تحریک جدید
انوارالعلوم (جلد 17)
انوار العلوم جلد ۱۷
۳۳
بعض اہم اور ضروری امور ( ۱۹۴۳)
کم بچے تو بہت مشکلات پیش آ سکتی ہیں ۔ ایسی صورت میں جبکہ غرباء کے پاس نہ غلہ ہوگا اور نہ
پیسے، اُن کی حالت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ پس دوستوں کو ابھی سے غلہ فنڈ کی طرف توجہ کرنی
چاہئے ۔ جب اس کیلئے اعلان ہو تو ان غرباء کیلئے جو قادیان میں رہتے ہیں ضرور اپنے خرچوں
سے بچا کر اس میں حصہ لیں ۔ ایک حصہ جماعت کا ایسا ہے جو حصہ نہیں لیتا اگر سارے کے
سارے لوگ حصہ لیں تو کافی غلہ جمع ہو سکتا ہے ۔
پچھلے سال میں نے ہدایت کی تھی کہ زمیندار زیادہ سے زیادہ غلہ بوئیں ۔ جنہوں نے اس
پر عمل کیا اچھی بات کی اور جنہوں نے نہ کیا اُنہوں نے غلطی کی ۔ اب جو غلہ بھی کسی قسم کا بو سکتے
ہوں ضرور ہوئیں تا کہ خود بھی تکلیف سے بچیں اور دوسروں کو بھی بچائیں ۔ بارش کی کمی کو دیکھ کر
ڈ رہی لگتا ہے کہ پنجاب نے چونکہ بنگال کی مصیبت کو دور کرنے میں پوری طرح حصہ نہیں لیا اس
لئے پنجاب کو بھی ( خدا کرے یہ میرا وہم ہو ) اسی مصیبت کا سامنا کرنا پڑے۔ خدا تعالیٰ اپنے
فضل سے بارش برسا کر اس خطرہ کو دور فرمائے اور نہ صرف اس صوبہ کو بلکہ سارے ملک کو قحط
کے عذاب سے نیز دوسرے ہر قسم کے عذ کے عذابوں اسے محفوظ رکھے تا کہ لوگ تکلیف مَا لَا يُطاق
دو چار نہ ہوں ۔
سے
تحریک جدید اب میں تحریک جدید کی طرف آتا ہوں۔ یہ در زیک جدید کی طرف آتا ہوں ۔ یہ دسواں سال ہے اور تحریک
جدید کے پہلے دور کا آخری سال ہے۔ یہ تحریک ایسی تکلیف کے وقت
شروع کی گئی تھی کہ یوں معلوم ہوتا تھا کہ دنیا کی ساری طاقتیں جماعت احمد یہ کو مٹانے کیلئے جمع
ہوگئی ہیں۔ ایک طرف احرار نے اعلان کر دیا کہ انہوں نے جماعت احمدیہ کو مٹانے کا فیصلہ کر لیا
ہے اور وہ اُس وقت تک سانس نہ لیں گے جب تک وہ مٹا نہ لیں ۔ دوسری طرف جو لوگ ہم
سے ملنے جلنے والے تھے اور بظاہر ہم سے محبت کا اظہار کرتے تھے اُنہوں نے پوشیدہ بغض
نکالنے کیلئے اس موقع سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے سینکڑوں اور ہزاروں روپوں سے اُن کی امداد
کرنی شروع کر دی ۔ اور تیسری طرف سارے ہندوستان نے ان کی پیٹھ ٹھونکی ۔ یہاں تک کہ
ایک ہمارا وفد گورنر پنجاب سے ملنے کیلئے گیا تو اُسے کہا گیا کہ تم لوگوں نے احرار کی اس تحریک کی
اہمیت کا اندازہ نہیں لگایا ۔ ہم نے محکمہ ڈاک سے پتہ لگایا ہے پندرہ سو روپیہ روزانہ اُن کی آمدنی
