لوگوں پر ظلم روا رکھنے کے متعلق بعض فلسفیانہ نظریے
انوارالعلوم (جلد 16)
۶۲
انوار العلوم جلد ۱۶
انسانوں کے درمیان ایسے شریفانہ تعلقات بھی ہو سکتے ہیں ۔
نظام تو
ابتدائے اسلام میں بعض لوگوں کے غلام رہنے کی وجہ پس اگر ابتدائے اسلام میں
بعض غلام غلام ہی رہے
تو اس کے معنے صرف یہ ہیں کہ مسلمان غلاموں سے ایسا حُسنِ سلوک کرتے تھے کہ وہ غلام خود
چاہتے تھے ہم پر یہ حکومت کرتے چلے جائیں اور ہم ان کی غلامی میں ہی رہیں کیونکہ ان کی
غلامی آزادی سے بدرجہا بہتر ہے مگر یورپ کے پادری دور بیٹھے اعتراضات کرتے چلے
جاتے ہیں کہ اسلام نے غلامی کو دور نہیں کیا۔ بڑے بڑے جلسوں میں لیکچرارا۔ رار اپنے وقت سے
پانچ منٹ بھی زیادہ تقریر کریں تو لوگ شور مچانے لگ جاتے ہیں مگر یہ دل کی غلامی اور حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر ایمان لانے کا نتیجہ ہی ہے کہ یہاں ہمارے جلسہ میں خواہ
سردی لگے، بھوک لگے ، ہاتھ پاؤں پھل ہو جائیں پھر بھی لوگ بیٹھے رہتے ہیں اور یہی چاہتے
ہیں کہ تقریر جاری رہے ۔ یہ غلامی آیا اِس قابل ہے کہ اس پر اعتراض کیا جائے یا یہ غلامی
ایمانوں کو بڑھانے والی ہوتی ہے ۔ یہ غلامی بندوں کی نہیں ہوتی بلکہ خدا تعالی کی ہوتی ہے ۔
غرض کوئی نہیں کہہ سکتا کہ اب تو دنیا آگے نکل گئی ہے اس نے غلامی کو مٹا دیا ہے کیونکہ اسلام
نے شروع سے ہی غلامی کو گلی طور پر مٹا دیا ہے ۔ ہاں جنگی قیدی بنانے کی اس نے اجازت دی ہے
مگر ان کے بارہ میں بھی وہ قواعد بنائے کہ اب تک بھی دنیا ان سے پیچھے ہے۔ اس وقت نہ اتحادی
ان قواعد پر عمل کرنے کو تیار ہو سکتے ہیں نہ محوری ہے ان قواعد پر عمل کرنے کو تیار ہو سکتے ہیں ۔
لوگوں پر ظلم روا رکھنے کے متعلق بعض فلسفیانہ نظریے خلاصہ یہ کہ اسلام نے غلامی
کو یکسر مٹا دیا ہے۔ اب
رہا وہ دُکھ جو باطنی غلامی غلامی سے پیدا ہوتا ہے یعنی غربت یا ماتحتی کی وجہ سے، اس کا علاج بھی
اسلام نے کیا ہے مگر اس علاج کو سمجھنے سے پہلے یاد رکھنا چاہئے کہ دنیا کے امتیازی فرق بعض
فلسفی نظریوں کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں اور وہ نظریے یہ ہیں ۔
پہلا نظریہ اول بعض کہتے ہیں کہ دنیا میں جس کا زور چلتا ہو وہی لے جاتا ہے اس لئے
ہمیں بھی اسی پر عمل کرنا چاہئے ۔ انگریزوں کا یزوں کا زور چلا تو انہوں نے کئی ملکوں ؟
وں پر
قبضہ کر لیا ، اسی طرح جب اٹلی نے ایسے سینیا پر حملہ کیا تو مسولینی نے ایک تقریر کی جس میں کہا
کہ ہم نے یہ حملہ محض ایسے سینیا والوں کی خدمت کرنے کے لئے کیا ہے اور اس اقدام سے
