کریمیں، پوڈر اور سُرخی
انوارالعلوم (جلد 16)
انوار العلوم جلد ۱۶
سیر روحانی (۳)
دن تمہا را رنگ ضرور سفید ہو جائے گا۔ زینت کے یہ سامان بھی جو میں بتانے لگا ہوں اسی قسم
کے ہیں جس قسم کی طرف سید حبیب اللہ شاہ صاحب نے اشارہ کیا تھا۔
سفید رنگ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے يَوْمَ تَبْيَضُ وُجُوهٌ " دُنیا میں اگر کوئی کالا ہے تو گورا
نہیں ہو سکتا ، بدصورت ہے تو خوبصورت نہیں ہو سکتا ، اندھا ہے تو سو جا کھا نہیں
ہو سکتا ، نکھا ہے تو ناک والا نہیں بن سکتا۔ کوئی شخص ہزار کوشش کرے، صابن کی ٹکیوں سے اپنے
منہ کو صبح و شام مل مل کر دھوئے اگر اُس کا رنگ سیاہ ہے تو وہ سفید نہیں ہو گا اور پیدائشی حالت
کبھی بدل نہیں سکے گی ۔ کالجوں کے طلباء میں بھی یہ مرض بہت ہوتا ہے اور وہ کئی قسم کی کریمیں
ملتے رہتے ہیں مگر اللہ تعالیٰ نے اُن کی جو شکل بنا دی ہے وہ بدل نہیں سکتی ۔ پس اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے تم اپنا رنگ سفید کرنے کے لئے کہیں پیئرز سوپ ملتے ہو، کہیں ونولیا سوپ خریدتے ہو۔
کہیں پام آئل (PALM OIL) سوپ استعمال کرتے ہو مگر پھر بھی تمہارا رنگ نہیں بدلتا ۔ آؤ
ہم تمہیں بتاتے ہیں يَوْمَ تَبْيَضُّ وُجُوهٌ ایک دن ایسا آنیوالا ہے جب مؤمنوں کے منہ سفید براق
ہو جائیں گے ۔ پھر دنیا میں تو سفید رنگ والے بھی کالے ہو جاتے ہیں چنانچہ ذرا بیمار ہوں تو
اُن کے رنگ کالے ہو جاتے ہیں ۔ بعض لوگ بیماریوں میں اندھے اور کانے ہو جاتے ہیں مگر
فرمایا وَأَمَّا الَّذِينَ ابْيَضَّتْ وُجُوهُهُمْ فَفِي رَحْمَةِ اللَّهِ هُمْ فِيهَا خَلِدُونَ ٢٥
ہمارے مینا بازار میں جن لوگوں کے منہ سفید ہوں گے وہ ہمیشہ اللہ تعالیٰ کی رحمت کے
سایہ تلے رہیں گے اور کبھی اُن کا رنگ خراب نہیں ہوگا۔
بعض لوگ اس موقع پر کہہ دیا کرتے ہیں کہ قرآن کریم کے اس قسم کے الفاظ ظاہری معنوں میں نہیں لینے
چاہئیں، چنانچہ دیکھو قرآن کریم میں ہی آتا ہے ۔ وَإِذَا بُشِّرَ أَحَدُهُمْ بِالْأُنْثَى ظَلَّ وَجْهُهُ مُسْوَدًا
کہ جب کسی کو لڑ کی پیدا ہونے کی خبر دی جاتی ہے تو اُس کا منہ کالا ہو جاتا ہے۔ اب اس کے یہ معنے تو
نہیں کہ اُس کا منہ واقعہ میں کالا ہو جاتا ہے بلکہ اس کا مطلب صرف یہ ہے کہ اُس کے دل پر بوجھ
پڑتا ہے اور اُسے سخت صدمہ اور غم پہنچتا ہے ۔ اسی طرح اُن کے نزدیک يَوْمَ تَبْيَضُّ وُجُوهٌ کے
یہ معنے ہیں کہ اُس دن جنتیوں کی نیکی اور تقوی اور عزت کی وجہ سے اُن کے چہروں پر نور برستا معلوم
ہوگا اور خدا تعالیٰ کے انوار ان پر نازل ہونگے یہ معنے بھی درست ہیں اور ان کا انکار نہیں ہو سکتا ۔
