اخبار نور کا ایک مضمون اور اسکی حقیقت

انوارالعلوم (جلد 16)

انوار العلوم جلد ۱۶
بعض اہم اور ضروری امور
عَلَى الإعلان اس لئے بیان کر دیا ہے کہ دوستوں پر واضح ہو جائے کہ دفتر والوں کا یہ کام نہیں کہ
ملاقات سے کسی کو روکیں ۔ انہیں چاہئے کہ جماعت کے عہدیداروں سے پوچھیں کہ فلاں شخص
آپ کی جماعت کا ہے یا نہیں اور پھر اس کے لئے ملاقات کا موقع بہم پہنچائیں اور اگر کوئی کارکن
کسی کو اُس وقت روکے جبکہ اُس کی جماعت مل رہی ہو تو اسے چاہئے کہ اصرار کرے کہ وہ ضرور
ملے گا اور کہ اسے روکنے کا کسی کو حق نہیں ۔
اخبار نور کا ایک مضمون اور اسکی حقیقت اب میں ایک اور بات کا ذکر کرنا چاہتا ہوں اخبار نور کا ۳ ستمبر کا ایک مضمون میرے سامنے
ہے یہ واقعہ جس کا اس میں ذکر کیا گیا ہے اُن دنوں کا ہے جب میں قادیان سے باہر تھا جب یہ
واقعہ ہوا شیخ محمد یوسف صاحب ایڈیٹر نور نے مجھے اس کے متعلق خط لکھا کہ ایسا ایسا واقعہ ہوا ہے
میں واپس آنے والا تھا اُن دنوں بارشیں بہت ہوئی تھیں اور اخباروں میں بھی چھپا تھا کہ بارش کی
وجہ سے راستے خراب ہو چکے ہیں اس لئے دس بارہ روز تک نہ پہنچ سکا حتی کہ ڈاک بھی ۴۳ دن نہ
مل سکی تھی۔ شیخ صاحب کا یہ خط میں اکیس اگست کو مجھے ملا اور ۲۴ کو ہم قادیان روانہ ہو گئے ۔ اِس
اخبار پر ۲ ستمبر کی تاریخ ہے اور یہ امرتسر میں چھپتا ہے جس کے معنے یہ ہیں کہ یہ اگست کے آخر میں
چھپ چکا تھا گویا اس کا مضمون وہ ۲۴ ، ۲۵ کو دے چکے ہوئے تھے اور اس کا مطلب یہی ہو سکتا ہے
کہ یہ خط انہوں نے رسماً لکھ دیا اس کا دیا اس کا مقصد یہ نہ تھا نہ تھا کہ سلسلہ کی طرف سے تحقیقات کی جائے
اگر یہ نیت ہوتی تو اخبار میں اس مضمون کی اشاعت کی کوئی ضرورت نہ تھی اور اگر انہیں اس بات کا
خیال ہوتا کہ انہوں نے میری بیعت کی ہوئی ہے تو مجھے خط لکھنے کے بعد اگر دو ماہ تک بھی انتظار کرنا
پڑتا تو کرتے۔ میں نے اخبار الفضل میں اس مضمون کے بارہ میں یہ اعلان کرایا تھا کہ اس
کے متعلق بعد میں اعلان کرایا جائے گا اس پر شیخ محمد یوسف صاحب نے مجھے لکھا کہ جب اِس
معاملہ کی تحقیقات کرائی جائے تو مجھے بھی موقع دیا جائے۔ میں نے اس کا جواب یہ دیا کہ جب
آپ نے اخبار میں مضمون چھاپا تھا تو کیا مجھے یا سلسلہ کے کارکنوں کو اپنا پہلو پیش کرنے کا موقع
دیا تھا اگر آپ ایسا کرتے تو تو آپ آپ کا کا بھی حق ہوتا کہ آپ کو موقع دیا جائے ۔ آپ نے اخبار میں اپنی
مظلومیت بیان کر دی اور سلسلہ کا ظالم ہونا بیان کر دیا آپ کو چاہئے تھا کہ مجھ سے پوچھ لیتے یا
امور عامہ سے پوچھ لیتے کہ میں نے اس طرح چٹھی لکھی تھی اس کا کیا بنا ہے؟ یا اگر خود ہی مضمون
شائع کرنا چاہتے تھے تو مجھے لکھ دیتے کہ اب آپ دخل نہ دیں میں خود ہی انتظام کر لونگا۔ یہ بھی
