کمیونزم کا پانچواں نقص یعنی علم کے راستہ میں رکاوٹ

انوارالعلوم (جلد 16)

انوار العلوم جلد ۱۶
نظامِ تو
درخت کو اُکھیڑتا ہے تو مناسب ماحول میں اُکھیڑتا اور مناسب ماحول میں ہی دوسری جگہ
لگاتا ہے اگر اس کا خیال نہ رکھا جائے تو وہ درخت کبھی پھل نہیں لا سکتا۔ اس تحریک میں چونکہ
اس اصل کو مد نظر نہیں رکھا گیا اس لئے نتیجہ یہ ہوا کہ پُرانے اُمراء بھاگ بھاگ کر دوسرے
ملکوں میں چلے گئے اور وہاں کے رہنے والوں کو روس کے خلاف اکسانے لگ گئے ۔ کبھی
امریکہ کو کبھی انگلستان کو اور کبھی فرانس کو تاکہ وہ اِن ملکوں کو اُکسا کر روس کے خلاف کھڑا
کر دیں اور اس طرح اگر وہ خود تباہ ہوئے ہیں تو روس بھی تباہ ہو جائے ۔
کمیونزم کا تیسرا نقص یعنی مذہب کی مخالفت اور اس کا نتیجہ تیسرے انہوں نے مذہب کی مخالفت
کر کے سب مذہبی دنیا کو اپنا مخالف بنا لیا ہے۔ یہ لازمی بات ہے کہ جو لوگ مذہب سے محبت
رکھنے والے ہونگے وہ اس تحریک کے کبھی حامی اور موید نہیں ہوں گے ۔
کمیونزم کا چوتھا نقص یعنی ملک میں ڈکٹیٹری کی ترویج چوتھے انہوں نے ڈکٹیٹری
کے لئے رستہ کھولا ہے ۔
بے شک یہ لوگ اصولاً اقتدار عوام کے حامی ہیں مگر جیسا کہ میں ابھی بتا چکا ہوں وہ شروع میں
ہی یہ اقتدار عوام الناس کو سونپنے کے لئے تیار نہیں بلکہ کہتے ہیں ابتداء میں ڈکٹیٹر شپ ضروری
ہے مگر اس کی کوئی حد مقرر نہیں ۔ لینن کے بعد سٹالن ڈکٹیٹر بن گیا ، سٹالن کے بعد
مولوٹوف بن جائے گا پھر کسی اور ٹوف کی باری آ جائے گی ۔ اس طرح ئے گی ۔ اس طرح یہ تحریک عملی رنگ میں
چیز ہے
کے
ڈکٹیٹری کے لئے راستہ کھولنے والی ہے۔
کمیونزم کا پانچواں نقص یعنی علم کے راستہ میں رکاوٹ پانچواں اس تحریک کا ایک لازمی نتیجہ علم کے
راستہ میں رکاوٹ کا پیدا ہونا ہے ۔ اس رنگ میں بھی کہ جب ہر شخص کو پندرہ پندرہ یا میں ہیں
روپے ملیں تو علمی ترقی کی تڑپ اُس کے دل میں نہیں رہ سکتی اور وہ سمجھ لیتا ہے کہ خواہ میں تھوڑا
علم حاصل کروں یا بہت جب مجھے معاوضہ میرے گزارہ کے مطابق مل جائے گا تو میں زیادہ
علم کیوں حاصل کروں ۔ اور اس رنگ میں بھی کہ دماغی اور علمی ترقی کے لئے دوسرے ملکوں
میں جانا اور ان کے حالات کا دیکھنا ضروری ہوتا ہے اور تاریخ بتاتی ہے کہ وہی قو میں دُنیا میں
ترقی کیا کرتی ہیں جن کے افراد کثرت سے غیر ملکوں میں جاتے اور وہاں سے مفید معلومات
۳۶

