دفاع کیلئے فنون سپہ گری سیکھنے کی ضرورت

انوارالعلوم (جلد 17)

انوار العلوم جلد ۱۷
۲۷
بعض اہم اور ضروری امور ( ۱۹۴۳)
وہ اگر دشمن سے کہے کہ میں تم کو چھوڑتا ہوں اور تم پر وار نہیں کرتا تو اس کی کیا وقعت ہو سکتی ہے۔
ہمیں لڑائی کا فن آتا ہو ہم تلوار ، بندوق ، توپ مشین گن چلانا جانتے ہوں ، اعلیٰ درجہ کے ہتھیار
بنا سکتے ہوں اور اپنے پاس ہتھیار رکھتے ہوں پھر حملہ آور سے کہیں لو مار لو ہم ہاتھ نہیں اُٹھاتے
بلکہ تم سے محبت ہی کا اظہار کرتے ہیں تب قابل تعریف بات ہے ۔
دیکھو ایک بچہ اگر کسی پہلوان سے کہے کہ تم بے شک مجھے مار لو میں تم پر ہاتھ نہیں اُٹھا تا تو یہ
ہنسی کی بات ہو گی مگر ایک مضبوط پہلوان کو کوئی کمزور مارنا چاہے اور پہلوان اُسے کہے بے شک
تم مجھے مار لو میں تمہیں کچھ نہیں کہوں گا تو یہ قابل تعریف بات ہوگی ۔ اسی طرح جب ہم میں
طاقت ہو، ہمارے پاس ہتھیار ہوں ، ہم ہتھیار چلانا جانتے ہوں اور پھر یہ کہیں کہ ہمارے تو خدا
نے ہاتھ باندھے ہوئے ہیں ہم ہاتھ نہیں اُٹھائیں گے تب اس کا اچھا اثر پڑے گا۔
دفاع کیلئے فنون سپہ گری سیکھنے کی ضرورت اس لئے میں نے ہمیشہ اس بات پر زور دیا ہے کہ ہماری
جماعت کے لوگوں کو فنون سپہ گری سے واقفیت حاصل کرنی چاہئے اور اس کیلئے جو بھی موقع میسر
آئے اُس سے فائدہ اُٹھانا چاہئے ۔ جب ہم ایسا کر لیں گے اُس وقت اپنی گردنیں مخالف کے
ظلم وستم کے سامنے جھکا دیں گے اور کہیں گے کہ ہم اس رنگ میں تمہارا مقابلہ تو کر سکتے ہیں مگر
تمہاری محبت اور تمہاری خیر خواہی ہمیں تم پر ہاتھ نہیں اُٹھانے دیتی تب لوگوں کے دل ہماری
طرف مائل ہوں گے اور اُن کی گردنیں ہمارے سامنے جھکیں گی ۔ اِس طرف میں نے بار بار
جماعت کو توجہ دلائی ہے مگر جماعت کا ایک حصہ ابھی تک فوج میں بھرتی ہونے کو ملازمت کرنا
سمجھتا ہے حالانکہ ہم نوکری اور ملازمت کی خاطر بھرتی ہونے کیلئے نہیں کہتے بلکہ اس لئے کہتے
ہیں کہ جو احمدی بھرتی ہو کر جائیں وہ فنون جنگ سیکھ کر آئیں تا کہ ضرورت کے وقت وہ سچی اور مؤثر
قربانی کر سکیں اور کوئی یہ نہ کہے کہ احمدی تشدد کا مقابلہ اس لئے نہیں کرتے کہ ان میں طاقت نہیں
بلکہ یہ سمجھیں کہ وہ طاقت رکھتے ہوئے اس لئے ہاتھ نہیں اُٹھاتے کہ ان کو تعلیم یہی دی گئی ہے۔
پھر میں جماعت کے دوستوں کو اس طرف توجہ دلاتا ہوں اور کہتا ہوں کہ غور تو کرو۔ اس
بات کا کون ذمہ دار ہے کہ ہم پر وہ وقت کبھی نہیں آئے گا جب ہمیں اس رنگ میں دنیا کا مقابلہ

انوار العلوم جلد ۱۷
