ہندوستان کی روزانہ فی کس آمدنی

انوارالعلوم (جلد 17)

انوار العلوم جلد ۱۷
۳۷
بعض اہم اور ضروری امور ( ۱۹۴۳)
تحریک جدید اور پیغامی تحریک جدی؛ تحریک جدید کے اس فنڈ کی کامیابی نے پیغامیوں میں
ایک کسک پیدا کر دی ہے۔ وہ کہتے ہیں قادیان والے
یونہی پانچ ہزار بنتے ہیں ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اس رویا کے مصداق تو ہم
ہیں وہ کہتے ہیں کوئی امریکی آیا تھا اُس نے لکھا کہ ۵ ہزار پیغامی ہیں اس لئے ہم ہی اس رویا
کے مصداق ہیں ۔ حالانکہ اس خواب میں یہ نہیں کہ جنہیں کوئی پانچ ہزار کہہ دے وہ اس کے
مصداق ہیں ۔
پیغامیوں کی تعداد ہم نے پیغامیوں کے متعلق اندازہ لگایا تھا پچھے مردم شماری کرائی
گئی تھی سارا زورلگانے پر تین ہزار بنے تھے لیکن ہم تو کہتے ہیں کہ
تحریک جدید کے رجسٹروں میں چندہ دینے والوں کے نام لکھے ہوئے دیکھ لو وہ پانچ ہزار ہیں مگر
وہ کچھ نہیں بتاتے ۔ پھر ہم پوچھتے ہیں پانچ ہزار پیغامی چندہ دینے والے ہیں یا ان میں وہ بھی
شامل ہیں جو پوتڑوں میں پاخانہ پھرتے ہیں ۔ اگر وہ اس تعداد میں عورتیں اور بچے بھی شامل
کرتے ہیں تو وہ سپاہی کس طرح کہلا سکتے ہیں ۔ پس جب تک وہ پانچ ہزار چندہ دینے والے
ثابت نہ کریں اُس وقت تک یہ خواب اُن پر نہیں لگ سکتی ۔ مگر ہم چندہ دینے والے پانچ ہزار
پیش کرتے ہیں ۔
پھر پیغامی کہتے ہیں دس لاکھ کی تعداد میں سے پانچ ہزار نے چندہ دیا تو معلوم ہوا کہ ایک
قلیل حصہ نے اس تحریک میں حصہ لیا اور یہ فخر کی بات نہیں بلکہ شرم کا مقام ہے مگر انہیں اتنا بھی
معلوم نہیں کہ ایک خاندان کے سارے کے سارے افراد چندہ نہیں دیا کرتے ۔ خاندان میں کے۔
بعض بچے چھوٹے ہوتے ہیں اگر دس لاکھ کی تعداد ہو تو چندہ دینے والے دولاکھ رہ گئے ۔ پھر
یہ تحریک جدید کا چندہ ہے دوسرا نہیں جس کا ادا کرنا ہر ایک کا فرض ہے ۔ اس میں یہ شرط ہے کہ کم دوسرانہیں
از کم پانچ روپیہ تک چندہ دے اور دوسرا چندہ بھی ساتھ دے۔
ہندوستان کی روزانہ فی کس آمدنی ہمارا ملک بہت غریب ہے گاندھی جی نے
اعلان کیا تھا کہ یہاں اوسط آمدنی
ڈیڑھ آنہ روزانہ ہے اور دو روپے تیرہ آنے ماہوار فی کس آمدنی بنتی ہے۔ اگر کوئی پانچ آدمیوں

