غرباء کے لئے غلہ کی تحریک اور نظام سلسلہ کی خوبی
انوارالعلوم (جلد 16)
انوار العلوم جلد ۱۶
بعض اہم اور ضروری امور
رکھو۔ یہ گورنمنٹ کی سخت غلطی تھی جب گورنمنٹ نے یہ اعلان کیا تو گندم کا بھاؤ چار روپے چھ آنے تھا
اُس وقت بھاؤ مقرر نہ کیا گیا اور وہ چڑھتے چڑھتے پانچ روپے پانچ آنے تک جا پہنچا۔ پھر گورنمنٹ
نے کنٹرول قائم کر دیا اس کا لازمی نتیجہ یہ ہوا کہ تاجر دلیر ہو گئے اور انہوں نے سمجھا کہ اگر ہم غلہ کو روک
لیں تو اور زیادہ فائدہ اُٹھا سکیں گے پانچ روپے پانچ آنے بھاؤ مقرر کرنے کے معنے یہ تھے کہ گورنمنٹ
نے جو قانون پاس کیا تھا وہ اُس کی تعمیل نہیں کر اسکی یہ گو یا شکست کا اقرار تھا کہ ہم اپنے قانون کو نافذ
نہیں کرا سکے۔ میں نے یہ اعلان کر دیا تھا کہ دوست گندم خرید لیں مگر گورنمنٹ نے اعلان کیا کہ اُس
نے پندرہ لاکھ من غلہ خریدا ہے اور کہ غلہ سستا ہو جائے گا اس وجہ سے کئی لوگوں نے نہ بھی خریدا
اور اب وہ دیکھ رہے ہیں کہ انہیں کسی قدر تکلیف اٹھانی پڑ رہی ہے۔ پچھلے سال تو بورے والا آٹا ملتا
تھا مگر اب کے وہ بھی نہیں مل رہا اور معلوم نہیں گورنمنٹ کی خریدی ہوئی پندرہ لاکھ من گندم کہاں
ہے۔ اب گورنمنٹ چھاپے مار رہی ہے اگر اس کے اپنے پاس پندرہ لاکھ من ہے تو لوگوں کے مکانوں
پر گندم کی تلاش کے چھاپے کیوں مارے جارہے ہیں۔ بات صرف یہ ہے کہ اس نے جو گندم خریدی
تھی وہ ملٹری کی ضرورت کے لئے تھی اس صورت میں چاہئے تھا کہ وہ لوگوں سے کہہ دیتی کہ اپنی
ضرورت کے لئے گندم خرید لو۔ اسلام نے غلہ کو مہنگا کرنے کے لئے روکنے سے منع کیا ہے مگر گھر کے
لئے جمع کرنے سے نہیں روکا بلکہ یہ ضروری ہے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ متوکل کون
ہو سکتا ہے مگر آپ بھی اپنی ازواج مطہرات کو سال بھر کا غلہ مہیا کر دیتے تھے ۔ گورنمنٹ کو چاہئے تھا
کہ لوگوں سے کہتی کہ اپنی ضرورت کے لئے غلہ جمع کرو اور تاجروں سے کہتی کہ فروخت کرو مگر اس
نے جو پالیسی اختیار کی وہ غلط تھی اور اس کے نتیجہ میں لوگوں کو سخت تکلیف پہنچی ہے مجھے بعض جگہ سے
خطوط آئے ہیں کہ ہم : ب کہ ہم پہلے چاول کھاتے ۔ کھاتے تھے وہ ملنے بند ہوئے تو گیہوں کا آٹا شروع کیا اب آٹا بھی
نہیں ملتا باجرہ کا آٹا دو تین سیر روپیہ کامل رہا ہے ۔ ڈھاکہ سے آج ہی مجھے ایک خط ملا ہے کہ نہایت
ادنیٰ قسم کا چاول ہیں روپیہ من مل رہا ہے حالانکہ پہلے موٹے چاول روپیہ کے دس بارہ سیر ملا کرتے
تھے اور کشمیر میں تو ان کا بھاؤ اٹھارہ سیر فی روپیہ ہوتا تھا اب غریب لوگ کیا کھائیں۔
غرباء کے لئے غلہ کی تحریک اسی سلسلہ میں میں نے تحریک کی تھی کہ غرباء کے لئے بھی دوست بطور امداد غلہ جمع کریں چنانچہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے قادیان
کے غرباء کو پندرہ سو من گندم جو ان کی پانچ ماہ کی خوراک ہے اور نظام سلسلہ کی خوبی تقسیم کی گئی اور انہیں ہدایت کی گئی کہ وہ اسے آخری پانچ ماہ
