جلسہ سالانہ کے موقع پر احباب کی ملاقات
انوارالعلوم (جلد 16)
انوار العلوم جلد ۱۶
بعض اہم اور ضروری امور
واقع ہورہا تھا اس نے یہ ظاہر کرنے کے لئے کہ اس کے بڑے ملازم ہیں ایک نوکر سے کہا کہ
جمال الدین! جاؤ کمال دین سے کہو وہ صدر دین کو کہے کہ فخر دین کو حکم دے کہ اس شخص کو باہر
نکال دے۔ یہ سن کر فقیر بولا کہ جبرئیل! تو اسرافیل سے کہہ کہ وہ میکائیل کو کہے کہ عزرائیل کو حکم
دے کہ اس شخص کی جان نکال لے۔ تو اسی قسم کا انتظام ہمارے منتظمین کرتے ہیں۔ انتظام یہ نہیں
کہ کسی سے کہہ دیا جائے کہ فلاں شخص سے کہہ دو کہ کام کرے بلکہ انتظام کرنے کے معنے یہ ہیں کہ
خود کیا جائے ۔ اور پھر جب دریافت کیا جائے کہ کیا انتظام ہو گیا ؟ تو کہتے ہیں کہ جی ہاں خُوب
اچھی طرح انتظام کر دیا گیا ہے۔ گویا انتظام کرنے کا کریڈٹ وہ خود لینا چاہتے ہیں مگر جب خرابی
ہو تو پھر کہیں گے کہ جی ہم نے تو فلاں سے کہہ دیا تھا کہ وہ فلاں کو اِس کام کے لئے تاکید
کر دے۔ مثلاً کسی سے کہا جائے کہ فلاں شخص کو ایک میل پر پہنچانا ہے اور جب پوچھا جائے کہ
پہنچا دیا ؟ تو کہیں گے کہ جی ہاں پہنچادیا گویا وہ خود ایک میل پر گئے اور اُسے وہاں پہنچایا مگر جب
غلطی معلوم ہو اور پھر پوچھا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ خود تو کہیں بھی نہیں گئے بلکہ کمرہ میں ہی بیٹھے
بیٹھے کسی سے کہہ دیا تھا کہ اسے پہنچا دیا جائے۔ تو یہ انتظام کا طریق نہیں ۔ انتظام کرنے کے یہ
معنے ہیں کہ خود کیا جائے ۔ یاد رکھنا چاہئے کہ نماز عبادت کا ایک اہم رکن ہے اس کے متعلق ضرور
نتظام ہونا چاہئے کہ اس میں غلطی کا امکان نہ ہو جلسہ کے د کے دنوں میں یہ انتظام افسر سیج کے سپرد
ہونا چاہئے اور افسر جلسہ گاہ کے ماتحت ہونا چاہئے اور انہیں چاہئے کہ خود ایسے آدمی مقرر کریں کہ
جن کے سوا کوئی نہ بولے اب دیکھا گیا ہے کہ بچے یونہی بیچ میں بول پڑتے ہیں لوگوں سے کہا
جائے کہ اپنے بچوں کو اچھی طرح سمجھا دیں کہ وہ یونہی بیچ میں نہ بولا کریں۔
ایسا
اس کے بعد میں ایک واقعہ کا بھی ذکر کرنا چاہتا ہوں جو اگر چہ
جلسہ سالانہ کے موقع پرائیویٹ ہے مگر اس لئے بیان کرتا ہوں کہ دوسروں کو بھی فائدہ
ہو سکے ۔ آج ملاقات کے بعد مجھے پرائیویٹ سیکرٹری نے بتایا کہ ایک پر احباب کی ملاقات عزیز مجھ سے ملنے کے لئے آئے تھے اور انہوں نے دروازہ میں
داخل ہونا چاہا مگر پہرہ دار نے روکا انہوں نے کہا کہ میں ملاقات کرنا چاہتا ہوں مگر پہرہ دار نے
کہا کہ میں نہیں جانتا آپ کون ہیں ۔ اُس عزیز نے کہا میں اِسی جماعت کے ساتھ تعلق رکھتا ہوں
جس کی ملاقات ہو رہی ہے اِس پر پہرہ دار ۔ نے کہا کہ آپ وقت پر کیوں نہیں آئے بعد از وقت
میں اجازت نہیں دے سکتا اس پر بھی اس عزیز نے ملاقات پر اصرار کیا پہرہ دار نے اجازت نہ