انوار العلوم جلد ۱۷
۳۸
بعض اہم اور ضروری امور ( ۱۹۴۳ )
کا کنبہ ہو تو اُن کے کھانے پینے ،شادی بیاہ ، موت وغیرہ کے اخراجات اُن کی چودہ روپیہ ماہوار
آمد سے ہی ہوتے ہیں ۔ پھر انہیں چندہ دینا ہوتا ہے، وصیت کا چندہ ادا کرنا ہوتا ہے ،جلسہ پر
آنے کے اخراجات بھی ادا کرنے پڑتے ہیں ، کوئی نہ کوئی اخبار خریدنا ہوتا ہے، کوئی کتاب خرید
لی جاتی ہے، غریبوں اور محتاجوں کی امداد کیلئے بھی کچھ نہ کچھ دینا ہوتا ہے اس طرح آمدنی کا ایک
تہائی یا کم از کم ایک چوتھائی حصہ چلا جاتا ہے۔ اتنے چندے ادا کرنے کے بعد اور اتنے غریب
ملک میں لوگوں کے متعلق یہ خیال کرنا کہ ہر فرد کو چندہ دینا دینا چاہئے کس طرح درست ہو سکتا ہے ۔
معلوم ہوتا ہے مولوی صاحب نے آمد کی اوسط چالیس روپیہ لگائی ہے اور اس کے مطابق ہم
سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اتنا چندہ بتاؤ۔
ہے۔
مجھے فرانس کی ایک ملکہ کی مثال یاد آ گئی ۔ ایک دفعہ کچھ غریب اکٹھے ہو کر اُس کے محل کے
پاس گئے اور روٹی روٹی کا شور مچایا ۔ ملکہ نے پوچھا یہ لوگ کیوں شور مچا رہے ہیں؟ بتایا گیا کہ
کہتے ہیں روٹی نہیں ملتی ۔ ملکہ نے کہا روٹی نہیں ملتی تو کیک کیوں نہیں کھاتے ۔ مولوی صاحب بھی
معلوم ہوتا ہے ایسے ہی مرض میں مبتلاء ہیں ۔ کہتے ہیں دس لاکھ جماعت ہے تو چالیس کروڑ چندہ
ہونا چاہئے تھا حالانکہ صاف بات ہے پانچ ہزار تو وہ اپنی تعداد مانتے ہیں۔ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کا رؤیا اپنے آپ پر چسپاں کرنے کیلئے وہ اس لحاظ سے اپنا چندہ دولاکھ دکھا
دیں۔ آخر میں تو مولوی صاحب نے غضب ہی کر دیا ۔ کہتے ہیں کہاں ہے بیس لاکھ روپیہ چندہ
کا ؟ ؟ دکھاؤ !! ! گور گویا ہم اُن کو منی آرڈر رڈر کر کر - کے بھیج دیں تب وہ مانیں گے کہ بیس لاکھ روپیہ ہمیں چندہ
وصول ہوا ہے ۔ ہم تو ایسے حوصلے والے ہیں کہ مولوی صاحب قادیان سے جاتے ہوئے کئی
ہزار روپیہ کی کتب لے گئے ۔ میرے پاس اُس وقت لوگ آئے کہ یہ چیزیں لے جانے سے اُن
کو روکا جائے ۔ میں نے کہا جہاں مولوی صاحب جاتے ہیں وہاں ہی ان چیزوں کو بھی جانے دو
مگر ان کی حالت یہ ہے کہ ہمارے گھر کا حساب مانگ رہے ہیں ۔
میں امید کرتا ہوں کہ جنہوں نے ا نے ابھی تک چندہ تحر چندہ تحریک جدید نہیں لکھا یا وہ اب کے بڑھ چڑھ
کر قربانی کریں گے ۔ آئندہ کیلئے میرے مد نظر ایک اور سکیم ہے جو پچھلے سال نہ تھی مگر اس
سال اس کا حصہ معین طور پر میرے دل میں ہے ۔ میں ابھی اس کا ذکر نہیں کرتا اگلے سال ظاہر