انوار العلوم جلد ۱۶
نظام تو
حاصل کرتے ہیں ۔ اگر چند مخصوص آدمی غیر ممالک کی سیر کے لئے جائیں تو وہ کبھی بھی وہ
معلومات حاصل نہیں کر سکتے جو مختلف ممالک اور مختلف اقوام کے لوگ غیر ممالک میں جا کر
حاصل کر سکتے ہیں کیونکہ اللہ تعالیٰ نے ہر شخص کے دماغ میں مختلف قسم کی قابلیتیں رکھی ہیں ۔ کسی
بات میں چینی دماغ اچھا کام کرتا ہے، کسی بات میں جا پانی دماغ اچھا کام کرتا ہے، کسی بات
میں ایرانی دماغ اچھا کام کرتا ہے، کسی بات میں فرانسیسی دماغ اچھا کام کرتا ہے اور کسی بات
میں ہندوستانی دماغ اچھا کام کرتا ہے ۔ ڈھاکہ کی ململ بڑی مشہور تھی جو یہاں کے جولا ہے تیار
کیا کرتے تھے ۔ انگریزوں نے بڑی بڑی مشینیں نکالیں اور اچھے سے اچھے کپڑے تیار کئے مگر
ڈھاکہ کی ململ وہ اب تک نہیں بنا سکے ۔ اسی طرح مصری لوگ ممی بنانے میں بڑے مشہور تھے ۔
اب بظاہر انگریز اور فرانسیسی علم میں بہت بڑھے ہوئے ہیں مگر سارا زور لگانے کے باوجود وہ
اب تک ویسا مصالحہ تیار نہیں کر سکے جو مصری تیار کیا کرتے تھے۔ میں نے خودممی کی ہوئی لاشیں
دیکھی ہیں ایسی تازہ معلوم ہوتی ہیں گویا ابھی انہوں نے دم تو ڑا ہے حالانکہ انہیں فوت ہوئے
کئی کئی ہزار سال گزر چکے ہیں یہاں تک کہ اُن کے جسم کی چکنائی تک صاف نظر آتی ہے اس
کے مقابلہ میں اب جو لاشوں کی حفاظت کے لئے مصالحہ لگایا جاتا ہے وہ تھوڑے عرصہ میں ہی
خراب ہو جاتا ہے ۔ اب دیکھو یہ مصریوں کے دماغ کی ایک ایجاد تھی جس کا اب تک لوگ پتہ
نہیں لگا سکے ۔ اسی طرح دہلی میں ایک حمام تھا جس کے متعلق کہا جاتا ہے کہ اُس کے نیچے ایک
دیا جلا کرتا تھا اور اُس دیے کی وجہ سے وہ حمام ہمیشہ گرم رہتا۔ کہتے ہیں جب دہلی میں
انگریزوں کا تصرف بڑھا تو انہوں نے کہا ہم اسے توڑ کر دیکھنا چاہتے ہیں کہ یہ حمام کس طرح
ایک دیے سے گرم ہوتا ہے چنانچہ انہوں نے اُسے توڑ دیا مگر پھر دوبارہ اُن سے ویسا نہیں بن
سکا ۔ تو مختلف دماغ مختلف کاموں سے شغف رکھتے ہیں جب وہ آپس میں ملتے ہیں تو ایک کے
دماغ کو دوسرے سے روشنی ملتی ہے اور اس طرح ذہنی اور علمی ترقی ہوتی رہتی ہے ۔ جب ہم
کسی زمیندار کے پاس بیٹھتے اور اس سے باتیں کرتے ہیں تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ اس کی کیا
کیا خصوصیات ہیں، بڑھئی کے پاس بیٹھتے ہیں تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ اس بڑھئی کی کیا کیا
خصوصیات ہیں اور اُن سے مل کر اور باتیں کر کے ہمیں کئی نئی باتیں معلوم ہوتی ہیں اور ہماری
روح میں بھی زندگی پیدا ہوتی ہے ۔ اسی طرح جب ہم کشمیر یا یو ۔ پی میں چلے جاتے ہیں تو
ہمیں نیا علم حاصل ہوتا ہے اسی لئے قرآن شریف میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ سِيرُوا
۳۷

