ہندومذہب کے نظریہ کے ماتحت نئے نظام کا قیام ناممکن ہے
انوارالعلوم (جلد 16)
انوار العلوم جلد ۱۶
نظام تو
ہے۔
ناممکن ہے کیونکہ جو بھی پروگرام ہوگا وہ لعنت ہوگا اور اس پر عمل لوگوں کی مشکلات کو بڑھائے گا
کم نہیں کرے گا۔ پھر یہ عجیب بات ہے کہ اس کے نزدیک خدا کی شریعت خواہ وہ کتنی ہی مختصر
کیوں نہ ہو لعنت ہے لیکن بندوں کی تعزیرات خواہ کتنی بڑی ہوں رحمت ہیں ۔ اس کا نتیجہ یہ پیدا
ہوا ہے کہ دنیا میں جو سیحی قوم بھی غالب ہو اُس کے مقاصد کو مسیحی مقاصد کہا جاتا ہے ۔ جو فلسفہ
غالب آجائے وہ مسیحی فلسفہ ہوتا ہے اور جو تمدن غالب آ جائے وہ مسیحی تمدن ہوتا ہے۔ اگر
جرمن غالب ہوا تو وہ کہہ دیں گے کہ کرسچن سوشلزم غالب آ گیا۔ اگر انگلستان غالب ہوا تو
کہہ دیں گے کہ کرسچن سوشلزم غالب ہوا، اگر یونائیٹڈ سٹیٹس امریکہ والے جیتے تو کہہ دیں گے
کہ کرسچن سوشلزم غالب ہوا، گویا وہ ہمیشہ کے لئے غالب کے یار بن گئے ہیں اور جو چیز بھی
دنیا میں ترقی کرتی ہے اسے کرسچن سویلیزیشن (CIVILISATION) کا غلبہ قرار دے دیا جاتا
ہے۔ ایک وقت تھا کہ طلاق نہ دینا مسیحیت کا خاصہ تھا اور اب یہ حالت ہے کہ طلاق دینا
مسیحیوں کا خاصہ ہے ۔ گویا ان کا مذہب کیا ہے موم کی ناک ہے جس طرح چاہو موڑ لو اس نے
ٹوٹنا ٹنا تو ہے ہی نہیں ۔ پس مسیحیت بطور در نا مذہب کے دنیا کے سامنے مامنے نہ نہ کوئی کو پروگرام رکھ سکی نہ رکھ
سکتی ہے اور نہ رکھ سکے گی ۔
ہندو مذہب کے نظریہ کے ماتحت
ہندومت نے دنیا ماتحت نئے نظام کا قیام ناممکن ہے نا ہے کے سامنے تناسخ اور
ورنوں کی تعلیم پیش کر کے اپنے لئے اور دوسری اقوام کے لئے امن کا راستہ بالکل بند کر دیا ہے
کیونکہ تناسخ کے ماتحت یہ ممکن ہی نہیں کہ کوئی ایسا نیا نظام قائم ہو جس میں غریب اور امیر کا فرق
جاتا رہے ۔ جب تناسخ کو ماننے والے تسلیم کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اگر ایک شخص کو غریب
پیدا کیا ہے تو یہ اس کے پچھلے جنم کے اعمال کی سزا ہے تو اس عقیدہ کے ہوتے ہوئے امیر اور
غریب کے امتیاز کو کس طرح مٹایا جا سکتا ہے۔ اس عقیدہ کے ماتحت تو اگر خدا نے کسی کو زار
بنایا ہے تو پچھلے جنم کے اعمال کا انعام دینے کے لئے اور اگر کسی کو غریب بنایا ہے تو اسے اس
کے اعمال کی سزا دینے کے لئے اب کوئی نہیں جو اس کو بدل سکے ۔ پس تناسخ کے ہوتے ہوئے
ہندومت دنیا کی ترقی کے لئے کوئی نیا پروگرام پیش نہیں کر سکتا کیونکہ نیا پروگرام وہی ہو سکتا ہے