۲۸
بعض اہم اور ضروری امور ( ۱۹۴۳)
کرنا پڑے۔ گزشتہ نبیوں کی اُمتوں میں ہم یہ نظارے دیکھتے ہیں کہ گو وہ امن پسند تھیں، کسی کے
خلاف ہاتھ نہ اُٹھانا چاہتی تھیں لیکن مخالفوں نے انہیں مار مار کر مجبور کر دیا کہ اپنی حفاظت کی
طرف متوجہ ہوں اور آخر وہ وقت آگیا جب خدا تعالیٰ نے انہیں کہا تمہیں بھی اب مقابلہ کرنے
کی اجازت ہے۔ پس تمہیں کیا معلوم ہے کہ ہماری جماعت کیلئے کسی وقت ایسا ہی وقت آ
جائے ۔ کیا اُس وقت تم دشمن کے پاس یہ میمورنڈم بھیجو گے کہ دیکھو ہم ایک امن پسند جماعت
ہیں اگر ہم پر حملہ کرنا ہی ہے تو کم از کم پانچ چھ سال کی مہلت دو تا کہ ہم بھی جنگ کرنا سیکھ لیں پھر
ہم لڑائی کر سکیں گے۔ اگر تم ایسا کرو گے بھی تو اسے کون مانے گا۔ یہ تو ایسی ہی بات ہے جیسی
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سنایا کرتے تھے کہ کوئی بے وقوف بادشاہ تھا اُس نے ایک
دن کہا کہ فوج پر خواہ مخواہ اتنا خرچ کرنا پڑتا ہے اور یہ کام کچھ نہیں دیتی اسے موقوف کر دیا
جائے ۔ چنانچہ فوج برخواست کر دی گئی ۔ کسی نے کہا کہ اگر موقوف کر دیا گیا تو پھر دشمن کا مقابلہ
کون کرے گا ۔ بادشاہ نے کہا کہ اگر ایسا وقت آ گیا تو مقابلہ کیلئے ملک کے قصابوں کو جمع کر کے
بھیج دیں گے۔ جب پاس کے کسی بادشاہ کو یہ معلوم ہوا کہ اس بادشاہ نے فوج موقوف کر دی ہے
تو اُس نے اس ملک پر حملہ کر دیا۔ اس کے مقابلہ کیلئے قصابوں کو کہا گیا کہ اپنی چھریاں اور
چھرے لے کر جاؤ اور مقابلہ کرو۔ قصاب چلے تو گئے لیکن تھوڑی ہی دیر بعد بھاگتے ہوئے آئے
که فریاد! فریاد! با دشاہ سلامت ! اِن لوگوں کو روکا جائے کہ اس طرح جنگ نہ کریں ہم تو اُن
میں سے کسی ایک کو پکڑ کر با قاعدہ زمین پر لٹاتے ہیں اور پھر بِسمِ اللهِ اللَّهُ أَكْبَرُ کہہ کرون
کرتے ہیں لیکن وہ بے تحاشہ مارتے جاتے ہیں کچھ دیکھتے ہی نہیں ۔ اُنہیں کہا جائے اس طرح
بے تحاشہ قتل نہ کریں اتنے میں حملہ آوروں نے آ کر بادشاہ کو بھی مار دیا اور ساری حکومت پر
قبضہ کر لیا۔ پس ایسی قو میں جو اپنی حفاظت کا سامان نہیں کرتیں ہلاک کر دی جاتی ہیں کیونکہ
بے سروسامانی اور کمزوری ایسا جرم ہے جو کبھی معاف نہیں کیا جاتا ۔ کمزوری کی حالت میں تم اگر
کسی کی طرف منہ کر کے پھونک بھی مارو گے تو یہ کہہ کر تمہیں مجرم گردانا جائے گا کہ معلوم ہوتا ہے
تمہیں جادو کرنا آتا ہے اور اس طرح تم دوسروں کو نقصان پہنچانا چاہتے ہو۔ یا پھر یہ کہیں گے
کہ تمہارے اس طرح کرنے سے چونکہ دوسروں کو اشتعال آتا ہے اس لئے تم قصور وار ہو ۔

انوار العلوم جلد ۱۷
۲۹
بعض اہم اور ضروری امور ( ۱۹۴۳)
در اصل قانون خود بخود نہیں چلتا بلکہ ان افسروں کے ذریعہ چلتا ہے جو اُسے چلانے کیلئے
مقرر ہوتے ہیں۔ اگر ان افسروں میں انصاف نہ ہو ، خدا ترسی نہ ہو تو وہ ہر بات کو کمزوروں کے
خلاف بنا لیتے ہیں ۔ میں تو کہتا ہوں اگر اللہ تعالیٰ نے احمد یہ جماعت کے نوجوانوں کو فوج میں
بھرتی ہونے کیلئے انگریزوں اور جرمنوں کی جنگ کرادی تو یہ حکمت بھی کوئی چھوٹی حکمت نہیں
ہے۔ پچھلے دنوں بھرتی ہونے والوں کا شمار کیا گیا تھا تو معلوم ہوا کہ قادیان میں جس قدر بھرتی
ہونے والوں کے نام لکھے گئے وہ پونے بارہ سو کے قریب ہیں یہ صرف قادیان سے بھرتی ہونے
والوں کی تعداد ہے اور یہاں احمدیوں کی تعداد دس بارہ ہزار کے قریب ہے۔ گویا ۱۲ ۱۴۰ بلکہ
۱۵ فیصدی نوجوان بھرتی ہو کر قادیان سے چلے گئے ہیں ۔ اس طرح بیرونی جماعتوں میں سے
بھرتی ہونے والوں کا اندازہ لگایا گیا تو معلوم ہوا کہ اس وقت تک ۱۵ ہزار کے قریب جوان
بھرتی ہو کر لڑائی میں جا چکے ہیں حالانکہ ہماری تعداد آبادی کے لحاظ سے بہت کم ہے ۔ جالندھر
ڈویژن کے متعلق رپورٹ یہ ہے کہ ہماری جماعت کا اس وقت تک سات ہزار رنگروٹ بھرتی
ہو چکا ہے۔ تو اس میں شبہ نہیں کہ ہماری جماعت کے بہت لوگ بھرتی ہو کر جنگ میں خدمات
سرانجام دے رہے ہیں ۔ مگر ابھی بہت سے ایسے ہیں جو بھرتی ہو سکتے ہیں۔ پس یہ موقع جو
خدا تعالیٰ نے بہم پہنچایا ہے اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اُٹھانا چاہئے ۔ ٹیکنیکل بھرتی میں
بے شک تنخواہ زیادہ ملتی ہے اور میں اس میں بھرتی ہونے والوں کو فائدہ سے محروم کرنا نہیں چاہتا
مگر ملک اور حکومت اور دنیا کی خدمت بلکہ جماعت کی خدمت کا زیادہ موقع لڑنے والی فوج
میں بھرتی ہونے سے مل سکتا ہے کیونکہ اس میں ایسی ٹرینینگ آ جاتی ہے کہ جب دشمن حملہ آور ہو تو
کامیابی سے اُسکا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔ اس وقت اگر تم دشمن سے مار کھا لو اور مقابلہ میں زیادتی
نہ کرو تو دنیا کہے گی کہ تم نے صبر سے کام لیا اور قابلِ تعریف حوصلہ دکھایا اور اس کا بہت اچھا اثر
ہوگا۔
۱۹۳۲ء کے آخر میں جب میں سیالکوٹ گیا تو وہاں میرا لیکچر مقرر تھا۔ جب شام کے وقت
میں لیکچر دینے کیلئے گیا تو کئی لوگوں کی طرف سے مجھے پیغام پہنچا کہ جلسہ گاہ کے گرد احراری بڑی
جماعت میں جمع ہیں اور فساد کا خطرہ ہے آپ نہ آئیں ۔ میں نے کہا چونکہ میری تقریر کا اعلان کر

