ایک افسوس ناک واقعہ
انوارالعلوم (جلد 16)
انوار العلوم جلد ۱۶
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نظام تو
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
نظام نو کی تعمیر
فرموده ۲۷ / دسمبر ۱۹۴۲ء بر موقع جلسه سالانه )
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:-
مجھے ابھی اس اعلان کے کرتے ہوئے (جو ایک زنانہ جلسہ گاہ کے متعلق ہدایت عمده و اتاق ها بر بال بیان کر تو ایک
کم شدہ لڑ۔
تھا)۔
یہ
دفعہ ڈبل مائکروفون لگا دیا گیا ہے مگر پھر بھی بچوں کے متعلق اعلان کرتے ہوئے یہ شبہ رہتا ہے
کہ اعلان کی آواز زنانہ جلسہ گاہ میں پہنچی ہے یا نہیں ۔ میں اس بارہ میں ایک ترکیب بتا دیتا
ہوں جس سے یہ یہ مشکل حل ہو سکتی ہے۔ منتظمین کو چاہئے کہ آئندہ عورتوں کے جلسہ گاہ میں ایک
اس کی
کا سا جھنڈا لگا دیا کریں تا کہ جب اس قسم کا کوئی اعلان کیا جائے ا ہائے اور یہ معلوم کرنا ہو کہ اس
آواز انہیں پہنچی ہے یا نہیں تو وہ سوال کرنے پر اپنے جھنڈے کو اونچا کر دیں اس طرح ہمیں علم
ہو جائے گا کہ آواز اُن تک پہنچ گئی ہے ۔ اسی طرح بعض دفعہ لاؤڈ سپیکر میں کوئی نقص واقع ہو
جاتا ہے اور آواز عورتوں تک نہیں پہنچتی اِس بارہ بارہ : میں بھی بھی منتظمین منتظمہ کو اُن سے بار بار پوچھتے رہنا
چاہئے کہ آلہ خراب تو نہیں ہو گیا؟ اور اگر بعض دفعہ منتظمین نہ پوچھ سکیں تو ایسی صورت میں بھی
وہ اپنے جھنڈے کے ذریعہ اطلاع دے سکتی ہیں ۔
ا
ایک افسوس ناک واقعہ اس کے بعد میں ایک افسوس ناک واقعہ کا ذکر کرنا چاہتا ہوں جس کی گل ہی مجھے اطلاع ملی اور جس واقعہ کا ذکر دو دنوں
سے مختلف گروہوں میں ہو رہا تھا وہ واقعہ یہ ہے کہ مجھ سے بیان کیا گیا کہ دارالبرکات کے
ناظم صاحب نے کسی مہمان کو مارا ہے۔ رات کو مجھے اس واقعہ کی اطلاع ملی اور میں نے اُسی
انوار العلوم جلد ۱۶
نظام تو
وقت میاں بشیر احمد صاحب کو اس غرض کے لئے مقرر کیا کہ وہ اس امر کی تحقیق کر کے مجھے
رپورٹ کریں ۔ ابھی جلسہ گاہ کو آتے وقت مجھے ان کی رپورٹ ملی ہے ۔ عام طور پر یہ واقعہ اسی
رنگ میں مشہور ہو رہا تھا بلکہ مجھے وثوق کے ساتھ یہ بتایا گیا تھا کہ وہ مہمان کر تو ضلع شیخو پورہ
کے ہیں مگر رپورٹ سے معلوم ہوا کہ یہ بات بالکل غلط ہے وہ جسے مارا گیا ہے قادیان کا ہی
ایک لڑکا ہے۔ ابھی میں اس واقعہ کی تفصیل بھی بیان نہیں کر سکتا کیونکہ اس لڑکے کا بیان ابھی
تک نہیں لیا گیا بہر حال قادیان کا ایک لڑکا تھا جو کسی مہمان کے لئے کھانا لینے آیا یا اپنے گھر
والوں کے لئے کھانا لینے آیا کیونکہ بعض کمزور لوگ جلسہ سالانہ کے دنوں میں اس رنگ میں کچھ
فائدہ اُٹھا لیتے ہیں اور کہا جاتا ہے کہ اُس نے دوسرے لوگوں کی صفوں کو چیر کر اپنے آپ کو
آگے کرنا چاہا جب بعض نے اُسے روکا اور صبر کی تلقین کی کہ اپنی باری پر کھانا مل جائے گا تو اُس
نے گالیاں دیں اور کہا جاتا ہے کہ وہ گندی گالیاں تھیں ۔ اس پر ناظم صاحب نے اسے چند تھپڑ
لگا دیئے تو وہ کہتے ہیں مجھے بحیثیت ناظم ہونے کے اور بحیثیت خدام الاحمدیہ کا زعیم ہونے کے
اُس کو تھپڑ مارنے کا حق تھا اور میرے لئے ضروری تھا کہ اُس کے اخلاقی مجرم کی اسے سزا دیتا
ان کے نزدیک اس وجہ سے یہ امر نظر انداز کرنے کے قابل ہے ۔ اس امر کے متعلق تو بعد میں
غور کیا جائے گا کہ خدام الاحمدیہ کے قواعد اس قسم کی فوری سزا کی اجازت دیتے ہیں یا نہیں
لیکن اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ناظم اس بات کا ذمہ دار ہوتا ہے کہ وہ باہر کے لوگوں کے سامنے
قادیان کے لوگوں کا اچھا نمونہ پیش کرے اگر واقعہ میں اس لڑکے نے کوئی فحش گالی دی تھی تو
ناظم کی حیثیت سے اُن کا قادیان کے کسی لڑکے کو معمولی سزا دینا جرم نہیں ہو سکتا پس وہ بات جو
لوگوں میں پھیل گئی تھی بالکل غلط ہے۔ بہر حال اصل واقعہ کی تحقیقات تو بعد میں ہو گی اور جو
مناسب کارروائی ہوگی کی جائے گی میں اِس وقت اس امر کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ
ایسے معاملات میں باہر کے دوستوں کو بھی احتیاط کرنی چاہئے اور انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ
قادیان میں ہمارا نظام خدا تعالیٰ کے فضل سے بہت زیادہ پختہ ہے ۔ یہاں خدام الاحمد یہ جہاں
تک حکومت ان کو اجازت دیتی ہے نوجوانوں کی آزادی پر تصرف کرتے ہیں، جرم سرزد
ہونے پر انہیں سزائیں دیتے ہیں ، انہیں معمولی سزا بھی دے لیتے ہیں، پہرے پر مقرر کرتے
ہیں ، بوجھ اُٹھواتے ہیں اور اسی طرح کی کئی اور اصلاحی تدابیر اختیار کرتے ہیں ۔ باہر سے
آنے والوں کو یہ ایک عجیب بات معلوم ہوتی ہے اور جب قادیان کے کسی لڑکے کو کسی جرم پر
۳