پیش لفظ

انوارالعلوم (جلد 17)

ر
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
پیش لفظ
محض اللہ تعالی کے فضل و احسان اور اُس کی دی ہوئی توفیق سے فضل عمر فاؤنڈیشن کو
سیدنا حضرت المصلح الموعود خلیفہ المسیح الثانی کی حقائق و معارف سے بھر پور سلسلۂ تصانیف
انوار العلوم کی سترہویں جلد احباب جماعت کی خدمت میں پیش کرنے کی سعادت
حاصل ہو رہی ہے۔ فَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى ذَلِكَ
انوار العلوم کی جلد هذا سیدنا حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد خلیفہ المسیح الثانی کی
۲۶ دسمبر ۱۹۴۳ء سے ۲۸ / دسمبر ۱۹۴۴ ء تک کی ۲۲ تقاریر و تحریرات پر مشتمل ہے ۔ یہ عرصہ
جماعت احمدیہ کی تاریخ میں کئی لحاظ سے غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے ۔
اللہ تعالیٰ نے اپنی جناب سے حضرت امام الزمان مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو
پسر موعود کی جو عظیم الشان پیش خبری عطا فرمائی تھی اس پیشگوئی کے پورا ہونے اور
جناب الہی کی طرف سے دنیا پر اس کے اعلان کا وقت آ گیا ۔ اگر چہ حضرت مصلح موعود
اللہ تعالیٰ کی اس عظیم الشان خوشخبری کے تحت پیدا ہوئے اور روز اول سے آپ ہی اس
پیشگوئی کے مصداق تھے لیکن آپ نے کسر نفسی کی وجہ سے اس کا اظہار نہ فرمایا لیکن جب کا نہ
اللہ تعالیٰ نے آپ کو اس پیشگوئی کے مصداق ہونے کی خبر دی تو پھر اِس اِذنِ الہی کا آپ
نے پر شوکت اعلان فرمایا ۔
جنوری ۱۹۴۴ء میں جب حضرت خلیفۃ المسیح الثانی اپنی حرم حضرت سیدہ ام طاہر صاحبہ

کی بیماری کے سلسلہ میں لاہور میں مقیم تھے تو ۴ / جنوری کی رات حضرت شیخ بشیر احمد صاحب
ایڈووکیٹ کی کوٹھی واقع ۱۳ ٹمپل روڈ میں اللہ تعالیٰ نے آپ کو ایک لمبی رویا سے نوازا
جس سے آپ پر انکشاف کیا گیا کہ آپ ہی وہ پسر موعود اور مصلح موعود ہیں جس کی خوشخبری
۵۸ سال پہلے ۲۰ رفروری ۱۸۸۶ ء والی پیشگوئی میں دی گئی تھی ۔ اس الہی انکشاف کے بعد
حضرت مصلح موعود جب قادیان تشریف لائے تو ۲۸ جنوری ۱۹۴۴ء کو مسجد اقصیٰ میں خطبہ جمعہ
میں آپ نے نے مصلح موعود ہونے کا اعلان فرمایا اور اپنی رؤیا کی تفصیلات احباب جماعت
کے سامنے بیان کرتے ہوئے یہ پُر شوکت اعلان فرمایا کہ:
میں ہی مصلح موعود کی پیشگوئی کا مصداق ہوں“۔
اکناف عالم تک شہرت پانے والی اس پیشگوئی کے پُر شوکت اظہار کیلئے ۱۹۴۴ء میں
حضرت مصلح موعود نے ہوشیار پور ، لاہور ، لدھیانہ اور دہلی میں جلسہ ہائے عام سے خطاب
فرمایا اور اس پیشگوئی کے مصداق ہونے کا بالبداہت اعلان فرمایا۔ چنانچہ اس سلسلہ میں پہلا
پبلک جلسه ۲۰ رفروری ۱۹۴۴ ء کو ہوشیار پور میں منعقد ہوا جہاں اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کو اس عظیم الشان پیشگوئی سے نوازا تھا۔ اس جلسہ میں حضور نے تفصیل سے
پیشگوئی اور اپنی رؤیا کا تذکرہ کرتے ہوئے اس کے مصداق ہونے کا اعلان کرتے ہوئے
فرمایا۔
میں خدا کو گواہ رکھ کر کہتا ہوں کہ میں نے کشفی حالت میں کہا آنا الْمَسِيحُ
الْمَوْعُودُ مَثِيلُهُ وَ خَلِیفَتُهُ اور میں نے اس کشف میں خدا کے حکم سے یہ کہا کہ
میں وہ ہوں جس کے ظہور کے لئے اُنیس سو سال سے کنواریاں منتظر بیٹھی ہیں ۔
پس میں خدا کے حکم کے ماتحت قسم کھا کر یہ اعلان کرتا ہوں کہ خدا نے مجھے حضرت
مسیح موعود علیہ کے کا دیا
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی پیشگوئی کے مطابق آپ کا وہ موعود بیٹا قرار دیا

ج
ہے جس نے زمین کے کناروں تک حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا نام
پہنچانا ہے۔
دو
اعلان پیشگوئی مصلح موعود کے حوالے سے ہونے والے جلسوں میں حضرت مصلح موعود
کے خطابات اور پھر جلسہ سالانہ ۱۹۴۴ء کے موقع پر الموعود کے نام سے موسوم روح پرور
تقاریر جس میں پیشگوئی مصلح موعود کا تفصیل سے تذکرہ حضور نے فرمایا تھا یہ سب روح پرور
اور ایمان افروز خطابات و تقاریر انوار العلوم کی جلد ھذا میں شاملِ اشاعت ہیں۔
۱۹۴۴ ء کا سال جہاں پیشگوئی مصلح موعود کے اعلان کے حوالہ سے غیر معمولی اہمیت کا
حامل ہے وہاں اس سال جماعت میں دو قیمتی اور بابرکت وجودوں کی وفات بھی ہوئی ۔
پہلے حضرت سیدہ مریم بیگم صاحبہ ام طاہر کی وفات ہوئی ۔ آپ کی وفات پر حضرت مصلح موعود
نے آپ کا ذکر خیر” میری مریم“ کے عنوان سے ایک دردانگیز اور پُر شوکت مضمون تحریر کر
کے فرمایا۔ یہ مضمون بھی انوار العلوم کی اس جلد کی زینت ہے۔ دوسرے با برکت وجود
حضرت میر محمد اسحاق صاحب تھے جن کی وفات ایک نا قابل تلافی نقصان تھا ۔ ۱۷ / مارچ
۱۹۴۴ء کو حضرت میر صاحب کی وفات ہوئی ۔ اُسی دن حضرت مصلح موعود نے احباب
جماعت کے سامنے ایک رقت آمیز تقریر فرمائی جس میں حضرت میر صاحب کے اوصاف
حمیدہ کا تذکرہ فرمایا اور احباب کو حضرت میر صاحب کی طرح علمی و عملی میدان میں کمال
حاصل کرنے کی تلقین فرمائی ۔ حضور کی یہ تقریر بھی جلد ھذا میں شامل ہے۔
مندرجہ بالا تقاریر و تحریرات کے علاوہ جلسہ ہائے سالانہ ۱۹۴۳ء اور ۱۹۴۴ء سے
حضور کے خطابات اور بعض اہم مواقع کی تقاریر اور مضامین بھی جلد ےا کی زینت ہیں ۔
الغرض انوار العلوم جلد ۱۷ ہمیں تاریخ احمدیت میں رونما ہونے والے کئی عظیم الشان
واقعات سے آگاہی بھی دیتی اور ان مواقع پر حضرت مصلح موعود کے ولولہ انگیز اور
روح پرور خطابات کے ذریعہ ہماری علمی و روحانی آبیاری کے سامان بھی کرتی ہے ۔ یقیناً

د
حضرت مصلح موعود کی یہ تحریرات و خطابات پر مشتمل جلد احباب جماعت کے ازدیاد علم اور
از دیا دایمان کا باعث بنے گی ۔ اِنْشَاءَ اللهُ ۔
اس جلد کی تیاری کے مختلف مراحل میں حسب سابق بہت سے بزرگان اور مربیان
کرام نے اس اہم کام میں خاکسار کی عملی معاونت فرمائی ہے
نے مسودات کی ترتیب ، اصلاح اور ابتدائی
پروف ریڈنگ کے سلسلہ میں بہت محنت اور اخلاص سے خدمات سرانجام دی ہیں ۔
نے پروف ریڈنگ ، حوالہ جات کی تلاش ، مسودات کی نظر ثانی ،
اعراب کی درستگی اور Re-Checking کے سلسلہ میں دلی بشاشت اور لگن سے اس کام کو عراب کی درستگی اور e-Checking
پائیہ تکمیل تک پہنچایا ہے۔ تعارف کتب
ہے ۔ فَجَزَاهُمُ اللَّهُ أَحْسَنَ الْجَزَاءِ
کا تحریر کردہ
خاکساران سب احباب کا ممنون احسان اور شکر گزار ہے نیز دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ
ان سب دوستوں کے علم و معرفت میں برکت عطا فرمائے اور اپنی بے انتہا رحمتوں اور
فضلوں سے نوازے اور ہمیں ہمیشہ اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے اور حضرت مصلح موعود کے
علمی فیضان کو احباب جماعت تک پہنچانے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین

آج 10 میں سے 10 باقی