۲۰۴۳ء
انوارالعلوم (جلد 17)
انوار العلوم جلد ۱۷
۴۷
بعض اہم اور ضروری امور ( ۱۹۴۳)
تمہیں آنے والی حالت پسند ہے یا موجودہ؟ تو وہ یہی کہے گا کہ اس وقت میرا چپڑاسی ہونا اُس
زمانہ کے امیر و کبیر ہونے سے اچھا ہے۔ تو خدا تعالیٰ کی جماعتوں میں اس قسم کی چیزیں بھی آتی
ہیں اور جماعت احمد یہ میں بھی آجائیں گی مگر جو مزا آج گالیاں کھانے اور ماریں سہنے میں ہے
وہ اُس وقت نہیں آئے گا ۔ کس قدر ہمیں اس وقت حسرت ہوتی ہے جب ہم حدیثیں پڑھتے ہیں
کہ کاش! ہم بھی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد مبارک میں ہوتے اور آپ کی زیارت کا
شرف حاصل کرتے خواہ کتنی دور سے زیارت نصیب ہوتی ۔ خدا تعالیٰ نے یہ ہم پر فضل کیا ہے کہ
اُس نے ایک ایسا انسان ہم میں بھیجا جسے قرآن کریم میں خدا تعالیٰ نے رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم کا مثیل قرار دیا ہے۔ مگر باوجود اس کے ہمیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ظل مل گیا اصل کو
دیکھنے کی ایسی خواہش ہے کہ بعض اوقات تو نا قابلِ برداشت ہو جاتی ہے۔ جب میں صحابہ کرام
کی قربانیوں کا ذکر پڑھتا ہوں اور دیکھتا ہوں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک صحابی
اس لئے کھڑا ہے کہ آپ تک دشمن کا کوئی تیر نہ پہنچے اور تیر وہ اپنے جسم پر کھائے اور جب وہ تیر
کھا کر مدہوش ہو جاتا اور گر پڑتا ہے تو ایک دوسرا اُس کی جگہ یہ کہہ کر لے لیتا ہے کہ اس نے تو
کافی نعمت حاصل کر لی اب مجھے یہ نعمت حاصل کرنے دیں ، تو دل بے تاب ہو جاتا ہے۔
پس اللہ تعالیٰ کا یہ بہت بڑا احسان ہے کہ ہمیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا زمانہ
نصیب ہوا ۔ اس کے مقابلہ میں دنیا کے مال اور دوسری چیزیں کیا حقیقت رکھتی ہیں ۔
آج سے سو سال بعد دنیا کا جو بہت بڑا بادشاہ ہو اُس میں اگر احمد بیت کا ایمان
ہوگا تو وہ کہے گا آج بادشاہ ہونے کی بجائے اگر میں حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کی ڈیوڑھی کا دربان ہوتا یا آپ کی بستی میں تنور کی دُکان کرتا تو بہت اچھا
ہوتا ۔ پس یہ دنیا کی چیزیں ہیں کیا ؟ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام الوصیت میں تحریر
فرماتے ہیں ۔
۲۰۴۳ء
احمدیت کیلئے مال آئیں گے اور ضرور آئیں گے اِس بات کا مجھے ڈر نہیں البتہ اس
بات سے ڈرتا ہوں کہ ان اموال کو سنبھالنے والے دیانت دار ملیں گے؟ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کے وقت ایک لاکھ روپیہ آنا بھی ناممکن سمجھا جاتا تھا مگر اب آٹھ دس لاکھ
انوار العلوم جلد ۱۷
۴۸
بعض اہم اور ضروری امور ( ۱۹۴۳)
روپیہ سالانہ آ جاتا ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں تو بعض اوقات ایسی
حالت ہوتی تھی کہ اُس کا خیال کر کے رقت آجاتی ہے ۔ زلزلہ کے دنوں میں جب اعلان کیا گیا
کہ عذاب آنے والا ہے تو باہر سے مہمان زیادہ آنے لگے اور کثرت سے لوگ باغ میں ٹھہرے
ہوئے تھے۔ ایک دن حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے والدہ کو بلایا اور کہا آج میرے
پاس کچھ ہے نہیں کہیں سے کچھ قرض لے لیں ۔ یہ کہہ کر آپ نماز کیلئے گئے جب واپس آئے تو
اندر جا کر دروازہ بند کر لیا اور پھر مسکراتے ہوئے باہر آئے اور والدہ سے فرمایا۔ میں نے ابھی
کہیں سے قرض لینے کیلئے کہا تھا مگر ایک غریب نے جس کے تن کے کپڑے بھی ثابت نہ تھے یہ
پوٹلی مجھے دی ہے۔ میں سمجھا اس میں دھیلے پیسے ہوں گے مگر جب اندر جا کر میں نے اسے کھولا تو
اس میں سے دوسو سے زیادہ روپیہ نکلا ہے معلوم نہیں کس حالت میں وہ شخص لایا ہے۔ کہاں
وہ
زمانہ اور کہاں یہ ۔ گو ہماری ضرورتیں بڑھ گئی ہیں اور مومن کا خرچ زیادہ اور آمد کم ہی رہتی ہے
کیونکہ وہ خدا تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرنے کا جنون اپنے سر میں رکھتا ہے ۔ جو کچھ اس کے پاس
آتا ہے اسے خدا کی راہ میں خرچ کر دیتا ہے ۔ ریز رو فنڈ اسی لئے رکھا گیا ہے کیونکہ روپیہ پاس
ہو تو خرچ ہو جاتا ہے ۔ اپنی جماعت کے لحاظ سے یہ روپیہ دین کیلئے خرچ ہو جاتا ہے اور مولوی
محمد علی صاحب کے لحاظ سے میری ذات پر خرچ ہوتا ہے مگر خرچ ضرور ہو جاتا ہے تو مومن کے
پاس روپیہ جمع نہیں رہتا ۔ ہاں جب ضرورت پیش آئے تو خدا تعالیٰ ضرور دے دیتا ہے اور اُس
وقت جو ایمان بڑھتا ہے وہ دنیا کے خزانوں سے کہاں بڑھ سکتا ہے۔ پس اللہ تعالیٰ پر توکل کرو۔
اپنی بہنوں اور بیٹیوں کو ورثہ دو اِس سے تمہارا نقصان نہ ہوگا ۔ جب تم سب کے سب اس پر
عمل کرو گے تو تمہاری بیٹیاں اگر جائداد میں سے اپنا حصہ لے جائیں گی تو دوسروں کی بیٹیاں
تمہارے ہاں لے بھی آئیں گی ۔ پس ورثہ دینے کے متعلق میں پھر تاکید کرتا ہوں ۔ ہمارا
تمام سہارا خدا تعالیٰ پر ہے اور اُسی پر ہمیں بھروسہ ہے ، اُس پر بدظنی نہ کرو کہ اگر اُس کے حکم
پر عمل نہ کرو گے تو نقصان اُٹھاؤ گے ۔ ( ما خوذ از رجسٹر فضل عمر فاؤنڈیشن )
ا ابو داؤد کتاب القضاء باب فى قضاء القاضي اذا اخطأ
الوصیت صفحه ۲۱ روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۱۹ ( مفهوماً )
انوار العلوم جلد ۱۷
۴۹
اُسوه حسنه
از
سید نا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني
المسيح
احمد
اسوه حسنه