متی کے برتنوں کے استعمال کی ہدایت

انوارالعلوم (جلد 16)

انوار العلوم جلد ۱۶
بعض اہم اور ضروری امور
دوستوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ ان چیزوں کا خیال جانے دیں اور گڑ شکر استعمال کریں بنگال سے
اطلاع ملی ہے کہ وہاں چینی ایک روپیہ سیر ہوگئی ہے یہ کتنا ظلم ہے میں نے تو اب نمکین چائے کا
استعمال شروع کر دیا ہے جو لوگ دودھ استعمال کرتے ہیں وہ بھی اگر نمک ڈال کر پئیں تو دیکھیں
گے کہ نمک سے بھی دودھ بہت لذیذ ہو جاتا ہے بے شک نمک بھی مہنگا ہو چکا ہے مگر وہ تھوڑا سا
استعمال کرنا پڑتا ہے۔ چند سالوں ہی کی بات ہے اتنے عرصہ کے لئے کھانڈ اور مصری وغیرہ کا
استعمال ترک کر دو۔ دو۔ زمینداروں کو چاہئے کہ لگان وغیرہ ادا کرنے کے لئے بھی گُڑ شکر فروخت نہ
کریں بلکہ میں کہوں گا جن کے پاس ہوں وہ زیور بیچ کر لگان ادا کریں اور گڑ شکر جمع کریں یہ صرف
سال دوسال کی بات ہے گزر جائے گی اس وقت پھر مصری اور کھانڈ وغیرہ استعمال کر لینا فی الحال
چھوڑ دو۔
مٹی کے برتنوں کے استعمال کی ہدایت آجکل برتنوں وغیرہ کی بہت تکلیف ہے برتن بہت مہنگے جو بہت پہلے یہ مہنگے ہو چکے ہیں جو برتن پہلے ۴ یا ۵ آنہ میں قلعی
ہو جاتا تھا اب روپیہ ڈیڑھ روپیہ میں ہوتا ہے اس لئے چاہئے کہ لوگ مٹی کے برتنوں کا استعمال
شروع کر دیں۔ ہمارے باپ دادا قریباً سات ہزار سال تک مٹی کے برتن ہی استعمال کرتے
رہے ہیں اور اگر ہم کریں تو کیا حرج ہوگا اور ہم کیوں مٹی کے برتنوں میں کھاپی نہیں سکتے ۔ عورتیں
بعض اوقات اعتراض کیا کرتی ہیں کہ فلاں کھانا مٹی کے برتن میں نہیں پکتا مگر میں کہتا ہوں ایسا کھانا
نہ پکاؤ۔ مٹی کے برتن بھی بہت اچھے اچھے بنتے ہیں ملتان کے علاقہ میں مٹی کی ہنڈیاں نہایت اعلیٰ
تیار ہوتی ہیں چائے پینے کا چینی کا سیٹ اب ۱۲ ۱۳ روپیہ میں ملتا ہے۔ اس کی بجائے بھی مٹی کا سیٹ
استعمال کرنا چاہئے۔ میرے پاس ایک مٹی کا سیٹ ہے اس پر بہت خوبصورت روغن کیا ہوا ہے اور
پالم پور کے سفر میں میں وہی استعمال کرتا رہا ہوں تو دوستوں کو چاہئے کہ مٹی کے برتن استعمال
کریں۔ چینی کے برتن تو بہت گراں ہو چکے ہیں معمولی قسم کا سیٹ جو پہلے ڈیڑھ دو روپیہ میں آجاتا
تھا اب ۱۲ ۱۳ روپیہ میں ملتا ہے۔ گویا کو گنا قیمت بڑھ چکی ہے اور پھر یہ چینی کے برتن ٹوٹ
بڑی جلدی جاتے ہیں اور اس طرح نقصان بہت ہوتا ہے۔ مٹی کا برتن اگر ٹوٹ بھی جائے تو اتنا
نقصان نہیں ہوتا غالب نے کہا ہے کہ۔
اور بازار سے
لے آئے اگر ٹوٹ گیا
ساغر جم سے میرا جام سفال اچھا ہے

آج 10 میں سے 10 باقی