ا
انوار العلوم جلد ۱۶
بعض اہم اور ضروری امور
کے لئے محفوظ رکھیں اور خدا تعالیٰ کی عجیب قدرت ہے کہ قحط بھی عین اسی وقت شروع ہوا۔ میں نے
کہا تھا کہ جن لوگوں کو یہ گندم مہیا کی گئی ہے وہ اسے دسمبر میں کھانا شروع کریں اور قحط بھی دسمبر
میں ہی شروع ہوا ہے یہ بھی نظام کی ایک ایسی خوبی ظاہر ہوئی ہے کہ ساری دنیا میں اس کی مثال
نہیں مل سکتی کہ ہر غریب کے گھر میں پانچ ماہ کا غلہ جمع کر دیا گیا۔ میں نے یہ ہدایت کی تھی کہ دسمبر
سے پہلے اس کا استعمال شروع نہ کیا جائے میرا ارادہ ہے کہ جنوری کے بعد ایسے لوگوں کے گھروں
میں آدمی بھیجوا کر یہ معلوم کراؤ نگا کہ انہوں نے وہ پہلے ہی تو نہیں کھا لیا اور جنہوں نے اس ہدایت
کی تعمیل میں بے احتیاطی کی ہوگی اُن کو اگر پھر دوبارہ خدا تعالیٰ نے اس کی توفیق دی تو امداد دیتے
وقت اُن لوگوں سے مؤثر رکھا جائے گا جنہوں نے اس ہدایت کی پابندی کی ہے یہ تو میں نہیں کہتا
کہ صرف انہی کو دوبارہ امداد دی جائے گی جنہوں نے غلہ کو مقررہ وقت سے پہلے نہیں چھیڑا لیکن
دوبارہ امداد کے وقت ہدایت کی پابندی کرنے والوں کو مقدم ضرور کیا جائے گا۔
موجودہ حالت یہ ہے کہ غلہ ملک میں کافی موجود ہے مگر ملتا نہیں ۔ مجھے ایک واقف کار
نے بتایا کہ گورداسپور میں ہی کئی لاکھ من غلہ موجود ہے مگر جب لوگ افسروں کے پاس جاتے ہیں
تو وہ کہتے ہیں کہ کیا ہم ان لوگوں کا گلا گھونٹ دیں جن کے پاس غلہ ہے؟ مگر سوال یہ ہے کہ اگر
افسروں نے گلا گھونٹنے سے ڈرنا تھا تو پہلے ہی کیوں نہ اعلان کر دیا کہ لوگ اپنی اپنی ضروریات
کے مطابق غلہ جمع کر لیں اس صورت میں تو حکومت کو چاہئے تھا کہ غلہ زمیندار کے پاس ہی رہنے
دیتی ۔ زمیندار کی مثال تو چھلنی کی ہے وہ زیادہ دیر تک غلہ اپنے پاس نہیں رکھ سکتا اگر اس کے پاس
ہوتا تو وقت پر ضرور مل سکتا ۔ مگر بنیے تو دفن کر لیتے ہیں کہ جب قحط ہوگا نکال لیں گے ۔ اس وقت
اگر زمیندار کے پاس غلہ ہوتا تو وہ ضرور فروخت کر دیتا مگر اس کے قبضہ میں اِس وقت ہے نہیں ۔
گورنمنٹ کی غلط پالیسی کی وجہ سے غلہ بنیوں کے قبضہ میں جا چکا ہے اور وہ اب اسے نکالتے نہیں ہیں
گورنمنٹ نے ان لوگوں کے قبضہ سے تو نکلوا دیا جن سے لوگوں کو مل سکتا تھا زمیندار تو غلہ فروخت
کرنے پر مجبور بھی ہوتے ہیں انہوں نے سرکاری لگان ادا کرنا ہوتا ہے اس کے لئے بھی غلہ ہی
فروخت کرتے ہیں اور ضروریات کی دوسری چیزیں خریدنے کے لئے بھی مگر جب ان کے پاس
سے نکل کر بنیوں کے پاس جا پہنچا تو پھر ملنا مشکل ہے گورنمنٹ کا یہ اعلان عقل کے خلاف تھا۔ اس
نے ۵٫۴٫۰ فی من نرخ مقرر کر دیا اور ساتھ کہہ دیا کہ اب ہم اس سے زیادہ نہ بڑھائیں گے لیکن
یہ خیال نہیں کیا کہ یہ تو منڈی کی قیمت تھی اور یہی قیمت مقرر کر دینا تاجر کی حق تلفی تھی اس وجہ سے