ لے لو، چنانچہ اُسے بھی ساتھ لے لیا۔ وہاں پہنچ کر ہم نے دو کشتیاں لیں ۔
ایک میں میں ، اُم طاہر اور میری سالی تھی اور دوسری میں وہ اُستانی، میجر سید حبیب اللہ شاہ صاحب
اور ڈاکٹر حشمت اللہ صاحب تھے ۔ کشتیاں پاس پاس چل رہی تھیں ۔ اتنے میں مجھے
آوازیں آنی شروع ہوئیں وہ اُستانی ڈاکٹر حشمت اللہ صاحب سے باتیں کر رہی تھی کہ فلاں
وجہ سے میرا رنگ کالا ہو گیا ہے اور میں فلاں فلاں دوائی رنگ کو گورا کرنے کے لئے استعمال
کر چکی ہوں آپ چونکہ تجربہ کار ہیں اس لئے مجھے کوئی ایسی دوا بتائیں جس سے میرا رنگ سفید
ہو جائے اور ڈاکٹر صاحب نے کہا کہ فلاں دوائی استعمال کی ہے یا نہیں؟ اُس نے جواب دیا کہ
وہ بھی استعمال کر چکی ہوں غرض اِسی طرح اُن کی آپس میں باتیں ہو رہی تھیں ۔ مجھے ان کی
باتوں سے بڑا لطف آ رہا تھا ۔ وہ ڈاکٹر صاحب سے بار بار کہتی تھی کہ ڈاکٹر صاحب یہ بیماری
ایسی شدید ہے کہ باوجود کئی علاجوں کے آرام نہیں آتا حالانکہ یہ تو کوئی بیماری تھی ہی نہیں یہ تو
اللہ تعالیٰ کا پیدا کردہ رنگ تھا ۔ سید حبیب اللہ شاہ صاحب بچپن میں میرے بہت دوست ہوا کرتے
تھے اور بعد میں بھی میرے اُن سے گہرے تعلقات رہے ۔ انہیں قرآن مجید پڑھنے کا بہت شوق
تھا وہ اُس وقت بھی کشتی میں حسب عادت اونچی آواز میں قرآن کریم پڑھ رہے تھے۔ میں یہ
تماشہ دیکھنے لگا کہ ڈاکٹر صاحب اُس کا رنگ کس طرح سفید کرتے ہیں ۔ آخر تھوڑی دیر کے بعد
سید حبیب اللہ شاہ صاحب نے قرآن کریم بند کیا اور درمیان میں بول پڑے اور اُسے کہنے لگے
ڈاکٹر صاحب تم کو کوئی نسخہ نہیں بتا سکتے اس دنیا میں تمہارا رنگ کالا ہی رہے گا البتہ ایک نسخہ
میں تمہیں بتاتا ہوں قرآن کریم میں لکھا ہے کہ جو شخص نیک عمل کرے گا اُس کا قیامت کے دن
منہ سفید ہو گا۔ پس اس دنیا میں تو تمہارا رنگ سفید نہیں ہو سکتا ، تم قرآن پر عمل کرو تو قیامت کے