اسلامی لیگ آف نیشنز اور اس کے چار بنیادی اصول
انوارالعلوم (جلد 16)
انوار العلوم جلد ۱۶
نظام تو
چاہتے ہیں تو ہم اس سے متفق نہیں ۔ تم اپنے گھر بیٹھو اور انہیں اپنے گھر میں رہنے دو۔ آجکل
تمام کالونیزیشن کی بنیاد اسی غلط دعوئی پر ہے کہ ہم ان کی بھلائی کے لئے ان کے ملک پر قبضہ
کئے ہوئے ہیں اور یہی بہانہ ہر ملک پر قبضہ جماتے وقت کیا جاتا ہے مگر اس دعوی کی حقیقت
تھوڑے عرصہ کے بعد ہی کھل جاتی ہے جب اس ملک کی تمام دولت اپنے قبضہ میں لے لی جاتی
ہے اور وہاں کے لوگوں کو کوئی پوچھتا بھی نہیں ۔ ایسٹ افریقہ میں چلے جاؤ وہاں یورپین
گورنمنٹ ہے مگر حالت یہ ہے کہ وہاں انگریز تو بڑے بڑے مالدار ہیں مگر خود وہاں کے
باشندے غربت کی حالت میں ہیں اور ان کے خادم بن کر اپنی زندگی بسر کرتے ہیں ۔ پس
فرماتا ہے کہ اپنے آدمیوں کی بھلائی کی فکر کرو دوسروں کو ان کے حال پر چھوڑ دو وہ غریب
جس طرح ہوگا اپنی خبر گیری کر لیں گے ۔ اگر کہا جائے کہ کیا ان کی مدد نہ کی جائے تو اس کا
جواب یہ ہے کہ اسلام یہ نہیں کہتا کہ دوسروں کی خدمت مت کرو وہ جو کچھ کہتا ہے وہ یہ ہے کہ
لالچ اور ذاتی فائدہ کیلئے خبر گیری مت کرو۔ اب خدمت تو ایک مدرس بھی کرتا ہے مگر اس کی
خدمت اتنی ہی ہوتی ہے کہ علم پڑھاتا ہے اور تنخواہ وصول کر لیتا ہے مگر یہ لوگ تو جب کسی ملک
میں جاتے ہیں تو وہاں کی زمینیں اپنے آدمیوں میں بانٹ دیتے ہیں اور ہزاروں لوگ
خانماں برباد ہو جاتے ہیں ۔ پس فرماتا ہے یہ طریق درست نہیں ۔
اول تو دوسروں کے ملک میں سیاسی طور پر نہ جاؤ اور اگر جاؤ تو خادموں کی حیثیت سے جاؤ۔
پس دوسروں کے فائدہ کے لئے بغیر ملک پر قبضہ کرنے کے مدد دینا منع نہیں ۔ منع یہی ہے کہ انسان
خادم کی حیثیت سے نہ جائے بلکہ ملک پر قبضہ کرنے کے لئے جائے ۔ اب دیکھو بالشویک نے بھی
کچھ کمی نہیں کی وہ فن لینڈ پر چڑھ دوڑے اور اس پر قبضہ کر لیا اور شور یہ مچا رہے تھے کہ ہم وہاں
امن قائم کرنا چاہتے ہیں۔ پس اسلام کہتا ہے یہ طریق درست نہیں تمہیں اس سے اجتناب کرنا
چاہئے حقیقت یہ ہے کہ تمام کالونیز کا سوال صرف اور صرف اس طرح حل ہو سکتا ہے جو اسلام نے
بتایا ہے ورنہ موجودہ طریقے سب غلط اور نادرست ہیں ۔
اسلامی لیگ آف نیشنز اور اس کے چار بنیادی اصول تیسرا اصل اسلام یہ بتاتا
ہے کہ جب تک دنیا ایک
محور پر نہیں آ جاتی امن کے قیام کے لئے سب کو ان کی حدود کے اندر رکھو۔ اسلام کا اصول یہ ہے
کہ ساری دنیا کو اکٹھا کر کے ایک محور پر لایا جائے مگر جب تک ایسا نہیں ہو جاتا اُس وقت تک
५८
انوار العلوم جلد ۱۶
نظام نو
جھگڑوں کو دور کرنے کے لئے وہ یہ ہدایت دیتا ہے ۔ وَإِنْ طَائِفَتْنِ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ اقْتَتَلُوا
