اخلاقی امور میں اللہ تعالیٰ کے انبیاء دنیا کیلئے نمونہ ہوتے ہیں
انوارالعلوم (جلد 17)
انوار العلوم جلد ۱۷
۵۲
اسوه حسنه
جب بھی اس قسم کی کوئی کمی ہو وہ لوگ جو حج مقرر ہوتے ہیں فیصلہ کرتے ہیں کہ یہ کمی اس قابل
ہے کہ اسے نظر انداز کرد نظر انداز کر دیا جائے یا یہ قابل گرفت کمی ہے ۔ اگر تو وہ کہہ دیں کہ یہ کمی ایسی نہیں جو
قابل توجہ ہو اسے نظر انداز کرنا چاہئے اور اس چیز کو ویسا ہی سمجھ لینا چاہئے جیسے نمونہ ہے تو اُسے
نظر انداز کر دیا جاتا ہے اور اگر زیادہ کمی ہو تو پھر اس کمی کے مطابق حرجانہ ڈال دیا جاتا ہے ۔
بہر حال جب کسی چیز کو قبول کیا جاتا ہے تو اُسی صورت میں قبول کیا جاتا ہے جب وہ نمونہ کے
مطابق ہو یا اگر نمونہ کے پورے طور پر مطابق نہ ہو تو ایسی معمولی کمی ہو کہ لوگ کہہ دیں کہ یہ چیز
ویسی ہی ہے تھوڑی بہت کمی نظر انداز کئے جانے کے قابل ہے۔
اخلاقی امور میں اللہ تعالیٰ کے جس طرح دنیا کی اور چیزوں کے متعلق نمونوں کی
ضرورت ہوتی ہے اور بغیر نمونہ کے لین دین مکمل
انبیاء دنیا دنیا کیلئے نمونہ ہوتے ہیں نہیں ہو سکتا اور انسان کو یہ تسلی نہیں ہو سکتی
کہ میں نے نمونہ کے مطابق کام کر لیا ہے یا نہیں ۔ اسی طرح اخلاقی کاموں میں بھی کسی نمونہ کی
ضرورت ہوتی ہے اور یہ نمونہ ہمیشہ ہی انبیاء کی صورت میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے قائم کیا جاتا
ہے۔ جیسا کہ باقی مذاہب بھی اس بات پر متفق ہیں کہ نبیوں کے ذریعہ ہی قوم کی اخلاقی اور
روحانی ترقی ہوتی ہے جس جس زمانہ میں اللہ تعالٰی اخلاق کے جس نمونہ کی خریداری چاہتا ہے
نبی کے ذریعہ وہ نمونہ بھجوا دیتا ہے اور کہتا ہے کہ مجھے ایسا نمونہ چاہئے جو شخص اُس نمونہ کے مطابق
اپنے آپ کو بنائے گا اُسے قبول کر لیا جائے گا اور جو اس نمونہ کے مطابق نہیں ہوگا اُسے رد کر دیا
جائے گا۔ اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے۔ اِنَّ اللهَ اشْتَرَى مِنَ الْمُؤْمِنِينَ
انْفُسَهُمْ وَأَمْوَالَهُمْ بِأَنَّ لَهُمُ الْجَنَّةَ ، اللہ تعالیٰ نے مومنوں سے اُن کی
جانیں اور اُن کے اموال لے لئے ہیں اور اس کے بدلہ میں اُن سے وعدہ کیا ہے کہ وہ انہیں
جنت میں داخل کر دے گا ۔
اس آیت میں جو اَنفُس کا لفظ استعمال کیا گیا ہے اُس کے متعلق یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ
آیا اُس سے ہر قسم کی جان مراد ہے یا بعض شرائط کے مطابق جان مراد ہے؟ اگر ہر قسم کی جان
