اسلامی نظام نو کے ماتحت غرباء کے لئے جائدادیں دینے والوں کے دلوں میں انتہائی بشاشت اور سرور
انوارالعلوم (جلد 16)
انوار العلوم جلد ۱۶
نظام تو
اسلامی نظام نو کے ماتحت غرباء کے لئے جائدادیں پھر روسی نظام چونکہ جبر
سے کام لیتا ہے اس کا
دینے والوں کے دلوں میں انتہائی بشاشت اور سرور نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ پہلے مالدار روس سے نکل کر
اس کے خلاف جدوجہد شروع کر دیتے ہیں اور ان کے دلوں میں غریبوں کو جائدادیں دے کر
کوئی خوشی اور بشاشت پیدا نہیں ہوتی ۔ ایک روسی سے جس وقت اس کی جائداد چھین لی جاتی
ہے وہ ہنستا نہیں بلکہ روتا ہوا اپنے گھر جاتا ہے اور اپنے رشتہ داروں سے کہتا ہے کم بخت حکومت
نے میری جائداد مجھ سے چھین لی لیکن اس نظام کو میں ایک زمیندار جس کے پاس دس ایکڑ زمین
ہوتی ہے وہ ایک یا دو یا تین ایکڑ زمین دے کر روتا نہیں بلکہ دوسرے ہی دن اپنے بھائی کے
پاس جاتا ہے اور اسے کہتا ہے اے بھائی ! مجھے مبارکباد دو کہ میں نے وصیت کی توفیق پائی اور
خدا تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کی جس کے دوسرے معنے یہ ہوتے ہیں کہ غریبوں کے لئے دو یا
تین ایکڑ زمین مجھ سے چھین لی گئی ہے ۔ مگر وہ روتا نہیں ، وہ غم نہیں کرتا بلکہ کہتا ہے بھائی جان !
مجھے مبارکباد دو کہ میں نے وصیت کر دی اور کہتا ہے اللہ اب مجھے وہ دن بھی دکھائے کہ آپ
بھی وصیت کر دیں اور میں آپ کو مبارکباد دینے کے قابل ہو جاؤں ۔ جس وقت بیوی کو وہ یہ
خبر سناتا ہے بیوی یہ نہیں کہتی کہ خدا تباہ کرے ان لوگوں کو جنہوں نے ہماری جائداد لوٹ لی
بلکہ اس کے ہونٹ کا نپنے لگ جاتے ہیں اس کی آنکھوں میں آنسو آ جاتے ہیں اور وہ للچائی
ہوئی نگاہوں سے ان نگاہوں سے جن سے وہ اپنے خاوند کے دل کو چھینا کرتی ہے اس کی
طرف دیکھتی ہے اور کہتی ہے دیکھو جی ! اللہ نے آپ کو یہ توفیق دی کہ آپ نے وصیت کر دی
میرے پاس اپنی جائداد نہیں میں کس طرح وصیت کروں آپ اپنی جائداد میں سے کچھ مجھے
دے دیں تو میں بھی اس نعمت میں شامل ہو جاؤں اور وہ اپنے نسوانی داؤ پیچ اور ان تیروں سے
کام لے کر جو کہ خاوند بہت کم برداشت کر سکتے ہیں آخر اسے راضی کر ہی لیتی ہے اور وہ اسے
اپنی جائداد میں سے کچھ حصہ دے دیتا ہے اس پر بیوی پھر اسی جائداد کی وصیت کرتی ہے اور کہتی
ہے میں اس کے ۱۱۰ یا ۱۸ یا ۶ حصہ کی وصیت کرتی ہوں گویا اس بچی ہوئی جائداد پر پھر ایمان
ڈاکہ مارتا اور اس کا ایک اور حصہ قومی فنڈ میں منتقل ہو جاتا ہے اتنے میں بچہ گھر میں آتا ہے
اور جب وہ سنتا ہے کہ اس کے باپ اور اس کی ماں نے وصیت کر دی ہے تو وہ دلگیر ہو کر بیٹھ