فَأَصْلِحُوا بَيْنَهُمَا فَإِنْ بَغَتْ إِحْدَاهُمَا عَلَى الْأُخْرَى فَقَاتِلُوا الَّتِي تَبْغِي حَتَّى تَفِيءَ إِلَى
أَمْرِ اللَّهِ فَإِنْ فَاءَتْ فَأَصْلِحُوا بَيْنَهُمَا بِالْعَدْلِ وَأَقْسِطُوا إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُقْسِطِينَ
یعنی اگر دو حکومتیں آپس میں لڑ پڑیں تو تم ان دونوں کے درمیان صلح کرا دو اور اگر وہ
صلح اور پیار سے آپس کے جھگڑے کو نہ نپٹائیں اور ایک حکومت دوسرے پر چڑھائی کر دے تو پھر
ساری حکومتیں مل کر چڑھائی کرنے والے کا مقابلہ کریں۔ جب وہ اپنی ہار مان لے اور کہے بہت اچھا
میں لڑائی بند کرتی ہوں تو پھر دوبارہ ان کے درمیان صلح کراؤ اور تفصیلات طے کرو۔ مگر یاد رکھو
جب شرائط صلح طے کرنے لگو تو اس غصہ کی وجہ سے کہ اس نے کیوں جنگ کی۔ عدل و انصاف کو ترک
نہ کرو اور ایسا نہ کرو کہ پھر اپنا حصہ بھی مانگنے لگو بلکہ جو جھگڑا تھا اُسی تک اپنے آپ کو محدود رکھو۔
دیکھو یہ کیسی زبردست پیشگوئی ہے جب یہ آیت نازل ہوئی اُس وقت کوئی مسلمان گروہ
ایسے نہ تھے جن میں لڑائی کا خطرہ ہوتا ۔ پس در حقیقت یہ آئندہ کے متعلق ایک پیشگوئی تھی ۔ بغی
اور قَاتِلُوا کے الفاظ بھی بتا رہے ہیں کہ اس کا تعلق حکومت سے ہے چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ
اگر دو حکومتیں آپس میں جھگڑ پڑیں تو تمہیں یہ ہدایت دی جاتی ہے کہ ان حکومتوں کو مجبور کرو کہ وہ
قوموں کی پنچایت سے اپنے جھگڑے کا فیصلہ کرائیں ۔ اگر وہ منظور کر لیں تو بہتر اور اگر منظور نہ
کریں اور ایک قوم دوسری قوم پر حملہ کر دے تو باقی سب کا فرض ہے کہ اس کے مقابلہ میں یکجا ہو
جائیں اور اس پر حملہ کر کے اسے مغلوب کریں اور آخر میں جب مغلوب ہو کر وہ صلح پر آمادہ ہو
جائے تو انصاف اور دیانت کے ساتھ شرائط طے کرو۔ انتقام کے جوش میں اس قوم کے حصے بخرے
کرنے اور ذاتی فوائد حاصل کرنے کی کوشش نہ کرو۔ اس آیت میں جو اصول بتائے گئے ہیں وہ یہ ہیں ۔
( 1 )۔ اگر حکومتوں میں اختلاف ہو تو دوسری حکومتیں زور دے کر انہیں تبادلۂ خیالات کر کے فیصلہ
کرنے پر مجبور کریں۔
(2)۔ اگر ان میں سے کوئی فریق نہ مانے اور جنگ کرے تو سب مل کر لڑنے والے سے جنگ کریں۔
(3)۔ جب حملہ آور مغلوب ہو جائے اور باہمی سمجھوتہ کے فیصلہ پر راضی ہو جائے تو پھر سب ساتھ مل
کر صلح کا فیصلہ کرائیں (آیت میں پہلی صلح صلح سے کام کرنے اور آپس میں مصالحت -
سے
رہنے کے معنوں میں ہے اور دوسری صلح شرائط صلح سے طے کرانے پر دلالت کے پر دلالت کرتی ہے کیونکہ
دوبارہ شرائط کے کوئی معنے نہیں۔ عدل کا اضافہ بھی اس پر دال ہے )۔
۶۸