کمیونزم کے سات اصولی نقائص۔ پہلا نقص یعنی انفرادی جدّوجہد کے رستہ کی بندش

انوارالعلوم (جلد 16)

انوار العلوم جلد ۱۶
نظام نو
سوشلزم تحریک کے دو عظیم الشان نقصانات یعنی غیر ملکوں اول اس تحریک کو ساری
سے
ہمدردی کا فقدان اور مذہب
دنیا سے ہمدردی نہیں
بے توجہی بلکہ اپنے اپنے ملک
سے بے تو
سے ہمدردی ہے۔
گویا یہ تحریک مخفی امپیریلزم کی شریک حال ہے اور انٹر نیشنلزم کا ساتھ صرف اس لئے دیتی ہے
کہ دوسری اقوام آگے نہ بڑھیں ۔ دوسرا نقص اس تحریک میں یہ ہے کہ اس میں صرف دُنیوی
پہلو کو مد نظر رکھا گیا ہے مذہبی پہلو کو بالکل نظر انداز کر دیا گیا ہے ۔ گویا اگر پہلے نقص کو یہ تحریک
ڈور بھی کر دے اور اس نظام کے اصول میں ساری دنیا سے ہمدردی کرنا شامل کر لیا جائے تب
بھی مذہب کا خانہ خالی ہے حالانکہ جسمانی ضرورتوں سے مذہبی اور دینی ضرورتیں زیادہ اہم
ہوا کرتی ہیں ۔ یہ لوگ مذہب کے دشمن نہیں مگر انہیں مذہب سے ہمدردی بھی نہیں اور جب
ہمدردی نہیں تو انہوں نے مذہب کے لئے خرچ کیا کرنا ہے؟
دوسری تحریک اس مرض کا علاج کرنے کے لئے وہ جاری کی گئی ہے جو روس میں پائی
جاتی ہے اور جس کا نقطۂ مرکزی یہ ہے کہ انفرادی جد وجہد کو بالکل مٹا دیا جائے اور جس قدر دولت
ہو وہ حکومت کے ہاتھ میں آجائے جو لوگ ہاتھ سے کام کرنے والے ہوں ان کے لئے تو مناسب
گذارے مقرر کر دیئے جائیں مگر خالص علمی اور مذہبی کام کرنے والوں کو عضو بیکار قرار دے کر
حکومت کی مدد سے محروم کر دیا جائے اور عام گزارہ سے زیادہ بچی ہوئی تمام دولت حکومت کے
ہاتھ میں ہوا اور کام اور مقام کا فیصلہ بھی حکومت کرے اور ماں باپ کو مذہب کی تعلیم دینے کا اختیار
نہ دیا جائے اور اس تحریک کو ساری دنیا میں پھیلایا جائے یہاں تک کہ دنیا کی سب اقوام اس تحریک
میں شامل ہو جائیں ۔ گو یہ لوگ اقتدار عوام کے حامی ہیں مگر شروع میں ایک لمبے عرصے تک یہ اقتدار
عوام کو سونپنے کے لئے تیار نہیں ۔ یہ تحریک روس میں بالشوزم اور کمیونزم (COMMUNISM) اور
دوسرے ممالک میں کمیونزم کہلاتی ہے۔ اس تحریک کے اصولی نقائص یہ ہیں :-
کمیونزم نزم کے سات اصولی نقائص۔ پہلا نقص اول بند کر ۔ انفرادی دیا گیا ہے جد و یہ اس جہد تحریک کا راستہ میں بالکل ایک
خطر ناک نقص ہے جو گواس
یعنی انفرادی جد وجہد کے رستہ کی بندش معمولی نہیں کیا جاتا تمر بعد میں کسی محسوس
وس نہیں
۳۳

