جہاد بالقرآن سب سے بڑا جہاد ہے

انوارالعلوم (جلد 16)

انوار العلوم جلد ۱۶
سیر روحانی (۳)
جہاد ۔ جس کے پاس جانے سے بھی آجکل کے مسلمان کا دم گھٹتا ہے ( وہ اس سے تو اس بہانہ
سے بھاگتا ہے کہ اصل جہاد تلوار کا ہے اور تلوار کے جہاد سے اس لئے بھاگتا ہے کہ دشمن طاقتور
ہے۔ مولوی فتوی دیتا ہے کہ اے عام مسلمانو ! بڑھو اور لڑو۔ اور عام مسلمان کہتے ہیں کہ اے علماء! آگے
چلو کہ تم ہمارے لیڈر ہو اور پھر دونوں اپنے گھروں کی طرف بھاگتے ہیں ) پس دنیا کے مینا بازار
میں تو لوہے کی تلواریں ملا کرتی تھیں جنہیں کچھ عرصہ کے بعد زنگ لگ جاتا تھا اور جو ہمیشہ کیلئے
لڑائی میں کام نہیں آ سکتی تھیں ، بلکہ بسا اوقات لڑتے لڑتے ٹوٹ جاتی تھیں مگر خدا نے ہمیں وہ
تلوار دی ہے جسے کبھی زنگ نہیں لگتا اور جو کسی لڑائی میں بھی نہیں ٹوٹ سکتی ۔ تیرہ سو سال گزر گئے
اور دنیا کی سخت سے سخت قوموں نے چاہا کہ وہ اس تلوار کو توڑ دیں، اس کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیں
اور اسے ہمیشہ کے لئے ناکارہ بنا دیں مگر دُنیا جانتی ہے کہ جو قوم اس کو توڑنے کے لئے آگے
بڑھی وہ خود ٹوٹ گئی مگر یہ تلوار اُن سے نہ ٹوٹ سکی ۔
جہاد بالقرآن سب سے بڑا جہاد ہے یہ وہ یہ وہ قرآن ہے جو خدا نے ہم کو دیا ہے اور
یہ وہ تلوار ہے جس سے ہم ساری دنیا کو فتح
کر سکتے ہیں فرماتا ہے جَاهِدُهُمْ بِهِ جِهَادًا كَبِيرًا تلوار کا جہاد اور دوسرے اور جہاد سب
چھوٹے ہیں قرآن کا جہاد ہی ہے جو سب سے بڑا اور عظیم الشان جہاد ہے۔ یہ وہ تلوار ہے کہ
جو شخص اس پر پڑے گا اُس کا سر کاٹا جائے گا اور جس پر یہ پڑے گی وہ بھی مارا جائے گا یا
مسلمانوں کی غلامی اختیار کرنے پر مجبور ہوگا ۔ اگر تیرہ سو سال میں بھی ساری دنیا میں اسلام نہیں
پھیلا تو اس کی وجہ یہ نہیں کہ یہ تلوار کند تھی بلکہ اس کی بڑی وجہ یہ تھی کہ مسلمانوں نے اس تلوار سے
کام لینا چھوڑ دیا۔ آج خدا نے پھر احمدیت کو یہ تلوار دیگر کھڑا کیا ہے اور پھر اپنے دین کو دنیا کے
تمام ادیان پر غالب کرنے کا ارادہ کیا ہے مگر نادان اور احمق مسلمان احمدیت پر حملہ کرتے
ہوئے کہتے ہیں کہ احمدی جہاد کے قائل نہیں ۔ اُن کی مثال بالکل ایسی ہی ہے جیسے کوئی شخص غلیلے
لے کر قلعہ پر حملہ کر رہا ہو، تو یہ دیکھ کر کہ غلیلوں سے قلعہ کب فتح ہو سکتا ہے کچھ اور لو لوگ توپ توپ خانه
لے کر آ جائیں ، مگر غلیلے چلانے والا بجائے اُن کا شکر گزار ہونے کے اُن پر اعتراض کرنا شروع
کر دے کہ یہ لوگ غلیلے کیوں نہیں چلاتے ؟ وہ نادان بھی اپنی نادانی اور حماقت کی وجہ سے قرآن
کی طاقت کے قائل نہیں ، ہوش سنبھالنے سے لیکر بڑھے ہونے تک وہ نحو اور صرف پڑھتے رہتے
ہیں اور یہی دو علم پڑھ پڑھ کر ان کے دماغ خالی ہو جاتے ہیں ۔ انہوں نے ساری عمر کبھی قرآن

