خدام الاحمدیہ کے متعلق بعض سرکاری افسروں کی بیجا بدگمانی

انوارالعلوم (جلد 16)

انوار العلوم جلد ۱۶
بعض اہم اور ضروری امور
حالانکہ چاہئے تھا کہ اگر پریزیڈنٹ بیمار ہے اور اُسے علیحدہ بھی کرنا مناسب نہیں سمجھتے تو بیشک
علیحدہ نہ کرو مگر ایک نائب بنا دو۔ سیکرٹری کو بے شک نہ ہٹاؤ مگر ایک نائب سیکرٹری بنا دو تا اُس کی
وفات تک دوسرا آدمی تیار ہو سکے اور پُرانوں کی جگہ لینے والے نئے آدمی تیار ہوتے رہیں ورنہ
کام کو سخت نقصان پہنچے گا۔ پُرانے آدمیوں کے فوت ہو جانے پر اگر کوئی کام سنبھالنے والے نہ
ہوں تو سخت نقصان کی بات ہے۔ ایک جماعت کے دوست مجھ سے ملنے آئے اور مصافحہ کرنے
کے بعد چیچنیں مار کر رونے لگے کہ ہمارے ہاں پہلے جماعت کے تئیں چالیس افراد تھے مگراب
صرف تین چار رہ گئے ہیں۔
ان تحریکوں سے میرا مقصد یہ بھی ہے کہ ہر جماعت میں ذمہ داری کو سنبھالنے والے
یہ
تین تین، چار چار کا رکن موجود رہیں۔ خدام الاحمدیہ کے سیکرٹری کو کام کی ٹریننگ علیحدہ ملتی رہے
اور انصار اللہ کے سیکرٹری کو علیحدہ اور جہاں کہیں کوئی پرانا کا رکن فوت ہو جائے اُس کی جگہ لینے
والا موجود ہو۔ رقابت ۔ د ہو۔ رقابت بھی بعض اوقات بڑا کام کراتی ہے پچھلے دنوں یہاں خدام الاحمدیہ کا جلسہ
ہوا تو مجھے معلوم ہوا کہ انصار نے کہا کہ ہمیں بھی اپنا جلسہ کرنا چاہئے بے شک اگر وہ بھی کرنے لگیں
تو یہ بہت فائدہ کی بات ہے ہم نے جو مدد خدام کی کی ہے ان کی بھی کر سکتے ہیں ۔ پھر وہ خود بھی
چندہ لے سکتے ہیں۔ بہر حال انہیں بھی تنظیم کے ساتھ کام کرنا چاہئے میرا مقصد یہ ہے کہ جماعت
کے اطفال ، خدام اور انصار سب کی تربیت کا انتظام ہو سکے ۔ ۱۴ سال سے کم عمر کے بچے اطفال
کی مجالس میں شامل ہوں ۔ ۱۴ سال سے چالیس سال تک کے خدام میں اور اِس سے اوپر عمر عمر کے
انصار اللہ میں تاکہ سب کی صحیح تربیت ہو سکے ۔
میں اس جگہ افسوس کے ساتھ اس امر کا بھی ذکر کر دینا چاہتا خدام الاحمدیہ کے متعلق بعض ہوں کہ بعض مقامی حکام خدام الاحمدیہ ریہ کے خلاف بدگمانی
سرکاری افسروں کی بیجا بدگمانی پھیلا رہے ہیں۔ یہ افرایسے ہی ہیں کہ جو بجائے بغاوت کو دبانے کے وفاداروں کو باغی بنانے کی کوشش کرتے ہیں ۔
خدام الاحمدیہ کی تحریک کوئی خفیہ تحریک نہیں ۔ میں نے اسے عَلَی الْإِعْلان قائم کیا اور جمعہ کے
خطبوں میں اس کی وضاحت کی اور اس کی اہمیت بیان کی ، اس کا آئین میں نے بنایا، اس کا
سیاسیات سے کوئی تعلق نہیں بلکہ یہ تو صرف جماعت کے نوجوانوں کی اصلاح کے لئے ہے اِس
کے متعلق ایسی جستجو کرنا محض روپیہ ضائع کرنے والی بات ہے۔ اگر حکومت کی طرف سے کوئی ایسا