انوار العلوم جلد ۱۷
۳۰
بعض اہم اور ضروری امور ( ۱۹۴۳)
دیا گیا ہے اس لئے میں ضرور تقریر کیلئے جلسہ گاہ میں آؤں گا ۔ آخر جب میں جلسہ گاہ میں پہنچا تو
بعض معززین نے کہا کہ جلسہ میں فساد بر پا کرنے کی پوری تیاریاں کی جا چکی ہیں اِس جلسہ کو
برخواست کر دیا جائے ۔ میں نے ان سے کہا کہ آپ لوگ تشریف لے جائیں کیونکہ خطرہ ہے
ہمیں آپ سے کوئی شکوہ نہ ہو گا لیکن ہم چونکہ جلسہ عام کا اعلان کر چکے ہیں اس لئے اس ڈر سے
کہ لوگ فساد بر پا کرنا چاہتے ہیں جلسہ بند نہیں کر سکتے ۔ اس پر وہ لوگ بھی جلسہ ہی میں بیٹھے
رہے اور اُنہوں نے جانا پسند نہ کیا ۔ آخر جب میری تقریر کا وقت ہوا اور میں تقریر کرنے کیلئے
کھڑا ہوا تو چاروں طرف سے لوگ پتھر مارنے لگ گئے ۔ احباب جوشِ محبت سے میرے
اردگرد جمع ہو گئے ۔ مگر با وجود ان کی حفاظت کے دو تین پتھر مجھے بھی لگے اور میز پر پتھروں کا ڈھیر
لگ گیا ۔ اُس وقت ہم نے وہاں کے رؤساء سے کہہ دیا کہ آپ چلے جائیں اور وہ چلے گئے مگر
اپنی جماعت کے لوگوں سے میں نے کہا ایسے موقع پر ہی انسان کی آزمائش ہوتی ہے تم سب
لوگ بیٹھے رہو خواہ کچھ ہو صرف ڈاکٹر ز زخمیوں کو اُٹھانے اور پٹی کرنے کیلئے کھڑے ہوں ۔ چند
ہی منٹوں میں ہمارے قریب پچیس آدمی زخمی ہو گئے ۔ تب حکام کو توجہ ہوئی اور اُنہوں نے پتھر
مارنے والوں کو ہٹا دیا۔ ہماری جماعت میں سے خدا کے فضل سے اُس وقت کوئی نہ بھاگا ممکن
ہے کوئی گیا ہو لیکن میں تو کھڑا تھا میں نے کسی کو جاتے نہ دیکھا۔ ہمارے آدمی جس طرح پیٹھیں
کئے بیٹھے تھے اُسی طرح بیٹھے رہے۔ ایک بھائی اس وقت میرے سامنے بیٹھے ہیں اُنہوں نے
پتھر مارنے والوں کو مغلظات سنانی شروع کر دیں ۔ میں نے اُنہیں روکا تو کہنے لگے میں تو
احمدی نہیں ہوں ۔ اُس وقت وہ احمدی نہ تھے بعد میں انہوں نے بیعت کی ۔ وہ اس نظارہ کو دیکھ
کر برداشت نہ کر سکے اور زیادتی کرنے والوں کے خلاف بول اُٹھے۔ غیر مبائعین کی انجمن
کے سیکرٹری ہمارے کتنے مخالف تھے لیکن وہ رات کے ایک بجے اُس مکان پر پہنچے جہاں میں پڑا
ہوا تھا اور یہ کہہ کر ملنے کی اجازت مانگی کہ جب تک میں ان سے مل نہ لوں گا سو نہ سکوں گا۔ میں
نے انہیں بلا لیا تو وہ کہنے لگے دنیا نے تیرہ سو سال قبل جو نظارہ بدر میں دیکھا تھا وہ آج ہم نے
یہاں دیکھ لیا۔ یہ نظارہ دیکھنے کے بعد میں گھر نہیں جا سکا کہ ان جذبات اور احساسات کا اظہار
آپ سے کرنا ہے اور اسی غرض سے میں اس وقت آیا ہوں ۔

آج 10 میں سے 10 باقی