محبت الٰہی ہی ساری ترقیات کی جڑ ہے
انوارالعلوم (جلد 17)
انوار العلوم جلد ۱۷
۲
محبت الہی ہی ساری ترقیات کی جڑ ہے
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
محبت الہی ہی ساری ترقیات کی جڑ ہے
تقریر فرموده ۲۶ دسمبر ۱۹۴۳ء بر موقع افتتاح جلسہ سالانہ ۔ قادیان )
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔
سب سے پہلے تو دوست میرے ساتھ مل کر اللہ تعالی سے دعا کر لیں کہ اللہ تعالیٰ اپنے
فضل و کرم سے ہمیں اس جلسہ کو اپنے منشاء کے مطابق پورا کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور
ہماری ان نا چیز کوششوں کو بہت بڑے ثمرات پیدا کرنے کا موجب بنائے اور یہ جو چھوٹا سا بیج
ایک ایسی زمین میں جو اس سے پہلے پھل دینے سے عاری تھی لگایا جا رہا ہے اللہ تعالیٰ اس کو
بار جو اُسی طرح بار آور فرمائے جس طرح اُس نے اُس پیج کو بار آور فرمایا جو وادی غَيْرِ ذِي زَرَع میں
بویا گیا تھا۔
مکہ کا ایک ایسی جگہ واقع ہونا جو غَيْر ذِي زَرَع تھی خود اپنی ذات میں ایسی بات نہ تھی
جو قرآن کریم میں خصوصیت سے بیان کی جاتی مگر اللہ تعالیٰ نے جو یہ فرمایا کہ مکہ کی بستی ایک ایسی
جگہ بسائی گئی جہاں کوئی کھیتی باڑی نہیں ہوتی اس میں اس روحانی تقابل کی طرف اشارہ تھا کہ یہ
وہ زمین ہے جو ہر قسم کے انسانوں کے بوئے ہوئے بیجوں کو رڈ کر دیتی تھی ۔ اس میں خدا نے بیج
لگایا ہے جو ایسے پھل دے گا کہ کوئی اور آبادی جو زراعت کے لحاظ سے مشہور ترین ہو وہ بھی
مقابلہ نہ کر سکے گی ۔ ویسی ہی یہ قادیان کی زمین بھی ہے۔ دُنیوی تہذیب و تمدن کے مراتب
سے دور، تعلیمی مراتب سے دور، دینیات اور دینی علوم کے مرکز سے دور ایک گوشہ میں پڑی
ہوئی ہے ، ملک کے ایک ایسے صوبہ میں واقع ہے جو دوسرے صوبوں کے لوگوں کے مقابلہ میں
انوار العلوم جلد ۱۷
له
محبت الہی ہی ساری ترقیات کی جڑ ہے
تعلیم میں پیچھے ہے اور ایسا صوبہ ہے جو لڑائی اور فساد میں مشہور ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے اس کے ایک
بھولے بسرے گاؤں میں ایک ایسی تحریک جو دنیا میں امن قائم کرنے کا واحد ذریعہ ہے جاری
فرمائی ہے۔
وہ صوبہ جو ہندوستان ایسے فسادی ملک میں فساد کی جڑ سمجھا جاتا ہے، وہ قو میں جو اشتعال
انگیزی اور اشتعال پذیری میں پٹرول کی سی شہرت رکھتی ہیں ، اس جگہ اور ان لوگوں میں امن عامہ
کی تحریک کا پیدا کرنا اور پھر اُسے کامیاب بنانا ایک ایسا آسمانی نشان ہو گا کہ دنیا اس کی عظمت کا
انکار نہ کر سکے گی ۔
پس آؤ اللہ تعالیٰ سے دعا کریں کہ وہ اس نا ممکن کام کو جو ہماری طاقتوں اور قوتوں کے لحاظ