کریمیں، پوڈر اور سُرخی اب ہم دیکھتے ہیں کہ دنیا میں مرد وعورت اپنی لئے کیا کیا چیزیں اس چیزیں استعمال کرتے ہیں سو : -
زینت کے
انوار العلوم جلد ۱۶
سیر روحانی (۳)
اول:- وہ ایسی کریمیں ملتے ہیں جن سے جسم نرم اور ڈھیلا ہو جائے ، مسام کھل جائیں،
مساموں سے زہر اور میل نکل جائے اور سفیدی پیدا ہو جائے ۔
دوم:- وہ ایسی کریمیں ملتے ہیں جن سے وہ پھر چست ہو جائیں ، اُن کے مسام سکڑ جائیں
اور اُن کے چہروں پر رونق پیدا ہو جائے ۔ گویا پہلے تو وہ ایسی چیزیں ملتے ہیں جن سے اُن کے
مسام کھل جائیں اور تعمیل وغیرہ نکل جائے اور پھر ایسی چیزیں ملتے ہیں جن سے اضمحلال اور
اعضاء کا اِسترخاء جاتا رہے ۔ اسی طرح پوڈر لگاتے ہیں تا کہ سفیدی ظاہر ہو اور پھر سُرخیاں
لگاتے ہیں تا کہ دوسروں کو جسم سے صحت کے آثار نظر آئیں ۔
اب ہم قرآن کریم کو دیکھتے ہیں تو وہ فرماتا ہے ۔ وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ نَاضِرَةٌ * یہاں تم
پوڈر اور کریمیں وغیرہ لگاتے ہو اور تم نہیں جانتے کہ قیامت کے دن کچھ منہ ہوں گے جو
نَاضِرَہ ہوں گے۔ نَاضِرَہ کے معنے عربی میں حُسن اور رونق کے ہیں اور یہ دونوں الگ الگ
مفہوم رکھتے ہیں ۔ حُسن کے معنے تناسب اعضاء کے ہوتے ہیں اور رونق کے معنے صحت کے اُن
آثار کے ہوتے ہیں جو چہرے اور قومی سے ظاہر ہوتے ہیں ۔ اگر ایک شخص کا ناک پچکا ہوا ہو،
مگر اُس کے گلے اور ہونٹ سرخ ہوں اور اُس کا رنگ سفید ہو تو اُس کے چہرے کی رنگت اُسے
کچھ فائدہ نہیں دے سکتی ۔ اسی طرح اگر کسی شخص کی آنکھیں خراب ہیں یا اتنی بڑی بڑی ہیں
جیسے مٹکے ہوتے ہیں یا ما تھا ایسا چھوٹا ہوتا ہے کہ سر کے بال بھووں سے ملے ہوئے ہیں ۔ یا کلے
اتنے پچکے ہوئے ہیں کہ یوں معلوم ہوتا ہو گویا کہ دو تختیاں جوڑ کر رکھدی گئی ہیں تو وہ ہر گز حسین
نہیں کہلا سکتا۔ میں نے غور کر کے دیکھا ہے ، مختلف انسانی چہرے مختلف جانوروں سے مشابہت
رکھتے ہیں اور اگر ایک پہلو سے انسانی چہروں کو دیکھا جائے تو بعض انسانی چہرے گیدڑ سے
مشابہ معلوم ہوتے ہیں، بعض کتے کے مشابہ معلوم ہوتے ہیں، بعض سور کے مشابہ معلوم ہوتے
ہیں ۔ بعض بلی اور بعض چوہے کے مشابہہ معلوم ہوتے ہیں ۔ کامل اور اچھا چہرہ وہ ہوتا ہے جس
کی ان جانوروں سے کم سے کم مشابہت پائی جاتی ہو اور اگر لوگ کوشش کریں تو وہ اس نقص کو
دور کر سکتے ہیں مگر چونکہ میرا یہ مضمون نہیں اس لئے میں اس نقص کو دور کرنے کے طریق نہیں بتا
سکتا صرف اجمالاً ذکر کر دیا ہے کہ اکثر انسانی چہرے بعض جانوروں کے مشابہہ ہوتے ہیں ۔ وہ
زیادہ تر یہی کوشش کرتے ہیں کہ کریمیں مل لیں یا لپ سٹکیں استعمال کر لیں یا روج لگا لیں ، مگر
چہرہ کی بناوٹ کو درست کرنے کے جو صحیح طریق ہیں اُن کو اختیار کرنے کی طرف توجہ نہیں