انوار العلوم جلد ۱۷
۳۹
بعض اہم اور ضروری امور ( ۱۹۴۳ )
کروں گا اِنْشَاءَ اللهُ تَعَالیٰ اور اگر خدا تعالیٰ کی یہ مشیت نہ ہوئی تو لکھ کر لفافہ میں بند کر دوں نہ
گا۔ میرے دل میں یہ اُمنگ ہے کہ پانچ ہزار چندہ دینے والے ایک لاکھ ۹۵ ہزار احمدی ہو
جائیں اور پانچ ہزار مبلغ تمام دنیا میں ہم پھیلا دیں۔ پھر ایک لاکھ تک مبلغ پہنچا دیئے جائیں ۔
یہ سکیم اس وقت پاگل کی بڑ ہے لیکن ایسی شاندار بڑ ہے کہ جس نے بھی اس کے پورا کرنے میں
حصہ لیا اس بات کا خیال کر کے بھی اُس کی روح آسمان کی بلندیوں میں اُڑنے لگے گی کہ
قیامت تک میرے لئے رات دن تبلیغ میں مصروف رہنے والے دنیا میں موجود ہونگے ۔ میں مر
کر بے نام و نشان ہو جاؤں گا ، میری ہڈیاں خاکستر ہو جائیں گی ، میری نسل سے پیدا ہونے والی
اولا د کو بھی میرا پتہ نہیں ہو گا مگر اس چندہ سے مستقل طور پر میری طرف سے سارا سال کوئی مبلغ
تبلیغ کر رہا ہوگا۔ میں سمجھتا ہوں جن لوگوں نے اس دور میں حصہ لیا ہے وہ اس بات کے مستحق
ہیں کہ تھوڑی قربانی سے بھی زیادہ ثواب حاصل کریں ۔ مگر آئندہ کیلئے شرائط زیادہ سخت کر دیئے
جائیں گے اور نرم شرائط سے خدا تعالیٰ کے سپاہیوں میں لوگ داخل نہ ہوسکیں گے۔
اب میں تحریک جدید کے دوسرے حصوں کی طرف توجہ کرتا ہوں اور جو تشنہ تکمیل ہیں ۔
میں جان بوجھ کر ان بعض حصوں کی طرف سے خاموش تھا۔ اس سال ارادہ ہے کہ ان پر بھی زور
دیا جائے۔ مجھے اِس کام میں ایک اور بات بہت تکلیف دہ معلوم ہوئی اور وہ یہ کہ جو کارکن
تحریک جدید کی زمینوں پر بھیجے جا رہے ہیں اُن کے کام دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ احمدی ماں باپ
اپنے بچوں کو محنت و مشقت کی عادت نہیں ڈالتے ۔ ہم منشی وہاں بھیجتے مگر وہ بھاگ آتے پھر اور
بھیجتے وہ بھی بھاگ آتے ۔ اسی طرح کام کرنے کے لحاظ سے ایسے بھی تھے جو یہ کہتے کہ ہم رات
کو کام نہیں کر سکتے ، ایسے بھی تھے جو یہ کہتے کہ آج نہیں کل کام کریں گے۔ ہمیں اس طرح
جماعت کے نوجوانوں کے اخلاق دیکھنے کا موقع ملا ۔ تعجب ہے کہ پرانے لوگ بہت کام کر لیتے
مگر نئی پود میں کم محنت کرنے کی عادت پائی جاتی ہے ۔ اُدھیڑ عمر والوں میں سے اکثر عمدگی سے
کام کرنے والے ثابت ہوئے مگر نو جوانوں میں سے اکثر نکتے نکلے ۔ میں جماعت کو اس طرف
توجہ دلاتا ہوں کہ اس نے اگر ایسی ہی نسل پیدا کی تو وہ اسلام کی لڑائیاں نہیں لڑسکیں گے بلکہ
بھگوڑے ثابت ہوں گے ۔ اگر ہمارے بچے زیادہ سے زیادہ محنت نہیں کر سکتے ، اگر ہمارے ۔ بچے

انوار العلوم جلد ۱۷
۴۰
بعض اہم اور ضروری امور ( ۱۹۴۳)
زیادہ سے زیادہ مشقت نہیں برداشت کر سکتے ، اگر ہمارے بچے زیادہ سے زیادہ جفاکش نہیں
ثابت ہو سکتے تو سمجھ لیجئے کہ وہ کچے انڈے کی طرح ہیں اور میں کہتا ہوں وہ روئی میں لپیٹ کر
رکھنے کے قابل ہونگے ۔ پس اگر ہماری جماعت نے ایسے بچے پیدا کئے ہیں تو اس نے کوئی کام
نہیں کیا اور اگر خدام الاحمدیہ نے ایسے نوجوان پیدا کئے ہیں تو اس نے کچھ نہیں کیا۔ ان حالات
کو دیکھ کر میں نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر آئندہ کوئی ایسا موقع پیش آیا اور نوجوانوں نے ایسا نمونہ
دکھایا تو ہم خدام کو سزا دیں گے ۔ میں سمجھتا ہوں یہ بڑی شاک پہنچانے والی بات ہے۔ مگر
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ قومی اور جماعتی طور پر سزا دینا بھی ضروری ہوتا ہے
چنانچہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اگر کوئی قاتل نہ پکڑا جائے اور دیت نہ دی جائے
تو سارے علاقہ سے ہم دیت لیں گے ۔ پس میں وقت پر اطلاع دیتا ہوں کہ ہماری جماعت
کے نوجوانوں کا ایک حصہ سُست اور غافل ہے ، محنت و مشقت کرنے کا عادی نہیں ، اپنے
فرائض کا اسے احساس نہیں اور اس کیلئے مقامی جماعتیں ذمہ دار ہیں کیونکہ ان کا فرض ہے کہ
محنت و مشقت سے کام کرنے والے، افسروں کی اطاعت کرنے والے، سمجھ و عقل سے کام
کرنے والے ، جفاکش اور محنتی نوجوان پیدا کریں ۔ اگر کوئی جماعت ایسا نہیں کرتی تو وہ سمجھ لے
کہ اپنے فرض کی ادائیگی میں کوتاہی کرتی ہے خواہ وہ دس کروڑ روپیہ بھی چندہ دے کیونکہ
آدمیوں کے مقابلہ میں روپیہ کی کچھ حقیقت نہیں ہے۔ اس سال کیلئے جونئی تجاویر میں پیش کرنا
چاہتا ہوں جماعتیں ان کو نوٹ کر لیں اور یاد کر لیں تا کہ ان پر عمل کر سکیں ۔
ا۔ جس قدر بڑی جماعتیں ہیں اور اپنی چھوٹی سی جماعت کو مد نظر رکھتے ہوئے) بڑی
جماعت سے مراد وہ جماعت ہے جس کے مرد، عورتیں اور بچے ملا کر پانچ سو کی تعداد میں
ہوں ۔ اُس جماعت کا فرض ہے کہ ہر سال اپنی مردم شماری کرائے اور نقشہ پر کر کے مرکز
میں بھیجے جس میں یہ امور درج ہوں ۔
(۱) پچھلے سال افراد کی تعداد کتنی تھی
(۲) ۱۲ ماہ کے بعد ان افراد میں سے کتنے کم ہوئے ۔ (i) فوت سے (ii) ارتداد سے
(iii) کہیں دوسری جگہ چلے جانے کی وجہ سے