سے نا ممکن ہے ممکن کر دکھائے ۔ کیونکہ اس کی طاقتوں اور قدرتوں کے لحاظ سے جس چیز کو وہ
چاہے اور جس بات کا ارادہ کرے، وہ نا ممکن نہیں ہے۔
( اس کے بعد حضور نے تمام حاضرین سمیت لمبی دعا کروائی اور پھر فرمایا )
جلسہ کے بعد جلسہ کا پروگرام تو اور ہے مگر میں ایک دوضروری باتیں کہنا چاہتا ہوں ۔
دوستوں کو جیسا کہ پہلے اطلاع دی جا چکی ہے چونکہ میری طبیعت خراب ہے اس لئے میں
ملاقاتوں کا بوجھ زیادہ برداشت نہ کر سکوں گا ۔ اسی وجہ سے تقریروں میں بھی بہت کچھ کمی کرنے
کی ضرورت ہو گی ۔ احباب کو معلوم ہے کہ اس سال کے ماہ مئی کے شروع سے میری طبیعت
خراب چلی آ رہی ہے۔ ڈلہوزی جانے پر دو ماہ کے قریب آرام رہا۔ عوارض اور علامات میں
تخفیف رہی مگر نومبر کے درمیان سے پھر کھانسی شروع ہو گئی اور اس کی وجہ سے بعض دفعہ تو آواز
اس قد ر بیٹھ جاتی ہے کہ اپنے قریب کے آدمی کو بھی نہیں سنا سکتا ۔ شروع بیماری کے وقت تو ایسی
حالت ہو گئی تھی کہ پاس کے کمرہ میں سے بھی کسی کو بلانا ہوتا تو آواز دینے کی بجائے تالی بجانی
پڑتی یا کوئی چیز کھٹکھٹانی پڑتی تھی ۔ یہاں تک کہ میں اپنی آواز دس بارہ فٹ تک بھی نہیں پہنچا سکتا
تھا۔ اب بھی جس وقت کھانسی لمبی ہو جائے تو دورہ کے طور پر ایسی حالت ہو جاتی ہے۔ پرسوں
جمعہ پڑھانے کے بعد جب میں گیا تو آواز بیٹھ گئی اور کئی گھنٹوں کے بعد یہ تکلیف دور ہوئی ۔
ان حالات میں قدرتی طور پر اللہ تعالیٰ کے قانون کے ماتحت احتیاط کی ضرورت ہوگی ۔
انوار العلوم جلد ۱۷
لد
محبت الہی ہی ساری ترقیات کی جڑ ہے
یوں بھی ضعف کی کیفیت ایسی ہے کہ بعض اوقات سینہ میں یوں معلوم ہوتا ہے کہ سینہ میں کوئی تھیلی کی
تھی جو نیچے کو جھک گئی ہے اور اس کی وجہ سے کندھے وغیرہ بوجھ اُٹھانے کے قابل نہیں رہتے
اور بعض دفعہ تو کپڑے بھی بوجھ محسوس ہوتے ہیں اور سارے جسم میں درد شروع ہو جاتا ہے ۔
پس ان اسباب کی وجہ سے تقریروں اور ملاقاتوں میں بھی کمی کرنی ہوگی ۔ میں سمجھتا ہوں
دوست اس کو زیادہ محسوس نہ کریں گے کیونکہ یہی اللہ تعالیٰ کی مشیت ہے۔ آخر کام ایک حد تک
ہی کیا جا سکتا ہے اِس سے زیادہ نا ممکن ہوتا ہے۔ میں یہ بھی نہیں کہہ سکتا کہ آیا جلسہ کے ایام میں
میں پوری طرح ملاقات بھی کر سکوں گا یا نہیں ۔ جیسا کہ دوستوں کو معلوم ہے میری ایک بیوی
طاہر احمد کی والدہ بیمار ہیں اور لاہور کے ہسپتال میں داخل ہیں ۔ ان کے متعلق تازہ اطلاع یہ
آئی ہے کہ ڈاکٹروں نے فیصلہ کیا ہے کہ سوائے آپریشن کے علاج کی اور کوئی صورت نہیں اور
بدھ کے دن آپری دن آپریشن کرنا تجویز کیا ہے۔ میں کوشش کروں گا کہ مریضہ کے متعلق خطرہ پیدا ہو
بغیر اگر آپریشن ایک دو دن کے لئے ملتوی کیا جا سکے تو کر دیا جائے تا کہ میں جلسہ کے کام سے
