فدیہ نہ دے سکنے والے کی رہائی کی صورت
انوارالعلوم (جلد 16)
۵۸
نظام تو
انوار العلوم جلد ۱۶
ان کی پہلی بیویوں کو بھی ان کے پاس آنے نہیں دیتے کجا یہ کہ خود ان کی شادی کر دیں۔مگر اسلام
کہتا ہے جو کچھ خود کھاؤ وہی ان کو کھلا ؤ ، جو کچھ خود پہنو وہی ان کو پہناؤ ، ان میں سے جو شادی کے
قابل ہوں ان کی شادی کر دو، ان پر کبھی سختی نہ کرو اور اگر تم کسی وقت انہیں مار بیٹھو تو اس کا کفارہ
یہ ہے کہ تم انہیں فوراً آزاد کر دو۔پھر کیا آج قیدیوں کو کوئی بھی حکومت یہ اقرار لے کر کہ وہ
آئندہ ان کے خلاف جنگ میں شامل نہ ہوں گے چھوڑنے کو تیار ہے؟ یا کیا بغیر تاوانِ جنگ کے
کوئی کسی جنگ کرنے والی حکومت کو چھوڑتا ہے؟
اسلام میں فدیہ یعنی تاوانِ جنگ مگر اسلام نے تاوان جنگ کو بھی اتنا نرم کر دیا ہے کہ
فرمایا یا تو احسان کر کے چھوڑ دو اور احسان کو مقدم
کے ذریعہ جنگی قیدیوں کی رہائی رکھا اور اس کی برداشت نہ ہو تو تاوان جنگ لے کر
چھوڑ دو اور فدیہ تاوانِ جنگ کے سوا اور کچھ
نہیں ہاں یہ فرق ضرور ہے کہ پہلے جنگ انفرادی ہوتی تھی اس لئے افراد سے تاوانِ جنگ
وصول کیا جاتا تھا مگر اب قومی جنگ ہوتی ہے اس لئے اب طریق یہ ہوگا کہ قوم تا وانِ جنگ ادا
کرے۔پہلے چونکہ با قاعدہ فوجیں نہ ہوا کرتی تھیں اور قوم کے افراد پر جنگی اخراجات کی
ذمہ داری فرداً فرداً پڑتی تھی اس لئے اُس وقت قیدی رکھنے کا بہترین طریق یہی تھا کہ اُن کو
افراد میں تقسیم کر دیا جاتا تھا تا کہ وہ ان سے اپنے اپنے اخراجات جنگ وصول کر لیں۔مگر
جب حکومت کی باقاعدہ فوج ہوا اور افراد پر جنگی اخراجات کا بار فردا فردا نہ پڑتا ہو تو اُس وقت
جنگی قیدی تقسیم نہ ہوں گے بلکہ حکومت کی تحویل میں رہیں گے اور جب دوسری قوم تاوان جنگ
ادا کر دے گی تو پھر ان سے کوئی خدمت نہیں لی جائے گی اور انہیں رہا کر دیا جائے گا۔اب
بتاؤ جب قیدی کو فدیہ دے کر رہا ہونے کا اختیار ہے تو وہ کیوں فدیہ ادا کر کے اپنے آپ کو رہا
نہیں کرا لیتا۔اگر وہ خود فدیہ دینے کی طاقت نہیں رکھتا تو اس کے رشتہ دار فدیہ دے سکتے
ہیں۔اگر وہ بھی فدیہ نہیں دے سکتے تو حکومت فدیہ دے کر اسے رہا کرا سکتی ہے۔بہر حال کوئی
صورت ایسی نہیں جس میں اس کی رہائی کا دروازہ کھلا نہ رکھا گیا ہو۔فدیہ نہ دے سکنے والے کی رہائی کی صورت ممکن ہے کوئی کہہ دے کہ ہو سکتا ہے
ایک شخص غریب ہو اور وہ خود فدیہ ادا
کرنے کی طاقت نہ رکھتا ہو، گورنمنٹ ظالم ہو اور اسے رہا کرانے کا کوئی احساس نہ ہو، رشتہ دار
انوار العلوم جلد ۱۶
نظام تو
لا پرواہ یا بدمعاش ہوں اور وہ چاہتے ہوں کہ وہ قید ہی رہے تا کہ وہ اس کی جائداد پر قبضہ کر
