دشمنوں پر غالب کرنے والا ایک تیزتر اور کامیاب ہتھیار
انوارالعلوم (جلد 16)
انوار العلوم جلد ۱۶
سیر روحانی (۳)
ہے ، ہم تمہاری کیوں نہ مدد کریں گے جب کہ تم پر حملہ کرنے والے خائن اور کافر ہیں اور تم وہ
ہو جو صداقتوں کا اقرار کرتے ہو۔ یاد رکھو! اس دنیا میں خدا تعالیٰ کی طرف سے ان لوگوں کو
پر حد سے
جن سے لوگ جنگ کرتے ہیں اجازت دی گئی ہے کہ وہ بھی حملہ آوروں کا مقابلہ کریں کیونکہ اُن
ظلم کیا گیا ہے اور اُن پر نا واجب سختی کی گئی ہے اور اللہ تعالیٰ اُن کی مدد پر یقیناً ، زیادہ ظلم کیا
قادر ہے ۔ وہ لوگ جو اپنے گھروں سے نکالے گئے بغیر حق کے، جن کا صرف اتنا گناہ تھا کہ انہوں
نے یہ کہہ دیا تھا کہ اللہ ہمارا رب ہے اور اگر اللہ تعالیٰ بعض کو بعض کے ذریعہ دور نہ کرے تو دنیا
میں عبادت خانے ، راہبوں کے رہنے کی جگہیں ، عیسائیوں کے گرجے ، یہودیوں کی جگہیں اور
مسلمانوں کی مسجدیں جن میں خدا تعالیٰ کا نام کثرت سے لیا جاتا ہے سب مٹا دی جائیں ۔
فرماتا ہے ہم نے مذہب کی آزادی کے لئے لڑائی کی اجازت دی اہے ہے گا مگر چونکہ سچے مخلص
لوڑے ہوتے ہیں اس لئے اس بات سے نہ گھبرانا کہ تم تھوڑے ہو، اللہ تعالیٰ خودا۔ وڑے ہو، اللہ تعالیٰ خود اپنے مخلص بندوں
کی تائید کے لئے تلوار لے کر کھڑا ہو جاتا ہے اور وہ انہیں ہر میدان میں مظفر ومنصور کرتا ہے اور
خدا بڑا ہی قومی اور عزیز ہے ۔ جس طرف خدا ہو جائے گا اُس کی قوت کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکے گا
اور جس کی طرف خدا ہو جائے گا اُس پر کوئی دشمن غلبہ نہیں پاسکے گا۔
دشمنوں پر غالب کرنے والا ایک تیز تر اور کامیاب ہتھیار یہ تو دفاعی جنگ ہے۔ میں نے سوچا
کہ اس سامان جنگ سے تو میں دشمن کے فتنہ سے بچ سکتا ہوں ۔ پس یہ ہتھیار ایک ڈھال کی
طرح ہوا اِس میں مجھے دوسرے پر حملہ کرنے سے بھی روک دیا گیا ہے پھر میں دنیا پر غالب کس
طرح آؤں گا ؟ کیا اس مینا بازار میں کوئی ایسا ہتھیا ر بھی ہے جو ڈھال کی طرح نہ ہو بلکہ تلوار کی
طرح ہو اور جس کی مدد سے مجھے غلبہ عطا ہو؟ تو میں نے دیکھا کہ ایسا ہتھیار بھی موجود ہے
چنانچہ فرماتا ہے وَلَقَدْ صَرَّفْنَاهُ بَيْنَهُمْ لِيَذَّكَّرُوا فَأَبَى اَكْثَرُ النَّاسِ إِلَّا كُفُورًا -
وَلَوْ شِئْنَا لَبَعَثْنَا فِي كُلِّ قَرْيَةٍ نَذِيرًا - فَلَا تُطِعِ الْكَفِرِينَ وَ جَاهِدُهُمْ بِهِ جِهَادًا
كَبِيرًا - وَهُوَ الَّذِي مَرَجَ الْبَحْرَيْنِ هَذَا عَذْبٌ فُرَاتٌ وَهَذَا مِلْحٌ أُجَاجٌ وَجَعَلَ
بَيْنَهُمَا بَرْزَخًا وَ حِجْرًا مَّحْجُورًا ۵۰
ان آیات میں پہلے پانی کا ذکر ہے جو کلام الہی سے تشبیہہ دینے کے لئے کیا گیا ہے اور
فرماتا ہے کہ اللہ تعالیٰ آسمان سے پانی اُتارتا ہے اور مراد یہ ہے کہ قرآن بھی اسی طرز کا ہے۔