۹۷
انوار العلوم جلد ۱۶
نظام تو
جاتا ہے اور اپنے باپ سے کہتا ہے ابا جی ! اللہ آپ کو دیر تک ہمارے سروں پر سلامت رکھے۔
میرے پاس تو کچھ نہیں میں کس طرح اللہ سے یہ ارزاں سودا کروں اگر مجھے کچھ دے دو تو میں
بھی اللہ میاں سے اپنے لئے جنت کا سودا کر لوں ۔ اگر اس کے باپ کو اس سے زیادہ محبت
ہوتی ہے تو وہ یہ خیال کر کے کہ آخر میری جائداد نے اسی کے پاس جانا ہے اسی وقت اپنی
جائداد کا ایک حصہ اسے دے دیتا ہے اور وہ وصیت کر کے اپنے رب سے جنت کا سودا کر لیتا
ہے۔ اس طرح بقیہ جائداد کا پھر ایک اور حصہ قومی فنڈ میں آجمع ہوتا ہے اور اگر اس کا باپ نسبتاً
سخت ہوتا ہے اور وہ یہ کیا یہ نہیں مانتا کہ اپنی زندگی میں لڑکے کو جائداد دے دے تو نیک بخت لڑکا اس
جائداد کا جو ابھی اسے نہیں ملی سودا کر دیتا ہے اور وصیت کر دیتا ہے کہ گو ابھی میرے پاس کوئی
جائداد نہیں مگر میں وصیت کرتا ہوں کہ اس وقت جو میری آمدن ہے اس کا دسواں حصہ وصیت
میں ادا کرتا رہوں گا اور اگر آئندہ میری کوئی جائداد ہوئی تو اس کا دسواں حصہ بھی ادا کروں گا
جس کے دوسرے لفظوں میں یہ معنے ہوتے ہیں کہ جب ابا جان فوت ہو جائیں گے اور ان کی
جائداد میرے قبضہ میں آ جائے گی تو جو حصہ مجھے باپ کی وصیت کے بعد بچی ہوئی جائداد میں
سے ملے گا اس کے دسویں حصہ کا ابھی سے وعدہ کرتا ہوں ۔ اس طرح بقیہ جائداد کا پھر ۱۰را قومی
فنڈ میں آ جاتا ہے۔
پھر دیکھوڈ نیوی نظام کے ماتحت تو جن لوگوں پر ٹیکس لگتا ہے وہ نا خوش ہوتے ہیں اور
جن پر نہیں لگتا وہ خوش ہوتے ہیں ۔ امیر ناراض ہوتے ہیں کہ ہم پر کیوں ٹیکس لگایا گیا اور غرباء
خوش ہوتے ہیں کہ امراء کا مال ہمیں ملا لیکن وصیت کے قاعدہ کے ماتحت کیا ہوتا ہے؟ وصیت کو
غور سے پڑھ کر دیکھ لو وصیت کی ابتداء جائداد پر رکھی گئی تھی مگر چونکہ مال جبرا نہیں چھینا جاتا بلکہ
اس کے بدلہ میں جنت کی سی نعمت پیش کی جاتی ہے اس لئے وہ لوگ جن کے لئے مال لیا گیا تھا
انہوں نے یہ نہیں کہا کہ یہ امراء جن کی جائدادیں لی گئی ہیں خوب لوٹے گئے بلکہ وہ رنجیدہ
ہوئے کہ اس نیک سو دے سے ہمیں کیوں محروم کیا گیا ہے اور انہوں نے حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوٰۃ والسلام سے درخواست کی کہ ہمارے لئے بھی راستہ نکالا جائے اور خدا تعالیٰ کی
اجازت سے آپ نے انہیں اپنی آمدنیوں کی وصیت کرنے کی اجازت دے دی ۔ گویا وہ طریق
سے ہوئی مگر
جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جاری کیا ہے اس کی ابتداء جائدادوں سے ہوئی
پھر ان لوگوں کے اصرار پر جن کی جائدادیں نہیں تھیں اللہ تعالیٰ کی اجازت سے آپ نے
۹۸