چوتھا حکم یعنی زکوٰة اور صدقات کا دینا

انوارالعلوم (جلد 16)

انوار العلوم جلد ۱۶
نظام نو
ملازمت یا مزدوری کے فائدہ اٹھا سکیں گے مثلاً وہ کوئی عمارت بنانی شروع کر دے تو گو وہ
عمارت اپنے لئے بنائے گا مگر روپیہ خرچ ہونے کی وجہ سے کئی لوگوں کی روزی کا سامان مہیا ہو
جائے گا۔ یوں تو فضول عمارتوں پر روپیہ برباد کرنے سے اسلام منع کرتا ہے مگر بہر حال اگر وہ
لغوطور پر عمارتیں نہ بنائے بلکہ اپنے ذاتی فائدہ کے لئے بنائے تو بھی لوہاروں اور مستریوں
اور مزدوروں اور کئی اور لوگوں کو کام میسر آ جائے گا لیکن اگر وہ ایسا نہ کرے بلکہ سونے چاندی
کے زیور بنا کر گھر میں جمع کرنا شروع کر دے تو اس سے دوسروں کو کوئی فائدہ نہیں ہو گا پیس
اسلام روپیہ کو جمع کرنے سے منع کرتا ہے اسی طرح عورتوں کے لئے کثرت سے زیورات
تیار کرنا بھی پسند نہیں کرتا یوں تھوڑا سا زیور انہیں بنوا کر دینا جائز ہے۔
تیسرا حکم یعنی سود کی ممانعت تیسرے اسلام سود کی ممانعت کرتا ہے۔ سود بھی ایک ایسی
چیز ہے جو روپیہ کو اپنی طرف کھینچتی ہے اس کے ذریعہ
سے وہ تاجر جو پہلے سے اپنی ساکھ بٹھا چکے ہوتے ہیں اور جن کے پاس ایک وقت میں کوئی
سرمایہ نہیں ہوتا جس قدر روپیہ کی ان کو ضرورت ہو آسانی سے بنکوں سے لے لیتے ہیں یا ایک
شخص معمولی سرمایہ والا ہوتا ہے سرمایہ والا ہوتا ہے مگر اُس کا دماغ نہایت اعلیٰ ہوتا ہے وہ کہ وہ کسی بنک کے سیکرٹری یا
پریزیڈنٹ سے دوستی پیدا کر کے اُس سے لاکھ دو لاکھ روپیہ لے لیتا ہے اور تھوڑے عرصہ میں
ہی دو لاکھ سے دس لاکھ بنا لیتا ہے اور پھر چند سالوں کے اندر اندر وہ کروڑ پتی ہو جاتا ہے ۔
اس سے بھی دنیا کو بہت بڑا نقصان پہنچتا ہے ہمارے ملک کے زمیندار خوب جانتے ہیں کہ ان
کا کس قدر روپیہ بنیوں کے پاس جاتا ہے اگر سُود کے بغیر ان کے گزارہ کی کوئی صورت ہو جاتی
تو ہر زمیندار خاندان کی مالی حالت آج سے بدرجہا بہتر ہوتی مگر سود کی بدولت اگر ایک
زمیندار دو ہزار روپیہ کسی بینیے سے قرض لیتا ہے تو چند سالوں میں وہ بعض دفعہ دس دس ہزار روپیہ
سود کا دے دیتا ہے مگر ابھی دو ہزار روپیہ جو اس نے قرض لیا تھا وہ بدستور موجود ہوتا ہے۔ پس
سود ایک بہت بڑی لعنت ہے جو بنی نوع انسان کے سروں پر مسلط ہے یہ ایک جونک ہے جو
غریبوں کا خون چوستی ہے اگر دنیا امن کا سانس لینا چاہتی ہے تو اس کا طریق یہی ہے کہ دنیا
سے سود کو مٹا دیا جائے اور اس طرح دولت کو محدود ہاتھوں میں جمع نہ ہونے دیا جائے ۔
ہے کہ بے شک اسلام
ایک طرف تو روپیہ کسی کے ہاتھ میں نہیں
چوتھا حکم یعنی زکوۃ اور صدقات کا دینا اب سوال پیدا ہوتا ہے کہ ہے
۷۲