الله له
انوار العلوم جلد ۱۶
نظام نو
سے
وقت ضرور محسوس کیا جائے گا ۔ اللہ تعالیٰ نے انسانی فطرت میں یہ مادہ رکھا ہے کہ جس کام -
اُس کا ذاتی فائدہ ہو یا جس کام کے نتیجہ میں اُس کے ذریعہ سے دوسروں کا فائدہ ہو اس میں تو
وہ دلچسپی لیتا ہے مگر جس کام کا فائدہ اُسے یا دوسروں کو کسی دوسرے کے ہاتھ سے پہنچے اُس میں
وہ زیادہ دلچسپی نہیں لیتا۔ جب تم کسی کے دماغ سے اس رنگ میں کام لو گے کہ خواہ اس کام کا
نتیجہ اُسے نظر آئے یا نہ آئے وہ کرتا چلا جائے تو یہ لازمی بات ہے کہ وہ اس کام میں دلچسپی نہیں
لے گا کیونکہ دلچسپی نتیجہ نظر آنے سے ہوتی ہے ۔ اب تو جو شخص تعلیم حاصل کرتا ہے وہ سمجھتا ہے
اگر میں ایم ۔ اے ہو گیا یا یونیورسٹی امتحان میں فرسٹ (FIRST) نکل آیا تو مجھے کوئی اعلیٰ
ملازمت مل جائے گی یا کوئی خیال کرتا ہے کہ میں فوج میں لیفٹیننٹ ہو جاؤں گا ، کوئی خیال
کرتا ہے میں ای۔ اے۔سی ہو جاؤں گا ، کوئی خیال کرتا ہے میں بڑا تاجر ہو جاؤں گا اور اس
طرح خود بھی روپیہ کماؤں گا اور اپنے ماں باپ اور بیوی بچوں کی بھی خدمت کروں گا۔ اس
وجہ سے وہ اپنی تعلیم میں بڑی دلچسپی لیتا ہے لیکن فرض کرو یہ محرک جاتا رہے اور حکومت فیصلہ
کر دے کہ جس قدر طالب علم پڑھ رہے ہیں سب کو پندرہ پندرہ روپے ملیں گے جو پرائمری
پاس ہوا سے بھی پندرہ روپے ملیں گے، جو پرائمری فیل ہو اُ سے بھی پندرہ روپے ملیں گے، جو
ایم اے پاس ہوا سے بھی پندرہ روپے ملیں گے اور جو انٹرنس پاس ہوا سے بھی پندرہ روپے ملیں
گے تو اس کا لازمی نتیجہ یہ پیدا ہوگا کہ دماغ کی کاوش ، محنت اور جوش سب ختم ہو جائے گا اور
ایک عام انسان کہے گا مجھے محنت کی کیا ضرورت ہے۔ میرا دوست روز سینما دیکھتا ہے میں بھی
کیوں سینما نہ دیکھا کروں اور کیوں ایم ۔ اے بننے کی کوشش کروں ۔ ایف ۔ اے تک ہی تعلیم
حاصل کر کے کیوں نہ ختم کر دوں ۔ جب مجھے آخر میں پندرہ روپے ہی ملتے ہیں تو زیادہ تعلیم
حاصل کرنے اور زیادہ جد وجہد کرنے کی کیا ضرورت ہے ۔ بہت تھوڑی تعداد ایسے لوگوں کی
نکلے گی جنہیں علم سے ذاتی شغف ہو اور جنہیں اگر مار پیٹ کر بھی تعلیم سے ہٹانا چاہیں تو وہ نہ
ہٹیں ۔ زیادہ تر ایسے لوگ ہی نکلیں گے جو ان حالات میں تعلیم سے دلچسپی لینا ترک کر دیں گے
اسی طرح ہرفن کے لوگ اپنے اپنے فن میں دلچسپی لینا ترک کردیں گے جس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ
آہستہ آہستہ انسانی دماغ کرنا شروع ہو جائے گا اور وہ خواص جو نسلاً بعد نسل منتقل ہوتے چلے
جاتے ہیں مٹ جائیں گے۔
یہ مت سمجھو کہ باپ کے خواص بیٹے میں منتقل نہیں ہو سکتے کیونکہ تجربہ بتاتا ہے کہ جو لوگ

آج 10 میں سے 10 باقی