انوار العلوم جلد ۱۶
سیر روحانی (۳)
بہر حال اللہ تعالیٰ فرماتا ہے جس طرح ہم پانی کو لوگوں میں پھیلا دیتے ہیں تا کہ وہ ہمارے
نشانوں کی قدر کریں، اسی طرح ہم نے قرآن کو اُن کے سامنے پیش کر دیا ہے ، مگر اکثر لوگ
کفرانِ نعمت کرتے ہیں ۔ وہ پانی کی نعمت تو قبول کر لیتے ہیں مگر کلام الہی کی نعمت جو اس سے
بہت زیادہ بہتر ہے اُسے رڈ کر دیتے ہیں ، گویا وہ اشرفیاں تو نہیں لیتے مگر کوڑیوں پر جان دیتے
ہیں، اور یہ بالکل بچوں والی حالت ہے۔ میں ایک دفعہ بمبئی گیا وہاں ایک تازہ کیس عدالت
میں چل رہا تھا ۔ جو اس طرح ہوا کہ کسی جوہری کے ساٹھ ہیرے جو کئی ہزار روپیہ کی مالیت کے
تھے کہیں گر گئے ، اس نے پولیس میں رپورٹ کر دی، پولیس نے تحقیق کرتے ہوئے ایک آدمی
کو پکڑ لیا جس سے کچھ ہیرے بھی برآمد ہو گئے ۔ جب اُس سے پوچھا گیا کہ اس نے یہ ہیرے
کہاں سے لئے تھے؟ تو اُس نے بتایا کہ میں بازار میں سے گزر رہا تھا کہ چند لڑ کے ان ہیروں
سے گولیاں کھیل رہے تھے ، میں نے انہیں دو چار روپے دے کر ہیرے لے لئے ۔ بعد میں معلوم
ہوا کہ اس جو ہری نے کسی موقع پر اپنی جیب سے رومال نکالا تو یہ ہیرے جو ایک پڑ یہ میں تھے
اس کے ساتھ ہی نکل کر زمین پر گر گئے اور بچوں نے یہ سمجھا کہ وہ کھیلنے کی گولیاں ہیں ، حالانکہ وہ
پچاس ہزار روپے کا مال تھا۔ یہی حال لوگوں کا ہے کہ اُس پانی کی قدر کریں گے جوسٹر جاتا اور
تھوڑے ہی عرصہ کے بعد ناکارہ ہو جاتا ہے مگر جو پانی ان کے اور اُن کی آئندہ نسلوں کے کام
آنے والا ہے اور جو نہ صرف اِس زندگی میں بلکہ اگلے جہان میں بھی کام آتا اور انسان کی
کا یا پلٹ دیتا ہے اُس کو رد کر دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم اس کو نہیں لیتے ، تو فرماتا ہے اکثر لوگ
کُفر ہی کرتے ہیں حالانکہ اگر ہم چاہتے تو ساری دنیا میں ہی نذیر بھیجتے ۔ یعنی اگر ہم لوگوں پر
جلدی ری حجت تمام کرنا چاہتے تو بجائے ائے اِ اِس کے کہ ایک رسول بھیجتے اور اُس کی تعلیم آہستہ آہستہ
پھیلتی ، ہر بستی میں ایک ایک نذیر بھیج دیتے ، مگر ہم نے ایسا کیوں نہیں کیا؟ اس لئے کہ اگر سب
لوگ ایک دم گھر کرتے تو دنیا کی تمام بستیوں پر یکدم عذاب آ جاتا اور سب لوگ ہلاک ہو جاتے
مگر اب ایسا نہیں ہوتا بلکہ اب پہلے عرب پر اتمام حجت ہوتی ہے اور اس پر عذاب آتا ہے ۔ پھر
کچھ اور عرصہ گزرتا ہے تو ایران پر اتمام حجت کے بعد عذاب آ جاتا ہے۔ اگر ہر بستی اور ہر
گاؤں میں اللہ تعالیٰ کے نبی مبعوث ہوتے ، تو ہر بستی اور ہر گاؤں پر وہ عذاب نازل ہوتا جواب
براہِ راست ایک حصہ زمین کے مخالفوں پر نازل ہوتا ہے ۔ پس تُو اُن کا فروں کی باتیں مت مان،
بلکہ قرآن کریم کے ذریعہ سے سب دنیا کے ساتھ وہ جہاد کر جو سب سے بڑا جہاد ہے یعنی تبلیغ کا