نماز باجماعت ادا کرنے کی تاکید

انوارالعلوم (جلد 16)

انوار العلوم جلد ۱۶
بعض اہم اور ضروری امور
ہو جائے گا۔ جب میں نے تحریک کی تھی اُس وقت کئی لوگ خیال کرتے تھے کہ اتنا بڑا فنڈ کس
طرح قائم ہو سکے گا اور میرے ذہن میں بھی یہ بات نہ تھی کہ اللہ تعالیٰ اس طرح صورت پیدا
کر دے گا اور ابھی میرے ذہن میں ایسی سکیم ہے کہ خدا تعالیٰ چاہے تو چند سال میں ۲۵ لاکھ
بلکہ اس سے بھی زیادہ کا فنڈ قائم ہو جائے گا۔ اور پھر اس سے آگے میرے ذہن میں یہ ہے کہ
اسے پچاس لاکھ کا بنانا ہے۔ یہ سکیم بڑی ہے ممکن ہے آج اِسے کوئی شیخ چلی کی سی بات سمجھے مگر پہلے
بعض اس کو بھی تو ایسا ہی سمجھتے تھے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے پانچ ہزاری فوج
والے رویا کو پورا کرنے والے یہی لوگ ہیں جو تحریک جدید میں باقاعدہ اور قواعد کے مطابق حصہ
لیتے ہیں ۔ ہمارے سامنے بہت بڑا کام ہے اگر پانچ ہزار مبلغ بھی رکھے جائیں تو اس کے لئے
ایک کروڑ میں لاکھ روپیہ سالانہ آمد کی ضرورت ہے اور اتنی آمد پچیس کروڑ روپیہ کے ریز روفنڈ
سے حاصل کی جاسکتی ہے اور اس طرح جب ہم ۲۵ لاکھ کا فنڈ قائم کرسکیں گے تو گویا ایک فیصدی
کام پورا کر سکیں گے اسے بڑھانے کی ابھی اور سکیمیں بھی میرے ذہن میں ہیں عیسائیوں نے
۱۹ سو سال کے عرصہ کے بعد پانچ ہزار چند سو مبلغ پیدا کئے ہیں اور اگر اللہ تعالیٰ ہمیں اتنے مبلغ
مقرر کرنے میں کامیاب کر دے تو یہ گویا مسیح محمدی کی مسیح موسوی پر بہت بڑی فضیلت ہوگی ۔
بہر حال ۲۵ لاکھ ریز روفنڈ کی سکیم اللہ تعالیٰ کے فضل سے اب پوری ہوتی نظر آتی ہے اس کے
متعلق آئندہ جو میری تجاویز ہیں میں انہیں فی الحال بیان کرنا پسند نہیں کرتا ہاں دوستوں کو یہ نصیحت
کرتا ہوں کہ وہ بھی اس کے متعلق سوچتے رہیں اور اگر کوئی تجاویز ان کے ذہن میں آئیں تو مجھے
بتائیں میں خود بھی سوچتا ہوں اور وقت آنے پر اگر اللہ تعالیٰ نے چاہا تو میں بیان کر دوں گا۔
نماز با جماعت ادا کرنے کی تاکید اب میں جماعت کو اس امر کی طرف توجہ دلانا چاہتا
ہوں کہ قادیان میں ہم نے خدام الاحمدیہ کے ذریعہ
نمازوں کے متعلق جو نظام قائم کیا ہے اسے بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے دوسری جماعتوں کو بھی
اپنے اپنے ہاں اسے رائج کرنا چاہئے یاد رکھنا چاہئے کہ نماز پڑھنے اور باجماعت پڑھنے میں
بڑا فرق ہے اسلام اجتماعی مذہب ہے اور اس لئے اس نے باجماعت نماز پر بہت زور دیا ہے۔
قرآن کریم میں نماز کا جہاں بھی حکم ہے باجماعت نماز کا حکم ہے ایک جگہ بھی صرف نماز پڑھنے
کا نہیں سوائے ایک جگہ کے کہ جہاں خبر کے طور پر نماز نہ پڑھنے کا ذکر آیا ہے ورنہ ہر جگہ
اقِيمُوا الصَّلوةَ ہی آیا ہے اور اقامتِ صلوٰۃ کے معنے باجماعت نماز کے ہیں ۔ اقامت کے معنی

