جنگ کی صورت حالات

انوارالعلوم (جلد 16)

انوار العلوم جلد ۱۶
زیور چاہو بنوا لینا۔
بعض اہم اور ضروری امور
ایک اور بات یاد رکھو آج تجارت میں خاص نفع ہے ہوشیار زمیندار یا غیر زمیندار گاؤں میں
دُکانیں نکال لیں آجکل تجارت میں گھاٹے کا احتمال بہت کم ہے آجکل نفع ہی نفع ہے، ہر چیز کی
قیمت بڑھ رہی ہے گھٹتی نہیں آج ایک چیز پانچ روپیہ میں ملتی ہے تو کل اس کی قیمت چھ روپیہ ہو جاتی
ہے۔ اگر کوئی اپنی بیوقوفی سے نقصان اُٹھا لے تو اور بات ہے ورنہ آجکل تجارت میں خسارہ کا احتمال
بہت ہی کم ہے یہ فائدہ اُٹھانے کا وقت ہے اس لئے جہاں تک ہو سکے فائدہ اُٹھانا چاہئے ۔
اب میں جنگ کی طرف آتا ہوں بظاہر جنگ کے حالات میں کچھ جنگ کی صورت حالات تبدیلی ہوگئی ہے اور بعض لوگ خیال کرنے لگے ہیں کہ فتح ہوئے
لگی ہے مگر جنگ میں ابھی ایسی تبدیلی کوئی نہیں ہوئی کہ ظاہری سامانوں پر نظر رکھتے ہوئے کہا
جا سکے کہ آخری فتح ضرور اتحادیوں کی ہی ہوگی ۔ ابھی تاریک دن باقی ہیں اس لئے مطمئن ہو کر
بیٹھ جانا صحیح نہیں اگر لوگ اطمینان محسوس کر لیں تو پھر کوشش کرنا چھوڑ دیتے ہیں اور لوگ بھی اس
جنگ میں مدد دے رہے ہیں اور کوشش کر رہے ہیں کہ انگریزوں کی فتح ہو اور ہماری جماعت بھی
کوشش کر رہی ہے۔ دوسرے لوگ تو ذاتی لالچ اور نفع کے لئے کوشش کرتے ہیں کسی کو یہ لالچ ہے
کہ میرا لڑکا یا فلاں عزیز تحصیلدار ہو جائے گا ، تھانیدار ہو جائے گا یا اسے کوئی بڑا عہدہ مل جائے گا ،
بڑے سے بڑا آدمی بھی ذاتی نفع کے خیال سے کوشش کر رہا ہے مگر ہماری جماعت جو خدمت کرتی
ہے وہ اپنے اصول کے لحاظ سے کرتی ہے کسی طمع اور لالچ کی وجہ سے نہیں ۔ ممکن ہے بعض اور تعلیم
یافتہ افراد بھی اصول کے لحاظ سے کرتے ہوں مگر جماعتی لحاظ سے ہمارے سوا اور کوئی ایسا نہیں
کرتا۔ اور ایسے لوگ جو اصول کے لئے کوشش کرتے ہوں اور سوچ سمجھ کر کرتے ہوں وہ
اگر مطمئن ہو جائیں کہ اب فتح ہونے لگی ہے تو اُن میں ضرور شستی آجاتی ہے کیونکہ وہ سمجھنے لگتے
ہیں کہ اب کام ختم ہونے کو ہے ۔ اس لئے ہمارے دوستوں کو خیال رکھنا چاہئے کہ ابھی اس جنگ
کے تاریک پہلو موجود ہیں۔ روس کے متعلق سمجھا جاتا ہے کہ وہ جرمنوں کو اب شکست دے رہا اور
بڑھتا جا رہا ہے۔ بے شک وہ بڑھا بھی ہے مگر واقف کار لوگ جانتے ہیں کہ اب تک وہ صرف
اُنہی علاقوں میں بڑھ سکا ہے جن میں جرمنی کہتا ہے کہ وہ بڑھ لے۔ لیکن جہاں جرمنی نے اب
قبضہ رکھنا چاہا وہاں سے روس اُسے پیچھے نہیں ہٹا سکا اور کسی ایسی جگہ کو نہیں لے سکا۔ اس سے ثابت
ہوتا ہے کہ ابھی روس کا پہلو اتنا ز بر دست نہیں جتنا عام طور پر خیال کیا جانے لگا ہے اور جرمنی کا