انوار العلوم جلد ۱۷
امه له
بعض اہم اور ضروری امور ( ۱۹۴۳ )
ہے۔ تو اُس وقت گورنمنٹ انگریزی نے بھی احرار کی فتنہ انگیزی سے متأثر ہو کر ہمارے خلاف
ہتھیار اٹھا لئے اور یہاں کئی بڑے بڑے افسر بھیج کر اور احمدیوں کو رستے چلنے سے روک کر احرار
کا جلسہ کرایا گیا۔ چونکہ احرار کا دعویٰ تھا کہ ہم قادیان کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے اس
لئے ہمیں اپنے مقامات مقدسہ کی حفاظت کیلئے قدرتی طور پر کارروائی کرنی پڑی ۔ اُس وقت
ناظر امور عامہ نے اردگرد کی احمدی جماعتوں کو لکھا کہ قادیان آ جائیں ۔ گورنمنٹ نے ایک
طرف تو احرار کو اجازت دے دی کہ سارے ہندوستان سے جماعت احمد یہ کے خلاف لوگوں
کو جمع کر لیں اور دوسری طرف امور عامہ کی اتنی سی اطلاع کے متعلق سی آئی ڈی کے سپرنٹنڈنٹ
کو بھیجا کہ جا کر تحقیقات کرو اور روکو کہ باہر سے لوگوں کو بُلانے کی احمدی تحریک نہ کریں۔
میرے پاس سپرنٹنڈنٹ صاحب آئے اور انہوں نے مجھے بتایا کہ میں اس کام کے لئے آیا
ہوں ۔ میں نے کہا ہمیں تو اپنے مقامات مقدسہ کی حفاظت چاہئے اگر اس بارے میں یقین دلا
دیا جائے تو میں لوگوں کو یہاں آنے سے روک دوں گا ۔ اُنہوں نے مجھے بعض تجاویز بتائیں کہ
اگر یہ یہ انتظام ہو جائے تو آپ کا اطمینان کا اطمینان ہو جائے گا ۔ میں نے کہا ہاں ۔ انہوں نے یقین دلایا
کہ ایسا ضرور ہو جائے گا آپ لوگوں کو آنے سے روک دیں ۔ چنانچہ امور عامہ نے روک دیا
کہ اس موقع پر کوئی احمدی نہ آئے اور فوراً اس قسم کی چٹھی بھجوا دی گئی ۔ لیکن گورنمنٹ تو بھری
بیٹھی تھی رات کے بارہ بجے بٹالہ کے مجسٹریٹ صاحب نے آ کر مکان کا دروازہ کھٹکھٹایا اور
جب میں نے پتہ کرایا تو یہ بتایا گیا کہ کریمینل ایمنڈ منٹ لاء کے ماتحت یہ حکم دیا جاتا ہے کہ آپ
نے جماعت کے جن لوگوں کو باہر سے بُلایا ہے اُن کو فوراً روک دیں ورنہ آپ کے خلاف
کارروائی کی جائے گی ۔ حالانکہ اس سے پہلے روک دیا گیا تھا اور بلانے کا میں نے حکم نہیں دیا
تھا۔ میں نے مجسٹریٹ کو لکھ دیا کہ یہ ظالمانہ حکم ہے اور اس طرح میری ہتک کی گئی ہے۔
مجسٹریٹ صاحب سمجھے یہ موقع اس کو ممنون کرنے کا ہے ۔ کہنے لگے آپ نے یہ کیا لکھ دیا ہے
سوچ لیں ۔ میں نے کہا تم کو اس سے کیا تم گورنمنٹ کی چٹھی لائے ہو اب اس کا جواب لے
جاؤ۔ پھر ہم چھ ماہ تک گورنمنٹ سے پوچھتے رہے کہ یہ حکم کس بناء پر جاری کیا گیا تھا مگر کوئی
جواب نہ دیا گیا ۔ آخر حکومت پنجاب کے چیف سیکرٹری نے کہا کہ ہم کافی ذلیل ہو چکے ہیں آپ