انوار العلوم جلد ۱۶
نظام تو
فِي الْأَرْضِ یعنی اگر تمہیں توفیق ملے تو تم دنیا کی سیر کیا کرو تا کہ تمہاری معلومات میں اضافہ
ہو اور تمہاری دماغی اور علمی ترقی ہو۔ جب کوئی شخص عرب جائے گا تو ایک طرف وہ سمندر کی
سیر کا لطف اُٹھائے گا ، دوسری طرف وہ اِس سفر میں ایران اور عراق اور دوسرے کئی ملکوں کو
دیکھ لے گا اور اس طرح بہت سی مفید معلومات حاصل کر لے گا لیکن اگر سارے ملک کے
لوگوں کو ایک جیسے پیسے ملیں ، ایک جیسا نمک اور ایک جیسا مرچ مصالحہ ملے تو وہ غیر ملکوں کی سیر
کے لئے کس طرح جاسکتے ہیں ۔ پہلے تو یہ ہوتا تھا کہ کوئی مالدار ہوتا تھا اور کوئی غریب۔
مالدار سیر کے لئے غیر ممالک میں چلے جاتے تھے لیکن اس تحریک کے بعد جب سب کو ایک
معیار پر کھڑا کر دیا جائے گا اور ان کی مالی حالت ایسی ہوگی کہ سب کو صرف گزارہ کے مطابق
اخراجات ملیں گے تو وہ غیر ملکوں کی سیاحت کس طرح کریں گے اور جب سیاحت نہیں کریں
گے تو علمی ترقی کا یہ دروازہ اُن پر بند ہو ہو جائے گا حالانکہ ترقی کے لئے ضروری ہے کہ کچھ
جماعتیں ایسی ہوں جو اپنا فارغ وقت اس کام میں صرف کریں کہ غیر ملکوں میں جائیں ، سیریں
کریں اور وہاں کے اچھے خیالات اپنے ملک میں پھیلائیں ۔
وہ کہہ سکتے ہیں کہ حکومت کے کارندے ایسے سفر کر سکتے ہیں مگر یہ ضروری نہیں کہ حکومت
کے افراد جو سیاست میں اچھے ہوں وہ سیاحت میں بھی اچھے ہوں ۔ اگر عام لوگ غیر ملکوں کی
سیر کے لئے جائیں تو وکیل اپنے دماغ کی مناسبت کے لحاظ سے کوئی جنس لے آئے گا ، ڈاکٹر
اپنے دماغ کی مناسبت کے لحاظ سے کوئی جنس لے آئیگا ، انجینئر اپنے دماغ کی مناسبت کے
لحاظ سے کوئی جنس لے آئے گا ، مصوّر اپنے دماغ کی مناسبت سے کوئی جنس لے آئے گا،
شاعر اپنے دماغ کی مناسبت سے کوئی جنس لے آئے گا ، اسی طرح کوئی مذہبی لیڈر جائے گا
تو وہ اپنے دماغ کی مناسبت سے کوئی جنس لے آئے گا لیکن قونصل خانہ کے سیاسی دماغ کیا
لائیں گے؟ وہ تو اپنے ماحول میں محدود ہوں گے اور اس وجہ سے اُن کی نظر بھی نہایت محدود
ہوگی وہ تو اگر لائیں گے تو چند چیزیں ہی لائیں گے اور اس طرح ان کی وجہ سے ملک کو وہ
فائدہ نہیں پہنچ سکتا جو عام لوگوں کی سیاحت سے پہنچ سکتا ہے ۔ اگر وہ کہیں کہ حکومت خود اپنے
خرچ پر عام لوگوں کو اس غرض کے لئے بھیج سکتی ہے تو سوال یہ ہے کہ اس طرح پھر تفرقہ پیدا
ہو جائے گا اور عدم مساوات کا وہ اصول قائم ہو جائے گا جس کو توڑنے کے لئے یہ تحریک
جاری کی گئی تھی اور یہ سوال پیدا ہو گا کہ کیا زید کا دل امریکہ جانے کو چاہتا ہے اور بکر کا دِل
۳۸

آج 10 میں سے 10 باقی