فارغ ہو کر وہاں چلا جاؤں۔ لیکن اگر ملتوی نہ کیا جا سکا تو منگل کی شام کو مجھے لاہور جانا پڑے
گا ۔ اس وجہ سے منگل کے بعد جو ملاقاتیں ہیں وہ نہ ہوسکیں گی ۔
ہوئے
میں نے اس وقت اللہ تعالیٰ سے بہت ہی عجز کے ساتھ دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ ہماری
جماعت کو اس مقصد پر قائم رکھے جس کے لئے یہ قائم کی گئی ہے اور جماعت کو اپنی گود میں لے
لے۔ بہر حال انسان آتے اور چلے جاتے ہیں جو پناہ حقیقی اور دائمی ہے وہ وہی ہے جو اللہ تعالیٰ
کی طرف سے حاصل ہوتی ہے اور میں نے اپنی دعا کا وہ حصہ جبکہ میں نے محسوس کیا کہ خدا تعالیٰ
کے خاص تصرف سے ہو رہی ہے پورے طور پر بغیر ایک ثانیہ اور ایک سیکنڈ اپنے لئے یا اپنے
عزیزوں کے لئے صرف کرنے کے ساری کی ساری دعا جماعت کے لئے کی ہے اور میں جب
اللہ تعالیٰ سے عرض کر رہا تھا کہ تو اس جماعت کو اپنی ہی گود میں لے لے اور خود اس کی حفاظت
فرما کیونکہ تیری حفاظت کے بغیر وہ کام نہیں ہو سکتا جس کے کرنے کے لئے تو نے اس جماعت کو
مقرر کیا ہے تو میں نے دیکھا کہ آسمان سے نور اُترا اور اس جلسہ گاہ پر چھا گیا۔ پس میں یقین
رکھتا ا ہوں کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل و کرم سے سے ہمیشہ ہی جماعت کا محافظ ہوگا اور جب تک جماعت
انوار العلوم جلد ۱۷
♡
محبت الہی ہی ساری ترقیات کی جڑ ہے
اپنے مقصد میں کامیاب نہ ہو جائے وہ اس میں ایسے لوگ پیدا کرتا رہے گا جو اس کام کے کرنے
کی اہلیت رکھتے ہوں گے، جو خدا تعالیٰ سے خاص تعلق رکھنے والے ہوں گے اور اُس کے کلام
اور پیغام کی اندرونی اور بیرونی طور پر اشاعت کرتے رہیں گے۔ پھر اللہ تعالیٰ اس جماعت
کے کمزوروں کو اس طرح اپنی گود میں اُٹھا لے گا جس طرح ماں اپنے پیارے بچہ کو اُٹھا لیتی ہے۔
اس میں کوئی شبہ نہیں کہ دنیا کی روحانی ترقی کا سارا دارو مدار گلی طور پر بغیر کسی استثناء کے
اللہ تعالیٰ کی محبت کے ساتھ وابستہ ہے۔ جس انسان کے دل میں خدا تعالیٰ کی محبت قائم رہے،
جس کے دل میں یہ تڑپ ہو کہ اللہ تعالیٰ کی گود میں داخل ہو جاؤں اور اُس کے دامن کو پکڑلوں ،
ایسا انسان کبھی بھی خواہ وہ کتنے ہی گناہوں میں ملوث ہو گناہوں کی موت نہیں مرتا اور نہیں
مرسکتا ۔ جن دلوں میں اللہ تعالیٰ کی محبت ہو اُن کے گناہ ایسے ہوتے ہیں جیسے جسم کو تیل مل کر اوپر
سے پانی ڈال دیا جائے ۔ اللہ تعالیٰ نے پہلے عیسیٰ علیہ السلام کا نام مسیح رکھا اور مسیح کے معنی یہی ہیں
کہ جسے تیل ملا گیا ہو اور یہ جو آیا ہے کہ مسیح اور اُس کی ماں گنا ہوں سے پاک ہیں ۔ اس کے یہی
