اعلیٰ درجہ کے عطر اور خوشبوئیں

انوارالعلوم (جلد 16)

انوار العلوم جلد ۱۶
سیر روحانی (۳)
کو
لگائی جاتی ہیں تا وہ جسم کو نرم کر دیں مگر فرمایا وُجُوهٌ يَوْمَئِذِنَّا عِمَةٌ ہمارے ہاں اس قسم کی کریموں
کی ضرورت ہی نہیں ہوگی کیونکہ جنتیوں کے چہروں کی بناوٹ ایسی ہو گی کہ اُن میں کوئی کُھردرا پن
نہیں ہوگا بلکہ وہ نرم اور ملائم ہوں گے ۔ نَاعِمَة کے معنے عربی زبان میں لَيِّنُ الْمَلْمَسِ اے کے
ہیں ، یعنی اُن کے جسم نرم ہوں گے یہ نہیں ہو گا کہ سردی آئے تو اُن کے جسم میں کُھردرا پن پیدا
ہو جائے اور اگر گرمی آئے تو ڈھیلا پن پیدا ہو جائے ، بلکہ وہ ہمیشہ ہی نرم اور ملائم رہیں گے گویا
نرم ، سفید حسین ، پر رونق یعنی چمکدار اور خوش رنگ ہوں گے کریم ، پوڈر ، لپ سٹک اور رُوج کسی
کی ضرورت نہیں ہوگی ۔ یہ چیزیں آپ ہی آپ خدا تعالیٰ کی طرف سے لگی ہوئی آئیں گی ۔
اعلیٰ درجہ کے عطر اور خوشبوئیں (۷) پھر میں نے سوچا کہ مینا بازار میں تو خوشبو میں
بھی ملتی تھیں آیا اس مینا بازار میں بھی خوشبوئیں ہوں
گی یا نہیں؟ جب میں نے اس نقطہ نگاہ سے غور کیا تو قرآن میں یہ لکھا ہوا دیکھا کہ فَأَمَّا إِنْ كَانَ
مِنَ الْمُقَرَّبِينَ فَرَوْحٌ وَرَيْحَانٌ وَجَنَّتُ نَعِيمٍ )
فرماتا ہے اگر یہ ہم سے سودا کرنے والا ہمارا مقرب ہوگا، تو اُسے پہلی چیز ہماری طرف سے
روح دی جائے گی، یہاں بھی خدا تعالیٰ نے دُنیوی اور اُخروی نعماء میں ایک عظیم الشان فرق کا
اظہار کیا ہے ۔ جس طرح یہاں صرف کریمیں ملتی ہیں ، پوڈر ملتے ہیں ، لپ سٹکیں ملتی ہیں، لیکن اگر
کوئی چاہے کہ مجھے آنکھیں یا ہونٹ یا دانت یا منہ مل جائے تو نہیں مل سکتا ۔ اسی طرح دنیا میں
اسی روپے تولہ کا عطر مل جائے گا، لیکن اگر کسی شخص کے ناک میں خوشبو سونگھنے کی حس ہی نہ ہو تو
دنیا کی کوئی طاقت اسے نیا ناک نہیں دے سکتی۔ اور ہم نے اپنی آنکھوں سے ایسے لوگ دیکھے ہیں
جو خوشبو اور بد بو میں اپنے ناک کی خرابی کی وجہ سے تمیز نہیں کر سکتے ۔ حضرت خلیفہ اول نے جب
ہمیں طب پڑھائی تو آپ نے فرمایا ایک بیماری ہوتی ہے جس کے نتیجہ میں ناک کی جس ماری جاتی
ہے اور انسان خوشبو اور بدبو میں کوئی فرق نہیں کر سکتا۔ چنانچہ یہاں ایک شخص تھا آپ نے
فرمایا آنکھیں بند کر کے اگر اُس کے سامنے پاخانے کا ٹھیکرا اور اعلیٰ درجے کا کیوڑے کا عطر رکھ
دیا جائے تو وہ یہ نہیں بتا سکے گا کہ پاخانہ کونسا ہے اور عطر کونسا ؟ ایک لڑکی میری ایک عزیز کے
پاس نوکر تھی ، ایک دن انہوں نے اُسے کہا کہ فلاں عطر اُٹھا کر لے آنا۔ وہ کہنے لگی بی بی بی ! ! مجھے
کبھی سمجھ نہیں آئی کہ یہ خوشبو وشبو کیا ہوتی ہے۔ جب اُسے عطر سُونگھایا گیا تو معلوم ہوا کہ اس
کے ناک میں خوشبو سونگھنے کی حس ہی نہیں ۔ تو جس طرح چہرہ پہلے ٹھیک ہو، پھر پوڈر سے