انوار العلوم جلد ۱۶
بعض اہم اور ضروری امور
یہی ہیں کہ پوری شرائط کے ساتھ نماز پڑھو۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ جو لوگ
عشاء اور فجر کی نماز کے لئے مسجد میں نہیں آتے میں چاہتا ہوں کہ اپنی جگہ کسی کو امام مقرر کروں اور
ایسے لوگوں کے مکانوں کو مکینوں سمیت نذر آتش کر دوں کے یہی دو وقت زیادہ سردی اور نیند کے
ہوتے ہیں اس لئے جب ان نمازوں میں نہ آنے والوں کے متعلق رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایسا
رحیم و کریم اور محبت کرنے والا شخص اس قدر ناراضگی کا اظہار فرماتا ہے تو : رماتا ہے تو ظاہر ہے کہ باقی نمازوں
میں نہ آنے والے کس قدر مجرم ہیں نماز با جماعت سے محرومی ہلاکت ہے۔ یہ ایک مستقل مضمون
ہے اور میں وقتا فوقتا اسے بیان کرتا بھی رہتا ہوں مگر افسوس ہے کہ باوجود با جماعت نماز کے
مواقع کے بہم پہنچنے کے ابھی ہماری جماعت میں اس کا رواج اتنا نہیں جتنا ہونا چاہئے ۔ پہلے تو اس
کی وجہ یہ تھی کہ دوست ایک دوسرے سے دُور دُور رہتے تھے اور دوسروں کے ساتھ وہ پڑھ نہ سکتے
تھے اس لئے یہ عادت پڑگئی کہ گھروں میں نماز پڑھ لی جائے اگر چہ اس صورت میں بھی نماز
با جماعت کی یہ ترکیب ہے کہ بیوی بچوں کو ساتھ لے کر جماعت کرالی جائے تو عادت نہ ہونے کی
وجہ سے باجماعت نماز کی قیمت لوگوں کے دلوں میں نہیں رہی اس عادت کو ترک کر کے نماز
با جماعت کی عادت ڈالنی چاہئے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام ایسے مواقع پر جب نماز کے لئے
مسجد میں نہ جاسکتے تھے گھر میں ہی جماعت کرالیا کرتے تھے اور شاذ ہی کسی مجبوری کے ماتحت الگ
نماز پڑھتے تھے۔ اکثر ہماری والدہ کو ساتھ ملا کر جماعت کرا لیتے تھے والدہ کے ساتھ دوسری
مستورات بھی شامل ہو جاتی تھیں پس اول تو ہر جگہ دوستوں کو جماعت کے ساتھ مل کر نماز ادا کرنی
چاہئے اور جس کو یہ موقع نہ ہو اسے چاہئے کہ اپنے بیوی بچوں کے ساتھ ہی مل کر نماز باجماعت
کرالیا کرے ہر جگہ دوستوں کو نماز با جماعت کا انتظام کرنا چاہئے ۔ جہاں شہر بڑا ہو اور دوست
دور دور رہتے ہوں وہاں محلہ وار جماعت کا انتظام کرنا چاہئے ۔ جہاں مساجد نہیں ہیں
وہاں مساجد بنانے کی کوشش کرنی چاہئے۔ میں نے دیکھا ہے بعض جگہ کے دوستوں میں یہ نقص
ہے کہ وہ یہ ارادہ کر لیتے ہیں کہ فلاں جگہ ملے گی تو مسجد بنائیں گے ایسے دوستوں کو سوچنا چاہئے
کہ کیا خدا تعالیٰ سے ملاقات کو بیوی کی ملاقات جتنی بھی اہمیت نہیں کیا کوئی شخص یہ بھی کبھی کہتا ہے
کہ جب مجھے فلاں محلہ میں زمین ملے گی تو وہاں مکان بنا کر شادی کروں گا؟ پھر خدا تعالیٰ کی
ملاقات کے لئے گھر کی تعمیر کو کسی خاص جگہ ملنے پر ملتوی رکھنا کیونکر درست ہو سکتا ہے۔ جہاں بھی
جگہ ملے مسجد بنا لینی چاہئے پھر اگر اپنی پسند کی جگہ حاصل ہو جائے تو اس کے سامان کو وہاں لے جا

آج 10 میں سے 10 باقی