انوار العلوم جلد ۱۶
بعض اہم اور ضروری امور
دی تو اُس نے اسے مکا مارا جس سے پہرہ دار کے جسم سے خون بہہ نکلا۔ اس واقعہ میں دونوں کی
غلطی ہے اُس نو جوان کے متعلق میں جانتا ہوں کہ وہ مخلص ہے اور اُس نے ایسے وقت میں اپنے
اخلاص کو قائم رکھا جبکہ اُس کے بزرگ اس سے محروم ہو گئے تھے وہ ملاقات کرنا چاہتے تھے تو اس
طرح اُن کو روکنا مناسب نہ تھا۔ چاہئے یہ تھا کہ پہرہ دار انہیں کہتے کہ تشریف لائیے آپ کا کس
جماعت کے ساتھ تعلق ہے اور پھر اُس جماعت کے سیکرٹری صاحب کے پاس لے جاتے کہ یہ
آپ کی جماعت کے فرد ہیں اور اس طرح ان کے لئے میرے ساتھ ملاقات کا انتظام کرتے ۔
پہرہ والوں کو سوچنا چاہئے تھا کہ ان کے روکنے کے بعد میرے ساتھ ملاقات کا ان کے پاس کیا
ذریعہ تھا۔ اس بات کو بھی نظر انداز نہیں کرنا چاہئے کہ یہ بادشاہت نہیں بلکہ خلافت ہے خلافت کو
بادشاہت کا رنگ ہرگز نہیں دینا چاہئے ۔ روکنے والے کو خود غور کرنا چاہئے تھا کہ اگر وہ خود باہر کا
رہنے والا ہوتا سال کے بعد یہاں آتا اور پھر اُسے خلیفہ کے ساتھ ملاقات سے روکا جاتا تو اُسے
کتنا دکھ ہوتا اور اس دُکھ کا احساس کرتے ہوئے اسے اس طرح روکنا نہ چاہئے تھا۔ ملاقات کا
موجودہ انتظام تو اس لئے ہے کہ جماعتیں اکٹھی ملیں تا واقفیت ہو سکے مگر بعض دفعہ ایک جماعت
کے ساتھ دوسری جماعت کا کوئی دوست بھی آجاتا ہے اور اس میں کوئی حرج نہیں اگر اسے آنے
بھی دیا جاتا تو کیا اُس نے آتے ہی گولی چلا دینی تھی ؟ یہ انتظام تو صرف سہولت کے کے ۔ لئے ہے ورنہ
لوگوں نے بہر حال ملنا ہے۔ پس جہاں تک ملاقات سے روکنے کا تعلق ہے روکنے والے کی غلطی
ہے باقی رہا مگا مارنے کا معاملہ سو مارنے والا سپاہی ہے اور فوجی افسر ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ ان کو
مگا بازی آگئی مگر اتنا کہتا ہوں یہ شرعاً ناجائز ہے۔ اگر ان پر ظلم ہوا تو چاہئے تھا کہ وہ اسے
برداشت کرتے تا ہم جسے مارا گیا ہے میں اسے کہتا ہوں کہ وہ معاف کردے کیونکہ اس نے اس
جذبہ کے زیر اثر مارا ہے کہ اسے خلیفہ سے ملنے سے روکا گیا۔ جب پہلے سال زنانہ جلسہ گاہ میں
لاؤڈ سپیکر لگایا گیا تو بعض لڑکیوں کی ڈیوٹی لگائی گئی کہ آنے والی عورتوں کو کھل کر بیٹھنے کو کہیں ان
میں میری لڑکی کی بھی ڈیوٹی تھی بعض زمیندار عورتیں آئیں تو میری لڑکی نے ان سے کہا کہ
یہیں بیٹھ جائیں آگے جانے کی ضرورت نہیں لاؤڈ سپیکر میں سے آواز پہنچتی رہے گی ۔ اُن عورتوں
نے اس بات کو بہت برا منایا اور میری لڑکی کو نیچے گرا کر مارنے لگیں کہ تم ہمیں سننے سے روکتی ہو
کیا یہاں اس بہونیو میں سے آواز آ سکتی ہے۔ میری لڑکی نے میرے پاس آ کر یہ بات بیان کی
تو میں نے ہنس کر کہا کہ تمہیں بہت ثواب ہوا کہ تم نے خدا کے لئے مار کھائی پس میں نے یہ واقعہ