موجودہ جنگ میں انگریزوں کی فتح سے ہندوستان کا فائدہ
انوارالعلوم (جلد 16)
انوار العلوم جلد ۱۶
نظام نو
اپنے ملک میں لے آئیں ۔ تیسری تحریک بالشوزم کی تھی ۔ جرمن والوں نے ہوشیاری کر کے
اس موقع پر روس سے سمجھوتہ کر لیا اور اُسے یہ دھوکا دیا کہ اگر بر سر اقتدار طاقتوں کو زوال آیا تو
بالشویک بھی اس ٹوٹ میں حصہ دار ہوں گے ۔ بالشویکس اِس دھوکا میں آگئے اور انہوں نے
نیشنلسٹ سوشلزم والوں سے سمجھوتہ کر لیا لیکن جب فرانس کا زور ٹوٹ گیا اور ادھر مشرقی ممالک
ممالک
کو شکستیں ہونی شروع ہوئیں تو ہٹلر نے کچھ ضروریات جنگ کی وجہ سے اور کچھ اِس خیال سے
که انگلستان پر فوری حملہ تو کیا نہیں جا سکتا اگر سپاہی بیٹھے رہے تو گھبرا جائیں گے اور کچھ اس
خیال سے کہ اب مقابلہ کرنے والا تو کوئی ہے نہیں، لگے ہاتھوں بالشوزم کا بھی خاتمہ کر دیں اُس
نے روس پر حملہ کر دیا نتیجہ یہ ہوا کہ بالشوزم بر سر اقتدار (اتحادی ) حکومتوں سے مل گئی اور
اب دو تحریکیں ایک طرف ہیں اور ایک تحریک ایک طرف ۔ اگر نیشنلسٹ سوشلزم والے جیتے تو
جرمن ، اٹلی ، ہسپانیہ اور جاپان کے غرباء کو تو ضرور فائدہ پہنچے گا مگر باقی اقوام کے غرباء کی
حالت پہلے سے بھی زیادہ خراب ہو جائے گی ۔ گویا چار ملکوں سے غربت مٹے گی اور سینکڑوں
ملکوں میں پہلے سے بھی زیادہ قائم ہو جائے گی ۔ اور اگر دوسرا فریق جیتا تو دُنیا کا کچھ حصہ
سوشلزم کے اثر کے ماتحت نسبتی سیاسی آزادی حاصل کرلے گا، کچھ حقوق ہندوستان کو بھی مل
جائیں گے لیکن جہاں تک تجارتی اور اقتصادی آزادی کا سوال ہے اس کے لئے ان ممالک کو
لمبی جد و جہد کرنی پڑے گی کیونکہ اس آزادی میں روک نہ صرف قدامت پسند اور لبرل جماعتیں ہوں
گی بلکہ معاشرتی معیار کے گر جانے کے ڈر سے سوشلسٹ جماعتوں سے بھی دوسرے ممالک کا
مقابلہ ہوتا رہے گا مگر جہاں تک نسبت کا سوال ہے ان لوگوں کے جیتنے سے دوسرے ممالک کی
حالت یقیناً اس سے زیادہ اچھی ہو گی جو نیشنل سوشلسٹ کے غلبہ کی صورت میں ہو سکتی ہے ۔
موجودہ جنگ میں انگریزوں کی فتح سے ہندوستان کا فائدہ اس بارہ میں میری
جو کچھ رائے ہے اور
جسے میں پہلے بھی کئی دفعہ بیان کر چکا ہوں وہ یہ ہے کہ اگر جرمنی جیتا تو ہمارے ملک کی
حالت پہلے سے بہت زیادہ خراب ہو جائے گی اور اگر انگریز جیتیں تو ہمارے ملک کی حالت
پہلے سے یقیناً اچھی ہو جائے گی ۔ عام طور پر ہمارے ملک میں خیال کیا جاتا ہے کہ جب غلام ہی
بننا ہے تو خواہ ان کے غلام بنے یا اُن کے اِس میں فرق ہی کیا ہے مگر یہ بات درست نہیں ۔
اور اس کی تائید میں ایک بہت بڑی دلیل جس کو میں پہلے بھی بیان کر چکا ہوں یہ ہے کہ یہ