جو موجودہ حالت کو بدل کر ایک نئی حالت پیدا کر دے اور جب دنیا کی موجودہ حالت پر انے
جنم کے اعمال کا اٹل نتیجہ ہے تو دوسرے الفاظ میں یہ کہا جائے گا کہ یہی حالت دنیا کے لئے
۴۶
انوار العلوم جلد ۱۶
نظام تو
مقدر ہے اور جب یہی حالت دنیا کے لئے خدا تعالیٰ کی طرف سے مقدر ہے تو کس کی طاقت
ہے کہ اس حالت کو بدل سکے ۔
دوسرے اس مذہب میں ورنوں کا اصول ہے جس کے ماتحت برہمن کے کام شو د ر نہیں کر سکتا
اور شودر کے کام ویش نہیں کر سکتا۔ اسی طرح ویش کے کام کشتری نہیں کر سکتا گویا ہر ایک کا الگ الگ
دائرہ عمل ہے اور ایک شخص ا دوسرے کے دائرہ عمل میں دخل نہیں دے سکتا لتا۔ ۔ بہ یہ اصول بھی ایسا ہے جس
کچھ
کے ماتحت امیر اور غریب کا امتیاز بھی مٹ نہیں سکتا کیونکہ نیا نظام جو اس امتیاز کو دور کرے وہ وہی ہو
سکتا ہے جس میں ایک غریب اور کنگال کا بھی خیال رکھا جائے ۔ اگر کوئی چوہڑہ یا سائنسی ہو تو اس کے
حقوق کو بھی محفوظ کیا جائے اور ہر شخص کے لئے گورنمنٹ کھانے اور کپڑے کا انتظام کرے۔ اسی طرح
غرباء کے لئے مال کا انتظام کرے تا کہ وہ اپنی اور ضروریات پوری کر سکیں ۔ مگر منو کہتے ہیں کہ:-
اگر شودر دھن جمع کرے تو راجہ کا فرض ہے کہ وہ اس سے چھین لے کیونکہ
شو در مالدار ہو کر برہمنوں کو دکھ دیتا ہے ۔“
اس قانون کے ماتحت اگر برہمن یا ویش کے پاس دس لاکھ روپیہ ہو اور شودر کو خیال آئے
کہ پانچ روپیہ ماہوار میں بھی جمع کرلوں اگلے سال بچی کی شادی ہے اُس وقت یہ روپیہ کام آئے
گا تو راجہ کا فرض ہے کہ وہ اس سے تمام روپیہ چھین لے کیونکہ وہ شودر ہے اور شودر کا حق نہیں کہ
اس کے پاس روپیہ جمع ہو ۔ اب بتاؤ اس اصول کے ماتحت نیا نظام کس طرح قائم ہو سکتا ہے ۔ اور
اگر یہ نظام قائم ہو تو اس کے ماتحت غرباء کی حالت کس طرح سُدھر سکتی ہے ۔
اسی طرح لکھا ہے کہ : -
اگر برہمن نے ایک پیچ سے قرض لیا لیکن وہ ادا نہیں کر سکتا تو شودر کا فرض
ہے کہ وہ برہمن سے کوئی روپیہ نہ لے لیکن اگر شودر نے برہمن کا روپیہ دینا ہو اور
شو در غریب ہو تو اونچی ذات والوں کی مزدوری کر کے برہمن کے قرض کو ادا
کرے ، ۱۵
گویا اگر برہمن قرض لینے والا ہوا اور جس سے قرض لیا گیا ہو وہ سچ قوم سے تعلق رکھتا ہو تو اگر وہ
قرض ادا نہیں کر سکتا تو بیچ قوم والے کا فرض ہے کہ برہمن سے اپنے روپیہ کا تقاضا نہ کرے۔ ایسی
صورت میں وہ یہ نہیں کر سکتا کہ عدالت میں برہمن کے خلاف دعوی دائر کر دے اور اس سے اپنا روپیہ
وصول کرے بلکہ اس صورت میں معاملہ کو ختم سمجھنا چاہئے اور شودر کو روپیہ کی وصولی کا خیال اپنے دل