دو

انوار العلوم جلد ۱۶
بعض اہم اور ضروری امور
تو ان کو سوچنا چاہئے تھا کہ جب انہوں نے ایک بات سن کر مجھے لکھ دی تو دوسرے کا بھی حق تھا کہ
میں فیصلہ سے پہلے اس کا بیان سنتا اور اس کے لئے انہیں انتظار کرنا چاہئے تھا۔ اب میں بتاتا
ہوں کہ اس مضمون میں ایسی باتیں موجود ہیں جو خود اس کی دوسری باتوں کی تردید کرتی ہیں مثلاً
اس میں لوکل پریزیڈنٹ اور ناظر امور عامہ پر یہ الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے ظالمانہ طور پر
پولیس کے سامنے اس معاملہ کو پیش کیا اور اصرار کیا کہ ان لڑکوں کو ہتھکڑیاں لگائی جائیں ان
کے الفاظ یہ ہیں :-
یہ معاملہ مولوی عبد الرحمن صاحب جٹ جنرل پریذیڈنٹ کے ذریعہ اور ناظر صاحب
امور عامہ کے ایماء پر پولیس کے حوالہ کیا گیا اور زور دیا گیا کہ فوراً ہی ایڈیٹر نور کے چاروں لڑکوں
کے برخلاف پرچہ چاک کر کے ہتھکڑیاں لگائی جائیں ۔ دو دوراندیش شخصوں نے جس میں ایک
ہند و جنٹلمین اور ایک مسلمان صاحب تھے جن کا میں بیحد مشکور ہوں نے کہا کہ لڑکوں کا والد یہاں
نہیں ہے کوئی لڑکا بی ۔ اے میں پڑھ رہا ہے، کوئی گریجوایٹ آپ ان کی زندگی کیوں خراب کرتے
ہیں کم سے کم ان کے والد کا تو انتظار کر لیجئے مگر مولوی عبدالرحمن صاحب جٹ نے کہا کہ انتظار کی
کوئی ضرورت نہیں ہم دنیا میں مساوات قائم کرنا چاہتے ہیں کچھ پرواہ نہیں خواہ یہ ایڈیٹر نور کے
لڑکے ہیں ۔ مجھے بتلایا گیا ہے جب مولوی عبدالرحمن صاحب یہ کہہ رہے تھے تو مارے خوشی اور
جوش کے ان کا چہرہ سرخ ہو رہا تھا ۔“
66
اس معاملہ میں سب بڑے اور ا اور اہم گواہ و گواہ وہ ہند و جنٹلمین اور وہ مسلمان صاحب ہو سکتے
ہیں جن کا ذکر کیا گیا ہے اور میں نے دونوں سے دریافت کیا ہے اور دونوں کی گواہی لی ہے ۔
ہند و جنٹلمین نے تو کہا ہے کہ مجھ سے کسی نے یہ بات نہیں کی کہ ہم چونکہ مساوات چاہتے ہیں اس
لئے ان لڑکوں کو ضرور ہتھکڑیاں لگائی جائیں بلکہ لوکل پریذیڈنٹ نے کہا کہ بہتر ہوگا کہ یہ شکایت
پولیس میں درج کرانے سے پہلے ناظر صاحب امور عامہ سے پوچھ لیا جائے اور انہوں نے میرے
سامنے ناظر صاحب کو فون کیا اور ناظر صاحب امور عامہ نے جواب دیا کہ بہتر ہے کہ دونوں میں
صلح کرادی جائے۔ یہ تو ہے ہندو جنٹلمین کی گواہی ۔ مسلمان محسن نے یہ تحریری شہادت دی ہے کہ
ناظر صاحب سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ اگر صلح ہو جائے تو بہت اچھا ہے۔ شیخ صاحب نے
لکھا ہے کہ لوکل پریذیڈنٹ کا چہرہ مارے جوش کے سُرخ ہورہا تھا میں نے اُس ہندو جنٹلمین سے
اس کے متعلق دریافت کیا تو انہوں نے بتایا کہ یہ بات بالکل غلط ہے۔ اس واقعہ کے متعلق میں

انوار العلوم جلد ۱۶
بعض اہم اور ضروری امور
