ممبران اسمبلی کو انتباہ

انوارالعلوم (جلد 16)

انوار العلوم جلد ۱۶
ممبران پنجاب اسمبلی کو ایک مخلصانہ مشورہ
ممبران اسمبلی کو انتباہمی اس جگہ یہ ھی کہ دینا چاہتا ہوںکہ کو جماعت احمدیہ نہایت قلیل جماعت ہے پھر بھی پنجاب میں تمیں کے قریب نشستیں ایسی ہیں کہ اگر
جماعت وہاں کسی امیدوار کا مقابلہ کرے تو اس کی کامیابی نہایت مشکوک ہو جائے گی اور کم سے کم
اسے ہزاروں روپیہ زائد خرچ کرنا پڑے گا ۔ مسلمانوں اور پنجاب کے فائدہ کے لئے میں یہ امر
واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ جس ممبر نے بھی اس موقع پر ذاتی دوستی کا لحاظ کیا اور اختلاف پیدا کرنے
میں مدد کی ہماری جماعت اگلے انتخاب میں اس کی مخالفت کرے گی اور خواہ یونینسٹ پارٹی اُسے
معاف کر دے ہم اُسے معاف نہیں کریں گے کیونکہ مسلمانوں میں محض قومی فائدہ کے لئے خدمت
کرنے کا جذبہ پیدا کرنے کا ہم نے تہیہ کر لیا ہے۔ جو لوگ ذاتیات کو قومی فوائد پر ترجیح دیں گے
ہم یقیناً اُن کا پوری طرح مقابلہ کریں گے خواہ حکومتِ وقت اُن کی تائید میں ہی کیوں نہ ہو اور
خواہ بعد میں وہ : پہلو بدل کر پھر اکثریت کیساتھ کیوں نہ مل گئے ہوں ۔ مجھے یقین ہے کہ آپ موقع
کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے اس وقت اتحاد کو ہر دوسرے امر پر مقدم کریں گے۔ اس وقت
کوئی اصولی مسئلہ زیر بحث نہیں بلکہ صرف ذاتیات کا سوال ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کے دلوں کو سچائی
کے لئے کھول دے اللہ تعالیٰ آپ کو مسلمانوں اور پنجاب کی خدمت کرنے کی توفیق دے۔
والسلام
خاکسار
-
مرزا محمود احمد امام جماعت احمد یہ قادیان
( الفضل ۱۴ جنوری ۱۹۴۴ء )
لے مورنسی سرجیفرے ڈی مانٹ: پیدائش ۱۸۷۶ء ۔ پیمبروک کالج کیمرج میں تعلیم مکمل کی ۔
۱۸۹۹ء میں آئی سی ایس سے منسلک ہوئے ۔ ۱۹۰۷ ء تا ۱۹۲۰ ء ڈپٹی کمشنر لائل پور رہے ۔
۱۹۲۰ء میں ڈپٹی سیکرٹری هند - ۱۹۲۲ء تا ۱۹۲۶ء وائسرائے کے پرائیویٹ سیکرٹری ،
۱۹۲۶ ء تا ۱۹۲۸ء پنجاب ایگزیکٹو کونسل کے رکن اور پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر ۔
۱۹۲۸ء تا ۱۹۳۳ء پنجاب کے گورنر رہے۔ (اردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد ۲ صفحہ ۱۶۴۲)

لله
۱۷
۲۲
۲۳
۳۱
1
کلید مضامین
آیات قرآنیہ
احادیث
اسماء
مقامات
کتابیات

آج 10 میں سے 10 باقی