اسلام میں جنگی قیدی بنانے کے متعلق پابندیاں

انوارالعلوم (جلد 16)

۵۰
انوار العلوم جلد ۱۶
ما تحت برہمن کا روپیہ تھا جو اس نے لے لیا۔
نظام نو
مگر یاد رکھو کہ میں یہ نہیں کہتا کہ جب ان مذاہب کی بنیاد پڑی تھی تو اُس وقت وہی تعلیم ان
کے نبیوں نے دی تھی جو آج پیش کی جاتی ہے بلکہ کچھ تعلیم تو ایسی ہے جو وقتی اور قومی ہونے کی
سے اُس زمانہ میں ٹھیک تھی اور اب غلط ہے اور کچھ تعلیم ایسی ہے جو ان نبیوں نے دی ہی نہیں
وہ یونہی ان کے ذمہ لگا دی گئی ہے۔ بہر حال ایسی تعلیم سے موجودہ زمانہ میں کوئی امن اور چین
وجہ سے
نصیب نہیں ہو سکتا ۔
دوسرے مذاہب کے مقابل پر اسلام کی بے نظیر تعلیم اب میں اسلام کو لیتا ہوں اور بتاتا ہوں کہ اسلام اس
اور اسلامی نقطۂ نگاہ کے مطابق نئے نظام کا نقشہ مصیبت کا کیا علاج تجویز کرتا ہے؟ اسلام دنیا کی اس مصیبت
اور دُکھ کا علاج جسے میں نے تمہید میں بیان کیا ہے یوں فرماتا ہے ۔
اسے اسلام
دنیا سے غلامی کی بیخ کنی اول غلامی جو ہزاروں سال سے چلی آ رہی تھی اس
نے دور کیا اور غلامی کو کلیةً مٹا کر رکھ دیا۔ میرے نزدیک
دنیا کے تمام مذاہب میں سے اسلام ہی ایک ایسا مذہب ہے جس نے دنیا کے پردہ پر سے غلامی
کو مٹایا ورنہ پہلے مذاہب میں غلامی کا رواج تھا اور اسے کسی مذہب نے منسوخ قرار نہیں دیا۔
یہودی اور ہندو مذہب کے اصول کے ماتحت تو غلامی ایک مذہبی انسٹی ٹیوشن ہے اور اسے
منسوخ نہیں کیا جا سکتا ۔ عیسائیت یہودیت کی شاخ ہے اس میں بھی غلامی رہی اور اگر عیسائیوں
میں غلامی مٹی تو اس کے مٹانے کا موجب عیسائیت نہیں بلکہ فلسفہ اخلاق کی ترقی تھی۔ تاریخ کلیسیا
سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ غلامی کے مٹانے کے لئے عیسائی ممالک میں کئی بار کوششیں
ہوئیں مگر اس کے سب سے بڑے مخالف پادری ہی تھے اسی طرح ہندو مذہب نے ورنوں کے
ذریعہ غلامیت کو اتنا وسیع کر دیا کہ اس کے مقابلہ میں محدود غلامی بھی مات ہو گئی ۔ بھلا زرخرید
غلام کو ورن کے غلام سے کیا نسبت ؟ مگر اسلام نے اس غلامی کو سرے سے مٹا دیا۔
اسلام میں جنگی قیدی بنانے کے متعلق پابندیاں ہاں ایک چیز اسلام میں موجود ہے جسے لوگ غلامی قرار دیتے ہیں
اور وہ چیز جنگی قیدیوں کا پکڑنا ہے مگر کیا دنیا میں کہیں بھی ایسا دستور ہے کہ جب دوقوموں میں