۶۳
انوار العلوم جلد ۱۶
نظام تو
ہماری وہی غرض ہے جو انگریزوں کی ہندوستان میں تھی ۔ وہ کہتے ہیں ہندوستان پر ہم اس لئے
حکومت کر رہے ہیں کہ وہاں کے جاہلوں کو پڑھائیں اور اسے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں
کھڑا کر دیں۔ پھر کیا ہم میں انسانیت نہیں پائی جاتی کہ ہم دوسروں کی خدمت نہ کریں اور ان
کے ملک پر قبضہ کر کے ان کی جہالت کو دور نہ کریں ۔ پس یہ بھی ایک دلیل ہے جو بعض لوگوں کی
طرف سے پیش کی جاتی ہے ۔
دوسرا نظریہ دوسرے بعض کہتے ہیں کہ وفائق ہوا سے فائق ہی رہنا چاہئے یعنی مال طور پر
جس کا غلبہ ہوا اور جو اپنے زور بازو سے کماتا ہو اس میں دخل نہیں دینا چاہئے ۔
یہ
تیسرا نظریہ اسی طرح ایک او نظر یہ ہ پیش کیا جاتا ہے کہ نسلی وقت بھی ایک حقیقی فوقیت
ی ہے اس کو کسی صورت میں بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ۔ یہ عقیدہ و یہ عقیدہ ویسا ہی ہے
جو ہندو مذہب میں پایا جاتا ہے کہ شو د رشو د ر ہی رہے گا ویش ویش ہی رہے گا کھتری کھتری ہی
رہے گا اور برہمن برہمن ہی رہے گا۔ بقول ان کے یہ امتیاز جونسلی طور پر لوگوں میں پایا جاتا
ہے مٹ نہیں سکتا ۔
جمہور کو حکومت کرنے کا چوتھا نظریہ ایک اور قانون یہ بیان کیا جاتا ہے کہ دنیا میں صرف جمہور کا
حق ہے اس لئے اقلیتوں پر جو چاہو ظلم کرو۔ اس نظریہ کے ماتحت یہ لوگ
اقلیت کو تباہ کر دیتے ہیں اور تھوڑے آدمیوں کی آواز کو سنتے ہی نہیں ۔
پانچواں نظریہ اسی طرح ان کا ایک یہ بھی قانون ہے کہ جو گری پڑی چیز ملے لے لو۔ ہم
بچپن میں جب آپس میں کھیلا کرتے اور ہمیں کوئی گری پڑی چیز مل جاتی
تو ہم یہ کہتے ہوئے اُسے اُٹھا لیتے کہ کبھی چیز خدا دی نہ دھیلے دی نہ پادی“ اور سمجھتے کہ یہ کوئی
ایسا منتر ہے جس کو پڑھ کر گری پڑی چیز کو اُٹھا لینا بالکل جائز ہو جاتا ہے مگر وہ چیز جو بچوں کو
کھیلتے ہوئے مل جاتی ہے کوئی قابل ذکر نہیں ہوتی ۔ کبھی انہیں مکئی یا چنے کا دانہ زمین پر پڑا ہوا مل
جاتا ہے، کبھی بٹن یا ایسی ہی کوئی چیز مل جاتی ہے اور وہ اُسے اُٹھا لیتے ہیں ۔ رسول کریم صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم سے بھی ایک دفعہ ایک شخص نے دریافت کیا کہ يَا رَسُولَ اللهِ! گری پڑی چیز کے
متعلق کیا حکم ہے؟ آپ نے فرمایا مثلاً ؟ اُس نے کہا مثلاً جنگل میں مجھے کوئی بکری مل جائے تو
آیا میں اسے لے لوں یا نہ لوں؟ آپ نے فرمایا جنگل میں اگر تجھے کوئی بکری مل جائے تو تُو
اِدھر اُدھر آواز دے کہ یہ کس کی بکری ہے اور اگر آواز دینے کے باوجود تجھے اس کا مالک نہ