انوار العلوم جلد ۱۶
بعض اہم اور ضروری امور
پہلو ابھی اتنا کمزور نہیں ہوا ۔ اور اب اگر اس سال یعنی ۱۹۴۳ء میں جرمنی کی طاقت نہ ٹوٹی تو
اگلا سال روس کے لئے سخت مشکلات کا ہوگا۔ پچھلے سال روسی جہاں تک جرمنوں کو دھکیل کر لے
گئے تھے اگر وہاں تک لے گئے تو اس کے معنے یہ ہونگے کہ جرمنی کا زور ٹوٹ گیا ورنہ نہیں ۔ اور اگر
ہے
روس کی طاقت ٹوٹ گئی تو سب سے زیادہ خطرہ ہندوستان کے لئے ہوگا کیونکہ پھر ہندوستان
اور دشمن کے درمیان کوئی بھی روک نہ ہوگی ۔ پھر یہ بھی سوچنا چاہئے کہ روس کی آبادی زیادہ ہے
اور گو ہندوستان کی آبادی اُس سے بہت زیادہ ہے مگر اس میں کئی کروڑ لوگ ایسے ہیں جو غیر جنگی
ہیں اس کے علاوہ یہاں کا ایک معتدل طبقہ ایسا ہے جو جاپان سے ہمدردی رکھتا ہے یہ حصہ بھی
جرمنی سے لڑنے والا نہیں ان دونوں کو اگر علیحدہ کر دیا جائے تو ہندوستان کی ایسی آبادی جو جرمنی
سے مقابلہ کرنے میں انگریزوں کا ساتھ دے سکتی ہے ۹٬۸ کروڑ رہ جاتی ہے لیکن اس کے مقابلہ
میں جرمنی کی آبادی آٹھ کروڑ ہے، اٹلی کی چار کروڑ سے زیادہ ہے، رومانیہ کی تین کروڑ ، ہنگری کی
تیں لاکھ اور پولینڈ کی چالیس لاکھ ہے اور یہ سب مل کر سترہ اٹھارہ کروڑ آبادی بن جاتی ہے اور
اس طرح جرمنی کی طاقت آبادی کی تعداد کے لحاظ سے بھی بہت زیادہ ہے۔ پھر جاپان کی طاقت
اس سے علاوہ ہے۔ بے شک بعض حالات انگریزوں کی تائید میں ظاہر ہوئے ہیں مثلاً شمالی
افریقہ میں انہیں فتح ہوئی ہے۔ یہ پہلی لڑائی ہے جس میں جرمن میدان سے بھاگے ہیں اور لیبیا کی
لڑائی بالکل اُسی طرح ہوئی ہے جس طرح مجھے رویا میں دکھایا گیا تھا اور جرمنوں کے اس طرح
بھاگنے سے ان کی برتری کا رعب بھی کم ہو گیا ہے اِدھر روس نے ثابت کر دیا ہے کہ جرمنی کا مقابلہ
کیا جا سکتا ہے۔ پہلے جو جرمن سپاہی کو ہوا سمجھا جاتا تھا یہ رعب اب مٹ چکا ہے جرمنی کا ایک اور
رعب سامان کا تھا۔ ہٹلر نے کئی بار کہا تھا کہ بعض مخفی ایجادیں ان کے پاس ہیں مگر یہ رعب بھی
جاتا رہا ہے اور ظاہر ہو گیا ہے کہ مخفی ایجادوں کا پروپیگنڈا بالکل غلط تھا۔ اگر کوئی ایسی ایجاد ہوتی تو
ان خطرناک حالات میں ضرور باہر آ جاتی یہ ظاہر ہو چکا ہے کہ جرمنوں کے پاس کوئی ایسی چیز نہیں
کہ جس کے مقابلہ کی کوئی چیز اتحادیوں کے پاس نہ ہو۔ اگر اس نے کوئی ایجاد کی ہے تو برطانیہ
نے بھی اس کے مقابلہ پر کوئی نہ کوئی ایجاد کر لی ہے۔ اور امریکہ نے بھی کر لی ہے کسی نے اچھی قسم
کا کوئی ٹینک بنالیا، کسی نے اچھا طیارہ بنالیا اور کسی نے ڈسٹرائر تیار کر لیا بہر حال اب یہ اطمینان
ہو چکا ہے کہ جرمنی کے پاس کوئی ایسی ایجاد نہیں کہ جس سے یکدم جنگ کا نقشہ بدل سکتا ہو۔ پھر
اس کے علاوہ فرانس میں بھی جرمنی کی مخالفت کا جذبہ روز بروز زیادہ ہو رہا ہے۔ اتحادیوں کو

آج 10 میں سے 10 باقی