سوشلزم کے ذریعہ انگستان، فرانس اور امریکہ کے مزدوروں کو فائدہ

انوارالعلوم (جلد 16)

انوار العلوم جلد ۱۶
نظام تو
بالشوزم کے خلاف پروپیگنڈے کا چھٹا ذریعہ یعنی پھر ایک اور نظریہ عمل اور مسولینی نے پبلک کو جوش
آرین نسل کے لئے استحقاق حکومت کے خیال کی اشاعت دلانے اور ان کو اپنے ساتھ
ملانے کے لئے یہ پھیلایا
کہ دنیا میں ارتقاء کے مسئلہ پر غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ دنیا میں سب سے بہتر چیز ہی آگے
بڑھتی ہے اور اس کے بڑھنے سے ہی دنیا کا ہرا گلا قدم ترقی کی طرف جاتا ہے۔ اسی نظریہ کے
ماتحت اس نے کہا کہ چونکہ آرین نسل سب قوموں سے زیادہ قابل ہے اس لئے جرمن نسل کو
خصوصاً اور باقی آرین نسلوں کو عموماً آگے لانا چاہئے ۔ اس موقع پر میں یہ کہے بغیر نہیں رہ سکتا
کہ ہٹلر اس بات میں پنڈت دیانند کا شاگرد ہے کیونکہ سب سے پہلے پنڈت دیانند صاحب نے
ہی یہ خیال پھیلا یا کہ آرین نسل سب نسلوں سے اعلیٰ ہے بہر حال جرمن چونکہ آرین نسل میں سے
ہیں اور آرین نسل ہٹلر کے اصول کے مطابق سب سے اچھی ہے اس لئے ہٹلر نے لوگوں کے
دلوں میں یہ خیال پیدا کیا کہ جو اعلیٰ نسل ہوا سے ہی حکومت ملنی چاہئے ۔ وہ کہتا ہے دیکھو! لوگ
اچھا گھوڑا پیدا کرتے ہیں ، اچھی گائے پیدا کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ناقص گھوڑوں اور ناقص
گائیوں کی بجائے اعلیٰ عمدہ نسل کے گھوڑے اور گائیں رکھیں پھر یہ کیسی عجیب بات ہے کہ حکومت
میں اس امر کو مد نظر نہیں رکھا جاتا اور اِس بات کو نظر انداز کیا جاتا ہے کہ دُنیا میں زیادہ قابل
لوگ ہی حکومت کے اہل ہوتے ہیں ۔ چونکہ اس وقت ہماری نسل سب سے اعلیٰ ہے اِس لئے
ہمارا حق ہے کہ ہم دوسروں کو غلام بنا کر رکھیں جیسے انسان گدھے کو غلام بنا کر رکھتا ہے ۔ یہ تو نہیں
ہوتا کہ وہ گدھے کے تابع ہو کر چلے جس طرح گدھے کو اپنے ماتحت رکھنا ظلم نہیں کہلا سکتا اسی
طرح ہمارا فرض ہے کہ ہم لوگوں کو اپنے ماتحت کریں اور اُن پر حکومت کریں۔ یہ نظریہ بھی
لوگوں کو بڑا پسند آیا اور اس طرح ہٹلر اور مسولینی کے ساتھ اُن کا تمام ملک ہو گیا ۔ خلاصہ یہ کہ
غربت کے دُکھ درد کو دور کرنے کے لئے اس وقت تین تحریکیں دُنیا میں زور پر ہیں ۔
-
سوشلزم کے ذریعہ انگلستان، فرانس اول برسرِ اقتدار ممالک کی سوشلزم جو آہستہ
آہستہ اپنے ملکوں میں غرباء کو زیادہ حقوق دلانے
اور امریکہ کے مزدوروں کو فائدہ اور حکومت کو ملک کی دولت پر زیادہ تصرف
دلانے کی تائید میں ہے یہ تحریک انگلستان، فرانس
۳۱