انوار العلوم جلد ۱۷
۳۵
بعض اہم اور ضروری امور ( ۱۹۴۳)
آئندہ اس بات کو نہ اُٹھائیں ۔ یہاں اُس زمانہ میں جس قسم کے افسر بھیجے گئے اُن کا اندازہ اس
سے ہو سکتا ہے کہ ایک افسر نے کہا یہ تو میں ماننے کیلئے تیار ہوں کہ احمدی اچھے ہوتے ہیں لیکن
میں یہ نہیں مان سکتا کہ جہاں احمدیوں کی کثرت ہو وہاں بھی وہ ظلم نہیں کرتے ۔
غرض کیا احرار اور کیا دوسرے مسلمان ، کیا گورنمنٹ اور کیا دوسری اقوام سب لوگ
ہمارے خلاف کھڑے ہو گئے ۔ دوسری اقوام کے اخبارات بھی احرار کی تائید اور حمایت کرتے
تھے۔ ایسے وقت میں تحریک جدید کو جاری کیا گیا۔ جب میں نے اس کے متعلق ارادہ کیا تو میں
خود نہ جانتا تھا کہ کیا کیا لکھوں گا مگر جوں جوں میں نوٹ لکھتا جاتا خدا تعالیٰ وہ طریق اور وہ
ذرائع سمجھاتا جاتا جن سے احمدیت مضبوط ہو سکتی تھی ۔ اُس وقت ہماری مالی حالت اتنی کمزور تھی
کہ تبلیغی ٹریکٹوں کی اشاعت سے ہم عاجز تھے ۔ ایسے حالات میں میں نے تحریک جدید جاری کی
اور اس کا ایک حصہ ریز رو فنڈ کا رکھا۔ جب میں نے اس کیلئے تحریک کی تو مجھے پتہ نہ تھا کہ میں کیا
بول رہا ہوں ۔ اُس وقت میں نے جو تقریر کی اُس کے الفاظ کچھ ایسے مبہم تھے کہ جماعت نے سمجھا
کہ تین سال کیلئے چندہ مانگ رہے ہیں اور وہ اکٹھا دینا ہے۔ نتیجہ یہ ہوا کہ مثلاً کسی کا ارادہ
سو روپیہ سال میں دینے کا تھا تو اُس نے تین سال کا چندہ تین سو رو پیدا کٹھا دے دیا۔ ایسے لوگ
بھی تھے جنہوں نے صحیح مفہوم سمجھا مگر ایسے بھی تھے جنہوں نے غلط سمجھا اور اللہ تعالیٰ کا ایسا فضل
ہوا کہ ایک لاکھ سات ہزار کے وعدے ہوئے ۔ جب دوسرے سال کیلئے تحریک کی گئی تو بعض
لوگ کہنے لگے ہم نے تو تین سال کا اکٹھا چندہ دے دیا تھا اب ہمیں کیا کرنا چاہئے؟ میں نے کہا
یہ طوعی چندہ ہے آپ اب نہ دیں مگر اُنہوں نے کہا ہم تکلیف اُٹھائیں گے اور خواہ کچھ ہواب
بھی ضرور چندہ دیں گے اور کہا کہ پہلے سے زیادہ دیں گے ۔ اس طرح اُنہوں نے تین سال
کیلئے جو اکٹھا چندہ دیا تھا دوسرے سال اُس سے زیادہ دیا کیونکہ وہ مجبور ہو گئے کہ اپنے اخلاص
کو قائم رکھنے کیلئے چندہ پہلے سے بڑھا کر دیں۔ بعض مخلص ایسے بھی تھے جنہوں نے اپنا سارے
کا سارا اندوختہ دے دیا تھا۔ ایک نے لکھا دوسرے سال میں نے شرم کی وجہ سے بتایا نہیں تھا
میں نے اپنی کچھ اشیاء بیچ کر چندہ دیا تھا ۔ پھر تیسرے سال سب کچھ بیچ باچ کر چندہ دے چکا