۴۷
انوار العلوم جلد ۱۶
نظام نو
سے نکال دینا چاہئے۔ لیکن اگر شودر کسی برہمن سے قرض لے بیٹھتا ہے اور پھر ادائیگی کی طاقت نہیں
رکھتا تو منو کے احکام کے مطابق اس کا فرض ہے کہ وہ اونچی ذات والوں کی نوکری کرے اور اس
طرح قرض کو ادا کرے۔
پھر یہیں تک بس نہیں بلکہ اس تعلیم کا اثر اور آگے چلتا ہے چنانچہ لکھا ہے کہ اگر کوئی شخص مر
جائے اور اس کی کئی بیویاں ہوں تو ایسی حالت میں :-
ایک کی اولاد جو برہمنی سے ہے وہ اس کی جائداد کے تین حصہ لے اور جو کشترانی
سے ہے اُس کی اولاد دو حصے لے اور جو ویشیا ہے اس کی اولاد ڈیڑھ حصہ لے اور شودرانی
کی اولاد ایک حصہ لے ،
اس تعلیم کے ماتحت مرنے والے کی جائداد میں سے برہمنی کی اولاد کو تین حصے، کھترانی کی
اولاد کو دو حصے، ویش کی اولاد کو ڈیڑھ حصہ اور شودرانی کی اولاد کو ایک حصہ ملے گا ۔ اب بتاؤ اس
نظام کے ماتحت وہ ادنیٰ حالت سے اونچے کس طرح ہو سکتے ہیں ۔
پھر لکھا ہے کہ :-
وو
بر همن شودر سے دولت لے لے۔ اس میں کوئی وچار نہ کرے کیونکہ وہ
دولت جو اس نے جمع کی ہے وہ اس کی نہیں بلکہ برہمن کی ہے ۔
اس تعلیم کے ماتحت برہمنوں کو اور زیادہ آسانی حاصل ہو گئی کیونکہ انہیں اس بات کی
اجازت دے دی گئی ہے کہ شودروں کے پاس جب بھی تمہیں دولت نظر آئے فوراً لوٹ لو اور
کوئی و چار یعنی فکر نہ کرو کہ اس ٹوٹ سے گناہ ہوگا کیونکہ شودر کا مال اس کا نہیں بلکہ تمہارا ہے
جب بھی تم کسی شودر کے پاس مال و دولت دیکھو فورا لوٹ لو اور اپنے قبضہ میں کر لو۔ یہ وہ تعلیم
ہے جو ہندو مذہب پیش کرتا ہے اور چونکہ ہندو مذہب میں سوائے برہمنوں ، کھتریوں اور ویشوں
کے سب کو شو در سمجھا جاتا ہے اس لئے جس قدر سید مغل اور پٹھان وغیرہ ہیں سب ہندوؤں کے
نزدیک شودر ہیں اور ان سب کے متعلق برہمنوں کو اختیار دے دیا گیا ہے کہ وہ ان کی دولت کو
لوٹ لیں ۔ اگر کوئی شخص روپیہ کمائے اور برہمن اس سے وہ روپیہ ٹوٹ لے تو اس کا کوئی حق نہیں
کہ عدالت میں دعوی دائر کرے اور اگر وہ عدالت میں دعوی دائر کرے گا تو منو کی اس تعلیم کے
ماتحت اسے کہا جائے گا کہ تو جھوٹا ہے تیرا تو وہ مال تھا ہی نہیں وہ تو برہمن کا مال تھا۔ گویا اس کی
ایسی ہی مثال ہے جیسے کہتے ہیں کہ کوئی شخص کہیں سے گزر رہا تھا کہ اس نے دیکھا کہ لوگ ایک
۴۸
انوار العلوم جلد ۱۶
نظام تو
شخص کو چار پائی پر اُٹھا کر اسے دفن کرنے کے لئے لے جا رہے ہیں اور چار پائی پر جو شخص ہے وہ
شور مچا رہا ہے کہ خدا کے واسطے مجھے بچاؤ ، خدا کے واسطے مجھے بچاؤ ۔ لوگوں کے ہجوم کو دیکھ کر وہ