معنی ہیں کہ خدا تعالیٰ نے اپنی محبت کا تیل اُن کو مل دیا۔ جب شیطان آزمائش کے لئے اُن کے
پاس آتا تو وہ آزمائش اُن پر سے اس طرح پھسل جاتی جس طرح تیل ملے جسم سے پانی پھسل
جاتا ہے۔
اور وہ
صلى الله
ہمارے آنحضرت ﷺ کا درجہ حضرت مسیح سے افضل ہے کیونکہ تیل ملے جسم پر تو پانی ڈالا علی
باہر چلا گیا۔ مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے میرے
شیطان کو مسلمان کر دیا ہے گویا حضرت مسیح کی کیفیت تو یہ تھی کہ بد تحریکیں اُن پر اثر نہ ڈالتی تھیں
اُن کے ساتھ جب کوئی بدی ٹکراتی تو بجائے جسم میں داخل ہونے کے پھسل کر دور چلی جاتی مگر
رسول کریم ﷺ کی مثال یہ ہے کہ جب کوئی آپ پر بداثر ڈالنا چاہتا تو اُس کی بات آپ کے رسول کریم اے کی مثال یہ ہے کہ جب کوئی آپ کے
کوئی براثر ڈالنا تو
صلى الله
عروسه
کان میں جاتے ہی نیک تحریک بن جاتی ۔ گویا ان دونوں روحانی معجزہ دکھانے والوں کی مثال
یہ ہے کہ ایک پر پتھر پڑتے مگر اُسے چُھو کر نیچے گر پڑتے اور دوسرے پر پتھر پڑتے لیکن اُس کے
ہاتھ میں آتے ہی کوئی پتھر آم بن جاتا ، کوئی سیب بن جاتا ، کوئی انار بن جاتا اور وہ اُسے کھا لیتا
ہے۔ اس میں شبہ نہیں کہ جس کے جسم پر پتھر پڑیں اور اُسے گزند نہ پہنچائیں وہ خدا تعالیٰ کی
انوار العلوم جلد ۱۷
۶
محبت الہی ہی ساری ترقیات کی جڑ ہے
حفاظت میں ہوتا ہے۔ مگر اس میں بھی شبہ نہیں کہ وہ انسان جس کے جسم پر جو پتھر پڑیں اُن میں
سے کوئی آ م ، کوئی سیب ، کوئی ناشپاتی ، کوئی انار ، کوئی انگور بن جاتا ہے جسے وہ خود بھی کھاتا ہے
اور دوسروں کو بھی کھلاتا ہے تو وہ اور بھی زیادہ خدا تعالیٰ کا پیارا ہے اور بہت زیادہ خدا تعالیٰ کے
قریب ہے۔ غرض محبت الہی ہی ساری ترقیات کی جڑ ہے اُسے پوری طرح حاصل کر لو پھر خواہ
کوئی دشمن آئے تمہارا کچھ نہ بگاڑ سکے گا۔ اس میں شبہ نہیں کہ دشمن بڑی ڈراؤنی شکل میں
تمہارے سامنے آئے گا ، خطر ناک سے خطرناک عذاب اپنے ساتھ لائے گا ، تمہارے اوپر
پہاڑ گرانے کی کوشش کرے گا اور تمہارے گلے میں پتھر باندھ کر سمندر میں ڈبونے کی سعی کرے
گا مگر ہر تدبیر جو وہ تمہارے خلاف کرے گا اور جب وہ اپنے ذہن میں سمجھے گا کہ تمہاری تباہی
کے سارے سامان اُس نے جمع کر دیئے اُس وقت خدا تعالیٰ مسکراتا ہوا آئے گا اور کہے گا چھوڑو
جی میرے بچے کو اور تم کو لے کر اپنی گود میں اُٹھا لے گا ۔ السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ
( الفضل ۳۱ دسمبر ۱۹۴۳ء)
مسلم كتاب صفات المنافقين باب تحريش الشيطان (الخ)
انوار العلوم جلد ۱۷
مستورات سے خطاب (۱۹۴۳ء)
مستورات سے خطاب
(۱۹۴۳ء)
از
سید نا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني