ایک اور رویا
انوارالعلوم (جلد 17)
انوار العلوم جلد ۱۷
۲۴
بعض اہم اور ضروری امور ( ۱۹۴۳)
سٹرک پر ٹریفک رکنے کا نظارہ دیکھا ہوا اور وہ اس تعداد کو کئی سو گنا بڑھا لے۔ اتفاق کی بات ہے
کہ میں نے وہ نظارہ دیکھا ہے۔ لندن میں ہم کہیں جا رہے تھے کہ پولیس نے راستہ روک دیا
اور جب راستہ کھلا تو دوسری طرف کے لوگوں کو پولیس نے پہلے راستہ دیا۔ اُس وقت میں نے
دیکھا کہ آدھ گھنٹہ تک ایک کی دُم سے لگی ہوئی دوسری موٹر چلتی رہی تب جا کر سٹرک صاف ہوئی
اور پھر ہمیں گزرنے کی اجازت دی گئی ۔ ولایت کے اخبار نے لکھا تھا کہ اِس نظارہ کو اگر کئی
سو گنے بڑھا لیا جائے تب اُن لاریوں اور موٹروں کی تعداد کا کسی قدر اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
میں نے خواب میں بھی یہی نظارہ دیکھا تھا کہ ایک کے ساتھ ایک لگی ہوئی دوسری لاری اور موٹر
بھاگ رہی ہے اور تسلسل ختم ہونے میں نہ آتا تھا۔ اُنہی دنوں میں نے دوستوں سے کہہ دیا تھا
کہ انگریز اور امریکن خوش ہیں کہ اٹلی میں اُنہیں جلد فتح حاصل ہو جائے گی مگر یہ فتح جلدی نہ
حاصل ہوگی ۔ مولوی عبدالکریم صاحب کی ریکروٹنگ کے لئے تقریریں کرنا بتاتا ہے کہ دیر میں
فتح ہوگی اور بڑی مشکلیں پیش آئیں گی ۔ چنانچہ اُس وقت جو بڑے بڑے وعدے کئے گئے تھے
کہ ہم یہ کر دیں گے اور وہ کر دیں گے اُن کی بجائے اب یہ کہا جا رہا ہے کہ اُس وقت جو باتیں
کہی گئی تھیں وہ آئندہ کی صحیح امیدیں تو ہیں مگر یہ نہیں کہ وہ جلدی پوری بھی ہو جائیں گی ۔ اس
کے لئے بڑی جد و جہد کرنی پڑے گی۔ چنانچہ اب کہ اٹلی میں اتحادیوں کو داخل ہوئے چار ماہ ہو
گئے ہیں اتحادی فوجیں روم تک بھی نہیں پہنچیں ۔ تو اس خواب کے دوسرے حصہ میں اِس طرف
توجہ دلائی گئی تھی کہ یہ جنگ جلدی ختم نہ ہوگی اور ادھر مجھے متنبہ کیا گیا کہ ایسے واقعات سے متاثر
نہ ہونا انگریزوں کی فتح میں خدا تعالیٰ نے اسلام کی کامیابی کی بنیاد رکھی ہے۔
اس کے چند روز بعد میں نے ایک اور رویا دیکھا۔ میں نہیں کہہ سکتا کہ اس ایک اور رویا تعبیر کسی میں ظاہر ہوگی مگر اس میں یہ بتایا گیا ہے کہ انا کی تعبیر کس رنگ میں ظاہر ہو گی مگر اس میں یہ بتایا گیا ہے کہ انگریزوں کو
دقتیں اور مشکلات پیش آنے والی ہیں ۔ میں ڈلہوزی میں تھا کہ میں نے دیکھا ایک دریا کا موڑ
ہے جہاں میں کھڑا ہوں اور ایسا معلوم ہوا کہ انگلستان سے ریڈیو پر آواز آ رہی ہے جس میں
خبریں سنائی جا رہی ہیں اور خبریں سنانے والے کی آواز غمگین سی ہے اور اُس میں رقت پائی
جاتی ہے وہ یہ خبر سنا رہا ہے کہ ایک جگہ شاہی خاندان کے افراد سخت گولہ باری کی وجہ سے خطرہ
انوار العلوم جلد ۱۷
۲۵
بعض اہم اور ضروری امور (۱۹۴۳)
میں گھرے ہوئے ہیں اور وہاں برطانوی فوج بھی خطرہ میں ہے یہ خبر سنتے ہی میرے آگے سے
حجاب اُٹھ گیا اور وہ جگہ مجھے نظر آنے لگی جہاں شاہی خاندان کے لوگ خطرہ میں تھے۔میں نے
دیکھا وہ ایسی جگہ ہے جیسے پہاڑ کا دامن ہوتا ہے اور وہاں ایسی شدید گولہ باری دشمن کر رہا ہے کہ
ایک آدمی دوسرے کے پاس نہیں جا سکتا اور حالت یہ ہے کہ گولہ باری سے پہاڑی گرتی جاتی
ہے اور گولے اُس جگہ کے قریب سے قریب تر پڑتے جا رہے ہیں جہاں شاہی خاندان ٹھہرا ہوا
ہے۔اُس وقت ریڈیو کی آواز اس طرح آ رہی ہے کہ اب گولے اور بھی قریب پڑنے لگ گئے
ہیں اب اور بھی قریب پڑ رہے ہیں اور میں دیکھتا جاتا ہوں کہ فی الواقعہ ایسا ہی ہو رہا ہے۔پھر
میں نے دیکھا کہ وہاں ملکہ معظمہ بھی ہیں اور دیکھا کہ ایک دریا سامنے بہہ رہا ہے اُس کے پہلو
میں وہ جگہ ہے جہاں میں کھڑا ہوں اُس وقت میں نے دیکھا کہ انگریزی فوج دشمن کے مقابلہ
سے بھاگتی چلی آ رہی ہے خواب میں مجھے معلوم ہوتا ہے کہ فوجی مجھے اس جگہ سے ہٹاتے نہیں
جہاں میں کھڑا ہوں۔اُس وقت گولیاں بڑے زور سے برس رہی ہیں اور فوجی کوئی میرے
دائیں سے اور کوئی میرے بائیں سے بھاگتے جارہے ہیں۔اسی دوران میں میں نے دیکھا کہ
ملکہ کی گاڑی آرہی ہے جس کے پیچھے جرمن فوج کا ایک دستہ ہے جو گھوڑ چڑھے سوار ہیں اور
گاڑی کا بڑے زور شور سے تعاقب کر رہے ہیں اور بڑے خوش ہیں کہ ملکہ کی گاڑی اُن کے
ہاتھ آنے والی ہے۔وہ دوسری جگہ جہاں انگریزی فوج اب جمع ہو رہی تھی دریا کے پار ہے اور
جر من سمجھتے ہیں کہ دریا میں سے گاڑی نہیں گزر سکے گی۔گاڑی بڑے زور سے دوڑی آ رہی ہے
کو چوان گھوڑوں کو کوڑے پر کوڑے مارتا جا رہا ہے اور گاڑی بڑی تیزی سے بھاگتی آ رہی ہے
اُس وقت میں انگریزوں کو جو دریا کے پار کھڑے ہیں روکتا ہوں اور کہتا ہوں یہ بڑی بزدلی اور
بے عزتی کی بات ہے کہ تم ایسے موقع پر بھاگ جاؤ اور انہیں توجہ دلاتا ہوں کہ دیکھو ملکہ کی گاڑی
آ رہی ہے اس وقت تم خوب جم کر مقابلہ کرو اور سمجھتا ہوں کہ ملکہ کی گاڑی اگر دریا پار کر لے تو
انگریزی حکومت محفوظ ہو جائے گی اور جب میں انگریزوں کو روکتا ہوں تو میری بات اُن پر
فوری اثر کرتی ہے اور جسے میں روکتا ہوں وہ رُک جاتا ہے اور جدھر سے گاڑی آ رہی ہے اُدھر
گاڑی کی حفاظت کے لئے بھاگ پڑتا ہے اور دریا میں کود جاتا ہے اِس طرح بہت سے انگریز
انوار العلوم جلد ۱۷
۲۶
بعض اہم اور ضروری امور ( ۱۹۴۳)
گاڑی اور تعاقب کرنے والے جرمن دستہ کے درمیان پہنچ گئے ہیں ۔ اس دوران میں کو چوان
نے گاڑی کو دریا میں ڈال دیا اور گاڑی دریا میں گزر کر اُس جگہ جہاں میں کھڑا تھا آ گئی ۔ اُس
وقت ساری برطانوی حکومت سے تالیوں کی گونج سنائی دی اور باوجود اس کے کہ یہ ہمارا طریق
نہیں ہے اور ہم اسے اسلام کے خلاف سمجھتے ہیں مگر میرے ہاتھ بھی تالی بجانے لگ گئے اور میں
نے دو تین دفعہ تالی بجائی۔ میں نے خیال کیا کہ ممکن ہے شاہی خاندان کے بعض افراد کو خطرات
پیش آئیں اور وہ مشکلات دیکھیں کیونکہ ایک فرد سے مراد اس سے تعلق رکھنے والے اور افراد
بھی ہوتے ہیں ۔
بہرحال ان خوابوں سے میرے دل میں جو انقباض تھا وہ جاتا رہا اور میں نے سمجھا
بہر حال اتحادیوں کی فتح ہمارے لئے مفید ہے خواہ ہمیں ان سے کچھ تکلیفیں بھی پہنچیں پس اس
وقت ہمیں ساری کوشش ان کو مدد دینے کے لئے کرنی چاہے۔ رویا میں مجھے دریا دکھایا گیا ہے
ممکن ہے بعض دریاؤں پر بڑی سخت لڑائی ہو اور اب اٹلی میں ایسا ہی ہو رہا ہے۔ پس میں
دوستوں کو ان خوابوں کی بناء پر توجہ دلاتا ہوں کہ ہماری جماعت کے نوجوانوں کو چاہئے کہ شوق
کے ساتھ اور کثرت سے بھرتی ہوں ہم نے دنیا کو فتح کرنا ہے۔ بے شک تلوار کے ذریعہ نہیں
کیونکہ ہم نے تلوار نہیں چلانی مگر تلوار کھانی تو ہے اور اسلام نے دفاع کا بھی حکم دیا ہے ۔ وہ یہ
نہیں کہتا کہ کسی جگہ پر حملہ کرو مگر یہ ضرور کہتا ہے کہ اپنے آپ کو بچاؤ اور حفاظت کے لئے اپنے
پاس ہتھیار رکھو اور اُن کو چلانا سیکھو تا کہ جب دشمن تم پر حملہ کرے تو تم اپنی حفاظت کر سکو اور
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تو اسے ایسا ضروری قرار دیا ہے کہ مسجد میں جہاں ذکر الہی کے
سوا اور کوئی کام جائز نہیں اس میں فنونِ جنگ کی مشق کرائی ہے۔ ایک دفعہ آپ تیراندازی کا
مقابلہ کرا رہے تھے کہ آپ خود بھی ایک پارٹی میں شامل ہو گئے ۔ یہ دیکھ کر دوسری پارٹی نے
کمانیں پھینک دیں کہ ہم آپ کا مقابلہ نہیں کر سکتے اس پر آپ نے تیر چلانا چھوڑ دیا۔
تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو جو فنون جنگ سے اتنا شغف تھا تو اس کی وجہ یہی تھی کہ
جرات اور دلیری ہتھیاروں کے استعمال سے ہی پیدا ہوتی ہے۔ پھر ہتھیار چلا سکنے والا ، دشمن پر
ہتھیار نہ چلائے بلکہ درگزر سے کام لے تو اس کا بہت اثر ہوتا ہے ورنہ جو ہتھیار چلانا نہیں جانتا