بھی ٹھہر گیا اور کہنے لگا بات کیا ہے؟ انہوں نے کہا حج صاحب نے حکم دیا ہے کہ اس شخص کو دفن کر
دیا جائے کیونکہ یہ مر چکا ہے ۔ وہ کہنے لگا یہ تو زندہ ہے اور شور مچا رہا ہے کہ مجھے بچایا جائے ۔ وہ
کہنے لگے خواہ کچھ ہو جج صاحب کا یہی حکم ہے کہ یہ شخص مر چکا ہے اور اسے دفن کر دینا چاہئے ۔
سیاح نے کہا یہ بات میری سمجھ میں نہیں آئی ۔ جنازہ اٹھانے والوں نے جواب دیا کہ آپ کی سمجھ
میں آئے یا نہ آئے جو کچھ حج صاحب نے کہا وہی ٹھیک ہے یہ شخص یونہی جھوٹ بول رہا ہے اور
کہتا ہے کہ میں مرا نہیں ۔ آخر وہ سیاح حج صاحب کے پاس گیا اور اُسے جا کر کہا کہ میں نے
آج ایک نظارہ دیکھا ہے اور میں اس پر حیران ہوں میری سمجھ میں نہیں آتا کہ ایک زندہ شخص کو
آپ نے مرا ہو ا کس طرح قرار دے دیا ؟ حج نے جواب دیا تم تو بیوقوف ہو تمہیں حالات کا علم
نہیں اگر علم سے کام لیتے تو اسے مرا ہوا ہی سمجھتے ۔ اصل بات یہ ہے کہ ایک سال ہوا میرے
پاس ایک عورت آئی اور اس نے کہا کہ میرا خاوند باہر گیا ہوا تھا اب میں نے سنا ہے کہ وہ مر گیا
ہے مجھے اجازت دیجئے کہ میں کسی اور شخص سے شادی کرلوں ۔ میں نے کہا کہ گواہیاں لاؤ۔ وہ
دو معتبر گواہ میرے پاس لائی جنہوں نے قسم کھا کر کہا کہ انہوں نے فلاں سرائے میں اس کے
خاوند کو مرتے ہوئے دیکھا تھا اور انہوں نے خود ہی اسے دفن کیا تھا۔ چنانچہ اُس عورت کو شادی
کی اجازت دے دی گئی ۔ اب کچھ عرصہ کے بعد یہ شخص آیا اور کہا کہ میں اس عورت کا خاوند
ہوں اور زندہ ہوں وہ عورت مجھے دلوائی جائے۔ میں نے اسے بہتیر اسمجھایا کہ تو اس عورت کا
خاوند نہیں ہو سکتا وہ تو مر چکا ہے اور دو گواہیاں ہمارے پاس موجود ہیں مگر وہ یہی کہتا چلا گیا کہ
نہیں میں تو زندہ ہوں ۔ آخر میں نے کہا میں اسے مان نہیں سکتا دو معتبر گواہ موجود ہیں جو کہہ
رہے ہیں کہ اس عورت کا خاوندان کے سامنے مرا اور چونکہ ان گواہوں کے بیانات کے رو سے
خاوند کا مرنا یقینی ہے اس لئے میں سوائے اس کے اور کچھ نہیں کر سکتا کہ اگر تیرا یہ دعوی سچا ہے کہ
تو اس عورت کا خاوند ہے تو سرکاری خرچ پر تجھے دفن کرا دوں ۔ چنانچہ اسی غرض کے لئے میں نے
اپنے آدمیوں کو بھجوایا ہے تا کہ وہ اسے دفن کر دیں۔ یہی حال ہندومت کا ہے کسی شخص کے پاس
روپیہ جمع ہو برہمن اُس سے لُوٹ لے اور وہ بیچارہ عدالت میں دعویٰ دائر کرے تو مجسٹریٹ کہے
گا یہ بالکل جھوٹ بولتا ہے اس کے پاس روپیہ تھا کہاں وہ تو فلاں ادھیائے اور فلاں شلوک کے
۴۹