اسلام کی تعلیم کہ کوئی جنگ جائز نہیں مگر دفاعی

انوارالعلوم (جلد 16)

انوار العلوم جلد ۱۶
نظام تو
قوموں میں غلاموں کی کثرت ہوئی وہی قومیں آخر غلام کہلائیں۔ بنو عباس کے عہد میں غلاموں کی
کثرت تھی نتیجہ یہ ہوا کہ تمام بہ یہ ہوا کہ تمام بادشاہ لونڈی زادے ہوا کرتے تھے اور چونکہ غلام میں غلامی کے خیالات
ہی ہوتے ہیں اس لئے گو وہ لفظا آزاد تھے مگر معنا غلام ہی تھے۔
انخان کے معنے عربی میں ایسی جنگ کے ہوتے ہیں جس میں خطرناک خونریزی ہو ۔ گویا
معمولی جنگ میں غلام بنانا جائز نہیں بلکہ غلام ایسی حالت میں ہی بنائے جاسکتے ہیں کہ جب
شدید جنگ ہو۔ معمولی لڑائیاں تو انگریزوں اور پٹھانوں کے درمیان سرحد پر ہوتی ہی رہتی ہیں
مگر ان جنگوں میں قیدی نہیں بنائے جاتے ۔ پر زنر آف وار (Prisoner of War)
اُسی وقت جائز ہوتے ہیں جب باقاعدہ ڈیکلیئرڈ وار (Declared War)ہو معمولی
شبخونوں میں ایسے قیدی بنانے جائز نہیں ہوتے ۔ اگر کوئی قوم اپنے لوگوں کو غلام بنانا نہیں
چاہے گی تو وہ حملہ ہی کیوں کرے گی ۔ اور اگر حملہ کرے اور لڑائی اِثْخَانِ فِي الْأَرْضِ کی
صورت اختیار کر لے تو پھر قیدی بنانا کسی صورت میں بھی قابلِ اعتراص نہیں سمجھا جا سکتا۔
اسلام کی تعلیم کہ کوئی جنگ جائز نہیں مگر دفاعی پھر جنگ کے متعلق اسلام یہ ہدایت دیتا ہے کہ کوئی جنگ جائز
نہیں مگر دفاعی ۔ یعنی یہ جائز نہیں کہ خود ہی دوسروں پر حملہ کر دیا جائے اور لوگوں کو غلام بنا لیا
جائے ۔ چنانچہ فرماتا ہے اُذِنَ لِلَّذِيْنَ يُقْتَلُونَ بِأَنَّهُمْ ظُلِمُوا وَإِنَّ اللَّهَ عَلَى نَصْرِهِمْ لَقَدِيرُ
الَّذِينَ أُخْرِجُوا مِنْ دِيَارِهِمْ بِغَيْرِ حَقٍ إِلَّا أَنْ يَقُولُوا رَبُّنَا اللَّهُ وَ لَوْ لَا دَفْعُ اللَّهِ النَّاسَ
بَعْضَهُمْ بِبَعْضٍ لَّهُدِّمَتْ صَوَامِعُ وَبِيَعٌ وَ صَلَواتٌ وَّ مَسْجِدُ يُذْكَرُ فِيهَا اسْمُ اللَّهِ كَثِيرًا وَ
لَيَنْصُرَنَّ اللَّهُ مَنْ يَنْصُرُهُ إِنَّ اللَّهَ لَقَوِيٌّ عَزِيزٌ - الَّذِيْنَ اِنْ مَّكَّنْهُمْ فِي الْأَرْضِ أَقَامُوا الصَّلوةَ
وَاتَوُا الزَّكَوةَ وَ آمَرُوا بِالْمَعْرُوفِ وَ نَهَوْا عَنِ الْمُنْكَرِ وَ لِلَّهِ عَاقِبَةُ الْأُمُورِ
فرماتا ہے جنگ کی اجازت صرف انہی کو دی گئی ہے جن پر پہلے دوسروں نے حملہ کیا اور اس
وجہ سے دی گئی ہے کہ اُن پر ظلم کیا گیا ہے وَإِنَّ اللهَ عَلَى نَصْرِهِمْ لَقَدِیر اور اس لئے دی گئی
ہے کہ مسلمانوں پر ایسا حملہ ہوا ہے کہ اب خدا چاہتا ہے اس کی تقدیر دنیا میں جاری ہو اور ظالم کو
اس کے ظلم کی سزا دے اور مظلوم کی مدد کرے۔ ایسا ہو سکتا ہے کہ ظالم طاقتور ہو اور مظلوم کمزور ہو،
ایسی صورت میں اگر کمزور آدمی لڑے گا تو بجائے غالب آنے کے وہ تباہ ہی ہوگا۔ قصہ مشہور ہے
کہ کوئی پہلوان ایک جگہ سے گزر رہا تھا اور اس کے پیچھے پیچھے ایک دبلا پتلا شخص جا رہا تھا۔ پہلوان
۵۲