۴۱
انوار العلوم جلد ۱۶
نظام تو
(اتحادی) طاقتیں بہت مدت تک اقتصادی اقتدار حاصل کرنے کی وجہ سے اب اس قوتِ اقدام
کو کھو بیٹھی ہیں جو لا زمانٹی بڑھنے والی قوموں میں پائی جاسکتی ہے۔پس نئی اُبھرنے والی اقوام
کا سلوک دوسرے ممالک کے لوگوں سے بُھو کے جاٹ والا ہوگا اور برسر اقتدار حکومتوں کا
ایک بوڑھے تاجر جیسا۔جو تاجر بہت سا روپیہ کما لیتا ہے کنجوس تو وہ بھی ہوتا ہے اور وہ بھی اپنے
مال میں اور زیادتی کا طالب رہتا ہے لیکن وہ اس پر بھی خوش ہوتا ہے کہ موجودہ حالت ہی قائم
رہے اور کبھی کبھی اُس کے دل میں یہ خیال بھی آجاتا ہے کہ اب میں نے بہت کما لیا ہے اب
میں اپنے کام سے پنشن لے لوں۔پس یہ جو برسر اقتدار حکومتیں ہیں ان میں اب اتنا جوش
نہیں جتنا نئی حکومتوں میں جوش ہو سکتا ہے چنانچہ دیکھ لو کہاں انگلستان ہے اور کہاں انگریز لوگ
چین کے کناروں تک حکومت کر رہے ہیں۔اسی طرح امریکہ کا اقتصادی اقتدار تمام دنیا پر
چھایا ہوا ہے اور اب ان کا پیٹ اِتنا بھرا ہوا ہے کہ چلنا پھرنا بھی ان کے لئے مشکل ہو رہا ہے
اور جو شخص اس قدر سیر ہو وہ ظلم نہیں کرتا یا کم کرتا ہے۔اس کی مثال تم ایسی ہی سمجھ لو کہ جس شخص
کا پیٹ بھرا ہوا ہو اُس کے سامنے اگر تم پلاؤ بھی رکھو تو وہ دوچار تھے لے کر بس کر دے گا لیکن
اگر وہی پلاؤ کی تھالی کسی بھوکے کے سامنے رکھو تو وہ نہ صرف یہ پلاؤ ہی کھا جائے گا بلکہ ممکن
ہے کہ تمہارا کھانا بھی کھا جائے۔جرمن اور رومی اور ہسپانوی اس وقت بھوکے ہیں اس لئے
اگر ان کا اقتدار آیا تو وہ کچھ مدت تک خوب بڑھ بڑھ کر ہاتھ ماریں گے اور مال ودولت
کو ٹوٹتے چلے جائیں گے جیسے ہندوستان جب انگریزوں کے قبضہ میں آیا تو انہوں نے بھی
ہندوستان کی اقتصادی حالت پر خوب قبضہ جمایا تھا۔یہی خواہش جرمن اور رومی لوگوں کی ہوگی
وہ بھی کہیں گے کہ اب ہم نے ان کانوں پر قبضہ کیا ہے اب ہم بھی یہاں کے تیل اور سونے
اور دوسری چیزوں سے فائدہ اُٹھائیں اور سو ڈیڑھ سو سال تک وہ ایسا کرتے چلے جائیں گے
مگر انگریزوں کی مثال بُوڑھے تاجر کی سی ہے جو بڑھا ہو جاتا ہے، مال بڑھانے کی خواہش تو
بے شک اس کی طبیعت میں موجود ہوتی ہے مگر کبھی کبھی اسے یہ بھی خیال آجاتا ہے کہ دولت
بہت کمالی ہے اب پنشن لے لینی چاہئے۔اسی طرح ان قوموں کے دلوں میں بھی کبھی زیادہ
طلبی کا خیال آ جاتا ہے مگر کبھی یہ خیال بھی آجاتا ہے کہ ہم نے بہت کمالیا اب قناعت کرنی
چاہئے۔اسی طرح اگر انہیں کبھی ظلم کا خیال پیدا ہوتا ہے تو کبھی رحم کا خیال بھی آ جاتا ہے اور
جن لوگوں کی دماغی حالت اس قسم کی ہو ان سے یقینا زیادہ آرام حاصل ہوتا ہے کیونکہ وہ