انوار العلوم جلد ۱۶
سیر روحانی (۳)
کی طرف آنکھ اُٹھا کر بھی نہیں دیکھا ہوتا اور نہ اس کے مطالب اور معانی پر غور کیا ہوتا ہے ۔ اب
اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے طفیل پھر یہ تلوار ہمارے ہاتھوں میں دی ہے
اور میرا دعویٰ ہے کہ دنیا میں کوئی سچا مسئلہ اور کوئی حقیقی خوبی ایسی نہیں ، نہ زمین میں نہ آسمان میں
جو اس کتاب میں موجود نہ ہو۔ اسی طرح کوئی ایسی بات نہیں جس سے دنیا کے دماغ تسلی پا سکتے
ہوں مگر وہ بات قرآن کریم میں نہ پائی جاتی ہو۔ پھر فرماتا ہے وَهُوَ الَّذِي مَرَجَ الْبَحْرَيْنِ
هَذَا عَذْبٌ فُرَاتٌ وَهَذَا مِلْحٌ أُجَاجٌ وہ خدا ہی ہے جس نے دوسمندر دنیا میں ملا دیئے ہیں ۔
مرج کے معنے ہوتے ہیں ملا دینے کے پس وَهُوَ الَّذِى مَرَجَ الْبَحْرَيْنِ کے معنی یہ ہوئے کہ وہ
خدا ہی ہے جس نے دو سمندر دنیا میں ملا دیئے ہیں هَذَا عَذْبٌ فُرَاتٌ ایک سمندر اپنی خاصیت
کے لحاظ سے میٹھا ہے اور اس کا پانی انسان کے لئے تسکین بخش ہے ۔ وَهَذَا مِلْحٌ أُجَاجٌ مگر دوسرا
زخم ڈال دینے والا نمکین ہے اور آگ کی طرح گرم ۔ وَجَعَلَ بَيْنَهُمَا بَرُ زَخًا وَ حِجْرًا مَّحْجُورًا
مگر باوجود اس کے کہ دونوں سمندر ملا دیئے گئے ہیں اس کے درمیان اور اُس کے درمیان ایک
فاصلہ پایا جاتا ہے۔
دنیا میں قاعدہ ہے کہ جب میٹھی اور نمکین چیز ملائی جائے تو ایک تیسری چیز پیدا ہو جاتی
ہے جو ان دونوں سے مختلف ہوتی ہے۔ جیسے بعض لوگ میٹھی چائے میں نمک ملا لیا کرتے ہیں،
میں ایسی چائے کو منافق چائے“ کہا کرتا ہوں اور مجھے اس سے بڑی نفرت ہے ۔ تھوڑے ہی
دن ہوئے ایک شادی ہوئی جس میں لڑکی والوں نے دعا کے لئے مجھے بھی بلایا، ایسے موقع پر جو
چیز بھی سامنے آئے میزبان کی خواہش کے مطابق استعمال کرنی پڑتی ہے، اتفاق ایسا ہوا کہ
انہوں نے جو چائے تیار کرائی اُس میں نمک بھی ملا دیا۔ میرے ساتھ ایک دوست بیٹھے ہوئے
تھے وہ آہستہ سے میرے کان میں کہنے لگے ایسی چائے کو کیا کہتے ہیں؟ میں نے کہا کہتے تو
منافق ہی ہیں مگر اس وقت پیئے ہی جا ہی جائیں ۔ وہ ا۔ وہ دوست کچھ دیر سے واقعہ ہوئے ہیں ، میں ڈرا
کہ کہیں وہ میزبان کے سامنے ہی نہ کہہ بیٹھیں اور اُن کی دل شکنی نہ ہو، مگر خیر گزری کہ انہوں
نے میزبان کے سامنے کچھ نہ کہا۔
تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وہ پانی منافق نہیں ہوں گے باوجود اس کے کہ وہ دونوں ملے
ہوئے ہوں گے اور بظاہر جب دو چیزیں مل جائیں تو دونوں کا ذائقہ بدل کر کچھ اور ہو جاتا ہے،
مگر ہماری طرف سے یہ اعلان ہو رہا ہوگا کہ حِجْرًا مَّحْجُورًا۔ اے ملنے والو! تمہارے ملنے

آج 10 میں سے 10 باقی