مسئلہ شفاعت کی حقیقت

انوارالعلوم (جلد 17)

انوار العلوم جلد ۱۷
۵۴
اسوه حسنه
کسی زمانہ میں سلیمان کو نمونہ بنایا، کسی زمانہ میں اسحاق اور اسماعیل کو نمونہ بنایا اور کسی زمانہ میں اور
حضرت عیسی علیہ السلام کو نمونہ بنایا اسی طرح آخری زمانہ میں خدا تعالیٰ نے یہ کہا کہ محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم جیسا پاک نفس لے آؤ تو میں تمہیں نجات دے دونگا۔
غرض خدا تعالیٰ نے ایک طرف خریداری کا اعلان کر دیا اور دوسری طرف ایک نمونہ بھی
بھیج دیا۔ جیسے مختلف ایسوسی ایشنز میں مختلف نمونے رکھے ہوئے ہوتے ہیں اور کہا جاتا ہے کہ اس
ایسوسی ایشن کے ساتھ اگر سودا طے کرنا ہے تو اس کے تجویز کردہ نمونہ کے مطابق جنس لے آؤ یا
اگر نمونہ کے مطابق نہیں تو اس کے قریب قریب ضرور ہو۔ مگر اللہ تعالیٰ چونکہ بڑا رحیم و کریم ہے
اس لئے اُس نے دنیوی ایسوسی ایشنز سے مختلف طریق رکھا ہوا ہے ۔ یہ ایسوسی ایشنز قریب کے ہے۔
اور معنی لیتی ہیں اور اللہ تعالیٰ قریب کے اور معنی لیتا ہے ۔ یہ تو قریب کے یہ معنی لیتی ہیں کہ ہیں
کی جگہ ہم پونے ہیں بھی قبول کر لیں گی مگر اللہ تعالیٰ چونکہ بہت ہی رحیم و کریم ہے اس لئے وہ
ہیں کی جگہ سات آٹھ بھی قبول کر لیتا ہے اور اس کے نزدیک یہ بھی قریب قریب کے حکم میں ہی
ہوتا ہے۔ صرف ایک حد تک مشابہت اس چیز میں موجود ہونی چاہئے گویا ایک حد تک جب
اعمال میں اصلاح ہو جاتی ہے تو اللہ تعالیٰ ایسے انسان کو قبول فرما لیتا ہے اور کہتا ہے یہ چیز بھی
ویسی ہی ہے۔
۔
مسئلہ شفاعت کی حقیقت یہ جو نمونہ کا مسئلہ ہے اس کو مسئلہ شفاعت بھی کہتے ہیں ۔
لوگ اپنی نادانی اور حماقت کی وجہ سے شفاعت پر بڑے اپنی
بڑے اعتراض کرتے ہیں حالانکہ شفاعت کا مسئلہ ایسا ہی ہے جیسے کاٹن ایسوسی ایشنز یا
گرین ایسوسی ایشنز اپنی طرف سے بعض لوگوں کو نمائندہ مقرر کر دیتی ہیں جو آرٹ مینز کہلاتے
ہیں وہ بتاتے ہیں کہ گندم نمونہ کے مطابق ہے یا نہیں یا روئی کا جو نمونہ دکھایا گیا تھا اُس میں اور
مہیا کردہ روئی میں کتنا فرق ہے ۔ یا کھانڈ کا جو نمونہ دکھایا گیا تھا اُس کے مطابق کھانڈ مہیا کی گئی
ہے یا نہیں اور پھر جو بھی وہ فیصلہ کرتے ہیں اُس کو قبول کر لیا جاتا ہے۔ اگر تو وہ کہتے ہیں کہ نمونہ
میں اور مہیا کر دہ چیز میں بہت بڑا فرق ہے تو اُسے رڈ کر دیا جاتا ہے اور اگر وہ کہتے ہیں یہ چیز
نمونہ سے ملتی جلتی ہے تو اُسے قبول کر لیا جاتا ہے ۔ یہی اصول اللہ تعالیٰ نے عالم روحانیات میں