نے ناظر صاحب امور عامہ کا بیان بھی لیا ہے انہوں نے بتایا کہ میرے پاس ایک شخص آیا اور شکایت
کی کہ مجھے بعض نوجوانوں نے مارا ہے مجھے اجازت دی جائے کہ میں پولیس میں جاؤں اور میں نے
اسے اجازت دے دی۔ یہ بات بالکل غلط ہے کہ میں نے کہا کہ ان لڑکوں کو ضرور پکڑ واؤ اور قید
کراؤ۔ ( یہاں میں اس امر کی وضاحت بھی ضروری سمجھتا ہوں کہ ہر کیس قابل دست اندازی پولیس
نہیں ہوتا اور اس لئے یہ بزدلی ہے کہ یہ خیال کر کے کہ گورنمنٹ کے افسر کیا کہیں گے ہر ایسے
معاملہ کو پولیس میں بھیج دیا جائے ۔ میرے نزدیک اس کے لئے کوئی وجہ نہ تھی کہ ایسا معاملہ جس
میں معمولی ضربات آئی تھیں پولیس کے حوالہ کر دیا جاتا یہ الگ بات ہے کہ اس معاملہ میں کسی نہ
کسی وجہ سے پولیس بھی کوئی قدم نہ اٹھانا چاہتی تھی پھر بھی ناظر امور عامہ کو یاد رکھنا چاہئے کہ جتنا
حق قانون نے ہمیں دیا ہے اُسے نہیں چھوڑنا چاہئے ۔ پہلے ہی حکومت نے بہت حد تک آزادیاں
ہم سے چھین رکھی ہیں اور جو کچھ اُس نے حق ہمیں دیا ہے کوئی وجہ نہیں کہ اسے ہم خود چھوڑ دیں ) ۔
پھر شیخ صاحب نے لکھا ہے۔ شیرا کے ۲۷ سالہ لڑکے نے میرے لڑکے عزیز محمد ادریس پر بے تحاشا
لاٹھیاں برسانی شروع کر دیں ایک لاٹھی سر پر بھی پڑی اور باقی پیٹھ پر مگر میرے لڑکے نے بہت صبر
سے کام لیا اور ہاتھ نہ اُٹھایا مگر اس کے بعد اُس ظالم شخص نے میرے چھوٹے لڑکے عزیز بشیر احمد
جس کی عمر ۱۴ ، ۱۵ سال کی ہوگی کے سر پر زور - لاٹھی ماری جس سے یہ چھوٹا بچہ چکر کھا کر اور
بے ہوش ہو کر زمین پر گر پڑا اگر اُس پر ایک اور لاٹھی پڑ جاتی تو وہ یقینا چت تھا یہ نقشہ دیکھ کر
بھائی سے برداشت نہ ہو سکا اور وہ اُ در وہ اُس ظالم سے گتھم گتھا ہو گیا میرے دونوں لڑکے نہتے
تھے ، اگر الران ان کی نیت فساد کی ہوتی تو پھر وہ نہتے نہ ہوتے ۔ جب اد اور لیس اور شیرے کا لڑ کا مھتم گتھا
ہو رہے تھے تو ایک اور لڑ کا مدد کے لئے آیا اُس لڑکے کو اتفاقِ حسنہ سے شیرا اور اس کے لڑکے نے
میرا لڑکا ہی سمجھا۔ گویا ظلم دوسرے فریق کا تھا لیکن جس لڑکے کے متعلق اس میں لکھا ہے کہ وہ
بچانے آیا میں نے اس واقعہ کے متعلق اُس کا بیان لیا ہے۔ اُس نے کہا ہے کہ شیخ صاحب کے
لڑکوں نے پہلے اُس شخص کو مارا وہ مار کھا کر اندر گھسا۔ ان لڑکوں نے اس کا تعاقب کیا اندر سے
عورتوں نے شور مچایا مضروب کا باپ آگیا اس نے چھڑایا اور دونوں کو نصیحت کی ۔ پھر بے شک
اس شخص نے بھی مارا مگر پہلے خواہ بزدلی کی وجہ سے اور خواہ نیکی کی وجہ سے اُس نے نہیں مارا بلکہ
ما رکھا کر بھاگا اور اندر داخل ہو گیا اتنے میں اُس کا باپ آگیا اور پھر اُس نے بے شک لاٹھیاں
ماریں۔ شیخ صاحب نے لکھا ہے کہ میرے لڑکے پر بے تحاشا لاٹھیاں برسائی گئیں اور وہ بے ہوش
بڑے
سے سے
کا

انوار العلوم جلد ۱۶