۵۳
انوار العلوم جلد ۱۶
نظام نو
نے اپنے سر کو منڈوا کر اُس پر چکنائی لگائی ہوئی تھی ۔ اُس کمزور آدمی نے جب پہلوان کو اس حالت
میں دیکھا تو اُس کی طبیعت میں مذاق کے لئے ایسا جوش پیدا ہوا کہ وہ برداشت نہ کر سکا اور اس
نے اُنگلی سے اُس کے سر پر ایک ٹھینگا مارا۔ پہلوان کو یہ دیکھ کر سخت غصہ آیا اور وہ اسے زمین پر گرا
کر ٹھڈے مارنے لگا۔ وہ مار کھاتا جاتا اور کہتا جاتا تھا کہ جتنا جی چاہے مار لو مگر جو مزا مجھے ٹھینگا
مارنے میں آیا ہے وہ تم کو ساری عمر مار کر بھی نہیں آئے گا۔ اب دیکھو وہ چونکہ کمزور تھا اس لئے
اُس نے اسی بات کو بڑے فخر کا موجب سمجھا کہ اُس نے ایک طاقتور کے جسم کو چھو لیا۔ پس ایسا ہو
سکتا ہے کہ ایک شخص ظالم ہو مگر ہو مگر طاقتور ہو اور مظلوم اس پر غلبہ نہ پاسکتا ہو مگر فرماتا ہے ہم نے جو
اجازت دی ہے وہ اس لئے دی ہے کہ ان پر حملہ کیا گیا اور اس لئے اجازت دی ہے کہ ان پر ظلم
کیا گیا اور اس لئے اجازت دی ہے کہ ہمارا فرض ہے کہ ہم ان کی مدد کریں اور ہمارا فرض ہے کہ
ان کمزوروں کو طاقتوروں پر غالب کر دیں۔ پس ہم نے انہیں خالی لڑنے کی اجازت نہیں دی بلکہ
ہمارا ان کے ساتھ وعدہ ہے کہ ہم تمہارے ساتھ رہیں گے جب تک تم ظالم کو مغلوب نہیں کر لیتے ۔
پھر فرماتا ہے الَّذِينَ أُخْرِجُوا مِنْ دِيَارِهِمْ بِغَيْرِ حَقٍ وہ گھروں سے نکالے گئے بغیر
اس کے کہ انہوں نے کوئی قصور کیا ہو ۔ اِلَّا اَنْ يَقُولُوا رَبُّنَا اللہ ان کا گناہ صرف یہ تھا کہ انہوں
نے اسلام کو سچا مان لیا تھا اور وہ کہتے تھے کہ اللہ ہمارا رب ہے۔ وَ لَوْ لَا دَفْعُ اللَّهِ النَّاسَ
بَعْضَهُمْ بِبَعْضٍ لَّهُدِّمَتْ صَوَامِعُ وَبِيَعٌ وَ صَلَواتٌ وَّ مَسْجِدُ يُذْكَرُ فِيهَا اسْمُ اللَّهِ
كَثِيرًا فرماتا ہے آئندہ زمانہ میں ایسے ایسے لوگ پیدا ہونے والے ہیں جو محبت اور انسانیت کے
نام پر اپیلیں کریں گے اور کہیں گے کہ لڑائی بہر حال بُری چیز ہے اور وہ کسی صورت میں نہیں ہونی
چاہئے ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے تم ایسے لوگوں سے کہو کہ اگر اللہ کا یہ قانون نہ ہوتا کہ بعض کے مظالم
بعض کے ذریعہ مٹا دیئے جائیں تو عبادت خانے اور علماء کے رہنے کی جگہیں اور بُدھوں اور
عیسائیوں اور یہودیوں کی عبادت گاہیں اور مسجد میں سب برباد ہو جاتیں اور ان میں اللہ کا نام لیا
جانا بند ہو جاتا کیونکہ تمہارے جنگ نہ کرنے سے ان لوگوں کے ارادے کس طرح بدل سکتے ہیں
جو حکومت کا دائرہ وسیع کر کے مذہب پر بھی حکومت کرنا چاہتے ہیں اور لوگوں کو اپنے منشاء کے
مطابق مذہب رکھنے یا نہ رکھنے پر مجبور کرتے ہیں ۔ یہ لوگ جنگ کی قطعی ممانعت کے اعلان کو سن کر
دلیر ہو جائیں گے اور نہ صرف دُنیوی امور میں دست اندازی شروع کر دیں گے بلکہ لوگوں کے
دین کو مٹا دیں گے اور عبادت کی جگہوں کو گرا دیں گے وَ لَيَنْصُرَنَّ اللَّهُ مَنْ يَنصُرُهُ إِنَّ اللَّهَ

آج 10 میں سے 10 باقی