انوار العلوم جلد ۱۷
اسوه حسنه
رکھا ہوا ہے ۔ مگر اللہ تعالیٰ نے جو نمونہ رکھا ہے وہ بولنے والا ہے۔ دنیا میں کپاس بول کر نہیں کہتی
کہ فلاں کپاس میرے جیسی ہے اسی لئے کپاس کی طرف سے کوئی آدمی کھڑا کیا جاتا ہے جو بتا تا
ہے کہ یہ کپاس نمونہ کے مطابق ہے یا نہیں ۔ گندم یا جوا ر نہیں کہتی کہ فلاں گندم یا جوار میرے جیسی
ہے اسی وجہ سے گندم یا جوار کی طرف سے ایک شخص مقرر کیا جاتا ہے جو فیصلہ کرتا ہے کہ گندم نمونہ
کے مطابق ہے یا نہیں ۔ مگر اللہ تعالیٰ دنیا میں جو نمونے بھیجتا ہے وہ بولنے والے ہوتے ہیں ۔ اسی
لئے اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے کہ قیامت کے دن ہر قوم کا نبی آئے گا اور وہ اپنی اپنی
قوم کو دیکھے گا اگر تو وہ کہہ دے گا کہ یہ میرے جیسے ہی ہیں تو اللہ تعالیٰ ان کو قبول کر لے گا اور
فرمائے گا کہ گو ان میں کچھ کمزوریاں پائی جاتی ہیں لیکن چونکہ انہوں نے نبی کے نمونہ کے مطابق
اپنے آپ کو بنانے کی کوشش کی تھی اس لئے یہ بھی نمونہ کے قریب قریب ہیں ۔ لیکن اگر نبی یہ
کہے گا کہ فلاں شخص مجھ سے نہیں ملتا تو اللہ تعالیٰ اُسے جنت میں داخل نہیں کرے گا۔ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت کا بھی یہی مفہوم ہے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم چونکہ تمام دنیا کی
طرف مبعوث کئے گئے ہیں اس لئے آپ کی شفاعت یقیناً سب نیبوں کی شفاعت سے زیادہ
ارفع اور زیادہ اعلیٰ ہوگی ۔ آپ قیامت تک تمام زمانوں کے لئے نمونہ کے طور پر پیدا کئے گئے
ہیں اس لئے قیامت کے دن آپ لوگوں کے قلوب کو دیکھیں گے کہ انہوں نے کہاں تک محمدی
نقش کو قبول کیا ہے ۔ اگر اُن میں کچھ کمزوریاں ، کچھ غلطیاں اور کچھ کوتا ہیاں پائی جاتی ہونگی لیکن
بحیثیت مجموعی انہوں نے کوشش کی ہوگی کہ ہم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جیسے بن جائیں تو
جب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اُن کے قلوب کو دیکھیں گے تو فرمائیں گے یہ بھی مجھ سے ملتے
جلتے ہیں اور اللہ تعالیٰ فرمائے گا کہ ہم تمہاری اس شفاعت کی وجہ سے ان کو جنت میں داخل
کرتے ہیں ۔
شفع لغت میں جوڑے کو کہتے ہیں ۔ پس شفاعت کا مفہوم یہ ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم قیامت کے دن اللہ تعالیٰ سے کہیں گے کہ یا اللہ ! یہ بھی میرا جوڑا ہے، یہ بھی میرا جوڑا
ہے، یہ بھی میرا جوڑا ہے پس جن لوگوں کی کمزوریوں کے باوجود ان کا رسول قیامت کے دن یہ
کہہ دے گا کہ ان کے اخلاق مجھ سے ملتے جلتے ہیں ، انہوں نے نیکی میں بڑھنے کی کوشش کی

آج 10 میں سے 10 باقی