انوار العلوم جلد ۱۷
۴۱
بعض اہم اور ضروری امور ( ۱۹۴۳ )
(۳) اس سال کتنے افراد کی زیاتی ہوئی (1) پیدائش کے ذریعہ (ii) باہر سے آنے کی وجہ
سے (iii) احمدی ہونے کی وجہ سے ۔
۔
یہ نقشہ ہر سال بھجوانا ضروری ہوگا ۔ لاہور، امرتسر، سیالکوٹ اور غالباً دہلی بھی ان
جماعتوں میں شامل ہے جن کے افراد کی تعداد پانچ سو سے زیادہ ہے۔ پہلا نقشہ جنوری میں مل
جانا چاہئے ۔ اس قانون کے اندر کون سی جماعت آتی ہے یہ اعلان کرا دیا جائے گا۔ چونکہ کام
زیادہ ہے اس لئے میں میعاد بڑھا دیتا ہوں یہ نقشے فروری کی ۲۹ تاریخ تک پہنچ جائیں ۔ جن
میں لکھا ہو کہ اس وقت کل افراد کی یہ تعداد ہے۔ پہلے سال کے نقشہ میں کمی بیشی نہ لکھی جائے گی
صرف یہ لکھا جائے گا۔
(۱) مرد اتنے ہیں
(۲) عورتیں اتنی ہیں
(۳) ۱۲ سال سے کم عمر کے بچے اتنے ہیں ۔
چوتھا خا نہ یہ ہوگا کہ اس سال میں کوئی فرد یا خاندان مرتد ہوا یا نہیں ۔
پانچواں خانہ یہ کہ کمزور اور قابل نگرانی کون کون ہیں ۔
چھٹا یہ کہ لڑکے لڑکیوں میں سے کتنے تعلیم پارہے ہیں ۔
ساتواں لڑکوں اور لڑکیوں میں سے کتنے با ترجمہ قرآن پڑھ سکتے ہیں اور دینیات کتنے سیکھ
رہے ہیں ۔
یہ نقشہ اس سال فروری کے آخر تک اور آئندہ جنوری کی ۳۱ تاریخ تک بھیج دینا چاہئے ۔
پھر اس میں یہ بھی لکھنا چاہئے کہ ریلوے، ڈاک خانہ ، سیکریٹریٹ اور عدالتوں میں کتنے ملازم ہیں
یہ بھی اپنی الگ الگ انجمن بنائیں سوائے مقامی انجمن کے، تا کہ معلوم ہو سکے کہ ان محکموں میں
کتنے احمدی ملازم ہیں ۔ پھر اگلے سال بتائیں کہ اِن میں سے کتنے تبدیل ہو کر دوسری جگہوں میں
چلے گئے یا فوت ہو گئے ۔ کتنے نئے ملازم ہوئے یا ملازم کرائے گئے ۔ اس سال ان کی مجموعی
تعداد کتنی ہے۔ اگلے سال کتنی تھی تا کہ اندازہ لگایا جا سکے کہ ان ملازمین کی تنخواہ گر رہی ہے یا
بڑھ رہی ہے۔ اگر گر رہی ہے تو اس کا سبب کیا ہے ۔ یہ کام مرکز میں امور عامہ کے سپرد ہوگا۔

آج 10 میں سے 10 باقی