انوار العلوم جلد ۱۶
نظام نو
اور امریکہ میں جاری ہے اور اس کا مقصد یہ ہے کہ آہستہ آہستہ مزدور پیشہ لوگوں کو حکومت
میں زیادہ تصرف دلایا جائے ، غرباء کو زیادہ حقوق دلائے جائیں اور ملک کی تجارت کو اتنا
بڑھایا جائے کہ غرباء کی غربت دور ہو جائے ۔ ان ممالک میں چونکہ یہ تحریک ایک عرصہ
سے جاری ہے اس لئے اس کا ان ممالک کے غرباء کو اس حد تک فائدہ ضرور ہوا ہے کہ
ہمارے ملک کا امیر اور انگلستان کا غریب دونوں برابر ہوتے ہیں ۔ یہاں کسی کی تنخواہ تین
سو روپے ہو جائے تو وہ اپنے آپ کو رئیس سمجھنے لگتا ہے ۔ ہمارے ملک میں بڑا مہدہ ڈپٹی
کا ہے یا حج کا ہے اور سب حج اور ڈپٹی کو اڑھائی سو روپے تنخواہ ملا کرتی ہے مگر یہ انگلستان
میں ایک مزدور کی تنخواہ ہے۔ امریکہ میں تو اس سے بھی زیادہ تنخواہیں ہیں وہاں بعض جگہ
معمولی مزدور کی ماہوار تنخواہ ڈیڑھ ڈیڑھ سو دو دو سو ڈالر ہوتی ہے جس کے معنے یہ ہیں کہ
پانچ سو یا سات سو روپیہ ماہوار مگر وہ کہلا تا مزدور ہے ۔ غرض انہوں نے ایک تو معیار زندگی
کو بڑھا لیا ہے دوسرے انہوں نے یہ اصول مقرر کیا ہوا ہے کہ ملک کی تجارت اور اقتصادی
حالت کو زیادہ سے زیادہ ترقی دی جائے اس طرح ملک کی دولت بڑھے گی اور جب ملک
کی دولت بڑھے گی تو غرباء کو بھی ترقی حاصل ہوگی ۔ یہ انگلستان ، فرانس اور امریکہ کی
تحریک سوشلزم کے نتائج ہیں لیکن اس تحریک کی ہمدردی زیادہ تر اپنے ملک کے غرباء کے
ساتھ ہے۔ وہ یہ تو چاہتے ہیں کہ دوسرے ممالک کی بھی کچھ اشک شوئی کریں مگر یہ نہیں
چاہتے کہ دوسرے ممالک میں جو اُن کی اقوام کو نفوذ اور اقتدار حاصل ہے وہ مٹ جائے۔
ہندوستان کا سوال آجائے تو وہ ضرور اشک شوئی کرنے کی کوشش کریں گے مگر جب بھی وہ
یہ چاہتے ہیں کہ ہندوستان کو کچھ دے دیا جائے اُس وقت وہ یہ نہیں چاہتے کہ ان کے
اقتدار میں کوئی فرق آئے ۔ گویا ان کا ہندوستانیوں سے ایسا ہی سلوک ہوتا ہے جیسے ایک
پالتو جانور کو اچھی غذا دی جاتی ہے۔ پالتو جانور کو اچھی غذا دینے والا اچھی غذا تو دیتا ہے مگر
اپنی غذا کو نقصان نہیں پہنچنے دیتا اسی طرح یہ لوگ ہندوستان کو جب بھی کوئی حق دینا چاہتے
ہیں ساتھ ہی یہ یہ چاہتے چاہتے ہیں کہ ہمارے ملک کی امپیریلزم کو کوئی نقصان نہ پہنچے ۔ آج ہمارا
مزدور چار سو روپیہ ماہوار لیتا ہے اگر گل وہ دوسو روپیہ تک پہنچ گیا تو ہماری حالت بھی
وہی ہو جائے گی جو ہندوستان اور افغانستان کے غرباء کی ہے ۔ اس تحریک کے دو عظیم
الشان نقصانات ہیں ۔
۳۲

آج 10 میں سے 10 باقی