انوار العلوم جلد ۱۶
سیر روحانی (۳)
خوبصورت معلوم ہوتا ہے ، اسی طرح ناک ٹھیک ہو تب خوشبو کا لطف آتا ہے اور اگر کسی کی ناک
درست نہ ہو اور تم اُسے باغوں میں بھی لے جاؤ تو اُسے کوئی فائدہ نہیں ہو سکتا ۔ تو اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے دنیا میں مینا بازار والے عطر دے سکتے ہیں مگر ناک نہیں دے سکتے ۔ لیکن ہم کیا دیتے ہیں
فَرَوح ہم سب سے پہلے خوشبو سونگھنے اور اُس کو محسوس کرنے کی طاقت ناک میں پیدا کرتے
ہیں ۔ روح کے معنے ہیں وِجُدَانُ الرَّائِحَةِ اور بھی معنے ہیں ، لیکن ایک معنے یہ بھی ہیں پس
فرمایا دنیا والے تو صرف عطر بیچتے ہیں مگر ہم پہلے لوگوں کو ایسا ناک دیتے ہیں جو عطروں اور
خوشبوؤں کو محسوس کرے (روح) میرے اپنے ناک کی جس غیر معمولی طور پر تیز ہے، یہاں تک
کہ میں دُودھ سے پہچان جاتا ہوں کہ گائے یا بھینس نے کیا چارہ کھایا ہے ۔ اسی لئے اگر میرے
قریب ذرا بھی کوئی بد بود کوئی بد بودار چیز ہو تو مجھے بڑی تکلیف ہوتی ہے اور جو لوگ میرے واقف کار ہیں
وہ مسجد میں داخل ہوتے وقت کھڑکیاں وغیرہ کھول دیتے ہیں کیونکہ اگر بند ہوں تو میرا دم گھٹنے
لگتا ہے ، میں ہمیشہ کثرت سے عطر لگایا کرتا ہوں اور حضہ کرتا ہوں اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بھی
کثرت سے عطر لگایا کرتے تھے مگر حضرت خلیفہ اول کو اس طرف کچھ زیادہ توجہ نہیں تھی ۔
میں آپ سے بخاری پڑھا کرتا تھا، ایک دن میں آپ سے بخاری پڑھنے کے لئے جانے لگا تو
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام مجھے فرمانے لگے کہاں چلے ہو؟ میں نے کہا مولوی صاحب سے
بخاری پڑھنے چلا ہوں ۔ فرمانے لگے ، مولوی صاحب سے پوچھنا کیا بخاری میں کوئی ایسی حدیث
بھی آتی ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے دن غسل فرماتے اور نئے کپڑے بدلا کرتے
تھے اور خوشبو استعمال فرماتے تھے ۔ اصل بات یہ ہے کہ حضرت مولوی صاحب جمعہ کے دن بھی کام
میں ہی مشغول رہتے تھے یہاں تک کہ اذان ہو جاتی اور کئی دفعہ آپ وضو کر کے مسجد کی طرف
چل پڑتے ۔ آپ تھے تو میرے اُستاد مگر چونکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یہ
بات کہی تھی اس لئے میں نے اُسی طرح آپ سے جا کر کہہ دیا۔ آپ ہنس پڑے اور فرمایا ہاں
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم بڑی احتیاط کیا کرتے تھے، ہم تو اور کاموں میں بھول ہی جاتے ہیں ۔
میں نے تاریخ الخلفاء میں پڑھا ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ایک دفعہ فرمایا، اگر
میں خلیفہ نہ ہوتا تو عطر کی تجارت کیا کرتا۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اُن کے ناک کی جس بھی تیز تھی
اور اس امر میں بھی میری اُن کے ساتھ مشابہت ہے ۔ تو ناک کی جس کا موجود ہونا بھی اللہ تعالیٰ
کی بڑی بھاری رحمت ہوتی ہے مگر دنیا یہ حس کہاں دے سکتی ہے، وہ اپنے مینا بازاروں میں عطر

آج 10 میں سے 10 باقی