قرآن کریم کے تراجم

انوارالعلوم (جلد 17)

انوار العلوم جلد ۱۷
۴۲
بعض اہم اور ضروری امور ( ۱۹۴۳)
عالمی جنگ ختم ہونے کے (۲) دوسری تجویز میں یہ کرتا ہوں کہ اس وقت آثار
ایسے نظر آ رہے ہیں کہ سال دو سال تک جنگ ختم ہو
بعد تبلیغ کے وسیع مواقع جائے گی اور اس کے بعد فوراً تبلیغی میدان وسیع ہو جائے
گا۔ یہ ناظر صاحب دعوة و تبلیغ اور انچارج صاحب
تحریک جدید کا کام ہے کہ وہ کچھ اور واقف کاروں کو ساتھ ملا کر جنگ کے بعد مختلف ملکوں کیلئے
تبلیغی لٹریچر کا نقشہ تیار کریں کہ کسی ملک کیلئے کسی قسم کا لٹریچر مفید ہو گا پھر اس کی منظوری مجھ سے
لے کر جنگ کے ختم ہونے سے پہلے پہلے اس کے چھپوانے کا انتظام کیا جائے ۔ پہلے تو یہ شکایت
کی جاتی تھی کہ روپیہ جمع کرنا انجمن کے سپر د ہے اور اسلام واحمدیت کی ترقی کی تجاویز خلیفہ کے
ذہن میں آتی ہیں جن پر عمل کرنے کیلئے روپیہ نہیں ہوتا ۔ مگر اب خدا تعالیٰ کے فضل سے روپیہ
ہے اور آتا رہے گا۔ اب ہمیں بعد جنگ مختلف ملکوں مثلاً برطانیہ، جرمنی، اٹلی ، فرانس ، جاپان ،
چین ، امریکہ وغیرہ کی ضروریات کے متعلق کس قسم کا لٹریچر تیار کرنا چاہئے ، پہلے اس کا فیصلہ کر
لینا چاہئے اس کے بعد میرے مشورہ سے ایسے آدمی مقرر کئے جائیں جو لٹریچر تیار کریں۔
قرآن کریم کے تراجم (۳) تیسری تجویز یہ ہے کہ اس وقت انگلستان میں مختلف
ممالک کے لوگ آئے ہوئے ہیں اور ہم آسانی سے اچھے
جرمنی، اٹالین اور روسی زبانیں جاننے والے لوگ پا سکتے ہیں یہ لوگ مصیبت زدہ ہیں اور
تھوڑے روپیہ پر کام کر سکتے ہیں ۔ ہم نے مولوی جلال الدین صاحب شمس کو اس بارے
میں لکھا تھا۔ انہوں نے جواب دیا ہے کہ میں اس بارے میں انتظام کر رہا ہوں ۔ ترجمۃ القرآن
کے محکمہ کو میں ہدایت دیتا ہوں کہ جتنا حصہ وہ صاف کر چکے ہیں وہ شمس صاحب کو بھجوا دیں
تا کہ وہ آگے کسی اور زبان میں ترجمہ کرانے کا انتظام کریں۔ اس طرح کام میں بہت سہولت ہو
جائے گی۔ اس کے بعد عربی دان اس ترجمہ پر نظر ثانی کر لیں گے اور ہم جلد ہی مختلف زبانوں میں
قرآن کریم کے تراجم شائع کر سکیں گے۔ اس میں دیر نہ کرنی چاہئے جنگ کے بعد لوگ جلد حق
قبول کرنے کیلئے تیار ہوں گے اس لئے تفصیلات کی طرف زیادہ نہیں جانا چاہئے بلکہ زیادہ فائدہ
پہنچانے کی کوشش کرنی چاہئے اور وہ اسی طرح پہنچ سکتا ہے کہ جلد سے جلد تبلیغی لٹریچر تیار کیا جائے ۔

انوار العلوم جلد ۱۷
۴۳
بعض اہم اور ضروری امور ( ۱۹۴۳ )
ا۔