مراد لی جائے تو اس کے معنی یہ ہونگے کہ خواہ کوئی منافق شخص ہو یا عملی لحاظ سے کتنا ہی کمزور
انوار العلوم جلد ۱۷
۵۳
اسوه حسنه
مومن ہو محض اس وجہ سے کہ اُس نے اپنے منہ سے ایمان کا اظہار کر دیا ہے اللہ تعالیٰ اُس کی
جان کو قبول کر لے اور اُسے جنت میں داخل کر دے مگر ظاہر ہے کہ یہ معنی درست نہیں ہو سکتے
کیونکہ اسلام نے اس بات پر بڑا زور دیا ہے کہ محض ایمان کا دعوی کوئی حقیقت نہیں رکھتا ۔ اصل
چیز دل کا اخلاص اور وہ عمل ہے جو ایمان کے ساتھ کام کر رہا ہوتا ہے۔ پس جب کہ اَنفُس سے
ہر قسم کی جان مراد نہیں لی جاسکتی تو کوئی نہ کوئی معیار ایسا ہونا چاہئے جس کے مطابق لوگوں کو معلوم
ہو سکے کہ خدا تعالیٰ کسی قسم کی جان قبول فرمائے گا تا کہ اُس معیار اور اُس نمونہ کے مطابق لوگ
اپنی جانوں کو بنانے کی کوشش کریں اور وہ سمجھ سکیں کہ اگر اس نمونہ کے مطابق ہماری جان ہوگی تو
اللہ تعالیٰ اُسے قبول فرمالے گا اور اگر نہیں ہوگی تو اُسے رد کر دے گا۔ یہ نمونہ جیسا کہ میں نے
ابھی بتایا ہے زمانہ کا نبی ہوتا ہے ۔ آدم کے زمانہ میں جب اللہ تعالیٰ نے مومنوں سے اُن کی
جانیں خریدیں تو مطلب یہ تھا کہ سب لوگ آدم کے مشابہہ ہو جائیں ۔ گویا آدم کو بھیج کر اللہ تعالیٰ
نے یہ اعلان فرما دیا کہ ہم یہ نمونہ تمہاری طرف بھیج رہے ہیں اس کے مطابق جو جانیں ہونگی وہ
ہم قبول کر لیں گے۔ پس آدم کے زمانہ میں جو جان آدم کے مطابق تھی وہی اللہ تعالیٰ نے قبول
فرمائی، دوسری کوئی جان اُس نے قبول نہیں فرمائی ۔ نوح کے زمانہ میں اللہ تعالیٰ نے یہ اعلان
فرمایا کہ نوح کے مطابق اپنی جانیں لے آؤ میں انہیں قبول کر لوں گا۔ ابراہیم کے زمانہ
میں خدا تعالیٰ نے یہ اعلان فرمایا کہ ابراہیم کے نمونہ کے مطابق اپنی جانیں لے آؤ میں تمہیں
قبول کرلوں گا۔ مو موسی کے زمانہ میں خدا تعالیٰ نے یہ اعلان فرمایا کہ موسی جیسے نفس میرے سا۔
لے آؤ میں اُن نفوس کو قبول کرلوں گا ۔ اسی طرح ہندوستان میں اُس نے حضرت کرشن اور
حضرت رام چندر کو بھیج کر اعلان فرما دیا کہ یہ لوگ میرے نمونہ ہیں ان کے مشابہہ اپنے آپ کو
بنالو، میں تمہیں نجات دے دوں گا۔ ایران میں اعلان فرما دیا کہ ہم زرتشت کو ایک نمونہ کے طور
پر بھیج رہے ہیں اس کے مشابہہ اپنی جانوں کو بنا لو میں تمہیں جنت دینے کیلئے تیار ہوں ۔ عراق
کے علاقوں میں اعلان فرما دیا کہ ایوب نبی کی طرح اپنے آپ کو بنا لو میں تم سے راضی ہو
جاؤنگا۔
سامنے
غرض یہ سلسلہ آدم سے چلا اور چلتا چلا گیا۔ کسی زمانہ میں خدا تعالیٰ نے راؤڈ کو نمونہ بنایا ،