بعض اہم اور ضروری امور
ہوکر گر گیا مگر اس تیسرے لڑکے کا بیان ہے کہ ایسا ہر گز نہیں ہوا۔ شیخ صاحب نے اس کے متعلق
لکھا ہے کہ لڑائی ہو رہی تھی کہ ایک اور لڑکا آگیا مارنے والوں نے اسے بھی میرا ہی لڑکا سمجھا۔
شیخ صاحب کی تحریر سے ظاہر ہوتا ہے کہ گویا وہ لڑکا اتفاقاً وہاں آ گیا تھا مگر میں نے اس سے
پوچھا تو اس نے کہا کہ میں بازار میں بیٹھا تھا کہ شیخ صاحب کے لڑکے میرے پاس آئے اور
چونکہ میں ان کا دوست تھا اس لئے مجھے ساتھ لے کر گئے ۔ یہ تیسرا لڑکا بھی ملزم تھا اِس لئے اُسے
مدعی سے کوئی ہمدردی نہیں ہو سکتی۔ پھر اس نے بعض ایسی باتیں بھی بیان کی ہیں جو خود اسکے خلاف
ہیں اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اس کا بیان درست ہے اور اس کا یہ بیان ہے کہ پہلے مدعی کو مارا گیا
وہ بھاگا، بھاگتے ہوئے دہلیز سے ٹھوکر کھا کر گرا۔ یہ لڑکے اُس کے پیچھے اندر جا گھسے اور اُسے
مارنے لگے عورتوں نے شور مچایا اُس کا باپ آگیا اس نے چھڑایا اور پھر مدعی نے ان لڑکوں کو کچھ
مارا مگر شیخ صاحب کے لڑکوں میں سے بے ہوش کوئی نہیں ہوا۔
شیخ صاحب نے خاں صاحب مولوی فرزند علی صاحب پر بھی الزام لگایا ہے کہ انہوں نے
بھی اس معاملہ میں دلچسپی لی میں نے اس کی بھی تحقیقات کی ہے۔ بات صرف اتنی ہے کہ وہ لوگ
جو مدعی ہیں وہ خانصاحب کے مزارع ہیں وہ ان کے پاس گئے اور اُن سے شکایت کی انہوں نے
ان سے کہہ دیا کہ میں تو بیمار ہوں تم امور عامہ میں جاؤ انہوں نے کہا کہ ہمیں رقعہ لکھ دو چنانچہ
خانصاحب نے رقعہ لکھ دیا بس اس سے زیادہ خانصاحب پر کوئی الزام ثابت نہیں ہوتا۔ شیخ صاحب
نے پھر لکھا ہے کہ نظارت اور لوکل پریزیڈنٹ کا فرض تھا کہ وہ پہلے لڑکوں سے پوچھتے پھر کوئی قدم
اُٹھاتے ۔ اس کے متعلق میں کہتا ہوں کہ ان کا بھی فرض تھا کہ اخبار میں لکھنے سے پہلے متعلقہ افراد
سے پوچھ لیتے کہ واقعہ کیا ہے؟ اس مضمون کو پڑھ کر بعض دوستوں نے مجھے لکھا ہے کہ اس کا کوئی
انتظام ہونا چاہئے مگر میں اتنا ہی کافی سمجھتا ہوں کہ تقریر میں اصل حالات کا ذکر کر دوں شیخ صاحب
کی عادت ہے کہ وہ گھر کے جھگڑوں کو اخبار میں لے آتے ہیں حالانکہ انہیں بار بار سمجھایا گیا ہے
کہ یہ عادت اچھی نہیں میں متواتر ہیں سال سے سمجھا رہا ہوں کہ وہ اپنی اس عادت کی اصلاح
کریں مگر انہوں نے ابھی نہیں کی ۔ حقیقت یہ ہے کہ ان کے نو مسلم ہونے کی وجہ سے میں ان کا
لحاظ بھی کرتا ہوں بعض ایسی باتیں ہیں جن کی وجہ سے میر قاسم علی صاحب مرحوم ( اللہ تعالیٰ ان کی
مغفرت کرے ) کا اخبار بند کر دیا گیا تھا ان کی طرف سے ہونے کے باوجود میں نے کوئی نوٹس
نہیں لیا مگر ہر چیز کی حد ہوتی ہے ان کو بھی چاہئے کہ وہ اپنے اسلام کی قیمت نہ ڈالیں بلکہ اپنے

آج 10 میں سے 10 باقی