اس کے بعد جماعت کو اس امر کی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ ہمارا عمل اور نمونہ جو ہے وہ
ہماری تبلیغ سے زیادہ اثر رکھتا ہے۔ جب تک ہم دنیا پر یہ روشن نہ کر دیں کہ ہم اچھے اور اعلیٰ
اخلاق کے انسان ہیں ، خدا کا خوف ہر موقع اور ہر قدم پر رکھنے والے انسان ہیں اُس وقت تک
یہ امید رکھنا کہ صرف ہماری ظاہری باتوں سے لوگوں پر اثر ہو گا اور وہ اسلام کی طرف کھنچے چلے
آئیں گے وہم ہے۔ ہم تو دیکھتے ہیں کہ ہم جو نیک اور اچھے کام کرتے ہیں اُن کی بھی لوگ بُری
تعبیر لیتے ہیں ۔ ہمارے ہمارے گھر میں حضرت اماں جان کی ایک خادمہ ہے وہ ہے تو نوکر ، مگر کہے،
مجھے دکھانے کیلئے گھر والے نمازیں پڑھتے ہیں ۔ گویا سال ہا سال سے اُسے دکھانے اور احمدی
بنانے کیلئے سارے گھر کے لوگ نمازیں پڑھتے تھے ۔ اب کچھ کہنے لگی ہے کہ خدا کیلئے نمازیں
پڑھتے ہیں تو ہمارے اچھے سے اچھے کام کی بھی لوگ بُری تعبیر کر لیتے ہیں لیکن اگر ہم اچھے کام نہ
کریں گے تو لوگ ہمیں بد نام کریں گے اور اُن کا حق ہو گا کہ جو چاہیں کہیں اور ہم اس بات کے
مستحق ہونگے کہ اُن کی باتیں سنیں ۔ آجکل میں دیکھتا ہوں کہ کچھ قوانین ایسے ہیں کہ احمدی بھی
سمجھتے ہیں کہ اُن پر عمل کر لیا جائے تو کوئی حرج نہیں ہے کیونکہ ایسا کرنا قانوناً جائز ہے ۔ مثلاً بعض
فوجیوں نے بتایا کہ جب کسی شہر کو فتح کر کے اُس میں داخل ہوتے ہیں تو افسر کہہ دیتے ہیں کہ
۲۴ گھنٹے تک ہمیں کچھ نہ بتاؤ اور جو چاہو کر لو مگر کسی احمدی کیلئے اِس اجازت کے باوجود اسلامی
تعلیم کے خلاف کوئی بات کرنا جائز نہ ہوگا اور اگر احمدی اس کا مرتکب ہوگا تو ہم اُسے سزا دیں
گے۔ دراصل مؤمن انسانوں کے دشمن نہیں ہوتے بلکہ بُرے افعال کے دشمن ہوتے ہیں ۔ ہم نہ
اٹلی کے دشمن ہیں ، نہ جرمنی کے، نہ جاپان کے، ہم مکاؤ اور ٹو جو اور ہٹلر کے دشمن نہیں بلکہ ان
کے افعال کے دشمن ہیں ۔ پس کسی فعل کے متعلق قانون کا جواز کوئی جواز نہیں ہے ۔ جو اس دھوکا
میں پڑ کر کوئی فعل اسلام کی تعلیم کے خلاف کرے گا وہ اپنے دین اور ایمان کو خراب کر لے گا۔
اس سال ایک دو واقعات اس قسم کے پیش آئے ہیں مثلاً ایک واقعہ تو یہ ہے کہ ایک شخص
نے اپنی زمین کسی کے پاس فروخت کی ۔ دس گیارہ ماہ کے بعد اس کے بیٹے نے زمین خرید نے
والے پر نالش کر دی ۔ انگریزی قانون اس کی اجازت دیتا ہے مگر سوال یہ ہے کہ کیا اخلاقاً یہ
جائز ہے؟ اگر ایسی بات ہو کہ باپ بیٹے کا دشمن ہو اور بیٹے کو جائداد سے محروم کرنے کیلئے بیچے

انوار العلوم جلد ۱۷
ママ