ہوں اب رقم کم کرنے پر مجبور ہوں ۔ لیکن نویں سال میں لکھا کہ خدا تعالیٰ نے کچھ رقم جمع کرنے
انوار العلوم جلد ۱۷
۳۶
بعض اہم اور ضروری امور ( ۱۹۴۳)
کی توفیق عطا کی اس لئے پہلے کی طرح ہر سال کا چندہ بڑھا کر ادا کروں گا ۔ دراصل جب میں در
تحریک جدید کے چندہ کا اعلان کر رہا تھا خدا تعالیٰ ۲۵ لاکھ ریز رو فنڈ کی تحریک جو پہلے کی گئی تھی
اُسے کامیاب بنانے کی بنیا درکھوا رہا تھا ۔
میرا شروع سے ارادہ تھا کہ اس چندہ سے ریز رو فنڈ قائم کیا جائے جو تبلیغ اور سلسلہ کے
دوسرے کاموں میں کام آئے ۔ میں نے اس روپیہ - سے زمین خریدی جو ساڑھے نو ہزار ایکڑ
ہے اور تحریک جدید کی ملکیت ہے یہ زمین ابھی آزاد نہیں بلکہ مقاطعہ پر ہے مگر ۸۰ مربع پورے
طور پر آزاد ہو چکے ہیں۔ ان کی ساری قیمت ادا کی جا چکی ہے اور ۱۲۰ مربع اس سال اور آزاد
کرا لئے جائیں گے ۔ ۱۶۰ مربعے باقی رہیں گے اور امید ہے کہ مارچ اور اپریل تک کچھ زمین
کی آمد سے اور کچھ نئے چندہ سے رقم لے کر اور زمین آزاد کرائی جا سکے گی اور کل تین سو مربعے
کے قریب زمین آزاد ہو جائے گی ۔ اس وقت جو زمین مقاطعہ پر ہے یا جو خراب ہے وہ اگر چھوڑ
دی جائے تو باقی زمین پنجاب کے ریٹ سے ۲۵ لاکھ کی اور وہاں کے ریٹ سے سترہ اٹھارہ لاکھ
کی ہے اور امید ہے کہ خدا تعالیٰ کا فضل ہو تو ۲۵ لاکھ کی پہلی قسط اور دو تین سال میں ہم جمع کر
لیں گے ۔ اس کے بعد دوسرے ۲۵ لاکھ کیلئے کوشش شروع کر دیں گے یہاں تک کہ خدا تعالیٰ
کے فضل سے ہر صوبہ بلکہ ہر ضلع میں ایسا مشن قائم کر دیا جائے گا کہ ہر زبان جاننے والے مبلغوں
اور ہر زبان کیلئے ٹریکٹوں کے ذریعہ تبلیغ کرے۔ عیسائیوں کے اس وقت ساٹھ ہزار مشنری کام
کر رہے ہیں ۔ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے رؤیا کے یہ معنی سمجھتا ہوں کہ آپ
نے ایک لاکھ سپاہی مانگے ۔ مگر آپ سے کہا گیا کہ پانچ ہزار دیئے گئے ہیں۔ اس کے یہ معنی ہیں
کہ پانچ ہزار چندہ دینے والوں سے پہلے فنڈ قائم کیا جائے گا پھر پانچ ہزار مبلغوں سے دوسرا
قدم اُٹھایا جائیگا اور پھر ایک لاکھ مبلغوں سے تیسرا قدم اُٹھایا جائے گا۔ گویا کم از کم ساٹھ کروڑ
روپیہ خرچ کیا جائے گا اور یہ دس ارب روپیہ کے فنڈ سے حاصل ہوگا ۔ دنیا کی کسی قوم نے اس
قدر ریز رو فنڈ جمع نہیں کیا مگر یہ تو خدا تعالیٰ جمع کرنے والا ہے۔ پھر یہ ایک لاکھ مبلغ ایسے
ہونگے ۔ جو اپنا سارا وقت خدمت دین اور تبلیغ احمدیت میں خرچ کریں گے ورنہ یوں تو سب ۔
سب احمدی مبلغ ہیں ۔
کے