انوار العلوم جلد ۱۶
بعض اہم اور ضروری امور
اقدام کیا گیا تو اسے یقیناً ندامت اُٹھانی پڑے گی جیسی پہلے اُٹھانی پڑی ہے۔ اس کے متعلق شبہ
کرنے کی جو وجوہات میں نے سنی ہیں وہ بہت عجیب ہیں مثلاً یہ کہ اس کے سالانہ جلسے کے موقع
پر بعض نو جوانوں نے گٹکا کھیلا اس لئے یہ مجلس بہت خطرناک ہے اور اس معاملہ کو اتنی اہمیت دی
گئی ہے کہ میں نے سنا ہے مرکز سے بھی سی ۔ آئی۔ ڈی کے افسر تحقیقات کے لئے آئے ہیں وہ اگر
آتے ہیں تو شوق سے آئیں مگر یہ بات یاد رکھنی چاہئے کہ محرم وغیرہ کے جلوس پر اعلیٰ افسروں کی
موجودگی میں گت کا وغیرہ کھیلا جاتا ہے اور جو چیز محرم کے موقع پر جائز ہے وہ خدام الاحمدیہ کے جلسہ
کے موقع پر کیونکر نا جائز ہوگئی ؟ اور اگر حکومت اسے منع کرے تو اس کو ترک کیا جا سکتا ہے۔ یہ اس
کے پروگرام کا کوئی حصہ نہیں لیکن میں حیران ہوں کہ وہ حکومت ہی کیا ہے جو یہ خیال کرتی ہے کہ
اگر چند نو جوان گت کا سیکھ گئے تو اس کا قائم رہنا محال ہوگا جہاں اس زمانہ میں اینٹی ایر کرافٹ اور
اینٹی ٹینک گنز بن چکی ہیں وہاں ایک گٹکا جاننے والا کیا کر سکتا ہے یہ بالکل بچوں والی بات ہے
اور بالکل غلط طریق ہے۔ دوسری حکومتیں تو خود لوگوں کو بہادر بناتی ہیں مگر ہماری حکومت گنگا سے
ڈرتی ہے۔ اور لوگوں کا عام طریق یہ ہے کہ جس بات سے روکا جائے اس کی طرف زیادہ توجہ
ہوتی ہے۔ پہلے لوگ کہتے تھے کہ تلوار رکھنے کی آزادی ہونی چاہئے مگر جب میں سال کے جھگڑے
کے بعد حکومت نے آزادی دے دی تو اب لوگ کہتے ہیں کہ چھوڑ و تلوار پر پانچ روپے کون خرچ
کرے تو جتنا روکو اتنا ہی زیادہ جوش پیدا ہوتا ہے ۔ حکومت نے اسلحہ پر لائسنس کی پابندی لگا رکھی
ہے مگر جو لوگ جرائم کرتے ہیں وہ لائسنس لیتے ہی کہاں ہیں وہ تو بغیر لائسنس کے اسلحہ رکھتے
ہیں ۔ اعداد و شمار جمع کر کے اس امر کی تصدیق ہو سکتی ہے کہ مثلاً بندوق سے جو لوگ مارے گئے
اُن میں سے اکثر انہی لوگوں نے مارے جن کے پاس بندوق کا کوئی لائسنس نہیں لائسنس رکھنے
والے دوسروں کو کہاں مارتے ہیں ۔ پس حکومت کی یہ پالیسی بالکل غلط ہے اس سے تو بہتر ہے کہ
وہ حکم دے دے کہ چوڑیاں پہن لو اور گھروں میں بیٹھو بلکہ چاہئے کہ لوگوں کی اُنگلیاں بھی
کٹوادے کہ ان سے مکا مارا جا سکتا ہے بعض لوگوں کے دانتوں میں ایسا زہر ہوتا ہے کہ کسی کو
کاٹیں تو مر جاتا ہے اس لئے بتیس کے بتیس دانت بھی نکلوا دینے چاہئیں ۔ یہ کیسی مضحکہ خیز بات
ہے کہ جس حکومت کے پاس تو ہیں، بندوقیں، ہوائی جہاز ، ٹینک وغیرہ سب کچھ ہیں اُسے اِس
بات پر اعتراض ہے کہ بعض نوجوان گنکا کیوں سیکھتے ہیں اسے تو چاہئے کہ خود ایسی باتوں کا انتظام
کرے تالوگوں میں جرات اور بہادری پیدا ہو اور جنگ میں زیادہ امداد مل سکے۔ ادھر یہ بھی

آج 10 میں سے 10 باقی