دوسرا اصول
انوارالعلوم (جلد 16)
انوار العلوم جلد ۱۶
نظام نو
پرتقال
ہٹنے پر پہلے منشو یک حکومت پر قابض ہوئے کیونکہ ملک کی دوسری پارٹیاں ان کی حکومت کو
اپنے لئے زیادہ آرام دہ بجھتی تھیں پھر بالشویک نے ان کو دبا کر اپنی حکومت قائم کر لی ۔
بالشوزم کے چھ اقتصادی اصول اور اُن کے نتائج
اب میں بتاتا ہوں کہ بالشویک کے اقتصادی اصول کیا ہیں؟ یاد رکھنا چاہئے کہ ان
اقتصادی اصول کو وضع کرنے کا سب سے بڑا محرک یہی تھا کہ کسی طرح غریب اور امیر کا فرق
جاتا رہے ۔ جس طرح بیمار ہونے پر ایک امیر کو دوا ملتی ہے اسی طرح غریب کو دوا ملے ، جس
طرح امیر کو کپڑا میسر آتا ہے اسی طرح غریب کو پہننے کے لئے کپڑا میسر آئے ، جس طرح امیر
پیٹ بھر کر کھانا کھاتا ہے اسی طرح ہر غریب پیٹ بھر کر کھانا کھائے اور کوئی شخص بھوکا نہ رہے نہ رہے۔
اسی طرح ظلم کم ہوں اور اقتصادی لحاظ سے غرباء کو جو دشتیں پیش آتی رہتی ہیں ان سب کا
سد باب ہو اس غرض کے لئے بالشوزم نے جو اقتصادی اصول مقرر کئے وہ مارکس کے اصول
کے مطابق یوں ہیں :-
پہلا اصول اول جتنی کسی کی طاقت ہو اُس سے اُتنا ہی وصول کیا جائے ۔ فرض کرو ایک شخص کے پاس دس ایکڑ زمین ہے اور دوسرے کے پاس سو ایکڑ زمین
ہے تو وہ یہ نہیں کریں گے کہ دس ایکڑ والے سے چند روپے لے لیں اور سو ایکڑ والے سے
بھی چند روپے لے لیں بلکہ وہ دیکھیں گے کہ دس ایکڑ والے کی ضروریات کس قدر ہیں اور سو
ایکڑ والے کی ضروریات کسی قدر اور پھر جس قدر زائد روپیہ ہو گا اُس پر حکومت قبضہ کر لے گی
مثلاً وہ دیکھیں گے کہ دس ایکڑ والا اپنی بیوی کو بھی کھلاتا ہے، بچوں کو بھی کھلاتا ہے ، آپ بھی
کھاتا ہے، بیلوں کو بھی کھلاتا ہے اور پھر اتنا روپیہ اس کے پاس بیچ رہتا ہے تو حکومت کہے گی
کہ یہ روپیہ تمہارا نہیں بلکہ ہمارا ہے اسی طرح سو یا ہزار ایکڑ والے کی ضروریات دیکھی جائیں
گی اور جس قدر زائد روپیہ ہو گا حکومت اسے اپنے قبضہ میں لے لے گی کیونکہ وہ کہتے ہیں ہمارا
اصول یہی ہے کہ جتنا کسی کے پاس زائد ہو اُس سے لے لو۔
دوسرا اصول دوسرا اصول انہوں نے یہ مقرر کیا کہ جتنی کس کو ضرورت ہو اُس کو دیا جائے گویا پہلے اصول کے مطابق سو یا ہزار ایکڑ والے سے اُس کی زائد