بعض اہم اور ضروری امور ( ۱۹۴۳)
اور اگر بیٹا سمجھے کہ اس جائداد کے بغیر وہ گزارہ نہیں کر سکے گا تو اُس کا حق ہے کہ فروخت کردہ
جائداد حاصل کرنے کی کوشش کرے ورنہ اگر باپ نے ایسا کیا تھا اور اُس کا حق مارا تھا تو بیٹے کو
چاہئے کہ وہ نا خلف نہ بنے ۔ اور اگر باپ بیٹے میں لڑائی جھگڑا نہیں وہ اکٹھے رہتے ہیں تو ایسی
صورت میں زمین خریدنے والے سے جا کر بیٹے کا لڑنا دھوکا بازی ہوگی کہ باپ نے روپیہ لے
لیا اور بیٹے سے دعویٰ دائر کرا دیا۔ اگر اسے قانون جائز قرار دے اور آج تک کے سارے
وائسرائے لکھ دیں کہ ایسا کرنا جائز ہے تو بھی یہ جائز نہ ہوگا۔ دنیا کی کون سی اسمبلی ہے جو اس
بات کو جائز قرار دے سکے جسے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جائز قرار نہیں دیا۔ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے تو یہاں تک فرمایا ہے کہ میں بھی انسان ہوں اور ہو سکتا ہے کہ کوئی شخص
زیادہ باتیں کرنے والا ہو اور میں اُس کے حق میں فیصلہ کر دوں ۔ اس طرح میں جسے کچھ دلا
دوں وہ اُس کیلئے دوزخ کا ٹکڑا ہو گا لیے پس جب خلاف حق رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فیصلہ
بھی امن پیدا نہیں کر سکتا اور خدا تعالیٰ کے عذاب سے نہیں بچا سکتا تو انگریز جو صرف سیاست
سے تعلق رکھتے ہیں وہ ایسے کیونکر ہو سکتے ہیں کہ وہ کسی ایسی بات کو جائز قرار دے دیں جسے
خدا تعالیٰ نے ناجائز قرار دیا ہے۔ مجھے اِس سلسلہ میں ایک اور تکلیف دہ تجربہ ہوا ہے اور وہ یہ کہ
جب بیٹے کی طرف سے باپ کی فروخت کی ہوئی زمین کے خلاف نالش ہوئی تو جس شخص کے
پاس زمین بیچی گئی تھی وہ غیر احمدی تھا۔ مگر اُس نے مجھے لکھا کہ میں احمدی ہوں اور مجھ پر احمد یوں
کی طرف سے ظلم کیا جا رہا ہے۔ میں نے کہا اس میں احمدی اور غیر احمدی کا کیا سوال ہے جس
بیٹے نے باپ کی فروخت کردہ زمین کے خلاف نالش کی ہے اُس نے غلطی کی ہے۔ اِس پر
احمدیوں کے خط آنے شروع ہو گئے کہ اس نے آپ کو دھوکا دیا ہے وہ غیر احمدی ہے۔ بے شک
اُس نے غلطی کی کہ احمدی : احمدی نہ ہوتے ہوئے ا۔ ئے اپنے آپ کو احمدی کہا مگر انصاف کے معاملہ میں
احمدی اور غیر احمدی کا کیا سوال ہے۔ غیر احمدی نہیں اگر کوئی دہر یہ ہو تو اُس سے بھی انصاف
کرنا ضروری ہے۔
حضرت خلیفہ اول کی ایک لڑکی احمدیت سے پہلے امرتسر کے غزنویوں کے خاندان میں
بیاہی گئی تھی ۔ آپ جب قادیان تشریف لاتے تو امر تسر بھی اُترتے ۔ ایک دن آپ نے اُن کے

انوار العلوم جلد ۱۷
لده