انوار العلوم جلد ۱۶
نظام نو
لڑائی ہو اور دن کے دوران میں ایک دوسرے کے قیدی پکڑے جائیں اور شام کو ان سب
سے
قیدیوں کو رہا کر دیا جائے اور کہہ دیا جائے کہ اب اپنے اپنے گھروں کو چلے جاؤ کل پھر ہم ۔
لڑائی کرنے کے لئے آ جانا ۔ ہم تو دیکھتے ہیں کہ لوگ کبڈی کھیلتے ہیں تو اُس وقت بھی جن
کھلاڑیوں کو پکڑتے ہیں چھوڑتے نہیں بلکہ پکڑ کر بٹھا لیتے ہیں پھر کیسے ہو سکتا ہے کہ جنگ ہو اور
جنگ کے بعد سب قیدیوں کو رہا کر دیا جائے ۔ اگر کبڈی تک نہیں کھیلی جا سکتی بغیر اس کے کہ
جب کوئی شکست کھا جائے تو اسے پکڑ کر بٹھا دیا جائے تو جنگیں اس کے بغیر کس طرح ختم کی
جا سکتی ہیں ۔ پس اسلام میں کوئی غلام نہیں مگر جنگی قیدی ۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا
ہے مَا كَانَ لِنَبِيِّ أَنْ يَكُونَ لَهُ أَسْرَى حَتَّى يُشْخِنَ فِي الْأَرْضِ تُرِيدُونَ عَرَضَ الدُّنْيَا
وَاللَّهُ يُرِيدُ الْآخِرَةَ وَ اللَّهُ عَزِيزٌ حَكِيمٌ ١٨
یعنی کسی نبی کے لئے جائز نہیں کہ وہ یونہی لوگوں کو غلام بناتا جائے۔ ان الفاظ کے ذریعہ نہ
صرف خدا تعالیٰ نے یہ اعلان کیا کہ کسی انسان کو غلام بنانا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے
جائز نہیں بلکہ یہودیت ، عیسائیت اور ہندومت کی وجہ سے جو اعتراضات ان کے نبیوں پر عائد
ہوتے تھے خدا تعالیٰ نے ان تمام اعتراضات کا بھی ازالہ کر دیا کیونکہ فرمایا مَا كَانَ لِنَبِيّ
أَنْ يَكُونَ لَهُ اسْری یعنی کسی نبی کے لئے بھی یہ جائز نہیں تھا کہ وہ یونہی لوگوں کو غلام بناتا پھرتا۔ پس
نہ کرشن نے ایسا کیا نہ رام چندر نے ایسا کیا ، نہ موسی اور عیسی نے ایسا کیا، جو لوگ ایسا کہتے ہیں
وہ ان کی طرف جھوٹ منسوب کرتے ہیں ۔ ہاں فرماتا ہے کہ ایک چیز ہے جو جائز ہے وہ یہ کہ
حَتَّى يُشْخِنَ فِي الْأَرْضِ اِثْخَانِ فِي الْأَرْضِ ہو تو اُس وقت قیدی بنانے جائز ہوتے ہیں یعنی
جنگ ہو اور ایسی شدید ہو کہ اس میں خون کی ندیاں بہہ جائیں ، قوم قوم پر اور ملک ملک پر حملہ آور
ہو اور شدید خونریزی ہو ایسی حالت میں بے شک قیدی بنانے جائز ہیں مگر معمولی لڑائیوں میں بھی
قیدی بنانے جائز نہیں جو مثلاً خاندانوں یا افراد میں ہوتی ہیں ۔ تُرِيدُونَ عَرَضَ الدُّنْيَا اے ہر
شخص جو
چاہتا ہے کہ بغیر لڑائی کے لوگوں کو قیدی ، ن بنائے یا ان کو غلام بنائے۔ دوسرے الفاظ میں تو یہ
چاہتا ہے کہ تجھے دنیا مل جائے۔ اگر تم ایسا کرو گے تو تم دنیا کے طلبگار سمجھے جاؤ گے خدا تعالیٰ کے طلبگار
نہیں رہوگے وَاللهُ يُرِيدُ الْآخِرَةَ حالانکہ اللہ تعالیٰ چاہتا ہے کہ تم آخرت کے طلبگار بنو۔ وَ اللهُ عَزِيزٌ
حکیم اور اللہ غالب اور حکمت والا ہے۔ اس کے تمام احکام بڑی بڑی حکمتوں پر مشتمل ہوا کرتے
ہیں۔ اگر غلام بناتے رہو گے تو نتیجہ یہ ہوگا کہ خود بھی غلام بن کر رہ جاؤ گے چنانچہ تاریخ بتاتی ہے کہ جن
۵۱

آج 10 میں سے 10 باقی