نمونہ کی مطابقت دنیا کے ہر کام میں ملحوظ رکھی جاتی ہے
انوارالعلوم (جلد 17)
انوار العلوم جلد ۱۷
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
اسوه حسنه
اُسوه حسنه
( تقریر فرموده ۲۸ / دسمبر ۱۹۴۳ء بر موقع جلسه سالانه قادیان )
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :-
آج جس موضوع پر میں اپنے خیالات کا اظہار کرنا چاہتا ہوں اُس کے متعلق میرا ارادہ تو
پہلے سے ہی تھا کہ میں اسے جماعت کے سامنے بیان کروں مگر مزید تحریک مجھے اس طرح ہوئی
کہ ایک احمدی نوجوان نے مجھے لکھا کہ ہمارے جلسہ کی تقریروں میں جہاں علمی مضامین بیان
کئے جاتے ہیں یا ایسے مضامین پر تقاریر کی جاتی ہیں جو بحث مباحثہ کے ساتھ تعلق رکھنے والے
ہوتے ہیں وہاں جماعت کی تربیت اور اصلاح اخلاق کے متعلق بہت کم مضامین بیان کئے
جاتے ہیں اس سے میں نے سمجھا کہ یہ ایک الہی تحریک ہے جو میرے ارادہ کے ساتھ ہی دوسرے
لوگوں کے دلوں میں بھی پیدا ہونی شروع ہوگئی ہے ۔ عجیب بات یہ ہے کہ جب میں یہاں آ کر
بیٹھا تو ایک غیر مسلم دوست نے مجھے ایک رقعہ دیا جس میں اسی مضمون کے ایک حصہ کے متعلق
خواہش ظاہر کی گئی تھی کہ میں اس کے متعلق کچھ بیان کروں۔ میں نے ان دونوں تحریکات سے
یہ سمجھا کہ اللہ تعالیٰ کا منشاء یہی ہے کہ یہ مضمون جماعت کے سامنے بیان کر دیا جائے ۔
نمونہ کی مطابقت دنیا کے یاد رکھنا چاہئے کہ اللہ تعالیٰ نے دنیا میں ہر چیز کیلئے
ایک نمونہ مقرر کیا ہوا ہے جب ہم اُس نمونہ کی نقل ہر کام میں ملحوظ رکھی جاتی ہے
کام میں کامیاب سمجھے جاتے ہیں لیکن جب ہمارے سامنے کوئی نمونہ نہیں ہوتا تو ہم کئی قسم کی
انوار العلوم جلد ۱۷
۵۱
اسوه حسنه
غلطیاں کر جاتے ہیں ۔ مثلاً ہمارے ملک میں روزانہ تجارتی کاموں میں لڑائیاں ہوتی ہیں ۔
۔
ایک شخص دوسرے سے کہتا ہے کہ یہ دس روپے لو اور مجھے اس کے عوض گندم بھجوا دو ۔ جب گندم
والا اُسے گندم بھجوا دیتا ہے تو وہ کہتا ہے کہ میں نے تو ایسی گندم بھجوانے کے لئے نہیں کہا تھا میں
نے تو اور قسم کی گندم کا مطالبہ کیا تھا اور جس نمونہ کے مطابق گندم بھجوانے کا میں نے آرڈر دیا تھا
اُس کو تم نے ملحوظ نہیں رکھا۔ اسی لئے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ جب سو دالو تو
دیکھ کر لوتا کہ بعد میں کوئی جھگڑا پیدا نہ ہو۔ یوروپین قوموں نے انہی جھگڑوں کو دیکھتے ہوئے ہر
قسم کے نمونے اپنے پاس رکھے ہوئے ہوتے ہیں اور انہی نمونوں کے مطابق وہ اجناس کی
خرید و فروخت کرتے ہیں ۔ اچھی گندم، اچھی کپاس، اچھی جوار اور اچھے چاولوں وغیرہ کے
نمونے انہوں نے شیشے کے بڑے بڑے مرتبانوں میں بند کر کے رکھے ہوئے ہوتے ہیں ۔ اُن
مرتبانوں پر وہ تمام کوائف لکھ دیتے ہیں کہ یہ گندم یا کپاس فلاں قسم کی ہے۔ فلاں خصوصیات
اس کے اندر پائی جاتی ہیں ۔ اسی طرح اس کی صفائی وغیرہ کے متعلق بھی جو شرائط ضروری ہوں
وہ بھی اُوپر درج کر دیتے ہیں اور جب وہ اسی قسم کی جنس کہیں سے خریدنا چاہتے ہیں تو کہہ دیتے
ہیں کہ یہ نمونہ موجود ہے ہمیں ایسی گندم یا ایسی جوار یا ایسی کپاس چاہئے ۔ اگر تاجر اس قسم کی
گندم یا کپاس مہیا کر دینے کا وعدہ کرے تو گورنمنٹ اپنے ریکارڈ میں اس امر کو محفوظ کر لیتی ہے
کہ فلاں فرم کے تاجر سے اس نمونہ کے مطابق گندم یا کپاس لینی ہے۔ پھر جب وہ گندم یا کپاس
مہیا کرتا ہے تو ماہرین فن نمونہ کو سامنے رکھ کر دیکھتے ہیں کہ وہ جنس کہاں تک نمونہ کے مطابق
ہے۔ اگر وہ نمونہ کے مطابق ہوا اور کسی قسم کا نقص ا ا نقص اُس میں نہ ہو تو گورنمنٹ اُس مال کو لے لیتی
ہے ورنہ ماہرین فن یہ اندازہ لگا کر کہ نمونہ کے مقابلہ میں کس قدر کمی ہے حرجانہ ڈال دیتے ہیں
اور کہتے ہیں کہ چونکہ یہ نمونہ سے فلاں فلاں بات میں اختلاف رکھتی ہے اس لئے ہم اس قدر
حرجانہ تجویز کرتے ہیں ۔
غرض یقینی طور پر کسی چیز کے اعلیٰ ہونے کے متعلق تبھی فیصلہ کیا جا سکتا ہے جب ہمارے
پاس کوئی نمونہ موجود ہو اور یہ دیکھ لیا جائے کہ جنس نمونہ کے مطابق ہے یا نہیں ۔ انسانی کاموں
میں چونکہ اُتار چڑھاؤ ہمیشہ جاری رہتا ہے اس لئے تھوڑی بہت کمی کا ہمیشہ احتمال رہتا ہے مگر