لیں ، دوسری طرف مالک کی یہ حالت ہو کہ وہ بغیر فدیہ کے آزاد کرنے کی طاقت نہ رکھتا ہو
کیونکہ بالکل ممکن ہے جو رقم اس نے جنگ میں خرچ کی تھی اس نے اس کی مالی حالت کو خراب
کر دیا ہو تو ایسی صورت میں وہ اپنی رہائی کے لئے کیا صورت اختیار کر سکتا ہے ۔ اس سوال کا
جواب بھی قرآن کریم نے دیا ہے ۔ فرماتا ہے ۔ وَالَّذِينَ يَبْتَغُونَ الْكِتَبَ مِمَّا مَلَكَتْ
أَيْمَانُكُمْ فَكَاتِبُو هُمْ إِنْ عَلِمْتُمْ فِيهِمْ خَيْرًا وَاتُوهُمْ مِّنْ مَّالِ اللَّهِ الَّذِي انكُمُ ۲۴
یعنی وہ لوگ جن کو خدا تعالیٰ نے تمہارا غلام بنایا ہے اور تمہیں ان پر قبضہ اور تصرف حاصل
ہے اگر وہ تم سے سے کہیں کہ کہ صاحب ہمیں چھڑانے والا کوئی نہیں اور نہ ہمارے پاس دولت ہے کہ ہم
فدیہ دے کر رہا ہو سکیں ہم غریب اور نادار ہیں ہم آپ سے یہ شا غریب اور نادار ہیں ہم آپ سے یہ شرط کر لیتے ہیں کہ آپ کی رقم دو سال
یا تین سال یا چار سال میں ادا کر دیں گے اور اس قدر ماہوار قسط آپ کو ادا کیا کریں گے آپ
ہمیں آزاد کر دیں تو فَكَاتِبُو هُمْ إِنْ عَلِمْتُمْ فِيهِمْ خَيْرًا ۔ تم اس بات پر مجبور ہو کہ ان کو آزاد
کر دو اور ان کے فدیہ کی رقم کی قسطیں مقرر کر لو بشرطیکہ تمہیں معلوم ہو کہ وہ روپیہ کمانے کی اہلیت
رکھتے ہیں بلکہ تمہیں چاہئے کہ اللہ تعالیٰ نے تم کو جو کچھ دیا ہے اس میں سے ان کی مدد کرو۔ یعنی
انہیں کچھ سرمایہ بھی دے دو تا کہ اس ذریعہ سے وہ روپیہ کما کر اپنا فدیہ ادا کر سکیں ۔ گویا جس وقت
قسطیں مقرر ہو جائیں اُسی وقت سے وہ اپنے اعمال میں ویسا ہی آزاد ہوگا جیسے کوئی دوسرا آزاد
شخص اور وہ اپنے مال کا مالک سمجھا جائے گا۔
اگر ان تمام صورتوں کے باوجود کوئی شخص پھر بھی غلام رہتا ہے اور آزاد ہونے کی کوشش نہیں
کرتا تو اس کے معنے یہ ہیں کہ وہ خود غلام رہنا چاہتا ہے اور اسے غلامی میں مزا آتا ہے۔ غرض
اسلامی تعلیم کے ماتحت غلام دُنیوی جنگوں میں نہیں بنائے جاتے بلکہ صرف انہی جنگوں میں بنائے
جاتے ہیں جو مذہبی ہوں مگر ان غلاموں کے متعلق بھی حکم دیا کہ اول تو احسان کر کے انہیں چھوڑ
دو۔ اور اگر ایسا نہیں کر سکتے تو فدیہ لے کر رہا کر دو ۔ یہ ضروری نہیں کہ وہ خود فدیہ دے اس کے
رشتہ دار بھی دے سکتے ہیں ، حکومت بھی دے سکتی ہے اور اگر گورنمنٹ لا پرواہ ہو، رشتہ دار ظالم
ہوں اور وہ غریب ہو تو وہ کہہ سکتا ہے کہ آؤ میرے ساتھ طے کر لو کہ مجھ پر کیا تاوان جنگ عائد
ہوتا ہے اور مجھے اس تاوان کی ادائیگی کے لئے اتنی مہلت دے دو میں اس عرصہ میں اس قدر
ماہوار روپیہ ادا کر کے تاوان جنگ دے دوں گا ۔ اس معاہدہ کے معاً بعد وہ آزاد ہو جائے گا اور
۵۹