انوار العلوم جلد ۱۶
نظام تو
رہنے دیتا بلکہ اسے تقسیم کر دیتا ہے اور دوسری طرف روپیہ جمع کرنے سے منع کر رہا ہے مگر اس
سے غربت کا علاج تو نہیں ہو جاتا۔اس سوال کا جواب یہ ہے کہ اسلام نے ایک چوتھا حکم غرباء
کے حقوق کی ادائیگی کے لئے زکوۃ اور صدقہ کا دیا ہے یعنی جس قدر جائداد کسی انسان کے
پاس سونے اور چاندی کے سکوں یا اموال تجارت کی قسم سے ہوا اور اس پر ایک سال گزر چکا ہو
تو ضروری ہے کہ حکومت اُس سے اڑھائی فیصدی سالا نہ ٹیکس وصول کر کے خزانہ شاہی میں
داخل کرے اور اسے ملک کے غرباء پر خرچ کیا جائے۔یہ ٹیکس جسے زکوۃ کہا جاتا ہے صرف
آمد پر نہیں بلکہ سرمایہ اور نفع سب کو ملا کر اس پر لگایا جاتا ہے اور اس طرح اڑھائی فیصدی بعض
دفعہ نفع کا پچاس فیصدی بن جاتا ہے اور بعض دفعہ اس سے بھی زیادہ۔اس حکم کے مطابق جس
شخص کے گھر میں سو روپیہ جمع ہو گا اسے سال گزرنے کے بعد اڑھائی روپیہ زکوۃ دینی پڑے
گی جس پر لازماً اُسے فکر پیدا ہو گا کہ اگر یہ روپیہ اسی طرح جمع رہا تو تھوڑے ہی عرصہ میں تمام
روپیہ ٹیکس کی ادائیگی میں خرچ ہو جائے گا چنانچہ وہ فور روپیہ کو تجارت پر لگا دے گا تا کہ یہ کمی
پوری ہو جائے اور جب وہ روپیہ کو تجارت پر لگائے گا تو روپیہ چکر کھانے لگے گا اور اس طرح
علاوہ اس کے کہ اس کے روپیہ میں سے اڑھائی فیصدی غرباء کو ملے گا روپیہ کے بند ر کھنے سے
جو نقصان ہو سکتا تھا وہ بھی ملک اور قوم کو نہیں پہنچے گا۔آجکل خصوصیت سے لوگوں میں یہ مرض
پیدا ہو رہا ہے کہ وہ سونا اور چاندی کو جمع کر کے رکھ رہے ہیں۔غرباء کو کئی قسم کی ضرورتیں ہوتی
ہیں اور وہ یہ بھی جانتے ہیں کہ سونا آج کل گراں ہے وہ اپنی ضرورتوں کو پورا کرنے کا یہی
طریق سوچتے ہیں کہ زیور فروخت کر دیا جائے چنانچہ کوئی انگوٹھی فروخت کر دیتا ہے کوئی کان کی
بالیاں فروخت کر دیتا ہے، کوئی گلو بند فروخت کر دیتا ہے ، کوئی پازیب فروخت کر دیتا ہے ، مگر
جانتے ہو یہ سب سونا اور چاندی کہاں جمع ہو رہا ہے یہ سب بنیوں کے گھر میں جا رہا ہے۔اور
بعض لوگ تو اس ڈر کے مارے سونا چاندی جمع کر رہے ہیں کہ اگر جاپان آ گیا تو نوٹ ناکارہ
ہو جائیں گے وہ یہ نہیں جانتے کہ جاپان آیا تو سب سے پہلے وہ سونے اور چاندی کو ہی ٹوٹے
گا مگر وہ سمجھتے ہیں سونا تو ان کے گھروں میں ہی رہے گا اور جن کے پاس نوٹ ہوں گے ان
کے پاس کچھ نہیں رہے گا۔اسی وجہ سے سونا روز بروز مہنگا ہوتا چلا جاتا ہے۔چالیس روپیہ سے
اس نے بڑھنا شروع کیا تھا اور ستر روپیہ تک پہنچ گیا ہے اور میں نے بنیوں سے سنا ہے وہ کہتے
ہیں کہ ہم نے سونے کی قیمت سو روپیہ تک لے جانی ہے۔مگر اسلام کہتا ہے تم اول تو روپیہ جمع
۷۳

آج 10 میں سے 10 باقی