بعض اہم اور ضروری امور ( ۱۹۴۳)
نوکر کو کوئی سو دالانے کیلئے اٹھنی دی ۔ وہ سو دالے آیا اور ساتھ اُٹھنی بھی لے آیا۔ آپ نے اُس
سے پوچھا تم نے یہ کیا کیا ؟ کہنے لگا جب دُکاندار کوئی چیز لینے اندر گیا تو میں نے اٹھنی اُٹھالی اور
چونکہ وہ کر اڑ تھا اس لئے میرے لئے اُس کا مال لے لینا جائز تھا ۔ انصاف کے معاملہ میں یہ کہنا
کہ فلاں غیر احمدی ہے ایسی ہی بات ہے جیسی اس نوکر نے کی ۔ بے شک اُس نے یہ جھوٹ بولا
کہ اپنے آپ کو احمدی کہا یہ اُس کی کمزوری تھی اُس نے سمجھا اگر میں ان سے یہ کہ یہ کہوں گا کہ میں
غیر احمدی ہوں تو وہ کہیں گے تمہارا مال لے لینا ہمارے لئے جائز ہے اِس ڈر سے اُس نے
جھوٹ بولا مگر میں کہتا ہوں اگر وہ دس ہزار دفعہ بھی خدا اور اُس کے رسول کا انکار کرتا ہو تو بھی
فتوی یہی دیا جا تا کہ جو تیرا حق ہے وہ تجھے ملنا چاہئے ۔ پس مجھے تعجب ہے اُن احمد یوں پر جنہوں
نے مجھے لکھا کہ اس شخص نے اپنے آپ کو احمدی کہہ کر آپ کو دھوکا دیا ہے وہ دراصل غیر احمدی
ہے۔ ہماری جماعت کے لوگوں کو چاہئے کہ اس قسم کی باتوں سے بچیں ۔ خواہ قانون کوئی چیز دلا
دے جب تک اسلام اسے جائز نہ قرار دے وہ جائز نہیں ہو سکتی ۔ باپ کی فروخت کی ہوئی زمین ۔
اُسی صورت میں لینی جائز ہو سکتی ہے جب باپ بیٹے کا دشمن ہو اور اُسے نقصان پہنچانے کیلئے
جائداد فروخت کرے ۔ ایسی حالت میں بھی بیٹے کی سعادت مندی یہی ہے کہ اُس جائداد کو چھوڑ
دے۔ لیکن اگر چھوڑ دینا اُس کے بس کی بات نہ ہو تو حاصل کر سکتا ہے ورنہ جو کام باپ نے کیا
خواہ دشمنی سے ہی کیا بیٹا اگر اس میں باپ کا مقابلہ کرتا ہے تو وہ نا خلف ہے اور قصور وار ہے۔
اسی طرح ایک قانون اراضی ہے جس کے متعلق بہت گڑ بڑ پڑی ہوئی ہے ۔ اگر تو کسی نے
۔ ۔
زمین قرضہ کے سود میں لوٹی ہو تو اُس سے زمین واپس لے لینا جائز ہے لیکن اگر کسی نے بیچی ہے
اور قیمت وصول کی ہوئی ہے تو اُس کا اِس طرح واپس لینا جائز نہیں ہے۔ مجھے ایک شخص کے
متعلق بتایا گیا جسے ہم اخلاقی طور پر مجرم قرار دے چکے ہیں کہ اُسے کسی نے کہا تم اپنی فروخت
شدہ زمین واپس لے سکتے ہو تو اُس نے کہا میں ایسا بے شرم نہیں ہوں کہ بیچی ہوئی زمین واپس
لے لوں ۔ اس سے مجھے بہت خوشی ہوئی ۔ پس بچی ہوئی چیز واپس نہیں لینی چاہئے خواہ حکومت کا
قانون اُسے دلائے ۔ حکومت نے یہ تو نہیں کہا کہ جو بیچی ہوئی زمین نہ لے گا اُس کو اتنی سزادی
جائے گی تو اس قانون کے ذریعہ زمین واپس لینا بھی جائز نہیں ہے۔

آج 10 میں سے 10 باقی